پاک افغان مذاکرات میں مہاجرین کے مسئلے پر تفصیل سے گفتگو کرنے پر اتفاق
اشاعت کی تاریخ: 18th, April 2025 GMT
پاکستان میں افغان سفارت خانے کی جانب سے ایکس پر جاری ایک پوسٹ میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان اور افغانستان کے مابین افغان مہاجرین کی باعزت واپسی پر بات چیت ہوئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سچ کہا جائے تو اب فضا ہے کہ افغان مہاجرین اپنے وطن واپس لوٹ جائیں، افغان قونصل جنرل
افغان عبوری حکومت کے وزیر صنعت و تجارت نور الدین عزیزی کی قیادت میں ایک وفد نے وزیر مملکت برائے داخلہ امور طلال چوہدری اور سیکریٹری داخلہ محمد خرم آغا سے ملاقات میں دوطرفہ تجارت، راہداری، اور افغان مہاجرین کے بارے میں بات چیت کی گئی۔
افغان وزیر نورالدین عزیزی نے کہا کہ افغان حکومت مہاجرین کی باعزت واپسی چاہتی ہے، انہوں نے تجویز دی کہ دونوں ممالک پر مشتمعل ایک اعلیٰ سطحی کمیٹی تشکیل دی جائے جس میں مہاجرین سے متعلق بین الاقوامی اداروں کی نمائندگی بھی شامل ہو۔
#Nooruddin_Azizi, Acting Minister of Industry and Commerce of #Afghanistan, met with Pakistani Interior Ministry officials in #Islamabad to discuss trade, transit, and the return of Afghan refugees.
— Tamadon News – English (@TamadonTV_EN) April 18, 2025
افغان وفد کو خوش آمدید کہتے ہوئے طلال چوہدری کا کہنا تھا کہ پاکستان اور افغانستان دو ہمسایہ اور برادر مسلم ملک ہیں، غیر رجسٹر شدہ افغان مہاجرین کے بارے میں پاکستان کو لاحق تحفظات کا حل درکار ہے۔
مزید پڑھیں: افغان مہاجرین کے نام پر کھربوں ڈالرز کمائے گئے، بیدخلی بند کی جائے، پشتون قوم پرست جماعتیں
وزارت داخلہ کے اعلامیے کے مطابق طلال چوہدری کا کہنا تھا کہ 2023 میں پاکستان نے ایک پالیسی کا اعلان کیا تھا جس کے تحت قانونی دستاویزات رکھنے والے غیرملکی پاکستان میں داخل ہو سکتے تھے۔
طلال چوہدری کے مطابق افغان مہاجرین کو اب بھی مہمان تصور کیا جاتا ہے اور کوشش ہے کہ مہمانوں کی طرح ان کو رخصت کیا جائے۔
دونوں رہنماؤں کی اس ملاقات میں دونوں ملکوں کے مابین اعلیٰ سطحی بات چیت کے دوران مہاجرین کے مسئلے پر تفصیل سے گفتگو کرنے پر اتفاق کیا گیا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
افغان مہاجرین افغانستان باعزت واپسی پاکستان داخلہ دوطرفہ تجارت سیکریٹری داخلہ طلال چوہدری غیر ملکی محمد خرم آغا نور الدین عزیزی وزیر مملکتذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: افغان مہاجرین افغانستان باعزت واپسی پاکستان داخلہ دوطرفہ تجارت سیکریٹری داخلہ طلال چوہدری غیر ملکی نور الدین عزیزی وزیر مملکت افغان مہاجرین طلال چوہدری مہاجرین کے
پڑھیں:
کاروبار پر حملے غیر اسلامی ہیں، حملہ آوروں سے سختی سے نمٹیں گے، طلال چوہدری
فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اپریل2025ء) وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے کہا ہے کہ کاروبار پر حملے غیر اسلامی ہیں جن سے سختی سے نمٹیں گے۔وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ریاست اپنے فرائص سے غافل نہیں، کاروبار پر حملے غیر اسلامی ہیں اور حملے کرنے والوں سے سختی سے نمٹیں گے۔(جاری ہے)
طلال چوہدری نے کہا کہ کچھ روز سے انٹرنیشنل فوڈ چین پر حملے کیے جا رہے ہیں، پاکستان میں تقریباً 20 مختلف مقامات پرنجی ریسٹورنٹ پر حملے ہوئے، 25 ہزار پاکستانی ان فاسٹ فوڈ چینز میں نوکریاں کر رہے ہیں۔انھوں نے کہا کہ یہ نہیں ہو سکتا جو پاکستان میں سرمایہ کاری لائے ان پر بھی کوئی حملہ آور ہو، حملہ آوروں کو جب گرفتار کیا گیا تو وہ معافی تلافی کرنے لگے۔وزیر مملکت برائے داخلہ نے کہا کہ پنجاب میں تشدد کے واقعات میں 142افراد گرفتار کیے گئے جبکہ اسلام آباد میں 2 واقعات ہوئے جس میں 15 لوگوں کو گرفتار کیا گیا۔