Daily Mumtaz:
2025-03-15@10:23:41 GMT

سینیئر بھارتی اداکار 83 برس کی عمر میں چل بسے

اشاعت کی تاریخ: 15th, March 2025 GMT

سینیئر بھارتی اداکار 83 برس کی عمر میں چل بسے

سینیئر بھارتی اداکار اور  فلمساز ایان مکھرجی کے والد دیب مکھرجی 83 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اداکار اور فلمساز دیب مکھرجی طویل علالت کے بعد جمعہ کی صبح ممبئی میں واقع اپنے گھر میں اس دنیا سے رخصت ہوئے۔

خاندان کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ‘ہمیں یہ اطلاع دیتے ہوئے بے حد افسوس ہو رہا ہے کہ دیب مکھرجی ہمیں چھوڑ کر چلے گئے ہیں’۔

بھارتی میڈیا کے مطابق دیب مکھرجی کی آخری رسومات ممبئی کے علاقے جوہو میں ادا کی گئیں۔

دیب مکھرجی نے 1960 اور 1970 کی دہائی میں کئی فلموں میں معاون کردار ادا کیے، جن میں تو ہی میری زندگی، دو آنکھیں، باتوں باتوں میں، جو جیتا وہی سکندر، کنگ انکل شامل ہیں۔

اس کے علاوہ انہوں نے 1983 میں “کراٹے” نامی فلم کی ہدایتکاری کی، جس میں متھن چکرورتی، کاجل کرن اور یوگیتا بالی نے مرکزی کردار ادا کیے تھے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق دیب مکھرجی کا تعلق مشہور مکھرجی خاندان سے تھا۔ وہ فلم ساز آشوتوش گواریکر کے سسر اور معروف بالی وڈ اداکارائیں کاجول اور رانی مکھرجی کے چچا تھے۔

دیب مکھرجی کی والدہ ستی دیوی مشہور اداکار اشوک کمار، انوپ کمار اور کشور کمار کی واحد بہن تھیں۔دیب کے بھائی فلمساز شومو مکھرجی نے بالی وڈ اداکارہ تنوجا سے شادی کی جو کہ کاجول کی والدہ ہیں۔

خاندانی افراد اور قریبی دوستوں، بشمول کاجول، رانی مکھرجی، جیا بچن، عالیہ بھٹ، رنبیر کپور، ہریتھک روشن اور دیگر نے دیب مکھرجی کی آخری رسومات میں شرکت کر کے انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔

Post Views: 1.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: دیب مکھرجی

پڑھیں:

عامر خان 25 سال پرانی دوست سے شادی کر رہے ہیں؟ 60 ویں سالگرہ پر اداکار نے بتادیا

بالی ووڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان کل 14 مارچ کو 60 سال کے ہوجائیں گے اور اپنی سالگرہ پر اداکار نے ایک ایسا اعلان کردیا جس سے پوری انڈسٹری میں کھلبلی مچ گئی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق عامر خان نے اپنی سالگرہ کے جشن سے خطاب میں کچھ ایسا عندیہ دیا جس سے لگتا ہے کہ اداکار تیسری شادی کرنے جا رہے ہیں۔

عامر خان نے اپنی ایک دوست گوری سے میڈیا کو ملوایا اور بتایا کہ یہ میری 25 سال پرانی دوست ہیں۔ جب ہم ملے تو سنگل تھے لیکن اب ہمارے بچے جوان ہوگئے ہیں۔

اداکار نے مزید کہا کہ اب ہم پارٹنرز ہیں اور ڈیڑھ سال سے ایک ساتھ ہیں۔ ہم ایک دوسرے کے لیے بہت سنجیدہ اور پرعزم ہیں۔

مسٹر پرفیکشنسٹ نے یہ بھی بتایا کہ میں نے اپنی پرانی دوست گوری کو شاہ رخ اور سلمان خان سے بھی ملوایا ہے۔

اپنی دوست گوری کے بارے میں عامر خان نے مزید بتایا کہ گوری پروڈکشن میں کام کرتی ہیں اور میں ہر روز ان کے لیے گانا گاتا ہوں۔

اس موقع پر عامر خان نے مشہور نغمے "کبھی کبھی میرے دل میں خیال آتا ہے" کے کچھ مصرعے بھی گائے۔

عامر نے فلم لگان کے اپنے مشہور کردار بھوون کا ذکر بھی کیا اور کہا، "بھوون کو اپنی گوری مل گئی۔"

یاد رہے کہ گریکسی سنگھ نے فلم "لگن" میں گوری کا کردار ادا کیا تھا جو فلم میں بھوون سے محبت کرتی تھیں۔

عامر خان نے میڈیا سے گفتگو میں یہ بھی کہا کہ مجھے نہیں معلوم کہ 60 سال کی عمر میں، مجھے شادی شوبھا دیتی ہے یا نہیں۔ میرے بچے بہت خوش ہیں۔ میں بہت خوش قسمت ہوں کہ سابقہ بیویوں کے ساتھ میرے بہت اچھے تعلقات ہیں۔

یاد رہے کہ عامر خان کی پہلی شادی فلم پروڈیوسر رینا دتہ سے ہوئی تھی، جن سے ان کے دو بچے جنید اور ایرا خان ہیں۔ دونوں کے درمیان طلاق 2002 میں ہوئی تھی۔

بعد ازاں عامر خان نے ڈائریکٹر کرن راؤ سے 2005 میں دوسری شادی کی تھی لیکن 2021 میں دونوں نے علیحدگی اختیار کرلی۔ ان کا ایک بیٹا آزاد ہے۔

 

 

متعلقہ مضامین

  • بالی ووڈ اسٹارز میں مقبول اسپتال میں1500کروڑ روپے کا فراڈ
  • ہریتک روشن لاٹھی پکڑ کر چلنے پر مجبور ہوگئے، ویڈیو وائرل
  • معروف بھارتی اداکار 83 برس کی عمر میں انتقال کر گئے
  • بالی ووڈ اسٹارز میں مقبول اسپتال میں1500کروڑ  روپے کا فراڈ
  • عامر خان 60 برس کے ہوگئے، نئے رومانس کا اعلان
  • کراچی، سینیئر سول جج کو جان سے مارنے کی دھمکیاں دینے والے 3 ملزمان گرفتار
  • عامر خان 25 سال پرانی دوست سے شادی کر رہے ہیں؟ 60 ویں سالگرہ پر اداکار نے بتادیا
  • وزیراعظم کے مشیر ڈاکٹر توقیر شاہ سے ورلڈ بینک کے سینیئر مینیجنگ ڈائریکٹر سے اہم ملاقات
  • پاکستانی فیشن ڈیزائنر و اداکار ایچ ایس وائے نے ہالی ووڈ میں قدم رکھ دیا