دہشتگردی واقعات تسلسل کیساتھ ہو رہے ہیں، قوم کو اعتماد میں لیا جائے،خالد مقبول
اشاعت کی تاریخ: 16th, March 2025 GMT
دہشتگردی واقعات تسلسل کیساتھ ہو رہے ہیں، قوم کو اعتماد میں لیا جائے،خالد مقبول WhatsAppFacebookTwitter 0 16 March, 2025 سب نیوز
حیدر آباد(آئی پی ایس )کنونیئر متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم)پاکستان ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ ملک میں واقعات تسلسل کے ساتھ ہو رہے ہیں، قوم کو اعتماد میں لیا جائے، اے پی سی بلائی جائے۔
حیدر آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم نے سب سے پہلے جاگیر داروں اور وڈیروں کیخلاف آواز اٹھائی۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کے مستقبل کا کوئی فریم ورک مرتب کرنے کی ضرورت ہے۔خالد مقبول صدیقی کا کہنا تھا کہ ایکشن کی نہیں پلان کی ضرورت ہے، واقعات تسلسل کے ساتھ ہو رہے ہیں، قوم کو اعتماد میں لیا جائے اور کل جماعتی کانفرنس (اے پی سی)بلائی جائے۔کنونیئر ایم کیو ایم نے کہا کہ بلوچستان میں ملک کے باہر سے آنے والی دہشت گردی نے رمضان کا تقدس پامال کیا، پاکستان کے مستقبل کا کوئی فریم ورک مرتب کرنیکی ضرورت ہے۔ ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ ایوانوں میں عوام کے دکھ اور درد کا مداوا کرنے کا کوئی امکان نظر نہیں آتا۔
.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: قوم کو اعتماد میں لیا جائے خالد مقبول صدیقی واقعات تسلسل ہو رہے ہیں نے کہا
پڑھیں:
شام کے اندر رونما ہونے والے واقعات کا حزب اللہ سے کوئی تعلق نہیں ہے، ترجمان
تنظیم کے عوامی تعلقات کے شعبے نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ہم لبنان اور شام کی سرحدوں پر اتوار کو پیش آنے والے واقعات کے درمیان کسی بھی قسم کے تعلق کی سختی سے تردید کرتے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ اسلامی مزاحمتی تحریک حزب اللہ نے لبنان اور شام کی سرحدوں پر پیش آنے والے واقعات سے کسی قسم کے تعلق کی تردید کی ہے۔ حزب اللہ کے عوامی تعلقات کے شعبے نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ہم لبنان اور شام کی سرحدوں پر اتوار کو پیش آنے والے واقعات کے درمیان کسی بھی قسم کے تعلق کی سختی سے تردید کرتے ہیں۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ ہم نے پہلے بھی واضح کیا ہے اور ہم ایک بار پھر اس بات پر زور دیتے ہیں کہ شام کے اندر رونما ہونے والے واقعات کا حزب اللہ سے کوئی تعلق نہیں ہے۔