کرنٹ لگنے سے بچے کی موت؛ ضمانت خارج ہونے پرلیسکو افسران عدالت سے فرار
اشاعت کی تاریخ: 18th, April 2025 GMT
لاہور ہائیکورٹ میں کرنٹ سے بچے کی موت سے متعلق درخواست پر عبوری ضمانت خارج ہونے پر لاہورالیکٹرک سپلائی کمپنی ( لیسکو) کے افسران احاطہ عدالت سے فرار ہوگئے۔
لاہورہائیکورٹ میں لیسکوکی غفلت سے کرنٹ لگنے سے بچے کی موت سے متعلق درخواست کی سماعت ہوئی۔ جسٹس تنویر احمد شیخ نے ایس ڈی او باٹا پور اور سپرنتنڈنٹ کبیر کی عبوری ضمانتیں خارج کردیں۔
مزید پڑھیں: بیمار ماں کو باپ کے ساتھ اسپتال لانے والا 5 سالہ بچہ کرنٹ لگنے سے جاں بحق
عبوری ضمانتیں خارج ہونے پردونوں افسران احاطہ عدالت سے فرار ہوگئے۔ ملزمان کے خلاف باٹا پور کے علاقہ میں کم سن بچے کی کرنٹ لگنے سے موت پر مقدمہ درج کیا گیا تھا۔
Tagsپاکستان.
ذریعہ: Al Qamar Online
کلیدی لفظ: پاکستان کرنٹ لگنے سے بچے کی
پڑھیں:
کرنٹ لگنے سے بازو سے محروم بچے کو مصنوعی ہاتھ لگادیے گئے، مریم نواز بچے کو اسٹیج پر خود لیکر آئیں
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کرنٹ لگنے سے کہنی کے نیچے بازو سے محروم بچے کو اسٹیج پر خودلے کر آئیں۔
لاہور میں خصوصی افراد میں مصنوعی اعضا، آلات اور وہیل چیئرز تقسیم کرنے کی تقریب ہوئی، جس میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے یکم مئی کو ساڑھے 12 لاکھ افراد میں راشن کارڈ تقسیم کرنے کا اعلان کردیا۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کرنٹ لگنے سے کہنی کے نیچے بازو سے محروم بچے کو اسٹیج پر خود لے کر آئیں، اس موقع پر 6 سالہ سہیل کو حرکت کرنے والے مصنوعی ہاتھ لگا دیے گئے۔
بایونکس ٹیکنالوجی کے حامل ہاتھ دماغ کے سینسرز کے ذریعے ہاتھوں کو حرکت دہنے کی صلاحیت رکھتا ہے، مصنوعی ہاتھوں والے بچے نے وزیراعلیٰ کے کہنے پر ہاتھوں کو حرکت دی، تالیاں بجا کر خوشی کا اظہار کیا۔