یونائیٹڈ ایئرلائنز کی ڈینور سے ایڈمنٹن جانے والی پرواز کو انجن میں آگ لگنے کے باعث ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑی۔ واقعے کی حیران کن وجہ ایک خرگوش کا جہاز کے ٹربائن میں پھنس جانا بتائی گئی ہے۔

واقعہ اتوار کے روز پیش آیا، جب 159 مسافروں سے بھرا طیارہ پرواز کے فوراً بعد مشکل میں آ گیا۔ مسافروں نے بتایا کہ جہاز کے دائیں انجن سے شعلے نکلتے دیکھے گئے اور زوردار آوازیں سنائی دیں، جس سے کیبن میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

ایک مسافر وائیٹ مککری کے مطابق، "ہر چند لمحے بعد انجن سے دھماکے کی آواز آتی، پھر ایک زبردست آگ کا گولا نکلا۔ سب لوگ گھبرا گئے۔"

مقامی میڈیا ABC7 کے مطابق، یہ واقعہ "وائلڈ لائف اسٹرائیک" کا نتیجہ تھا، جس کا مطلب ہے کہ کسی جانور کے جہاز سے ٹکرا جانے سے خرابی پیدا ہوئی۔ عینی شاہدین نے دعویٰ کیا کہ ایک خرگوش ٹربائن میں کھنچ گیا جس سے انجن میں آگ لگ گئی۔

واقعے کے بعد طیارہ تقریباً 75 منٹ بعد واپس ایئرپورٹ پر اترا اور محفوظ لینڈنگ کی۔ خوش قسمتی سے کسی مسافر کو نقصان نہیں پہنچا۔ یونائیٹڈ ایئرلائنز کے ترجمان کے مطابق، مسافروں کو لے جانے کے لیے متبادل طیارہ فراہم کر دیا گیا ہے۔

 

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

حوثیوں نے اسرائیل اور امریکی طیارہ بردار بحری جہازوں پر حملے کرنے کا اعلان کردیا

صنعا(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔19 اپریل ۔2025 )حوثیوں نے اسرائیل اور دو امریکی طیارہ بردار بحری جہازوں پر حملے کرنے کا اعلان کیا ہے راس عیسیٰ کی بندرگاہ پر امریکی فضائی حملے میں 74 افراد کے جاں بحق ہونے کے بعد حوثی گروپ نے امریکہ اور اسرائیل کے مزید اہداف پر حملے کرنے کے عزم کا اظہار کیا ہے.

(جاری ہے)

عرب نشریاتی ادارے کے مطابق حوثی فوج کے ترجمان یحییٰ ساری نے صنعاءمیں ایک مظاہرے کے دوران ایک تقریر میں کہا کہ انہوں نے ایک بیلسٹک میزائل سے تل ابیب کے بن گوریون ہوائی اڈے کے آس پاس میں ایک فوجی ہدف کو نشانہ بنایا ہے انہوں نے کہا کہ امریکی طیارہ بردار بحری جہاز ٹرومین اور ونسن اور بحیرہ احمر میں ان سے منسلک لڑاکا طیاروں کو متعدد میزائلوں اور ڈرونز سے نشانہ بناتے ہوئے دوہرا فوجی آپریشن کیا گیاہے.

انہوں نے بتایا کہ بحیرہ عرب میں پہنچنے کے بعد ونسن کیریئر کو پہلی مرتبہ نشانہ بنایا گیا ہے یحییٰ ساری نے حوثی ٹھکانوں پر مسلسل امریکی حملوں کے باوجود تصادم، ہدف سازی، مشغولیت اور تصادم کی کارروائیوں کو انجام دینے کے عزم کا اظہار کیا. ادھراسرائیلی فوج نے اعلان کیا کہ اس نے یمن سے فائر کیے گئے ایک میزائل کو ناکارہ بنا دیا ہے اس میزائل کی وجہ سے کئی علاقوں میں سائرن بجنا شروع ہوگئے تھے قبل ازیں امریکی فوج نے کہا تھا کہ اس کی افواج نے حوثیوں کو سپلائی اور فنڈنگ روکنے کے لیے راس عیسیٰ بندرگاہ کو تباہ کر دیا ہے نومبر 2023 سے حوثیوں نے بحیرہ احمر میں بحری جہازوں پر درجنوں میزائل حملے کیے ہیں اور اسرائیل میں مقامات کو نشانہ بنایا ہے تاہم حوثیوں کے ان حملوں سے اسرائیل کو کوئی قابل ذکر بڑا نقصان نہیں ہوا ہے.                                                         

متعلقہ مضامین

  • ایدھی فاونڈیشن نے ایک اور طیارہ خرید لیا
  • ایدھی فاؤنڈیشن نے ایک اور طیارہ خرید لیا
  • حوثیوں نے اسرائیل اور امریکی طیارہ بردار بحری جہازوں پر حملے کرنے کا اعلان کردیا
  • یمن کا دو امریکی طیارہ بردار جہازوں کو نشانہ بنانے کا دعویٰ
  • رواں سال پرائیویٹ حج اسکیم کے تحت جانے والے کتنے پاکستانی حج نہیں کر سکیں گے؟
  • امریکا کا چینی بحری جہازوں کے لیے نئی پورٹ فیس کا اعلان
  • پشاور سمیت صوبے کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش اور ژالہ باری
  • یو اے ای، شناختی کارڈ کی جگہ چہرے کی شناخت کا نظام متعارف
  • ایئر فورس کے طیارے کے ذریعے ایران سے 8 پاکستانیوں کی میتیں بہاولپور منتقل