یو اے ای، شناختی کارڈ کی جگہ چہرے کی شناخت کا نظام متعارف
اشاعت کی تاریخ: 18th, April 2025 GMT
متحدہ عرب امارات میں شناختی کارڈ کے بجائے چہرے کی شناخت کی جدید ٹیکنالوجی متعارف کرانے کی تیاری جارہی ہے۔
نئے نظام کے تحت متحدہ عرب امارات کے رہائشی اور دیگر شہری حکومتی خدمات حاصل کرنے یا ایئرپورٹ پر محض اپنا چہرہ دکھا کر اپنی شناخت کروا سکیں گے۔
دبئی اور ابوظبی کے ایئرپورٹس پہلے ہی دنیا کا بہترین نظام استعمال کرتے ہوئے چہرے کی شناخت کر رہے ہیں، جو مسافروں کے لیے سہولت اور وقت کی بچت کرتے ہیں۔
اماراتی وزیر صحت و تحفظ اور وزیر مملکت برائے فیڈرل نیشنل کونسل امور عبدالرحمٰن العویس نے بتایا کہ بائیومیٹرک نظام، جس میں چہرے کی شناخت اور فنگر پرنٹس شامل ہیں، امارات کی ڈیجیٹل حکمت عملی کا حصہ ہے۔
عبدالرحمٰن العویس کے مطابق نیا نظام آرٹیفیشل انٹیلیجنس ( مصنوعی ذہانت ) کے ذریعے کام کرے گا اور ایک سال کے اندر پورے ملک میں نافذ کیا جاسکتا ہے۔
متحدہ عرب امارات کا موجودہ شناختی ( ایمرٹس ) کارڈ تمام شہریوں اور رہائشیوں کے لیے لازمی ہے جو پہلے ہی جدید خصوصیات جیسے تھری ڈی تصاویر اور دس سال سے زائد سروس لائف رکھتا ہے۔
تاہم چہرے کی شناخت کا نیا نظام شناخت کو مزید آسان اور محفوظ بنائے گا، خاص طور پر اماراتی افراد کے لیے ووٹنگ اور تمام رہائشیوں کے لیے ایئرپورٹ پر اسمارٹ گیٹ کے ذریعے داخلے کی فوری سہولت دیتا ہے۔
ابوظبی اور دبئی کے ایئرپورٹس پر بائیومیٹرک نظام پہلے ہی مسافروں کی دستاویزات کے بغیر شناخت کرتا ہے۔
ابوظبی کا زاید انٹرنیشنل ایئرپورٹ کا 2024 ’بائیومیٹرک اسمارٹ ٹریول‘ سسٹم مسافروں کی تصدیق حکومتی ڈیٹا کے ذریعے کرتا ہے، جبکہ دبئی ایئرپورٹ کے ’اسمارٹ ٹنل‘ میں چند سیکنڈز میں پاسپورٹ کنٹرول مکمل کیا جا سکتا ہے۔
یہ نظام چہرے اور آنکھوں کی شناخت کے ذریعے مسافروں کو تیز اور آسان سفر کا تجربہ فراہم کرتا ہے اور ایوی ایشن کے شعبے میں نئی مثال قائم کررہا ہے۔
Post Views: 4.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: چہرے کی شناخت کے ذریعے کے لیے
پڑھیں:
ایران میں جاں بحق 8 پاکستانیوں کی میتیں بہاولپور پہنچا دی گئیں، سیکیورٹی کے سخت انتظامات
بہاولپور:ایران میں دہشت گردی کے واقعے میں جاں بحق ہونے والے 8 پاکستانیوں کی میتیں خصوصی طیارے کے ذریعے بہاولپور پہنچا دی گئیں۔
ایئرپورٹ پر ضلعی انتظامیہ، ریسکیو ٹیموں اور سیکیورٹی اداروں کی جانب سے سخت ترین حفاظتی انتظامات کیے گئے تھے۔
حکام کے مطابق میتوں کو بہاولپور ایئرپورٹ پر لواحقین کے حوالے کیا گیا، جس کے بعد انہیں ان کے آبائی علاقوں خانقاہ شریف اور احمدپور شرقیہ روانہ کر دیا گیا۔
مزید پڑھیں: ایران میں مسلح افراد کا ورکشاپ پر حملہ؛ باپ بیٹے سمیت 8 پاکستانی جاں بحق
کمشنر بہاولپور اور ڈپٹی کمشنر سمیت اعلیٰ انتظامی افسران موقع پر موجود رہے اور لواحقین سے اظہارِ تعزیت کیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ میتوں کی آمد کے بعد ان کے آبائی علاقوں میں فضا سوگوار ہو گئی۔ علی الصبح مرحومین کی نمازِ جنازہ ادا کی جائے گی، جس میں مقامی افراد سمیت سرکاری و سماجی شخصیات کی بڑی تعداد شرکت کرے گی۔
مزید پڑھیں: ایران میں 8 پاکستانی شہریوں کا قتل، دفترخارجہ کا ردعمل بھی آگیا
یاد رہے کہ گزشتہ دنوں ایران میں دہشت گردوں نے حملہ کر کے 8 پاکستانیوں کو قتل کر دیا تھا، جن کا تعلق بہاولپور ڈویژن سے تھا۔
حکومتِ پاکستان کی کوششوں اور سفارتی رابطوں کے بعد میتوں کو وطن واپس لانے کے لیے خصوصی پرواز کا انتظام کیا گیا۔