Express News:
2025-03-17@05:19:25 GMT

کیا حضرت نوح ؑ کی کشتی مل گئی؟ نئے انکشافات

اشاعت کی تاریخ: 17th, March 2025 GMT

لاہور:

ترک استنبول ٹیکنیکل یونیورسٹی اور امریکی اینڈریوز یونیورسٹی کے ماہرین اثریات سال بھر سے ترکی کے ارارات پہاڑی سلسلے میں موجود کشتی نما چٹان پر تحقیق کر رہے ہیں، مشہور ہے وہ حضرت نوح ؑ کی کشتی تھی جو فوسل میں بدل چکی ہے۔ 

ایک ماہ قبل ماہرین نے چٹان کی مٹی وپتھر استنبول ٹیکنیکل یونیورسٹی بھجوائے، 30 نمونوں کے تجزیے سے انکشاف ہوا، ان میں آبی جانوروں اور پودوں کی باقیات موجود ہیں اور یہ کہ چٹان 5 ہزار سال پہلے پانی میں ڈوبی تھی۔ 

حالیہ سائنسی تحقیق سے اس دعوی کو تقویت ملی کہ شاید کشتی نما چٹان حضرت نوحؑ کی کشتی ہو، یاد رہے، قران پاک کی روسے یہ کشتی’’ کوہ جودی‘‘ پر ٹھہری تھی مگر اس کا مقام نہیں بتایا گیا۔ 

بعض اسلامی ماہرین ارارات کے پہاڑوں میں یہ مقام بتاتے ہیں، علما کی اکثریت مگر ترکی اور عراق کے سرحد پر واقع ایک پہاڑ کو کوہ جودی قرار دیتی جو ارارات پہاڑی سلسلے سے 2 سوکلومیٹر دور ہے۔

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

افغان کرکٹر حضرت اللہ زازئی کی نومولود بیٹی انتقال کرگئی

افغان کرکٹر حضرت اللہ زازئی کی نومولود بیٹی انتقال کرگئی WhatsAppFacebookTwitter 0 15 March, 2025 سب نیوز

افغانستان کرکٹ ٹیم کے اوپنر حضرت اللہ زازئی کی بیٹی انتقال کرگئیں۔
آل راؤنڈر کریم جنت نے سوشل میڈیا پوسٹ شیئر کرتے ہوئے مداحوں کو افسوسناک خبر کی اطلاع دی۔
افغان کرکٹر کریم جنت نے انسٹاگرام پر حضرت اللہ زازئی کی نومولود بیٹی کی تصویر شیئر کرتے ہوئے تعزیتی پوسٹ بھی درج کی۔

پوسٹ میں کریم جنت نے اس مشکل گھڑی میں حضرت اللہ زازئی اور ان کے اہل خانہ سے گہرے دکھ اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے تصدیق کی ’ میرے بھائی جیسے حضرت اللہ زازئی کی بیٹی انتقال کرگئی ہے‘۔

حضرت اللہ زازئی کی بیٹی کے انتقال پر کرکٹ کمیونٹی سمیت مداحوں کی جانب سے بھی گہرے دکھ اور تعزیت کا اظہار کیا جارہا ہے۔

بیٹی کے انتقال پر حضرت اللہ زازئی کی جانب سے تاحال کوئی بیان سامنے نہیں آسکا اور نہ ہی بچی کے انتقال کی وجہ بتائی گئی ہے۔

یاد رہے کہ زازئی کو آخری بار3 ماہ قبل زمبابوے کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز میں ان ایکشن دیکھا گیا تھاجبکہ زازئی چیمپئنز ٹرافی میں شرکت کرنے والی افغان ٹیم کا حصہ نہیں تھے۔

حضرت اللہ زازئی نے 2016 میں یو اے ای کے خلاف ون ڈے میچ سےانٹرنیشنل کیرئیر کا آغاز کیا تھا، وہ اب تک 16 ون ڈے اور 45 ٹی 20 میچز کھیل چکے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • صحابی حضرت حنظلہؓ ’’غسیل الملائکہ‘‘ کا لکھا کتبہ مل گیا
  • عیدالفطر 30 مارچ کو ہو گی یا 31 کو ؟ ماہرین فلکیات کی نئی پیشگوئیاں سامنے آ گئیں
  • انسانی اسمگلنگ میں ملوث گروہ کی گرفتاری پر وزیراعظم کا ایف آئی اے اہلکاروں کو انعام
  • حضرت حنظلہؓ کا لکھا کتبہ
  • افغان کرکٹر کی بیٹی انتقال کرگئی
  • آرٹ بطور تھراپی، ماہرین کیا کہتے ہیں؟
  • افغان کرکٹر حضرت اللہ زازئی کی نومولود بیٹی انتقال کر گئی
  • افغان کرکٹر حضرت اللہ زازئی کی نومولود بیٹی انتقال کرگئی
  • ’امجد صابری کی میت غسل کے دوران مسکرانے لگی تھی‘، رمضان چھیپا کے انکشافات