سونے کی قیمتیں کنٹرول سے باہر ، تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی
اشاعت کی تاریخ: 18th, March 2025 GMT
پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔تفصیلات کے مطابق عالمی گولڈ مارکیٹ میں سرمایہ کار متحرک ہو گئے ہیں اور سونے میں زبردست سرمایہ کاری کی جا رہی ہے، سرمایہ کاری کے بعد مقامی اور بین الاقوامی گولڈ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت نئی تاریخی سطح پر پہنچ گئی ہے۔
فی تولہ سونے کی قیمت 2250 روپے اضافے سے 3 لاکھ 17 ہزار 350 روہے کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی، 10 گرام سونے کی قیمت 2186 روپے اضافے سے 2 لاکھ 72 ہزار 76 روہے کی ریکارڈ سطح تک آ گئی۔عالمی گولڈ مارکیٹ میں سونے کی قیمت 25 ڈالرز اضافے سے 3 ہزار ڈالرز کی سطح عبور کرتے ہوئے 3022 فی اونس ہو گئی ہے، جب کہ چاندی کی فی تولہ قیمت 25 روپے اضافے سے 3555 روپے ہو گئی ہے۔
یاد رہے کہ سونا خریدنا روایتی طور پر محفوظ سرمایہ کاری سمجھا جاتا ہے جس کی قیمت افراط زر، سیاسی اور معاشی عدم استحکام کے اوقات میں بڑھ جاتی ہے۔ اسے صدیوں سے کرنسی اور دولت کی شکل کے طور پر استعمال کیا جاتا رہا ہے، جب سرمایہ کار دوسرے اثاثوں کے بارے میں غیر یقینی محسوس کرتے ہیں، تو وہ اکثر سونا خریدے ہیں۔
پاکستان میں گزشتہ برس سونے کی قیمت کے تعین کے طریقہ کار میں تبدیلی کر دی گئی تھی، جس کے تحت سونے کی قیمت انٹرنیشنل مارکیٹ ریٹ سے 20 ڈالر فی اونس زیادہ مقرر کی گئی۔
.ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: سطح پر پہنچ گئی سونے کی قیمت اضافے سے گئی ہے
پڑھیں:
سونے کی قیمتوں بڑا اضافہ، فی تولہ قیمت نئی بُلندی پر
ملک بھر میں سونا آج پھر گیارہ سو روپے مہنگا ہو کر 3 لاکھ 14 ہزار 800 روپے کی نئی بُلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔
سرکاری خبر رساں ادارے ’اے پی پی‘ کے مطابق آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن نے رپورٹ کیا کہ 24 قیراط کے حامل خالص سونے کی فی تولہ قیمت ایک ہزار 100 روپے بڑھ کر 3 لاکھ 14 ہزار 800 روپے تک جاپہنچی۔اسی طرح 24 قیراط 10 گرام سونا 943 روپے مہنگا ہو کر 2 لاکھ 69 ہزار 890 روپے میں فروخت ہوا، جبکہ 22 قیراط 10 گرام سونا 865 روپے اضافے سے 2 لاکھ 47 ہزار 408 روپے تک پہنچ گیا۔
ادھر، چاندی کی فی تولہ اور 10 گرام قیمت بالترتیب 3 ہزار 530 روپے اور 3 ہزار 26 روپے پر برقرار رہی۔ایسوسی ایشن نے رپورٹ کیا کہ عالمی منڈی میں فی اونس سونے کا بھاؤ 13 ڈالر بڑھ کر 2 ہزار 984 ڈالر ریکارڈ کیا گیا۔
واضح رہے کہ 15 مارچ کو 24 قیراط خالص سونے کی فی تولہ قیمت 300 روپے کمی سے 3 لاکھ 13 ہزار 700 روپے ہو گئی تھی۔14 مارچ کو فی تولہ خالص سونا 4 ہزار 700 روپے مہنگا ہو کر 3 لاکھ 14 ہزار روپے کی بُلند ترین سطح پر پہنچا تھا۔
اسی طرح 24 قیراط 10 گرام سونے کے نرخ 4 ہزار 30 روپے بڑھ کر 2 لاکھ 69 ہزار 204 روپے تک جا پہنچے جبکہ 22 قیراط 10 گرام سونا 3 ہزار 694 روپے اضافے سے 2 لاکھ 46 ہزار 779 روپے میں فروخت ہوا تھا۔