2025-04-01@04:28:17 GMT
تلاش کی گنتی: 1019
«نزول قرآن کی»:
(نئی خبر)
اپنے بیان میں سابق وفاقی وزیرِ خزانہ نے کہا کہ چار ماہ پہلے اویس لغاری کے باس کہہ رہے تھے کہ "سولر ہی اصل حل ہے"، پھر اب کیا بدل گیا؟ کیا سورج کی روشنی کم ہوگئی یا مسلم لیگ (ن) ایک اور یوٹرن لے رہی ہے؟ اسلام ٹائمز۔ سابق وفاقی وزیرِ خزانہ و عوام پاکستان پارٹی کے رہنما مفتاح اسماعیل کا کہنا ہے کہ شہباز حکومت کو سولر صارفین کو بدنام کرنے کے بجائے حقیقی مسائل حل کرنے چاہئیں، جو مہنگی ہونے کے باعث گرڈ سے کم بجلی خرید رہے ہیں، وہ گرڈ پر بوجھ نہیں ڈال رہے۔ اپنے بیان میں مفتاح اسماعیل نے کہا کہ چار ماہ پہلے اویس لغاری کے باس کہہ رہے تھے کہ "سولر ہی اصل حل ہے"،...
لاہور: عظمیٰ بخاری نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر صوبے بھر میں شجرکاری مہم جاری ہے جس کے مثبت اثرات لاہور کی فضاء پر نمایاں ہورہے ہیں۔ وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کا کہنا ہے کہ مریم نواز کی ماحول دوست پالیسیوں کے باعث لاہور کی فضاء خوشگوار ہو رہی ہے۔ عظمیٰ بخاری نے کہا کہ پنجاب حکومت نے اسموگ کے خاتمے کے لیے دن رات محنت کی ہے، مگر درختوں کی قلت کا احساس ہمیں آج ہو رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان موسمیاتی تبدیلیوں سے شدید متاثر ہو رہا ہے اور ہمیں اسموگ آنے کے بعد درختوں کی اہمیت کا اندازہ ہوا۔ درخت لگانا کافی نہیں بلکہ ان کی...
نئی دہلی: ایلون مسک کی سوشل میڈیا کمپنی ایکس (سابقہ ٹوئٹر) نے بھارتی حکومت کے خلاف عدالت میں مقدمہ دائر کر دیا۔ ایکس نے الزام لگایا ہے کہ مودی حکومت نے سنسر شپ کے قوانین کو غیر قانونی طور پر بڑھا دیا ہے، جس سے سوشل میڈیا پر مواد ہٹانے کے اختیارات میں بے پناہ اضافہ ہو گیا ہے۔ ایکس نے 5 مارچ 2025 کو بھارتی عدالت میں درخواست جمع کرائی، جس میں کہا گیا ہے کہ بھارت کی آئی ٹی وزارت نے مختلف سرکاری محکموں کو اختیار دے دیا ہے کہ وہ وزارت داخلہ کے ذریعے مواد بلاک کرنے کے احکامات جاری کر سکیں۔ ایکس کے مطابق، اس نئے حکومتی نظام میں وہ قانونی تحفظات شامل نہیں جو پہلے...
وزیراعظم محمد شہباز شریف کا دورہ سعودی عرب, وزیراعظم محمد شہباز شریف کی مسجد نبوی میں حاضری. وزیراعظم محمد شہباز شریف نے اپنے وفد کے ہمراہ روضہ رسول کی زیارت کی سعادت حاصل کی. وزیر اعظم اور انکے وفد کے لئے خصوصی طور پر ریاض الجنتہ کے دروازے کھولے گئے. وزیراعظم نے وفد کے ہمراہ ریاض الجنتہ میں نوافل ادا کئے. وزیراعظم محمد شہباز شریف نے امت مسلمہ میں اتحاد و یگانگت اور پاکستان کی ترقی و خوشحالی کے لیے دعا مانگی.
دبئی میں ہر سال ماہِ رمضان میں وسیع پیمانے پر افطار کی تقسیم ہوتی دیکھ کر وہاں آئے ہوئے بہت سارے غیر مسلم اسلام قبول کرنے لگے۔ ملاوی سے تعلق رکھنے والے افریقی نژاد شیخ محمد عزیز نے ’جیو نیوز‘ کو انٹرویو دیتے ہوئے بتایا کہ میں اپنی ٹیم کے ساتھ دبئی کے 13 مختلف مقامات پر افطار کے لیے روزانہ 33 ہزار افطار پیکٹ تقسیم کرتا ہوں۔ اُنہوں نے بتایا کہ افطار کی تقسیم کے دوران ہم کسی سے ان کے مذہب یا قومیت کے بارے میں نہیں پوچھتے بلکہ ہر کسی کو ’اللّٰہ کا مہمان‘ سمجھ کر بلا تفریق کھانا فراہم کیا جاتا ہے۔ شیخ محمد عزیز نے بتایا کہ اسلام میں سخاوت اور بے لوثی کے...
اسلام آباد( اے بی این نیوز)وفاقی وزیر توانائی سردار اویس لغاری نے مفتاح اسماعیل کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ مفتاح اسماعیل نے غلط بیانی اور بے بنیاد اعداد و شمار پیش کر کے عوام کو گمراہ کرنے کی کوشش کی۔ وزیر توانائی سردار اویس احمد خان لغاری کا کہنا تھا کہ قابل تجدید توانائی کا فروغ ترجیح ، حکومت نے عوام کو سولر پینلز لگانے کی ترغیب دی، نیٹ میٹرنگ کے قواعد میں تبدیلی کے بعد سولر کی قیمتیں کم ہوئیں۔ انہوں نے کہا کہ سولر نیٹ میٹرنگ پالیسی کی وجہ سے 4 ہزار میگاواٹ سے زائد سولر سے حاصل ہونے والی بجلی سسٹم میں داخل ہو چکی ہے، اگلے 8 سالوں کے اندر سولر نیٹ...
وزیراعظم محمد شہباز شریف نے دورہ سعودی عرب کے دوران مسجد نبویﷺ میں حاضری دی اور اپنے وفد کے ہمراہ روضہ رسولﷺ کی زیارت کی سعادت حاصل کی۔ وزیراعظم اور ان کے وفد کے لیے خصوصی طور پر ریاض الجنتہ کے دروازے کھولے گئے۔ وزیراعظم نے وفد کے ہمراہ ریاض الجنتہ میں نوافل ادا کیے اور امت مسلمہ میں اتحاد و یگانگت اور پاکستان کی ترقی و خوشحالی کے لیے دعا مانگی۔ مزید پڑھیں: مریم نواز شریف عمرہ کی ادائیگی کے لیے سعودی عرب پہنچ گئیں یاد رہے کہ وزیراعظم 4 روزہ دورے پر سعودی عرب میں موجود ہیں جہاں انہوں نے گزشتہ روز جدہ میں سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات کی تھی۔ آپ اور آپ کے پیاروں...
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) وزیر توانائی اویس لغاری نے کہا ہے کہ مفتاح اسماعیل نے غلط اعداد و شمار سے عوام کو گمراہ کرنے کی کوشش کی۔ قابل تجدید توانائی کا فروغ حکومت کی ترجیح ہے۔ نجی ٹی وی کو انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ حکومت نے عوام کو سولر پینلز کی ترغیب دی۔ نیٹ میٹرنگ کے قواعد میں تبدیلی کے بعد سولر کی قیمتیں کم ہوئیں۔ سولر نیٹ میٹرنگ پالیسی سے 4000 میگاواٹ سے زائد بجلی سسٹم میں داخل ہو چکی ہے۔ اگلے 8 برس میں سولر نیٹ میٹرنگ کی تعداد 12 ہزار میگاواٹ سے بڑھ جائے گی۔ سولر نیٹ میٹرنگ کے مستقبل کے صارفین 3 سے 4 سال میں سرمایہ کاری کی رقم پوری کریں گے۔...
فائل فوٹو سعودی عرب کے دورے پر موجود وزیراعظم شہباز شریف نے مسجد نبوی میں حاضری دی اور وفد کے ہمراہ روضہ رسولﷺ کی زیارت کی۔وزیراعظم شہباز شریف اور ان کے وفد کے لیے ریاض الجنتہ کے دروازے کھولے گئے، وزیراعظم نے وفد کے ہمراہ ریاض الجنتہ میں نوافل ادا کئے اور امت مسلمہ میں اتحاد اور پاکستان کی ترقی و خوشحالی کے لیے دعا مانگی۔اس سے پہلے وزیراعظم محمد شہباز شریف مدینہ منورہ پہنچے تو گورنر مدینہ شہزادہ سلمان بن سلطان نے وزیراعظم کا پرنس محمد بن عبدالعزیز ایئر پورٹ پر استقبال کیا۔ وزیراعظم شہباز شریف کے وفد کے ارکان میں وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سمیت دیگر شامل ہیں۔
وزیراعظم محمد شہباز شریف نے وفد کے ہمراہ روضہ رسول ﷺ پر حاضری دی اور ریاض الجنۃ میں نوافل بھی ادا کیے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق دورہ سعودی عرب کے دوران وزیراعظم محمد شہباز شریف وفد کے ہمراہ مدینہ میں مسجد نبوی ﷺ پہنچے اور روضہ رسول ﷺ کی زیارت کی سعادت حاصل کی۔ وزیر اعظم اور انکے وفد کے لئے خصوصی طور پر ریاض الجنتہ کے دروازے کھولے گئے جہاں تمام افراد نے نوافل ادا کیے۔ وزیراعظم محمد شہباز شریف نے امت مسلمہ کے اتحاد و یگانگت اور پاکستان کی ترقی و خوشحالی کے لیے خصوصی دعا بھی کی۔
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) وفاقی وزیر توانائی سردار اویس لغاری نے کہا ہے کہ مفتاح اسمعٰیل نے غلط اور بے بنیاد اعداد و شمار پیش کر کے عوام کو گمراہ کرنے کی کوشش کی۔ نجی ٹی وی کے مطابق وزیر توانائی سردار اویس احمد خان لغاری کا سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ قابل تجدید توانائی کا فروغ حکومت کی ترجیح ہے۔ اویس لغاری کا کہنا تھا کہ حکومت نے عوام کو سولر پینلز لگانے کی ترغیب دی، نیٹ میٹرنگ کے قواعد میں تبدیلی کے بعد سولر کی قیمتیں کم ہوئیں۔ انہوں نے کہا کہ سولر نیٹ میٹرنگ پالیسی کی وجہ سے 4 ہزار میگاواٹ سے زائد سولر سے حاصل ہونے والی بجلی...
اسلام آباد: وفاقی وزیر توانائی اویس احمد خان نے قابل تجدید توانائی کا فروغ حکومت کی ترجیح قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ سابق وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل نےغلط اور بے بنیاد اعداد و شمار پیش کرکے عوام کو گمراہ کرنے کی کوشش کی۔ وفاقی وزیر توانائی سردار اویس احمد خان لغاری نے سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ مفتاح نے غلط اور بے بنیاد اعداد و شمار پیش کر کے عوام کو گمراہ کرنے کی کوشش کی جبکہ قابل تجدید توانائی کا فروغ حکومت کی ترجیح ہے۔ اویس لغاری نے کہا کہ حکومت نے عوام کو سولر پینلز لگانے کی ترغیب دی، نیٹ میٹرنگ کے قواعد میں تبدیلی کے بعد سولر...
استنبول کے میئر اکرم امام اعوغلو کی گرفتاری پر عوام ہر پابندی کو توڑتے ہوئے سٹرکوں پر نکل آئے اور شدید احتجاج کیا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اکرم امام اعولو کو اُس وقت گرفتار کیا جب انھوں نے صدارتی الیکشن لڑنے کا اعلان کیا۔ سیکولر جماعت رپبلکن پیپلز پارٹی سے تعلق رکھنے والے اکرم امام اعولو ترک صدر رجب طیب اردوان کے سخت حریف ہیں۔ رپبلکن پیپلز پارٹی 23 مارچ کو اکرم امام اعولو کی صدارتی امیدوار کے طور پر نامزدگی کا اعلان کرنے والی تھی۔ ترک حکام کا کہنا ہے کہ استنبول کے میئر اکرم امام کو بدعنوانی اور دہشت گرد گروہ کی مدد کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔ حکومت نے میئر اکرم امام کو صدارتی الیکشن لڑنے سے...
وفاقی وزیر برائے توانائی اویس لغاری نے کہا ہے کہ مفتاع اسماعیل نے چینی کی قلت اور برآمد کے معاملے پر بے جا تنقید اور غط اعداد و شمار پیش کرکے عوام کو گمراہ کرنے کی کوشش کی ہے۔ وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کے بیان پر ردعمل میں کہا ہے کہ مفتاح اسماعیل نے غلط اور بے بنیاد اعداد و شمار پیش کر کے عوام کو گمراہ کرنے کی کوشش کی ہے، قابل تجدید توانائی کا فروغ حکومت کی ترجیح ہے۔ یہ بھی پڑھیں: جو صارفین سولر نیٹ میٹرنگ پر نہیں وہ اس کا بوجھ کیوں اٹھائیں؟ وزیر توانائی اویس لغاری اویس لغاری نے کہا کہ حکومت نے عوام کو سولر پینلز لگانے کی...
سٹی 42 : وزیراعظم شہباز شریف کی مدینہ منورہ آمد پر گورنر مدینہ عزت مآب شہزادہ سلمان بن سلطان نے ان کا ایئر پورٹ پر استقبال کیا ۔ وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سمیت دیگر وفد اراکین بھی وزیراعظم شہبازشریف کے ہمراہ مدینہ منورہ پہنچے، جہاں ان کا استقبال گورنر مدینہ منورہ شہزادہ سلمان بن سلطان نے کیا۔ وزیراعظم شہباز شریف مدینہ منورہ میں روضہ رسولؐ کی زیارت کریں گے۔ وہ مسجد نبوی میں عبادات اور نوافل ادا کریں گے اور پاکستان کی ترقی و خوشحالی کے لیے خصوصی دعا کریں گے. خبردار ! رات گئے تک جاگنا اچھا نہیں۔۔
کراچی(نیوز ڈیسک)سابق وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ سولر کی بجلی 22 روپے میں مہنگی لگ رہی ہے، کیا 60 روپے فی یونٹ بجلی سستی ہے؟ جہاں جہاں سے بھٹو نکلتا ہے، وہاں سولر لگے گا۔ اگر آپ چاہتے ہیں عوام بجلی خریدیں تو نرخ کم کریں۔ سابق وفاقی وزیر خزانہ و عوام پاکستان پارٹی کے رہنما مفتاح اسماعیل نے کراچی میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ کچھ عرصہ قبل وزیراعظم خود عوام کو سولر سسٹم لگانے کی ترغیب دیتے تھے، لیکن اب حکومت عوام کے گھروں میں سولر سسٹم لگانے کو ناپسندیدہ سمجھ رہی ہے۔ انھوں نے کہا کہ عوام قرض لے کر گھروں میں سولر سسٹم لگا رہے ہیں اور...
سندھ میں جوڈیشل افسران کی تقرریاں اور تبادلے کیے گئے ہیں۔ اس حوالے سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ایڈیشنل سیشن جج خالدحسین لغاری کا ٹنڈو محمد خان سے حیدر آباد تبادلہ کیا گیا ہے جبک ایڈیشنل سیشن جج محمدعلی کا کراچی غربی سے شکار پور تبادلہ کیا گیا۔ محمد اسلم چانڈیو کا شکارپور سے کراچی غربی تبادلہ کر دیا گیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق سول جج کرم علی شاہ کو قمبر میں تعینات کر دیا گیا۔ جبکہ سول جج محمد علی جروار کا کراچی وسطی سے میر واہ تبادلہ کر دیا گیا۔ سول جج شکیل مولانی کا میر واہ سے کندھ کوٹ کشمور، جبکہ سول جج عادل عزیز سولنگی کا کراچی شرقی سے ملیر تبادلہ کر دیا گیا۔ سول جج محمد مزان بلیدی کا کشمور...
دریائے سندھ میں پانی کی کمی نے 25 سال کا ریکارڈ توڑ دیا۔انچارج کنٹرول روم کا کہنا ہے کہ 2022 میں دریائے سندھ میں 40 فیصد پانی کی کمی تھی. سکھر بیراج پر 25سال میں زیادہ سے زیادہ 53 فیصد پانی کم رہا۔دریا ئے سندھ میں پانی کی کمی 52 فیصد ہوچکی ہے.سکھربیراج پر ریکارڈ پانی کی کمی 69 فیصد تک پہنچ گئی ہے. گڈو اور سکھر بیراج پر پانی کی سطح میں تشویشناک حد تک کمی ہوئی ہے۔انچارج کنٹرول روم نے کہا کہ دریائے سندھ میں پانی کی اتنی کمی پہلے کبھی نہیں دیکھی، پانی اتنا کم ہے کہ نہروں میں چھوڑے جانے کا نظام درہم برہم ہوگیا ہے۔گڈو بیراج پر پانی کی سطح 20 ہزار اور سکھر بیراج...
استبول کے میئر امام اوغلو اردگان کے سب سے بڑے حریف سمجھے جاتے ہیں جو ترکیہ کے آئندہ صدارتی انتخابات میں اہم ترین امیدوار ہیں۔ اوغلو کی گرفتاری اردگان کے صدارتی حریفوں کو راستے سے ہٹانے کی کوشش قرار دی جا رہی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ ترکی میں رجب طیب اردگان کے اہم ترین حریف اور استنبول کے میئر اکرم امام اوغلو کی گرفتاری کیخلاف استنبول میں دسیوں ہزار افراد نے مظاہرہ کیا جبکہ بعض جگہوں پر مظاہرے پرتشدد شکل اختیار کرتے جا رہے ہیں۔ رپوٹ کے مطابق استنبول میونسپلٹی کے سامنے ہزاروں افراد جمع ہوئے اور امام اوغلو سے یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے ان کی رہائی کا مطالبہ کیا۔ استبول کے میئر امام اوغلو اردگان کے سب سے بڑے...
انقرہ (نیوزڈیسک)ترک صدر رجب طیب اردوان کے حریف اور آئندہ کے صدارتی امیدوار میئر استنبول اکرم امام اعولو کو صدارتی امیدوار بننے سے چند دن قبل گرفتار کر لیا گیا۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق استنبول کے میئر اکرم امام اعولو کو بدھ کی صبح حراست میں لیا گیا۔ سیکولر رپبلکن پیپلز پارٹی سے تعلق رکھنے والے اکرم امام اعولو کو ترک صدر اردوان کے مضبوط سیاسی حریفوں میں شمار کیا جاتا ہے،انہیں 23 مارچ کو ری پبلکن پیپلزپارٹی کا صدارتی امیدوار نامزد کیا جانا تھا۔ رپورٹ کے مطابق اکرم امام اعولو پر بدعنوانی اور ایک دہشت گرد گروہ کی مدد کرنے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔ پولیس نے تحقیقات کے دوران 100 افراد کو حراست میں...
کراچی (نیوزڈیسک)دریائے سندھ میں پانی کی کمی نے 25 سال کا ریکارڈ توڑ دیا۔انچارج کنٹرول روم کا کہنا ہے کہ 2022 میں دریائے سندھ میں 40 فیصد پانی کی کمی تھی، سکھر بیراج پر 25سال میں زیادہ سے زیادہ 53 فیصد پانی کم رہا۔ دریا ئے سندھ میں پانی کی کمی 52 فیصد ہوچکی ہے، سکھربیراج پر ریکارڈ پانی کی کمی 69 فیصد تک پہنچ گئی ہے، گڈو اور سکھر بیراج پر پانی کی سطح میں تشویشناک حد تک کمی ہوئی ہے۔ انچارج کنٹرول روم نے کہا کہ دریائے سندھ میں پانی کی اتنی کمی پہلے کبھی نہیں دیکھی، پانی اتنا کم ہے کہ نہروں میں چھوڑے جانے کا نظام درہم برہم ہوگیا ہے۔ گڈو بیراج پر پانی کی سطح...
استنبول(نیوز ڈیسک) ترکی کے صدر رجب طیب اردوان کے بڑے سیاسی حریف اور استنبول کے میئر اکرم امام اعولو کو گرفتار کر لیا گیا۔ وہ چند دن بعد ترک صدارتی انتخابات کے لیے ریپبلکن پیپلز پارٹی (CHP) کے امیدوار نامزد ہونے والے تھے۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق اکرم امام اعولو کو بدھ کی صبح ترک پولیس نے حراست میں لے لیا۔ ان پر کرپشن اور ایک دہشت گرد گروہ کی مدد کرنے کے الزامات عائد کیے گئے ہیں۔ رپورٹس کے مطابق، تحقیقات کے دوران 100 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے، جن میں سیاستدان، صحافی اور کاروباری شخصیات شامل ہیں۔ اکرم امام اعولو نے اپنی گرفتاری پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ عوام کی آواز کو دبایا نہیں...
استنبول: ترکی کے صدر رجب طیب اردوان کے بڑے سیاسی حریف اور استنبول کے میئر اکرم امام اعولو کو گرفتار کر لیا گیا۔ وہ چند دن بعد ترک صدارتی انتخابات کے لیے ریپبلکن پیپلز پارٹی (CHP) کے امیدوار نامزد ہونے والے تھے۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق اکرم امام اعولو کو بدھ کی صبح ترک پولیس نے حراست میں لے لیا۔ ان پر کرپشن اور ایک دہشت گرد گروہ کی مدد کرنے کے الزامات عائد کیے گئے ہیں۔ رپورٹس کے مطابق، تحقیقات کے دوران 100 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے، جن میں سیاستدان، صحافی اور کاروباری شخصیات شامل ہیں۔ اکرم امام اعولو نے اپنی گرفتاری پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ عوام کی آواز کو دبایا نہیں...
ایک نجی ٹی وی چینل میں گفتگو کرتے ہوئے مشیر وزیراعظم برائے سیاسی امور کا کہنا تھا کہ قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس دہشتگردی کیخلاف تھا، بے گناہ مسافروں کو شہید کیا گیا، پوری قوم دہشتگردوں کیخلاف متحد ہے۔ انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کو قومی اتفاق رائے کا حصہ بننا چاہیئے تھا۔ اسلام ٹائمز۔ مشیر وزیراعظم برائے سیاسی امور رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ عمران خان کی پیرول پر رہائی بارے درخواست آئی تو حکومت غور کرے گی۔ ایک نجی ٹی وی چینل میں گفتگو کرتے ہوئے رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس دہشت گردی کے خلاف تھا، بے گناہ مسافروں کو شہید کیا گیا، پوری قوم دہشت...
ایک نجی ٹی وی چینل میں گفتگو کرتے ہوئے مشیر وزیراعظم برائے سیاسی امور کا کہنا تھا کہ قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس دہشت گردی کےخلاف تھا، بے گناہ مسافروں کو شہید کیا گیا، پوری قوم دہشت گردوں کے خلاف متحد ہے۔ انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کو قومی اتفاق رائے کا حصہ بننا چاہیے تھا۔ اسلام ٹائمز۔ مشیر وزیراعظم برائے سیاسی امور رانا ثنااللہ نے کہا ہے کہ عمران خان کی پیرول پر رہائی بارے درخواست آئی تو حکومت غور کرے گی۔ ایک نجی ٹی وی چینل میں گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس دہشت گردی کےخلاف تھا، بے گناہ مسافروں کو شہید کیا گیا، پوری قوم...
اسلام آباد:وزیراعظم کے مشیربرائے سیاسی امورراناثناء اللہ نے کہاہے کہ اگربانی پی ٹی آئی کی پیرول پر رہائی کی درخواست آئی تو حکومت اس پر غورکرے گی۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے راناثناء اللہ نے کہاکہ دہشت گردی کے خلاف پوری قوم متحد ہے ،اگرپی ٹی آئی قومی اتفاق رائے کاحصہ بنے تو بانی پی ٹی آئی کو پیرول پر بلایاجاسکتاہے تاہم انہوں نے کہاکہ اگرپی ٹی آئی درخواست دے تو بانی پی ٹی آئی کوپیرول پربلایا جاسکتاہے ،میں وزیراعظم کو مشور ہ دوں گا کہ بانی پی ٹی آئی کو پیرول پر بلایاجائے ، قومی اتفاق رائے کےلئے اس میں کوئی مضائقہ نہیں ہے ۔ انہوں نے کہاکہ بانی پی ٹی آئی نے ہمیشہ اپنی ذات کو ترجیح دی ہے ،جعفرایکسپریس واقعہ کے...
بجلی صارفین سے گزشتہ 2 سال کے دوران ٹیلی ویژن فیس کی مد میں اربوں روپے وصول کیے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔ قومی اسمبلی اجلاس میں وقفہ سوالات کے دوران وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے تحریری جواب میں بتایا کہ دو سالوں میں بجلی صارفین سے 18 ارب 86 کروڑ روپے سے زائد وصول کیے گئے ہیں۔وزیر اطلاعات عطا تارڑ کے مطابق پیپکو نے ٹی وی فیس کی مد میں دو سالوں میں بجلی بلوں کے ذریعے 16 ارب 64 کروڑ روپے سے زائد وصول کیے۔تحریری جواب کے مطابق کے الیکٹرک نے بھی دو سالوں کے دوران ٹی وی فیس کی مد میں 2 ارب 21 کروڑ روپے سے زائد بجلی صارفین سے وصول کیے۔ دریں اثنا، قومی...
پبلک اکاونٹس کمیٹی نے توشہ خانہ تحائف کی تمام نیلامیوں اور 1947 سے ابتک کا ریکارڈ طلب کرلیا WhatsAppFacebookTwitter 0 19 March, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس )پبلک اکاونٹس کمیٹی نے توشہ خانہ تحائف کی تمام نیلامیوں کی تفصیلات مانگ لیں ،ساتھ ہی توشہ خانہ کا 1947 سے اب تک کا ریکارڈ بھی طلب کرلیا، آڈٹ حکام نے انکشاف کیا کہ 1990 سے 2002 تک کا توشہ خانہ کا ریکارڈ ہمیں نہیں ملا۔تفصیلات کے مطابق پبلک اکاونٹس کمیٹی کا اجلاس چیئرمین کمیٹی جنید اکبر کی زیر صدارت شروع ہوا۔ پی اے سی اجلاس میں کابینہ ڈویژن، پٹرولیم ڈویژن کے آڈٹ پیراز کا جائزہ لیا گیا۔کابینہ ڈویژن کی آڈٹ رپورٹ 24-2023زیر غور رہی جس میں تین ارب روپے...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )پبلک اکاونٹس کمیٹی نے توشہ خانہ تحائف کی تمام نیلامیوں کی تفصیلات مانگ لیں ساتھ ہی توشہ خانہ کا 1947ءسے اب تک کا ریکارڈ بھی طلب کرلیا، آڈٹ حکام نے انکشاف کیا کہ 1990ء سے 2002ء تک کا توشہ خانہ کا ریکارڈ ہمیں نہیں ملا۔نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق پبلک اکاونٹس کمیٹی کا اجلاس چیئرمین کمیٹی جنید اکبر کی زیر صدارت شروع ہوا۔ پی اے سی اجلاس میں کابینہ ڈویژن، پٹرولیم ڈویژن کے آڈٹ پیراز کا جائزہ لیا گیا۔کابینہ ڈویژن کی آڈٹ رپورٹ 24-2023 زیر غور رہی جس میں تین ارب روپے سے زائد کی بے ضابطگیوں کی نشاندہی کی گئی۔ کابینہ ڈویژن کی محکمانہ اکاونٹس کمیٹی جوائنٹ سیکرٹری کی زیر صدارت کروانے...
اسلام آباد: پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے توشہ خانہ تحائف کی تمام نیلامیوں کی تفصیلات مانگ لیں ساتھ ہی توشہ خانہ کا 1947ء سے اب تک کا ریکارڈ بھی طلب کرلیا، آڈٹ حکام نے انکشاف کیا کہ 1990ء سے 2002ء تک کا توشہ خانہ کا ریکارڈ ہمیں نہیں ملا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا اجلاس چیئرمین کمیٹی جنید اکبر کی زیر صدارت شروع ہوا۔ پی اے سی اجلاس میں کابینہ ڈویژن، پٹرولیم ڈویژن کے آڈٹ پیراز کا جائزہ لیا گیا۔ کابینہ ڈویژن کی آڈٹ رپورٹ میں تین ارب کی بے ضابطگیوں کی نشاندہی کابینہ ڈویژن کی آڈٹ رپورٹ 24-2023 زیر غور رہی جس میں تین ارب روپے سے زائد کی بے ضابطگیوں کی نشاندہی کی گئی۔ کابینہ ڈویژن...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 19 مارچ 2025ء) میڈیا رپورٹوں کے مطابق، ترک حکام نے صدر رجب طیب ایردوآن کے اہم سیاسی حریف استنبول کے میئر اکرم امامولو کو بدعنوانی اور دہشت گردی سے تعلق کی تحقیقات کے لیے حراست میں لے لیا گیا ہے۔ سرکاری خبر رساں ایجنسی انادولو نے کہا کہ استغاثہ نے تاجروں اور صحافیوں سمیت تقریباً 100 دیگر لوگوں کے خلاف بھی وارنٹ جاری کیے ہیں۔ دو دہائیاں بعد ایردوآن کا اقتدار چھوڑنے کا عندیہ امامولو کے معاون کا حوالہ دیتے ہوئے اے ایف پی اور ڈی پی اے نیوز ایجنسیوں نے بتایا کہ انہیں بدھ کی صبح حراست میں لیا گیا اور پولیس ہیڈ کوارٹر لے جایا گیا۔ مقامی نشریاتی اداروں نے اطلاع...
اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 19 مارچ 2025ء ) حکومت نے بجلی صارفین سے 2 سال کے دوران ٹیلی ویژن فیس کی مد میں اربوں روپے وصول کرلیے۔ تفصیلات کے مطابق بجلی صارفین سے دو سال کے دوران ٹیلی ویژن فیس کی مد میں اربوں روپے وصول کرنے کا انکشاف اس وقت ہوا جب قومی اسمبلی اجلاس میں وقفہ سوالات کے دوران وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے ٹی وی فیس سے متعلق تحریری جواب دیا۔ انہوں نے اپنے جواب میں بتایا کہ دو سالوں میں بجلی صارفین سے 18 ارب 86 کروڑ روپے سے زائد وصول کیے گئے، پیپکو نے ٹی وی فیس کی مد میں دو سالوں میں بجلی بلوں کے ذریعے 16 ارب 64 کروڑ روپے...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 19 مارچ 2025ء) ناسا کے خلاباز بیری بوچ ولمور اور بھارتی نژاد سنیتا ولیمز نو ماہ سے بھی زائد عرصے سے خلا میں پھنسے ہوئے تھے، اورمنگل کے روز زمین پر ان کی محوظ واپسی پر بھارت نے بھی راحت کی سانس لی اور ملک میں جشن کا ماحول ہے۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے ایک ٹوئٹ کرکے کہا کہ یہ دونوں خلا نوردوں، سنیتا ولیمز اور بوچ ولمور کی ہمت اور استقامت کا امتحان تھا۔ خلا میں نو ماہ پھنسے رہنے کے بعد ناسا کے خلاباز زمین پر محفوظ واپس سنیتا ولیمز کو "نابغہ روزگار" اور "آئیکون" قرار دیتے ہوئے، وزیر اعظم نریندر مودی نے ان کا اور ساتھی خلاباز بوچ ولمور...
کراچی(نیوز ڈیسک)ملک میں نیٹ میٹرنگ کے قواعد میں تبدیلی کے بعد سولر پینلز کی قیمتوں میں بڑی کمی ہو گئی۔ نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق حکومت کی نیٹ میٹرنگ پالیسی میں ترامیم کے بعد مقامی سولر مارکیٹس میں قیمتوں میں تبدیلی ہوئی اور سولر پینل کی قیمتوں میں کمی ہونا شروع ہو گئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق سولر سسٹم کی قیمتیں ایک لاکھ 75 ہزار روپے تک نیچے آ گئی ہیں۔ مارکیٹ ذرائع کے مطابق سولر سسٹم کی تنصیب کی لاگت 35,000 روپے سے 175,000 روپے تک کم ہوگئی ہے۔ ذرائع کے مطابق 5 کلو واٹ سولر سسٹم کی قیمت تقریباً 5 لاکھ سے ساڑھے 5 لاکھ روپے تک ہے جبکہ 7 کلو واٹ کے سسٹم کی قیمت...
راولپنڈی(آئی این پی)پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین اور سابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ گراف نکال کر دیکھیں دہشتگردی 2021 تک کم ترین ہو گئی تھی اور 2022 میں پھر بڑھنا شروع ہوئی، افغانستان ہمارا دشمن نہیں ہے، آپ اسے دشمن بنانے کی کوشش نہ کریں، آپ کیوں بلاوجہ مسلمان بھائیوں سے لڑائی مول لے رہے ہیں۔ اڈیالہ جیل راولپنڈی میں عمران خان سے ملاقات کے بعد ان کی ہمشیرہ علیمہ خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مینوئیل کے مطابق بشری بی بی اور بانی کو آدھا، آدھا گھنٹہ فیملیز اور پھر آپس میں ملاقات کرنی چاہیے، یہ مجموعی طور پر ڈیڑھ گھنٹہ کی ملاقات بنتی ہے لیکن کرائی 30 منٹ...
لاہور (کامرس رپورٹر) صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین سے لائیو سٹاک، فارماسیوٹیکل اور دیگر شعبوں سے وابستہ آذربائجان کے وفد نے ملاقات کی۔ پاکستان اور آذربائجان کے مابین تجارت بڑھانے کے امور پر بات چیت ہوئی۔ صوبائی وزیر نے مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کے مواقع سے آگاہ کیا۔ چوہدری شافع حسین نے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور آذربائجان کے مابین تجارت بڑھانے کا بہترین وقت ہے۔ پنجاب میں سرمایہ کاری کیلئے سازگار ماحول موجود ہے اور سرمایہ کاروں کو بہترین سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ پنجاب ایگریکلچر اینڈ میٹ کمپنی اور آذربائجان کی کمپنی کے مابین میٹ کمپنی کے بند پلانٹ کو چلانے کا معاہدہ ہو چکا...
پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔تفصیلات کے مطابق عالمی گولڈ مارکیٹ میں سرمایہ کار متحرک ہو گئے ہیں اور سونے میں زبردست سرمایہ کاری کی جا رہی ہے، سرمایہ کاری کے بعد مقامی اور بین الاقوامی گولڈ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت نئی تاریخی سطح پر پہنچ گئی ہے۔ فی تولہ سونے کی قیمت 2250 روپے اضافے سے 3 لاکھ 17 ہزار 350 روہے کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی، 10 گرام سونے کی قیمت 2186 روپے اضافے سے 2 لاکھ 72 ہزار 76 روہے کی ریکارڈ سطح تک آ گئی۔عالمی گولڈ مارکیٹ میں سونے کی قیمت 25 ڈالرز اضافے سے 3 ہزار ڈالرز کی سطح عبور کرتے...
ڈیجیٹل پرائز بانڈز متعارف کرانے کے حکومتی فیصلے کے بعد بڑی پیش رفت سامنے آئی ہے، وزارت خزانہ نے ڈیجٹیل پرائز بانڈز رجسٹرڈ ڈرافٹ رولز کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ ڈیجیٹل پرائز بانڈز کی لین دین موبائل ایپ کے ذریعےکی جائے گی، انعامی رقم پر ٹیکس لگےگا، زکوٰۃ لاگو نہیں ہوگی، ڈیجٹیل بانڈز میں زیادہ سے زیادہ سرمایہ کاری کی کوئی حد نہیں ہوگی، ہر پاکستانی بالغ شہری بانڈز کے لیے اہل ہوگا۔ اس حوالے سے جاری کیے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق بانڈزکے ٹرانسفر آف اوونرشپ اورپلیجنگ کی اجازت نہیں ہوگی، سرمایہ کار کی وفات کی صورت میں قانونی ورثا کو رقم ادا کی جائے گی۔حکام کے مطابق نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ کسی مرنے والے کے...
لاہور میں آوارہ کتوں کو مارنے کے خلاف سول سوسائٹی نے احتجاج کیا۔ آوارہ کتوں کو مارنے کے خلاف لاہورہائیکورٹ چوک سے ٹاؤن ہال تک احتجاجی اورآگاہی واک کی گئی۔ احتجاجی واک میں جانوروں کے حقوق کے کارکنوں، طلبا اورسول سوسائٹی کے نمائندوں نے شرکت کی۔ مزید پڑھیں: جانوروں کے حقوق کیلیے سرگرم ادارے کا آوارہ کتوں کو مارنے کی غیر قانونی مہم روکنے کا مطالبہ مظاہرین نے کتوں کو بے رحمانہ طریقے سے مارنے کا سلسلہ بندکرنے کا مطالبہ کیا۔ ڈی سی آفس لاہور کو لاہورہائیکورٹ کے احکامات کی کاپی پیش کی گئی۔ اس موقع پر جانوروں کے حقوق کے لیے کام کرنے والی کارکن عائزہ حیدر کا کہنا تھا کہ لاہور ہائی کورٹ نے کتوں کو مارنے پر پابندی...
ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ کے کپتان سلمان آغا نے نیوزی لینڈ ٹیم کے ہاتھوں دوسری بار شکست کے بعد کہا ہے کہ ہمیں پاور پلے میں بہتر ہونے کی ضرورت ہے۔ سلمان آغا نے کہا ہے کہ گزشتہ میچ کے مقابلے یہ ایک اچھا کھیل تھا، ایک بیٹنگ یونٹ کے طور پر ہمیں بہتر پاور پلے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے اس پچ پر اچھی بولنگ کی، فیلڈنگ بھی شاندار تھی، حارث رؤف نے اچھی بولنگ کی۔ دوسری جانب نیوزی لینڈ ٹیم کے کپتان مائیکل بریسویل نے جیت کے بعد اپنے بیان میں کہا ہے کہ ہمارے بولرز نے بہت اچھی بولنگ پرفارمنس دکھائی۔ ان کا کہنا ہے کہ تیز ہوا میں بولنگ کرانا مشکل تھا،...
ویب ڈیسک: ملک میں نیٹ میٹرنگ کے قوائد میں تبدیلی کے بعد نیٹ سولر پینلز کی نئی قیمتیں بھی سامنے آگئی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق سولر صارفین کیلئے اچھی خبر یہ ہے کہ نیٹ میٹرنگ پالیسی میں بڑی تبدیلی کے بعد سولر پینلز کی قیمتیں کم ہو رہی ہیں جس کی شرح 175,000 روپے تک نیچے گئی ہے، حکومت کی نیٹ میٹرنگ پالیسی میں ترامیم کے بعد مقامی سولر مارکیٹ میں تبدیلیاں رونما ہوئی ہیں،سولر پینل کی قیمتوں میں کمی آنا شروع ہو گئی ہے، جس سے قابل تجدید توانائی میں سرمایہ کاری کرنے والے صارفین کو فائدہ پہنچنے گا۔ سٹاک مارکیٹ میں تیزی کا سلسلہ برقرار،ڈالر معمولی سستا نیٹ میٹرنگ پالیسی : کیا لوگوں کو سولر پینلز...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)نیٹ میٹرنگ پالیسی میں تبدیلی کی تفصیلات سامنے آگئیں،نیٹ میٹرنگ صارفین گرڈ سے حاصل کی جانے والی بجلی پر 18 فیصد ٹیکس ادا کریں گے۔18 فیصد ٹیکس کی وجہ سے بجلی کی بائے بیک قیمت مزید کم ہو،جائے گی، ۔ سولر صارفین بجلی 10 روپے فی یونٹ کے بجائے 8.88روپے فی یونٹ فروخت کریں گے، چھتوں پر لگے سولر پینلز سے گرڈ کو فروخت یونٹس پر ٹیکس نہیں ہوگا، ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ صارفین 25 فیصد سولر اور 75 فیصد گرڈ سے بجلی استعمال کریں، تو ان کی سرمایہ کاری کی واپسی ساڑھے تین سے 4 سال میں ہوگی وزیراعظم آئندہ ماہ بجلی کے نرخوں میں کمی کا اعلان کریں گے ، آئی پی پیز...
فٹبال دنیا میں سب سے زیادہ کھیلا اور دیکھا جانے والا مقبول ترین کھیل ہے۔ پاکستان میں اس کی بڑی ٹیم تو نہیں ہے لیکن فٹبال کے شائقین کے ساتھ ساتھ یہاں کھلاڑی بھی بہت پائے جاتے ہیں۔ یہ کھیل کراچی کے علاقوں لیاری اور بلدیہ ٹاؤن میں بہت مقبول ہے جس کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ رمضان میں جہاں کراچی میں روڈ سائیڈ کرکٹ کھیلی جاتی ہے وہیں لیاری اور بلدیہ ٹاؤن میں فٹبال کی ایک قسم فٹ سل کھیلی جاتی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: کیا لیاری کے نوجوان پاکستان کو فیفا ورلڈ کپ جتوا سکتے ہیں؟ فٹ سل فٹبال جیسا ہی کھیل ہے لیکن اسے آپ محدود جگہ پر کھیل سکتے ہیں۔ اس کا...
سال 2025 میں اسمارٹ فونز کی دنیا میں ٹیکنالوجی کمپنی سام سنگ کی سبقت برقرار ہے۔ ابتدائی دو ماہ میں سام سنگ گلیکسی ایس 25 الٹرا کی ٹاپ پوزیشن کے بعد اب اس پوزیشن پر سام سنگ کا گلیکسی اے 56 موجود ہے۔ گزشتہ ہفتے ٹرینڈنگ میں رہنے والے اسمارٹ فونز کی جاری کی گئی فہرست درج ذیل ہے: فہرست کے مطابق پہلے نمبر پر سام سنگ گلیکسی اے 56 جبکہ دوسرے نمبر پر شیاؤمی پوکو ایف 7 الٹرا موجود ہے۔ شیاؤمی 15 الٹرا تیسرے، شاؤمی ریڈمی نوٹ 14 ایس چوتھے، سام سنگ گلیکسی ایس 25 الٹرا پانچویں اور سام سنگ گلیکسی اے 36 چھٹے نمبر پر ہیں۔ سام سنگ گلیکسی اے 55 ساتویں، نتھنگ فون (3 اے) آٹھویں، شیاؤمی پوکو ایکس 7 پرو...
اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 17 مارچ 2025ء ) سپریم کورٹ کے جج جسٹس جمال مندوخیل نے کیس کی سماعت کے دوران وکیل سے مکالمہ کرتے ہوئے ریمارکس دیئے کہ یہاں آئین پر عمل نہیں ہوتا آپ رولز کی بات کرہے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں سٹون کریشنگ کیس کی سماعت ہوئی جہاں جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 5 رکنی آئینی بنچ نے سماعت کی، آئینی بنچ نے سٹون کرشنگ پلانٹس کے خلاف کیس پر سماعت کا آغاز کیا تو ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل خیبرپختونخواہ نے بتایا کہ ’صوبے میں کل 903 کرشنگ پلانٹس ہیں، جن میں سے 544 فعال ہیں، 230 زیر تعمیر کرشنگ پلانٹس ہیں، 37 سٹون کرشرز کو شوکاز نوٹس اور 210 کو قوائد...
—فائل فوٹو نوشہرو فیروز کے سول اسپتال کے ایم ایس ڈاکٹر مبین راجپوت نے بتایا ہے کہ اسپتال سے غیر حاضر 8 ڈاکٹرز کی تصدیق ہو گئی ہے۔میڈیکل سپرنٹنڈنٹ سول اسپتال نوشہرو فیروز نے بتا ہے انہوں نے غیر حاضر ڈاکٹرز سے متعلق سیکریٹری صحت سندھ کو خط ارسال کر دیا ہے۔ غیر ضروری سرجریز کی بڑھتی شرح ...کہتے ہیں، ’’زندگی کی قدرو قیمت جاننی ہو یا بےبسی،... انہوں نے مزید بتایا ہے کہ کئی برس سے غیرحاضر ڈاکٹرز میں 3 خواتین ڈاکٹر بھی شامل ہیں۔ایم ایس نے کہا کہ تمام غیر حاضر ڈاکٹرز تنخواہ سمیت تمام مراعات لے رہے ہیں۔
اسلام آباد: اسلام آباد ہائیکورٹ نے پاکستان اسپورٹس بورڈ کے ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل شاہد السلام کی مبینہ غیر قانونی پروموشن کے کیس میں پاکستان اسپورٹس بورڈ سے متعلقہ تمام ریکارڈ اور پروموشن رولز طلب کر لیے۔ عدالت نے آئندہ سماعت پر پاکستان اسپورٹس بورڈ کے ڈائریکٹر ایچ آر کو بھی پیش ہونے کا حکم دیا ہے۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی اور جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان پر مشتمل ڈویژن بینچ نے انٹرا کورٹ اپیل پر سماعت کی۔ درخواست گزار کے وکیل کی کیس کی تیاری نہ ہونے پر عدالت نے برہمی کا اظہار کیا۔ جسٹس محسن اختر کیانی نے ریمارکس دیے، ہمارے اور اپنے روزے کا ہی خیال کر لیں۔ عدالت نے استفسار کیا...
سپریم کورٹ میں اسٹون کریشنگ کیس میں خیبرپختونخوا کی صوبائی حکومت کو رولز کی منظوری کیلئے ایک ماہ کا وقت دیدیا جب کہ جسٹس جمال مندوخیل نے ریمارکس دیئے ہم نے لوگوں کے روزگار اور ماحولیات کو بھی مدنظر رکھنا ہے،یہاں آئین پر عمل نہیں ہوتا آپ رولز کی بات کرہے ہیں۔ جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں پانچ رکنی آئینی بنچ نے مختلف مقدما ت پر سماعت کی، آئینی بنچ نے اسٹون کرشنگ پلانٹس کیخلا ف کیس پر سماعت کا آغاز کیا تو ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل خیبرپختونخواہ شاہ نے بتایا خیبرپختونخوا میں کل نو سو تین کرشنگ پلانٹس ہیں، 544 فعال ہیں جبکہ 230 زیر تعمیر کرشنگ پلانٹس ہیں، 37 سٹون کرشرز کو شوکاز نوٹس 210 کو قوائد...
— فائل فوٹو ضلعی انتظامیہ اسلام آباد نے گراں فروشوں کے خلاف کارروائیاں کی ہیں۔اس حوالے سے ڈپٹی کمشنر نے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی کارکردگی رپورٹ جاری کردی ہے۔رپورٹ کے مطابق ضلعی انتظامیہ کی جانب سے 74 گراں فروشوں کو گرفتار کیا گیا۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پرائس لسٹ پر عمل درآمد نہ کرنے پر 23 ہزار روپے جرمانہ بھی عائد کیا گیا ہے۔رپورٹ کے مطابق پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے 9 دکانوں کو سیل بھی کر دیا ہے۔
خیبر پختونخوا حکومت کی جانب سے اسٹون کرشنگ کے لیے قواعد کی قومی ماحولیاتی کونسل سے منظوری کے لیے ایک ماہ کی مہلت کی استدعا منظور کرتے ہوئے سپریم کورٹ نے اس ضمن میں ازخود نوٹس کیس کی سماعت ایک ماہ کے لیے ملتوی کردی۔ اسٹون کرشنگ ازخود نوٹس کیس کی سماعت جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 5 رکنی آئینی بینچ نے کی۔ خیبر پختونخوا کے ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل نے عدالت کو بتایا کہ خیبرپختونخوا میں کل 903 کرشنگ پلانٹس ہیں، 544 فعال ہیں جبکہ 230 زیر تعمیر کرشنگ پلانٹس ہیں،37 اسٹون کرشرز کو شوکاز نوٹس دیا گیا جبکہ 210 کو قواعد کی خلاف ورزی پر سیل کیا گیا۔ یہ بھی پڑھیں: سپریم کورٹ نے خیبر...
لاہور: ترک استنبول ٹیکنیکل یونیورسٹی اور امریکی اینڈریوز یونیورسٹی کے ماہرین اثریات سال بھر سے ترکی کے ارارات پہاڑی سلسلے میں موجود کشتی نما چٹان پر تحقیق کر رہے ہیں، مشہور ہے وہ حضرت نوح ؑ کی کشتی تھی جو فوسل میں بدل چکی ہے۔ ایک ماہ قبل ماہرین نے چٹان کی مٹی وپتھر استنبول ٹیکنیکل یونیورسٹی بھجوائے، 30 نمونوں کے تجزیے سے انکشاف ہوا، ان میں آبی جانوروں اور پودوں کی باقیات موجود ہیں اور یہ کہ چٹان 5 ہزار سال پہلے پانی میں ڈوبی تھی۔ حالیہ سائنسی تحقیق سے اس دعوی کو تقویت ملی کہ شاید کشتی نما چٹان حضرت نوحؑ کی کشتی ہو، یاد رہے، قران پاک کی روسے یہ کشتی’’ کوہ جودی‘‘ پر ٹھہری...
جیکب آباد میں جشن ولادت کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے علامہ مقصود ڈومکی نے کہا کہ نواسہ رسول (ص) حضرت امام حسن مجتبی علیہ السلام نے اپنے نانا کی سنت پر عمل کرتے ہوئے دشمن سے صلح کی۔ آپؑ نے اپنی صلح کے ذریعے دشمن کے کردار کو بے نقاب کیا۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنماء علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے کہ حضرت امام حسن مجتبیٰ علیہ السلام کی سیرت طیبہ عالم اسلام اور عالم انسانیت کے لئے مشعل راہ ہے۔ پیغمبر اسلام صلی اللہ علہ وآلہ وسلم نے آپ کو کائنات کا سردار اور جوانان جنت کا سردار قرار دیا۔ ان خیالات کا اظیار انہوں نے جیکب آباد میں حضرت امام حسن...
دہشتگردی واقعات تسلسل کیساتھ ہو رہے ہیں، قوم کو اعتماد میں لیا جائے،خالد مقبول WhatsAppFacebookTwitter 0 16 March, 2025 سب نیوز حیدر آباد(آئی پی ایس )کنونیئر متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم)پاکستان ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ ملک میں واقعات تسلسل کے ساتھ ہو رہے ہیں، قوم کو اعتماد میں لیا جائے، اے پی سی بلائی جائے۔ حیدر آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم نے سب سے پہلے جاگیر داروں اور وڈیروں کیخلاف آواز اٹھائی۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کے مستقبل کا کوئی فریم ورک مرتب کرنے کی ضرورت ہے۔خالد مقبول صدیقی کا کہنا تھا کہ ایکشن کی نہیں پلان کی ضرورت ہے،...
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سربراہ ایم کیو ایم نے کہا کہ پاکستان کے مستقبل کا کوئی فریم ورک مرتب کرنے کی ضرورت ہے، ایکشن کی نہیں پلان کی ضرورت ہے۔ اسلام ٹائمز۔ متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے سربراہ ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ ملک میں دہشتگردانہ واقعات تسلسل کے ساتھ ہو رہے ہیں، قوم کو اعتماد میں لیا جائے، اے پی سی بلائی جائے۔ حیدر آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کا کہنا تھا کہ پاکستان کے مستقبل کا کوئی فریم ورک مرتب کرنے کی ضرورت ہے، ایکشن کی نہیں پلان کی ضرورت ہے، دہشتگردانہ واقعات تسلسل کے ساتھ ہو رہے ہیں، قوم کو اعتماد میں لیا جائے، اور کل...
فائل فوٹو۔ چیئرمین متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ ملک میں واقعات تسلسل کے ساتھ ہو رہے ہیں، قوم کو اعتماد میں لیا جائے، اے پی سی بلائی جائے۔ حیدر آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم نے سب سے پہلے جاگیر داروں اور وڈیروں کےخلاف آواز اٹھائی۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کے مستقبل کا کوئی فریم ورک مرتب کرنے کی ضرورت ہے۔ یہ بھی پڑھیے خالد مقبول صدیقی کو مصطفیٰ کمال کی کابینہ میں شمولیت کا پتا بعد میں چلا پاکستان کو نوجوانوں کی ضرور ت ہے: خالد مقبول صدیقی خالد مقبول کا کراچی کے اسپتالوں سے متعلق بیان حسد...
25 کروڑ عوام میں اتنا پوٹینشل ہے کہ نجی بجلی گھروں والے لٹیروں سے چار پانچ گنا سستی بجلی پیدا کر کے ریاست پاکستان کیلئے کھربوں روپے کی بچت کا ذریعہ بن سکتے ہیں لیکن حکومت اس آپشن کا خود ہی گلا گھونٹ رہی ہے اور سستی بجلی کی پیداوار بڑھنے سے ڈر کر عجیب و غریب اور انتہائی غیر منصفانہ فیصلے کر رہی ہے، کاش کوئی شہری اس معاملے پر سپریم کورٹ سے رجوع کرسکتا۔ پاکستان ایک ایسا عجیب ملک ہے کہ جہاں بڑے مگرمچھوں کو لوٹ مار کی کھلی آزادی ہے اور ان سے منہ مانگے داموں پر جو پیداوار خریدی جاتی ہے اگر وہی پراڈکٹ عام آدمی چھوٹی انویسٹمنٹ کے ذریعے سپلائی کرے تو اس کی...
شاہد سپرا: وفاق کیجانب سے نیٹ میٹرنگ پالیسی میں ترمیم سےسولرپینلزکی قیمتیں گرنےلگیں، سولر پینلز کی قیمت میں دو روپے فی واٹ کے حساب سے کمی ہو گئی۔سولر سسٹم کی تنصیب میں 35 ہزار سے 1لاکھ 75 ہزار روپے قیمت کم ہو گئی،پانچ کلوواٹ کیلئے مارکیٹ میں 5لاکھ 50ہزار روپے قیمت مقرر کر دی گئی۔سات کلوواٹ سسٹم کیلئے 6 لاکھ 25ہزار روپے قیمت مقرر کر دی گئی،دس کلوواٹ سسٹم کے لئے 8لاکھ 50ہزار روپے تک قیمت گر گئی،بارہ کلوواٹ سسٹم کے لئے 9 لاکھ 75 ہزار روپے قیمت مقرر کر دی گئی۔پندرہ کلوواٹ سسٹم کے لئے 11لاکھ 50ہزار روپے قیمت مقرر کی گئی،مذکورہ قیمتیں آن گرڈ سسٹم کے لئے متعین کی گئی ہیں،ہائیبرڈ سسٹم کے لئے بیٹریوں کی اضافی قیمت...
تحفظ ناموس رسالت کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سابق وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ اسلام انسانیت کا درس دینے والا مذہب ہے جب ہم کسی مذہب کے خلاف بات نہیں کرتے تو کسی کو حق نہیں کہ وہ آپ سرکار پر ہرزہ سرائی کرے پاکستان کے قانون و آئین میں گستاخی رسول کی سزا سزائے موت ہے تو پھر اس پر فورا عمل کیو ں نہیں کیا جاتا؟۔ اسلام ٹائمز۔ ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن ملتان کے زیر اہتمام تحفظ ناموس رسالت کانفرنس سے سابق وفاقی وزیر صاحبزادہ سید حامد سعید کاظمی، محمد ایوب مغل، خالد بلوچ، ملک عدنان احمد، صفدر حسین سرسانہ، وسیم ممتاز، رانا شاہد نسیم، اللہ دتہ کاشف، جلال آرائیں، عظیم پیرزادہ، سید اطہر شاہ، شیخ ارشد...
بھارتی کرکٹ ٹیم کے اسپنر یوزویندر چہل کی اہلیہ دھناشری ورما سے طلاق کے بعد اپنی دوست آر جے مہوش کیساتھ ویڈیو کے بعد اداکارہ کی جانب سے انسٹاگرام پر کیا گیا کمنٹ بھی وائرل ہوگیا۔ فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اسپنر یوزویندر چہل نے معروف بالی ووڈ فلم “کبھی خوشی کبھی غم” میں شاہ رخ خان کے مشہور انٹری سین کی مزاحیہ ویڈیو شیئر کرتے ہوئے مداحوں کو ہولی کی مبارکباد دی، انہوں نے کیشن میں لکھا کہ “ہمیشہ خوشی، کبھی نہیں غم، یوزی بھائی! رنگین ہولی کی مبارکباد”۔ اس ویڈیو کے نیچے آر جے مہوش نے مزاحیہ انداز میں لکھا، “سر میری فلم میں آپ کا مرکزی کردار کرلو۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ...
بھارتی اداکارہ سوارا بھاسکر کو حال ہی میں اپنے مسلم شوہر فہد احمد کے ساتھ ہولی نہ منانے پر سوشل میڈیا پر تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔ سوارا نے انسٹاگرام پر ایک تصویر شیئر کی جس میں وہ اور ان کی بیٹی ہولی کے رنگوں میں رنگی ہوئی تھیں جبکہ فہد احمد بغیر رنگوں کے نظر آئے۔ اس پر صارفین نے سوال اٹھائے کہ فہد نے ہولی کیوں نہیں منائی۔ ایک صارف نے پوچھا، “آپ کے شوہر نے رنگ کیوں نہیں لگایا؟” جبکہ دوسرے نے لکھا، “اگر کوئی واقعی آپ سے محبت کرتا ہو اور آپ کے عقائد کا احترام کرتا ہو تو وہ خوشی سے آپ کے تہوار میں شریک ہوگا۔” سوارا بھاسکر نے ان تبصروں کا جواب...
نیوزی لینڈ نے پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان کو آؤٹ کلاس کرتے ہوئے 9 وکٹوں سے شکست دیدی۔کرائسٹ چرچ کے ہیگلے اوول گراؤنڈ میں کھیلے گئے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کی جانب سے دیا گیا 92 رنز کا ہدف باآسانی ایک وکٹ کے نقصان پر 11 ویں اوور میں پورا کر لیا۔ نیوزی لینڈ کی جانب سے ٹم سائفرٹ نے 44 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ فن ایلن 29 اور ٹم رابنسن 18 رنز بنا کر ناقابل شکست رہے۔ پاکستان کی جانب سے ابرار احمد نے ایک وکٹ حاصل کی۔قبل ازیں نیوزی لینڈ کے کپتان نے ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی لیکن پاکستان کی ٹیم نیوزی لینڈ کےخلاف پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے...
ویب ڈیسک:وفاقی حکومت نے پیٹرول پر لیوی میں 10 روپے فی لیٹر کا اضافہ کردیا ہے۔ وزارت خزانہ سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول پر لیوی 60 سے بڑھا کر 70 روپے فی لیٹرکردی گئی ہے۔ ڈیزل پربھی لیوی 10 روپے فی لیٹر بڑھائی گئی ہے، ڈیزل پر لیوی 60 روپے سے بڑھا کر 70 روپےکر دی گئی ہے۔ یاد رہے کہ وفاقی حکومت نے مالی سال 2025 کے وفاقی بجٹ میں پیٹرولیم لیوی کو 60 روپے فی لیٹر سے بڑھا کر 80 روپےکرنے کا اعلان کیا تھا، تاہم حکومت نے وقفے وقفے سے 20 روپے فی لیٹر پیٹرولیم لیوی عائد کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔ پاکستان سے آٹے اور چاول کی آخری کھیپ بنگلہ دیش پہنچ گئی ...
اسلام آباد( نیوز ڈیسک)عیدالفطر کی آمدآمد، شہریوں میں نئے نوٹ حاصل کرنے کی تگ و دو شروع ،نئے نوٹ کا حصول صرف ایک ٹیکسٹ میسج کی دوری پر ۔ نئے نوٹ حاصل کرنے کے لیے شہری 8877 پر شناختی کارڈ نمبر اور بینک برانچ ایس ایم ایس کر سکتے ہیں، نئے نوٹ بینک پہنچنے پر آپ کو ایس ایم ایس سے مطلع کیا جائے گا۔ تصدیقی ایس ایم ایس موصول ہونے کے بعد شہری کو دو دن میں متعلقہ بینک برانچ جانا ہوگا، اور اصل شناختی کارڈ کی فوٹو کاپی کے ساتھ آپ 10 روپے کے نوٹ کے تین پیکٹ، پچاس روپے کے نوٹس کا ایک پیکٹ اور 100 روپے کا نوٹ کا ایک پیکٹ حاصل کر سکتے ہیں۔...
پہلے بیٹرز ناکام، پھر بولرز کی پٹائی، پاکستان کو نیوزی لینڈ کے ہاتھوں عبرتناک شکست WhatsAppFacebookTwitter 0 16 March, 2025 سب نیوز کرائسٹ چرچ :(آئی پی ایس) نیوزی لینڈ نے پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان کو آؤٹ کلاس کرتے ہوئے 9 وکٹوں سے شکست دیدی۔ کرائسٹ چرچ کے ہیگلے اوول گراؤنڈ میں کھیلے گئے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کی جانب سے دیا گیا 92 رنز کا ہدف باآسانی ایک وکٹ کے نقصان پر 11 ویں اوور میں پورا کر لیا۔ نیوزی لینڈ کی جانب سے ٹم سائفرٹ نے 44 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ فن ایلن 29 اور ٹم رابنسن 18 رنز بنا کر ناقابل شکست رہے۔ پاکستان کی جانب سے ابرار احمد نے ایک...
ریانووستی نیوز ایجنسی کے مطابق سہ فریقی اجلاس میں ایران کے جوہری پروگرام کے حوالے سے تناؤ کو کم کرنے کے لیے مربوط انداز میں ضروری اقدامات پر زور دیا گیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ روسی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں ایران، روس اور چین کے درمیان بیجنگ میں سہ فریقی اجلاس کے نتائج کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ کسی قسم کی دھمکی اور ایران کے جوہری تنصیبات کے ڈھانچے کے خلاف طاقت کا استعمال قابل قبول نہیں۔ ریانووستی نیوز ایجنسی کے مطابق ایران کے جوہری پروگرام کے حوالے سے تناؤ کو کم کرنے کے لیے مربوط انداز میں ضروری اقدامات پر زور دیا گیا ہے۔ روسی وزارت خارجہ نے زور دے کر کہا ہے کہ فریقین کے مفادات کو...
قومی احتساب بیورو (نیب) لاہور کی جانب سے نجی ہاؤسنگ سوسائٹی متاثرین میں چیک تقسیم کرنے کا سلسلہ دوسرے روز بھی جاری رہا۔ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) نیب احترام ڈار کا کہنا ہے کہ متاثرین نیب لیٹر کے بغیر بھی چیک وصول کرسکیں گے ۔اسٹامپ پیپر کی شرط بھی ختم کردی گئی ہے۔ متاثرین کا کہنا تھا کہ ڈوبی رقم واپس ملنے پر نیب کے شکرگزار ہیں۔ باہر نکل کر تمہیں اور چیئرمین نیب کو نہیں چھوڑوں گا، عمران خان کی نیب تفتیشی افسر کو دھمکی اڈیالا جیل میں بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے خلاف توشہ خانہ کے نئے ریفرنس کی سماعت ہوئی۔ ڈی جی نیب لاہور احترام ڈار نے چھٹی کے روز خود چیک...
لاہور(نیوز ڈیسک) پنجاب کی سول بیوروکریسی کےلیے منافع بخش قرضہ سکیم شروع کردی گئی۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس اور پراوینشل مینجمنٹ سروس کے افسران کو آسان شرائط پر قرض جاری کردیے۔ ذرائع کا کہناہےکہ ویلفیئر انڈومنٹ فنڈ کے زریعہ سول سروسز افسران کو 50 کروڑ کے قرض جاری کردیے، پنجاب میں کام کرنے والے PAS ,اور PMS کے 70 افسران کے قرض منظور ہوگئے۔ منافع بخش قرض سےمنظورہ شدہ درخواستوں میں سے 50 فیصد گھر کی تعمیر کے لیے منظور کیئے گئے ہیں۔ ذرائع کا کہناہے کہ باقی 50 فیصد درخواستیں تعلیم ،گاڑی کے حصول سمیت دیگر کے لیے منظور ہوئیں،درخواستگزار افسران کو تمام قواعد پورے ہونے پر قرض کا اجراء کیا گیا،قرض کا حصول افسران کی تنخواہ...
اسلام آباد: پیپلز پارٹی کی مرکزی ترجمان شازیہ مری نے وفاق کی نئی متبادل انرجی پالیسی کو مسترد کردیا اور کہا ہے کہ سولر نیٹ میٹرنگ صارفین کو 27 کے بجائے 10 روپے فی یونٹ فروخت کرنے پر مجبور کرنا ظلم اور ان سے کھلی جنگ کرنے کے مترادف ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق اپنے بیان میں انہوں نے وفاقی حکومت کی جانب سے نیٹ میٹرنگ کے قوانین میں ظالمانہ تبدیلیاں قابل مذمت ہیں، شمسی توانائی صارفین کو 27 روپے فی یونٹ کے بجائے صرف 10 روپے فی یونٹ پر بجلی فروخت کرنے پر مجبورکیا جارہا ہے، یہ عمل متبادل انرجی صارفین پر براہ راست حملہ اور پاکستان کے قابل تجدید توانائی کے مستقبل سے غداری ہے۔ شازیہ مری نے کہا کہ صارفین...
چین(نیوز ڈیسک)چین کی ٹیکنالوجی کمپنی ’ لینووو‘ نے 20 منٹ میں شمسی توانائی سے چارج ہونے والے نئے تصوراتی لیپ ٹاپ کا اعلان کر دیا۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق شمسی توانائی سے چارج ہونے والے لیپ ٹاپ کا اعلان حال ہی میں ہونے والی موبائل ورلڈ کانگریس میں کیا گیا جو صارفین کو work from home کے بجائے work from sun کی جانب راغب کرے گا۔ رپورٹ کے مطابق کمپنی نے تاحال شمسی توانائی سے چلنے والے لیپ ٹاپ (یوگا سولر پی سی ) کی پروڈکشن کے حوالے سے کچھ نہیں بتایا تاہم اس کی تھنک بک پلس کا تصور ابتدائی طور پر 2023 میں موبائل ورلڈ کانگریس میں پیش کیا گیا تھا جو اب جون 2025 میں...
سعیداحمد: لاہورڈویژن کے14بڑےسٹیشنزپرسولرسسٹم انسٹال کرنےکاعمل شروع، پہلے مرحلے میں رائیونڈ ریلوے سٹیشن کی سولرآئزیشن مکمل کی جائے گی۔گوجرانوالہ اور گجرات ریلوے سٹیشن کو سولر سسٹم پر منتقل کرنے کاعمل جاری ہے، کوٹ لکھپت، لاہور کینٹ، والٹن، کالا شاہ کاکو، چھانگا مانگا ریلوےسٹیشنزکوسولرپرمنتقل کیاجائیگا۔اوکاڑہ، اوکاڑہ کینٹ، سانگلہ یل، چک جمرہ، کوٹ رادھا کشن سٹیشنز کو سولر پر منتقل کیا جائے گا، منصونہ مکمل ہونے کے بعد ایک سٹیشن سے تقریب 3ہزار یونٹ بجلی کی بچت ہو گی، لاہور ڈویژن کو ماہانہ 2کروڑ 10لاکھ روپے بچت ہوگی۔ اسلاموفوبیا عالمی امن، بین المذاہب ہم آہنگی کیلئے ایک خطرہ ہے: مریم نواز
لاہور کے تھانہ ہیر کے علاقے میں نامور کرکٹ اسٹار بیٹسمین کامران اکمل اور عمر اکمل کے والد کے فارم ہاؤس پر چوری کی بڑی واردات کرتے ہوئے چور دن دہاڑے 5 لاکھ مالیت کا سولر اتار کر فرار ہو گئے۔ رپورٹ کے مطابق چور مرکزی دروازے کا کنڈا توڑ کر فارم ہاوس میں داخل ہوئے، چور دن دہاڑے 5 لاکھ مالیت کا سولر اتار کر فرار ہو گئے۔ والد کامران اکمل نے کہا کہ سولر سسٹم کل لگوایا آج چور لے گیے جب کہ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعہ کا مقدمہ درج، تفتیش جاری ہے۔ واقعے کی اطلاع ملنے کے بعد ہئیر پولیس فوری جائے وقوعہ پر پہنچی، حکام کا کہنا تھا کہ ملزمان کو سی سی ٹی وی کیمروں اور...
حکومت نے بجلی صارفین سے کی گئی اضافی وصولیاں واپس کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق بجلی صارفین کو اضافی وصولیاں واپس کرنے کے فیصلے کے تحت بجلی 30 پیسے فی یونٹ سستی ہونے کا امکان ہے، اس حوالے سے سی پی پی اے نے فروری کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی درخواست دائر کردی ہے، نیپرا اتھارٹی 26 مارچ کو درخواست پر سماعت کرے گی۔ درخواست میں بتایا گیا ہے کہ فروری میں 6 ارب 49 کروڑ 50 لاکھ یونٹس بجلی پیدا کی گئی، بجلی کمپنیوں کو 6 ارب 66 کروڑ 60 لاکھ یونٹس بجلی فراہم کی گئی، بجلی کی فی یونٹ لاگت 8 روپے 22 پیسے فی یونٹ تھی جب کہ فروری کیلئے بجلی کی ریفرنس لاگت...
بالی ووڈ کے فلمی ستاروں میں مشہور ممبئی کے بلندوبالا لیلاوتی اسپتال سے وابستہ لالچ وہوس کی ڈرامائی داستان منظرعام پر آگئی جس سے بھارتی میڈیکل شعبے کی دنیا بھر میں بدنامی ہو رہی ہے۔ اسی میں کچھ عرصہ قبل زخمی اداکار سیف علی خان کا علاج ہوا تھا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق 20 سال تک اسپتال کے بااثر ٹرسٹی چند کمپنیوں کے ساتھ گٹھ جوڑ کر کے لوٹ مار کرتے رہے۔ کمپنیاں زیادہ قیمت لگا کر ادویہ، طبی آلات و دیگر سامان فراہم کرتیں۔ جو رقم بچتی، بانٹ لی جاتی۔ نئی انتظامیہ کی رو سے یوں 1250 تا 1500 کروڑ روپے کی خطیر رقم کا ڈاکہ ڈالا گیا۔ حیران کن بات یہ ہے کہ ملزم ٹرسٹیوں میں ہیروں...
سینیئر بھارتی اداکار اور فلمساز ایان مکھرجی کے والد دیب مکھرجی 83 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق اداکار اور فلمساز دیب مکھرجی طویل علالت کے بعد جمعہ کی صبح ممبئی میں واقع اپنے گھر میں اس دنیا سے رخصت ہوئے۔ خاندان کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ‘ہمیں یہ اطلاع دیتے ہوئے بے حد افسوس ہو رہا ہے کہ دیب مکھرجی ہمیں چھوڑ کر چلے گئے ہیں’۔ بھارتی میڈیا کے مطابق دیب مکھرجی کی آخری رسومات ممبئی کے علاقے جوہو میں ادا کی گئیں۔ دیب مکھرجی نے 1960 اور 1970 کی دہائی میں کئی فلموں میں معاون کردار ادا کیے، جن میں تو ہی میری زندگی، دو آنکھیں، باتوں باتوں میں،...
لاہور ہائیکورٹ نے اسموگ کے تدارک اور ماحولیاتی آلودگی پر قابو پانے کیلئے پیٹرول پمپز پر الیکٹرک وہیکلز کو چارجنگ کی سہولت فراہم کرنے اور واٹر میٹرز کی تنصیب کیلئے ایمرجنسی لگانے کی تجویز دیدی۔ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے اسموگ کے تدارک کیلئے دائر درخواستوں پر سماعت کی جس دوران عدالت نے باور کرایا کہ پیٹرول پمپز پر الیکٹرک وہیکلز کو چارجنگ کی سہولت ہونی چاہیے۔ عدالت نے کہا کہ پانی کی روزبروز خراب ہوتی صورتحال کے پیش نظر ایمرجنسی لگا کر واٹر میٹرز کی تنصیب یقینی بنانی چاہیے، واسا واٹر میٹرکی تنصیب میں قابل ذکر کارکردگی نہیں دکھا سکا ہے۔ عدالت نے باغات کو بحال کرنے کے لیے اقدامات کی ضرورت پر زور دیا اور ہدایت...
جاپان(نیوز ڈیسک)جاپان کی معروف اداکارہ رائے لل بلیک نے نازیبا فلموں میں کام کرنے سے توبہ کرلی، اسلام قبول کرلیا۔ عالمی میڈیا کے مطابق سابق جاپانی فلموں کی فحش اداکارہ راے لِل بلیک نے فحش فلموں سے توبہ کرکے اسلام قبول کرلیا، سوشل میڈیا پر ملائیشیا میں رمضان المبارک میں شرکت کی اپنی مختصر ویڈیو کلپس بھی شیئر کردیں۔ سابق جاپانی پورن سٹار رائے لِل بلیک سوشل میڈیا پر ملائیشیا میں رمضان المبارک گزارتی نظر آئیں اور انہوں نے اپنے سوشل میڈیا پیجز سے تمام فحش تصاویر و ویڈیوز بھی ڈیلیٹ کردی ہیں۔ رائے کائی اساکورا، جو ”رائے لِل بلیک“ کے نام سے آن لائن جانی جاتی ہیں، نے کوالالمپور کی مسجد میں روزہ افطار کرتے وہے اپنی ویڈیو...
بھارت(نیوز ڈیسک)سینیئر بھارتی اداکار اور فلمساز ایان مکھرجی کے والد، دیب مکھرجی، 83 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق دیب مکھرجی طویل علالت کے بعد جمعہ کی صبح ممبئی میں واقع اپنے گھر میں اس دنیا سے رخصت ہوئے۔ خاندان کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا: “ہمیں یہ اطلاع دیتے ہوئے بے حد افسوس ہو رہا ہے کہ دیب مکھرجی ہمیں چھوڑ کر چلے گئے ہیں”۔ ان کی آخری رسومات ممبئی کے علاقے جوہو میں ادا کی گئیں۔ دیب مکھرجی نے 1960 اور 1970 کی دہائی میں کئی فلموں میں معاون کردار ادا کیے، جن میں “تو ہی میری زندگی”، “دو آنکھیں”، “باتوں باتوں میں”، “جو جیتا وہی سکندر” اور “کنگ انکل”...
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے ہنرمند افرادی قوت برآمد کرنے کے منصوبے سے متعلق اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے ایک لاکھ نوجوانوں کی تربیت اور روزگار کے حصول کا ہدف مقرر کردیا۔ یہ بھی پڑھیں: وزیراعلیٰ پنجاب انٹرن شپ پروگرام: وظیفے کی رقم میں 100 فیصد سے زائد اضافہ مریم نواز نے عہدیداروں کو ہدایت کی کہ ہنر مند کارکنوں کو بیرون ملک بھیجنے کے لیے ایک جامع منصوبہ تیار کیا جائے اور تربیت یافتہ افراد کے لیے بزنس کارڈز اور قرضوں تک ترجیحی رسائی پر زور دیا۔ دور افتادہ علاقوں میں نوجوانوں کی مدد کے لیے نجی شعبے کے اشتراک سے ’اسکلز آن وہیل‘ منصوبہ شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ مزید برآں وزیراعلیٰ نے ‘’پلگ اینڈ پلے‘ کال...
---فائل فوٹو وزیرِ اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ کل قومی اسمبلی اجلاس میں تحریکِ انصاف کی طرف سے مذمت کا ایک لفظ نہیں بولا گیا، اسمبلی میں موجود پی ٹی آئی کے لوگوں کو بی ایل اے کے خلاف بولنا چاہیے تھا۔پنجاب اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو کے دوران عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ دہشت گردی کا مقابلہ کرنے کے لیے ہمیں متحد ہونا ہو گا، جہاں تحریکِ انصاف کا فسادی ٹولہ بیٹھا ہو وہاں پر متحد ہونا مشکل ہے، ہمیں ایک نیا نیشنل ایکشن پلان بنانا ہو گا۔انہوں نے مزید کہا کہ وزیرِاعظم نے معاملے کو اچھی طرح ٹیک اپ کیا ہے، کے پی میں ایک دھماکا ہوا ہے، اللّٰہ پاک سب کی حفاظت...
کراچی: طورخم سرحد کی بندش اور ٹرانزٹ ٹریڈ پر ٹیکس کا نفاذ پاکستان اور افغانستان کو تجارت و معاشی نقصان کا باعث بن گیا ہے۔ افغان سرحدی چوکی کی تعمیر کے تنازع کے باعث طورخم سرحد 21فروری 2025 سے بند ہے، جس کی بندش سے ٹرانزٹ کا سامان لے جانے والے 5ہزار سے زائد ٹرک بشمول خراب ہونے والی اشیاء سمیت پھنسے ہوئے ہیں جس کے نتیجے میں بھاری مالی نقصان ہو چکا ہے۔ پاک افغان جوائنٹ چیمبر آف کامرس کے صدر جنید ماکڈا نے کہا ہے کہ تجارتی رکاوٹوں کو دور نہ کیا گیا تو پاکستان خطے میں ایک اہم تجارتی راہداری بننے اور وسیع تر معاشی ترقی کے مواقع کھو دے گا۔ ضرورت اس امر کی...
لاہورریلوے ڈویژن نے پی سی ون کے تحت ریلوے اسٹیشنز کی سولرائزیشن پر منتقلی کے کام کا آغاز کر دیا ہے۔ رائیونڈ ریلوے اسٹیشن کی سولر پر مکمل منتقلی کے بعد گوجرانوالہ اور گجرات ریلوے اسٹیشنوں کی سولرائزیشن کا کام تیزی سے جاری ہے۔ ڈویژنل الیکٹریکل انجینئر لاہور محمد ناصر کے مطابق ریلوے لاہور ڈویژن کے 14 بڑے ریلوے اسٹیشنوں پر سولرائزیشن سسٹم انسٹال کیا جائے گا جن میں اوکاڑہ، اوکاڑہ کینٹ، سانگلہ ہل، چک جھمرہ، کوٹ لکھپت، والٹن، لاہور کینٹ، چھانگا مانگا، کالا شکاکو اور کوٹ رادھا کشن شامل ہیں۔ سولر سسٹم کی تنصیب کے بعدایک ریلوے اسٹیشن سے 3 ہزار یونٹ بجلی بچت کے ساتھ ماہانہ 15 لاکھ روپے کی بچت ہوگی۔ اسی طرح ریلوے لاہور ڈویژن میں...
پشاور: ترجمان پختونخوا حکومت بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ وزیر دفاع بلوچستان واقعے کی ذمے داری قبول کرکے مستعفی ہو جائیں۔ خواجہ آصف کے بیان پر تنقید کرتے ہوئے مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر سیف نے کہا کہ وزیر دفاع کا خیبر پختونخوا میں دہشت گردوں کو بسانے کا بیان گمراہ کن اور بے بنیاد ہے۔ ایسے الزامات لگانے کا مقصد وفاقی حکومت کی دہشت گردی کے خلاف ناکامی کو چھپانے کی ایک ناکام کوشش ہے۔ انہوں نے کہا کہ خواجہ آصف کسی ایک دہشت گرد کی نشاندہی کریں جو خیبر پختونخوا میں بسایا گیا ہو۔اگر وزیر دفاع کو واقعی دہشت گردوں کے بسائے جانے کا علم ہے تو الزامات لگانے کے بجائے ان کے خلاف کارروائی...
کراچی(نیوز ڈیسک)سولجر بازار میں سینیئر سول جج کے ساتھ ہاتھا پائی اور جان سے مارنے کی دھمکیاں دینے والے تین ملزمان گرفتار کر لیے گئے ہیں۔یہ واقعہ چار روز قبل پیش آیا تھا، جس کے بعد سینیئر جج وحید علی کی مدعیت میں سولجر بازار تھانے میں مقدمہ درج کرایا گیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق، گرفتار ہونے والے ملزمان کونین حسن، امان اور احمد ہیں، جبکہ چوتھے ملزم نوید دودھ والا کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔پولیس نے بتایا کہ ملزم امان ایک پولیس اہلکار ہے اور سی ٹی ڈی میں تعینات ہے۔ اس کے علاوہ، ملزم امان علاقے میں گٹکا اور ماوا کے کاروبار میں بھی ملوث ہے، جو گزشتہ کئی سالوں سے پولیس کی سرپرستی...
وفاقی وزیر برائے پاور ڈویژن سردار اویس احمد خان لغاری کی جانب سے کہا گیا ہے کہ نئی سولر پینل پالیسی کی منظوری کے لیے جلد اقتصادی رابطہ کمیٹی کے سامنے ایک سمری پیش کرنے جا رہے ہیں۔ جس کے تحت چھتوں پر نصب کیے جانے والے نئے سولر پینلز سے بجلی ساڑھے 9 سے 10 روپے فی یونٹ کےریٹ پر خریدی جائے گی۔ یہ بھی پڑھیں:سال 2025 میں سولر پینلز کی قیمتیں کیا رہنے کا امکان ہے؟ ان کی جانب سے مزید یہ بھی کہا گیا کہ حکومت اپنی ساکھ برقرار رکھنے کے لیے پہلے سے نصب چھتوں کے سولر پینلز کے معاہدوں کا احترام جاری رکھے گی اور ان سے بجلی 27 روپے فی یونٹ کے نرخ پر...
اسلام آباد: ضلعی انتظامیہ نے اسلام آباد میں امن و امان کی صورت حال کے حوالے سے زیر گردش خبروں پر وضاحت جاری کردی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق ضلعی انتظامیہ نے اسلام آباد میں امن و امان کی صورتحال کے حوالے سے زیر گردش خبروں پر وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ شہر میں امن و امان کی صورتحال معمول کے مطابق ہے۔ ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ شہر میں کاروباری مراکز حسب معمول کھلے ہیں، اسلام آباد میں تعلیمی ادارے کل معمول کے مطابق کھلے رہیں گے۔ انتظامیہ کے مطابق مساجد اور اہم سرکاری عمارات کے باہر سیکورٹی انتظامات معمول کے مطابق ہیں۔
ضلعی انتظامیہ کے مطابق لوئر دیر کے گورنمنٹ گرلز اسکولوں کو نامعلوم افراد کی جانب سے دھمکی آمیز کالز موصول ہوئی ہیں، جس میں کہا گیا ہے کہ گرلز اسکولوں کو فوری طور پر بند کردیا جائے، بصورت دیگر نتائج کے ذمے دار خود ہوں گے۔ اسلام ٹائمز۔ نامعلوم افراد کی جانب سے گورنمنٹ گرلز اسکول بند کرنے اور رکن اسمبلی کو بھتے کی دھمکی موصول ہوئی ہے۔ ضلعی انتظامیہ کے مطابق لوئر دیر کے گورنمنٹ گرلز اسکولوں کو نامعلوم افراد کی جانب سے دھمکی آمیز کالز موصول ہوئی ہیں، جس میں کہا گیا ہے کہ گرلز اسکولوں کو فوری طور پر بند کردیا جائے، بصورت دیگر نتائج کے ذمے دار خود ہوں گے۔ دھمکیاں ملنے کے بعد ڈی ای...
اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) نے نیٹ میٹرنگ کے تحت سولر صارفین سے خریدی جانے والی بجلی کی قیمت کم کردی۔ نئے سولر صارفین سے بجلی 27 روپے کے بجائے 10 روپے فی یونٹ خریدی جائے گی، تاہم اس فیصلے کا اطلاق پہلے سے موجود صارفین پر نہیں ہوگا۔ وزارتِ خزانہ کے اعلامیے کے مطابق سولر صارفین سے بجلی 10 روپے فی یونٹ میں خریدنے کا فیصلہ مارکیٹ کے حالات کے مطابق کیا گیا۔ ای سی سی کے مطابق نئے سولرپینل لگانے والے صارفین کو نیشنل گرڈ سے بجلی آف پیک ریٹ پر سپلائی کی جائے گی۔ ای سی سی کا کہنا ہے کہ سولربجلی کی وجہ سے گرڈ کی بجلی استعمال کرنے والوں کے لیے بجلی سستی کرنے...
ویب ڈیسک : اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) نے نیٹ میٹرنگ کے تحت خریدی جانے والی بجلی کی قیمت کم کردی۔ سولر صارفین سے بجلی 27 روپے کے بجائے 10 روپے فی یونٹ میں خریدی جائے گی تاہم اس فیصلے کا اطلاق نئے سولر پینل لگانے والوں پر ہوگا۔ وزارتِ خزانہ کے اعلامیے کے مطابق سولر صارفین سے بجلی 10 روپے فی یونٹ میں خریدنے کا فیصلہ مارکیٹ کے حالات کے مطابق کیا گیا۔ای سی سی کے مطابق نئے سولرپینل لگانے والے صارفین کو نیشنل گرڈ سے بجلی آف پیک ریٹ پر سپلائی کی جائے گی۔ ماڈل اور اداکارہ نادیہ حسین بھی ان لائن فراڈ کا نشانہ بن گئی ای سی سی کا کہنا ہے کہ سولربجلی...