2025-02-05@17:04:07 GMT
تلاش کی گنتی: 224

«اضافے سے»:

    کراچی:سونے کی قیمت پاکستان سمیت دنیا بھر میں تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سرمایہ کاروں کی جانب سے اپنے سرمایے کو محفوظ بنانے کے رجحان نے سونے کی قیمتوں میں زبردست اضافہ کردیا ہے، جس کے نتیجے میں بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت ایک ہی دن میں 53 ڈالر بڑھ کر 2868 ڈالر کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔ عالمی قیمتوں میں اضافے کا اثر مقامی صرافہ مارکیٹوں پر بھی نمایاں طور پر نظر آیا اور  بدھ کے روز پاکستان میں فی تولہ سونا 5300 روپے کے بڑے اضافے کے بعد 2 لاکھ 99 ہزار 600 روپے کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گیا، جبکہ 10 گرام سونے...
    کراچی: عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں زبردست اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، جس کے بعد سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔ بین الاقوامی سطح پر سرمایہ کار اپنے سرمائے کو ڈی ویلیوایشن سے محفوظ بنانے کے لیے سونے میں سرمایہ کاری کر رہے ہیں، جس کی وجہ سے عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونا 53 ڈالر اضافے کے ساتھ 2868 ڈالر کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ہے۔ اس عالمی اضافے کے اثرات مقامی صرافہ مارکیٹ میں بھی نمایاں رہے، جہاں بدھ کے روز 24 قیراط فی تولہ سونے کی قیمت 5300 روپے اضافے کے بعد 2 لاکھ 99 ہزار 600 روپے تک پہنچ گئی۔ اسی طرح، فی...
    کراچی: عالمی و مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔ سرمایہ کاروں کی سونے میں انویسٹمنٹ کرکے اپنے سرمائے کو ڈی ویلیوایشن سے محفوظ بنانے کے بڑھتے ہوئے رحجان سے بین الاقوامی اور مقامی سطح پر سونے کی قیمتیں تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہیں۔ عالمی سطح پر فی اونس سونے کی قیمت یکدم 53 ڈالر کے مزید اضافے سے 2868 ڈالر کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچنے کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی بدھ کو 24قیراط کا حامل فی تولہ سونے کی قیمت 5ہزار 300روپے کے بڑے اضافے سے 2لاکھ 99ہزار 600 روپے کی نئی بلند ترین سطح پر آگئی ہے جبکہ فی دس گرام...
    بجلی اور گیس کی قیمتوں میں اضافے کے بعد ایل پی جی کی قیمتوں میں بھی ہوشربا اضافہ ہوگیا ہے۔ شہر کے مختلف علاقوں میں ایل پی جی سرکاری قیمت پر دستیاب نہیں اور اس کی قیمت 254 روپے فی کلو کی بجائے 300 روپے فی کلو تک پہنچ گئی ہے۔ گلبرگ، کینٹ، شمالی لاہور اور ملتان روڈ سمیت دیگر علاقوں میں گراں فروشی کا سلسلہ جاری ہے جہاں ایل پی جی کو سرکاری قیمت سے زیادہ پر بیچا جا رہا ہے۔ اوگرا اور ضلعی انتظامیہ کی جانب سے اس صورتحال کو کنٹرول کرنے کے لیے کوئی مؤثر اقدامات نہیں کیے جا رہے، جس کے باعث لاہور کے شہری گراں فروشوں کے رحم و کرم پر ہیں۔ شہریوں...
    ٭بھکاریوں کے سہولت کاری کرنے والوں ،مجبور کرنے والوں کو 10سال سزا ہوگی ٭پہلے سب سے زیادہ سزا 7سال تھی اب اس کو 10سال تک بڑھایا جائے گا، بل (جرأت نیوز) سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ نے پریونشن آف ا سمگلنگ آف مائیگرنٹس اور بھکاریوں کے حوالے سے سزاؤں میں اضافے کا بل متفقہ طور پر منظور کر لیا۔سینیٹر فیصل سلیم کی صدرات میں قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کا اجلاس ہوا جس میں حکومت کی جانب سے پریونشن آف سمگلنگ آف مائیگرنٹس بل پیش کیا گیا۔سیکرٹری داخلہ خرم آغا نے کہا کہ انسانی اسمگلنگ بہت زیادہ ہو گئی ہے ،اس حوالے سے یہ بل اہم ہے ، بل میں کنوکشن اور سزاؤں کے حوالے سے اقدامات کا کہا گیا...
    اسلام آباد (صباح نیوز)پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے باعث پاکستان ریلویز نے مسافر ٹرینوں کے کرایوں میں 5فیصد اضافہ کر دیا ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق مسافرٹرینوں کے کرایوں میں اضافے کا اطلاق( آج ) 5 فروری سے ہو گا ،ٹرین کی تمام کلاسز کے ٹکٹ میں 5 فیصد اضافہ ہو گا۔
    لاہور: ڈیزل کی قیمت میں اضافے کے بعد پاکستان ریلویز نے ٹرنیوں کے کرایے بڑھا کر عوام کی مشکلات میں مزید اضافہ کر دیا۔ ریلویز نے مسافر ایکسپریس ٹرینوں کے کرایوں میں 5 فیصد اضافے کا اعلان کیا ہے جس کی وجہ ڈیزل کی قیمت میں اضافے کو قرار دیا۔ ترجمان پاکستان ریلویز نے بتایا کہ کرایوں میں اضافے کا اطلاق 5 فروری 2025 سے ہوگا، ٹرینوں کی تمام کلاسز کے ٹکٹ میں 5 فیصد اضافہ ہوگا۔ انہوں نے بتایا کہ کرایوں میں اضافے کا اطلاق سیلون سروس اور آؤٹ سورس ٹرینوں پر بھی ہوگا۔ 30 جنوری 2025 کو پاکستان ریلویز نے ٹکٹوں کی نئی پالیسی جاری کی تھی جس کے مطابق ریفنڈ پالیسی کے تحت مسافر پوائنٹ آف سیل...
    سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ نے پریونشن آف اسمگلنگ آف مائیگرنٹس اور بھکاریوں کے حوالے سے سزاؤں میں اضافہ کا بل متفقہ طور پر منظور کرلیا۔ سینیٹر فیصل سلیم کی صدرات میں قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کا اجلاس ہوا جس میں حکومت کی جانب سے پریونشن آف اسمگلنگ آف مائیگرنٹس بل پیش کیا گیا۔سیکریٹری داخلہ خرم آغا نے کہا کہ انسانی اسمگلنگ بہت زیادہ ہوگئی اس حوالے سے یہ بل اہم ہے، بل میں کنوکشن اور سزاوں کے حوالے سے اقدامات کا کہا گیا ہے۔سینیٹر شہادت اعوان نے کہا کہ سزائیں بڑھانے کا مقصد یہ ہے کہ ملزمان کی ضمانتیں جلد نہ ہو سکیں، اس بل کو پاس کر دینا چاہیے۔ سیکریٹری داخلہ خرم آغا نے کہا کہ...
    کراچی:ملک میں سونے کی قیمت میں اضافے کا سلسلہ آج بھی جاری رہا۔ آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت میں آج بھی 1900 روپے کا اضافہ ہوا۔ ملک میں آج سونے کی فی تولہ قیمت 2 لاکھ 94 ہزار 300 روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔ 10 گرام سونے کی قیمت بھی 1629 روپے اضافے سے 2 لاکھ 52 ہزار 314 روپے ہوگئی ہے۔ ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی بازار میں سونے کا بھاو 16 ڈالر اضافے سے 2815 ڈالر فی اونس ہے۔
    کراچی: عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں مزید اضافہ دیکھنے کو ملا ہے۔  بین الاقوامی سطح پر سونے کے بڑھتے ہوئے خریداری معاہدوں کے نتیجے میں سونے کی عالمی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچنے کے اثرات مقامی صرافہ مارکیٹوں پر بھی بدستور مرتب ہورہے ہیں۔ عالمی سطح پر فی اونس سونے کی قیمت مزید 16 ڈالر کے اضافے سے 2815 ڈالر کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچنے کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی منگل کو 24 قیراط کا حامل فی تولہ سونے کی قیمت 1900 روپے کے اضافے سے 294300 روپے کی نئی بلند ترین سطح پر آگئی۔  فی دس گرام سونے کی قیمت 1629 روپے بڑھ کر 252314 روپے...
    اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔04 فروری ۔2025 )وزیراعظم شہباز شریف کی مصروفیات کے باعث وفاقی وزرا، مشیران، وزرائے مملکت اور معاون خصوصی کی تنخواہوں میں 150 فیصد تک اضافے کی تجویز پر فیصلہ موخر کردیا گیا ہے نجی ٹی وی کے مطابق وفاقی کابینہ نے آج تنخواہوں میں اضافے کی منظوری دینا تھی، وزیراعظم کی مصروفیات کے باعث وفاقی کابینہ میں بیشتر ایجنڈا موخر کردیا گیا. وفاقی کابینہ کی منظوری کے بعد تنخواہوں میں 150 فیصد تک اضافہ کیا جائے گا، ارکان پارلیمنٹ کی تنخواہوں میں پہلے ہی 140 فیصد تک اضافہ ہوچکا ہے کابینہ کے آئندہ اجلاس میں وفاقی وزرا، مشیران، وزرائے مملکت اور معاون خصوصی کی تنخواہوں میں اضافے کی تجویزکی منظوری دی جائے گی.(جاری ہے) ...
      اسلام آباد: وفاقی وزراء اور وزرائے مملکت کی تنخواہوں میں اضافے کی سمری تیار کر لی گئی ہے، جس کے بعد ان کی تنخواہوں میں اضافہ متوقع ہے۔ ذرائع کے مطابق، وفاقی وزراء اور وزرائے مملکت کی تنخواہوں اور الاؤنسز سے متعلق 1975 کے ایکٹ میں ترمیم کی تجویز زیر غور ہے۔ اس ترمیم کا مقصد وزیروں کی تنخواہوں میں اضافہ کرنا ہے اور اس کا اطلاق شق تین پر ہوگا، جو وزیروں کی تنخواہوں کے بارے میں ہے۔ اس وقت وفاقی وزیر کی تنخواہ 2 لاکھ روپے اور وزیر مملکت کی 1 لاکھ 80 ہزار روپے ہے، جبکہ ان کے الاؤنسز، گاڑی اور دفتر کی سہولتیں تنخواہ کے علاوہ ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اس ترمیم کے...
    اسلام آباد: پارلیمنٹیرینز کے بعد وفاقی وزراء کی تنخواہوں میں بھی بڑے اضافے کا امکان ہے جس کی سمری تیاری کرلی گئی۔ ایکسپریس نیوز کو ذرائع نے بتایا ہے کہ وفاقی وزراء اور وزرائے مملکت کے الاؤنس اور تنخواہوں کے ایکٹ 1975ء میں ترمیم کا فیصلہ کیا گیا ہے، ترمیم 1975ء کے ایکٹ کی شق تین میں کی جائے گی۔ ذرائع کے مطابق شق تین وزراء کی تنخواہوں سے متعلق ہے، تنخواہوں میں اضافے کی سمری کی منظوری کا اب سرکولیشن کے ذریعے امکان ہے، اس وقت وفاقی وزیر کی تنخواہ دو لاکھ اور وزیر مملکت کی تنخواہ 1 لاکھ 80 ہزار ہے جب کہ وزراء کے الاؤنس، گاڑی، دفتر وغیرہ تنخواہوں کے علاوہ ہیں۔ ذرائع نے مزید بتایا ہے کہ ترمیم کے بعد وزراء...
    اسلام آباد: سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ نے پریونشن آف اسمگلنگ آف مائیگرنٹس اور بھکاریوں کے حوالے سے سزاؤں میں اضافہ کا بل متفقہ طور پر منظور کرلیا۔ سینیٹر فیصل سلیم کی صدرات میں قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کا اجلاس ہوا جس میں حکومت کی جانب سے پریونشن آف اسمگلنگ آف مائیگرنٹس بل پیش کیا گیا۔ سیکریٹری داخلہ خرم آغا نے کہا کہ انسانی اسمگلنگ بہت زیادہ ہوگئی اس حوالے سے یہ بل اہم ہے، بل میں کنوکشن اور سزاوں کے حوالے سے اقدامات کا کہا گیا ہے۔ سینیٹر شہادت اعوان نے کہا کہ سزائیں بڑھانے کا مقصد یہ ہے کہ ملزمان کی ضمانتیں جلد نہ ہو سکیں، اس بل کو پاس کر دینا چاہیے۔ سیکریٹری داخلہ...
    سینیٹ کمیٹی میں بھیکاریوں سے متعلق سزاؤں میں اضافے کا بل منظور WhatsAppFacebookTwitter 0 4 February, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ نے پریونشن آف اسمگلنگ آف مائیگرنٹس اور بھیکاریوں کے حوالے سے سزاؤں میں اضافہ کا بل متفقہ طور پر منظور کرلیا۔تفصیلات کے مطابق سینیٹر فیصل سلیم کی صدرات میں قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کا اجلاس ہوا جس میں حکومت کی جانب سے پریونشن آف اسمگلنگ آف مائیگرنٹس بل پیش کیا گیا۔ سیکریٹری داخلہ خرم آغا نے کہا کہ انسانی اسمگلنگ بہت زیادہ ہوگئی اس حوالے سے یہ بل اہم ہے، بل میں کنوکشن اور سزاوں کے حوالے سے اقدامات کا کہا گیا ہے۔ سینیٹر شہادت اعوان نے کہا کہ سزائیں بڑھانے کا...
    لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 فروری2025ء)پاکستان ریلویز کی جانب سے مسافر ٹرینوں کے کرایوں میں پانچ فیصد اضافے کا اطلاق کل 5 فروری( بدھ)سے ہوگا۔ کرایوں میں اضافہ ڈیزل کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے پیش نظر آپریشنل اخراجات کو پورا کرنے کیلئے کیا گیا ہے۔(جاری ہے) نوٹیفکیشن کے مطابق ریلوے کی جانب سے ایکسپریس ، لوکل پسنجر ٹرینوں بشمول آئوٹ سورس کی گئی ٹرینوں کی تمام کلاسز کے کرایوں میں اضافہ کیا گیا ہے ۔ ریلوے ترجمان کے مطابق پچھلے سال اکتوبر سے اس سال فروری تک ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمتوں میں متعدد بار اضافہ ہوا لیکن ریلوے نے یہ بوجھ خود برداشت کیا۔ اب یہ ریشنلائزیشن باامر مجبوری آپریشنل اخراجات کو پورا کرنے کیلئے...
    لاہور(نیوز ڈیسک) پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ، ٹرین مسافروں پر بھاری پڑ گیا۔ پاکستان ریلویز نے ایک بار پھر مسافر ٹرینوں کے کرایوں میں 5 فیصد اضافہ کر دیا ۔جس کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔ نوٹیفیکیشن کے مطابق کرایوں میں اضافے کا اطلاق 5 فروری سے ہو گا۔ ٹرین کی تمام کلاسز کے ٹکٹ میں 5 فیصد اضافہ ہو گا۔ نوٹیفیکیشن کے کرایوں میں اضافے کا اطلاق سلون سروس پر بھی ہو گا۔کرایوں میں اضافے کا اطلاق تمام آؤٹ سورس ٹرینوں پر بھی ہو گا۔ بورڈ کا تاریخی اقدام، پہلی بار خاتون پولیس افسر قومی مینز کرکٹ ٹیم کی منیجر مقرر
    پاکستان ریلویز نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے پیش نظر مسافر ٹرینوں کے کرایوں میں اضافہ کردیا ہے۔ پاکستان ریلویز نے اس حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے، جس کے مطابق مسافر ٹرینوں کے کرایوں میں 5 فیصد اضافہ کیا گیا ہے۔ مسافر ٹرینوں کے کرایوں میں اضافے کا اطلاق 5 فروری (بدھ) سے ہوگاْ۔۔ یہ بھی پڑھیں: وفاقی حکومت کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں پھر اضافے کا اعلان  نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ ٹرین کی تمام کلاسز کے ٹکٹ میں 5 فیصد اضافہ کیا گیا ہے، کرایوں میں اضافے کا اطلاق سیلون سروس پر بھی ہوگا۔ مسافر ٹرینوں کے کرایوں میں اضافے کا اطلاق تمام آؤٹ سورس ٹرینوں پر بھی ہوگا۔ واضح رہے کہ وفاقی حکومت...
    لاہور ( مانیٹرنگ ڈیسک) پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کا اقدام لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا گیا۔شہری منیر احمد نے اظہر صدیق ایڈووکیٹ کے ذریعے متفرق درخواست لاہور ہائیکورٹ میں دائر کر دی۔درخواست گزار کی جانب سے مو¿قف اپنایا گیا کہپٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا گیا ہے، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا کوئی جواز نہیں ہے، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار دیا جائے۔
    نئی دہلی : بھارت نے اپنا جنگی جنون جاری رکھتے ہوئے مالی سال 2025-26 کے بجٹ میں دفاعی اخراجات میں9.5 فیصد اضافہ کردیاہے جس کے بعددفاع کا مجموعی بجٹ 78 ارب ڈالر تک پہنچ گیاہے۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق بھارتی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن نے پارلیمنٹ میں پیش کیے گئے بجٹ 2025-26 مالی سال کے لیے 6.81 ٹریلین روپے کے دفاعی اخراجات کی تجویز پیش کی ہے، جو گزشتہ سال کے مقابلے میں 9.5فیصد زیادہ ہے۔ دفاعی بجٹ میں نمایاں اضافے سے علاقائی استحکام کے بارے میں بھارت کے سوچ سے متعلق اہم سوالات اٹھ گئے ہیں۔ دفاعی بجٹ میں اضافے کے بعد بھارت کا دفاعی بجٹ 21کھرب 94 کروڑ تک...
    اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) نے چینی، سبزیوں اور خوردنی تیل کی قیمتوں میں اضافے پر تشویش کا اظہار کردیا۔وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب کی زیر صدارت ای سی سی کا اجلاس ہوا، جس میں بنیادی اشیاء ضروریہ کی قیمتوں کا جائزہ لیا گیا۔اجلاس کے اعلامیے کے مطابق کمیٹی نے چینی، سبزیوں اور خوردنی تیل کی قیمتوں میں اضافے پر تشویش کا اظہار کیا اور وزارت صنعت اور قومی پرائس نگرانی کمیٹی سے 2 ہفتوں میں رپورٹ طلب کرلی۔ وزیراعظم کا مہنگائی 9 سال کی کم ترین سطح پر آنے کا خیر مقدموزیراعظم شہباز شریف نے جنوری 2025ء میں مہنگائی 9 سال کی کم ترین سطح پر ریکارڈ ہونے کا خیر مقدم کیا ہے۔ اعلامیے کے مطابق کمیٹی...
    چینی تاجر برادری کی امریکی محصولات میں اضافے کی سخت مخالفت china trade WhatsAppFacebookTwitter 0 3 February, 2025 سب نیوز بیجنگ(شِنہوا)بین الاقوامی تجارت کے فروغ کے لئے چینی کونسل(سی سی پی آئی ٹی) کے ترجمان نے کہا ہے کہ چین کی کاروباری برادری چین سے درآمد کی جانے والی اشیا پر 10 فیصد اضافی محصولات عائد کرنے کے امریکی فیصلے پر شدید افسوس اور سختی سے مخالفت کرتی ہے۔ سی سی پی آئی ٹی کے ترجمان نے ایک بیان میں کہا کہ امریکہ کی جانب سے یکطرفہ طور پر اضافی محصولات کا نفاذ عالمی تجارتی تنظیم (ڈبلیو ٹی او) کے قوانین کی سنگین خلاف ورزی ہے اور بہت سے امریکی کاروباری اداروں اور صارفین کو اس کے اثرات...
    کراچی: چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز نے بتایا ہے کہ شہر میں کل اور پرسوں سردی کی شدت میں اضافے کا امکان ہے، منگل اور بدھ کی رات درجہ حرارت 10 سے 12 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ سکتا ہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سردار سرفراز نے کہا کہ رمضان کے ابتدائی دنوں میں موسم بہتر رہنے کی توقع ہے، جہاں دن کے وقت درجہ حرارت نسبتاً گرم رہے گا جبکہ رات میں سمندری ہوا کی وجہ سے موسم خوشگوار رہے گا۔ انہوں نے مزیدکہا کہ 20 مارچ کے بعد گرمی کی شدت میں اضافہ ہو سکتا ہے، خاص طور پر رمضان کے آخری عشرے میں جب موسم کچھ گرم رہنے کا امکان ہے۔
    وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ ہم نے حکومتی ریونیو میں 49 فیصد کا اضافہ کیا ہے۔پشاور میں سینئر صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو میں علی امین گنڈاپور نے کہا کہ ہمارے آنے پہلے امن  و امان کی صورتحال خراب تھی، بقایاجات کا انبار کھڑا ہوگیا تھا۔ بانی کو بتایا جیل جانے سے میری اصلاح ہوئی، علی امین گنڈاپور وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نےانکشاف کیا ہے کہ میں جیل جاکر نماز کا پابند ہوا، میں نے بانی کو بتایا تھا کہ جیل جانے سےمیری اصلاح ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے ریونیو میں49 فیصد اضافہ کیا، اس اضافے کا مطلب ہے کہ گورننس اچھی ہے۔وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا نے مزید کہا کہ ہمارے آنے...
    اسلام آباد: کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی ( ای سی سی ) نےمجموعی طور پر مہنگائی میں کمی کے باوجود چینی، گھی اور خوردنی تیل سمیت بعض اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹس لے لیا۔  وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں ای سی سی ارکان نے عالمی مارکیٹ میں مہنگائی میں کمی کے باوجود پاکستان میں چینی، گھی اور خوردنی تیل کی قیمتوں میں اضافے پر تشویش کا اظہار کیا اور ماہ رمضان سے پہلے اشیائے ضروریہ کی سپلائی بہتر بنانے کی ہدایت بھی کردی۔ ای سی سی نے وزارت صنعت و پیداوار اور خوراک کو نیشنل پرائس مانیٹرنگ کمیٹی کے ساتھ قریبی رابطہ رکھنے کی بھی ہدایت  کی ہے،  ای سی...
    اسلام آباد: ملک میں مہنگائی میں اضافے کی شرح سالانہ بنیادوں پر کم ہو کر دو سال کی کم ترین سطح پر آگئی،جنوری میں سالانہ بنیادوں پر مہنگائی میں اضافے کی رفتار کم ہوکر 2.4 فیصد پر آگئی ہے جو دسمبر2024 میں 4.1 فیصد اور جنوری 2024 میں 28.3 فیصد کے مقابلے میں نمایاں کمی ہے یہ گزشتہ دو سالوں میں سب سے کم افراط زر کی شرح ہے۔  وفاقی ادارہ شماریات کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ماہانہ بنیادوں پر جنوری میں صارف قیمت اشاریہ مہنگائی 0.2 فیصد بڑھی جو پچھلے مہینے کے 0.1 فیصد اضافے اور جنوری 2024 میں 1.8 فیصد اضافے کے مقابلے میں کم ہے۔  بروکریج فرم ٹاپ لائن سکیورٹیز...
    لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 فروری2025ء)شہر میں پرچون سطح پر فی کلو برائلر گوشت کی قیمت 15روپے اضافے سے 595روپے، زندہ برائلر مرغی کی قیمت11روپے اضافے سی411روپے فی کلو جبکہ فارمی انڈوں کی قیمت بھی 2روپے اضافے سی224روپے فی درجن کی سطح پر رہی۔
    کراچی کے شہریوں کے لیے سفری سہولت فراہم کرنے والی پیپلز بس سروس کے کرایوں میں اچانک اور نمایاں اضافہ کردیا گیا ہے۔ مختلف روٹس پر کرایوں میں 20 سے 60 فی صد تک اضافے نے متوسط اور کم آمدنی والے طبقے کی مشکلات میں مزید اضافہ کر دیا ہے۔ شہری پہلے ہی مہنگائی، بجلی کے بلوں میں اضافے اور دیگر معاشی مسائل سے نبرد آزما ہیں، ایسے میں عوامی سفری سہولت کا مہنگا ہونا ایک سنگین معاشی بوجھ ثابت ہوگا۔ عوام کا یہ کہنا بجا ہے کہ یکمشت 30 روپے کرایہ بڑھانا زیادتی کے مترادف ہے۔ یہاں یہ امر بھی غور طلب ہے کہ مئی 2024 میں سندھ کابینہ نے پیپلز بس سروس کا کرایہ 50 روپے برقرار رکھنے...
    ملتان ،سردی کی شدت میں اضافے کے ساتھ ہی گرم ملبوسات کی خریداری میں بھی اضافہ ہوگیا ہے
    سکھر (نمائندہ جسارت) پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف سکھر میں انوکھا احتجاج، علامتی جنازہ اٹھا کر مظاہرہ، مظاہرین نے علامتی جنازہ اٹھا کر حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔ احتجاج کی قیادت عبید اللہ بھٹو ابنِ آزاد، سید عمران علی شاہ اور حبیب اللہ انصاری نے کی، جنہوں نے حکومت کی پالیسیوں کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا،مظاہرین کا کہنا تھا کہ حکومت کے بلند و بانگ دعووں کے برعکس مہنگائی میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے، جس سے عوام شدید مشکلات کا شکار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے سے مہنگائی کا طوفان مزید شدت اختیار کر جائے گا، جبکہ عام شہری پہلے ہی دو وقت کی روٹی کے...
    اپنے ایک بیان میں امریکی صدر کا کہنا تھا کہ امریکا اب عقلمندی کیساتھ چلایا جا رہا ہے، جسکے نتائج شاندار ہونگے۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے مزید کہا کہ کیوں ہم کینیڈا کو سبسڈی دینے کیلئے سیکڑوں ارب ڈالر ادا کرتے ہیں۔؟ اسلام ٹائمز۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ محصولات میں اضافے سے کچھ تکلیف ہوگی، لیکن اس کے نتائج شاندار ہوں گے۔ اپنے ایک بیان میں امریکی صدر نے کہا کہ جو ملک امریکا کی درآمدات پر ٹیرف لگائے گا، امریکا اس پر اور ٹیرف لگائے گا۔ انہوں نے کہا کہ یہ امریکا کا سنہری دور ہوگا، ہم امریکا کو پھر سے عظیم بنائیں گے، امریکا اب عقلمندی کے ساتھ چلایا جا رہا ہے، جس کے نتائج...
    اپٹما نے کپاس کی پیدوار میں اضافے کیلئے ٹیکس اصلاحات کا مطالبہ کر دیا WhatsAppFacebookTwitter 0 2 February, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)ای سی اے سی وفد نے کپاس کی صنعت کے چیلنجز پر تبادلہ خیال کے لیے اپٹما کا دورہ کیا، اپٹما کا کپاس کی پیدوار میں اضافے کیلئے ٹیکس اصلاحات کا مطالبہ کر دیا۔آل پاکستان ٹیکسٹائل ملز ایسوسی ایشن (اپٹما)کے سیکرٹری جنرل شاہد ستارنے کہا ہے کہ ای سی اے سی پاکستان کے کپاس کے شعبے کے مسائل پر پالیسی پیپر شائع کرے گا۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی ٹیکسٹائل برآمدی مسابقت پر اعلی سطح مذاکرات منعقد کئے گئے، جس میں اپٹما نے مقامی اور درآمدی خام مال کے لیے مساوی ٹیکس پالیسی کا...
    پیٹرولیم مصنوعات کی درآمدات میں اضافے کے باعث رواں مالی سال کی پہلی ششماہی میں مشرق وسطیٰ کے ساتھ پاکستان کا تجارتی خسارہ 5.14 فیصد بڑھ کر 6.558 ارب ڈالر تک پہنچ گیا جو گزشتہ سال کے اسی عرصے میں 6.237 ارب ڈالر تھا۔ بڑھتے ہوئے تجارتی فرق سے پالیسی سازوں کو تشویش ہوگی جس کی بنیادی وجہ خطے سے پیٹرولیم مصنوعات کی بڑھتی ہوئی درآمدات ہیں۔ نجی اخبار کی رپورٹ کے مطابق اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے مرتب کردہ اعداد و شمار کے مطابق چند ممالک کو برآمدات میں معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ رواں مالی سال میں پٹرولیم کی کھپت میں اضافہ ہوا ہے کیونکہ مالی سال 2025 کی پہلی ششماہی میں خام تیل...
    اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 02 فروری 2025ء ) وزیراعظم شہباز شریف نے حکومت کا ایک سال مکمل ہونے پر کابینہ میں شامل ارکان کی کارکردگی کا جائزہ لینے کا فیصلہ کرلیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے وزارتوں اور محکموں کی کارکردگی رپورٹ طلب کی ہے جس کا وہ خود جائزہ لیں گے، کارکردگی رپورٹ بھجوانے کیلئے انہوں نے تمام وزارتوں کو ایک ہدایت نامہ ارسال کردیا ہے، جس میں شہباز شریف نے گزشتہ ایک سال میں ہونے والی اصلاحات پر عملدرآمد رپورٹ طلب کی ہے، اس کے علاوہ ایک سال کے دوران دی جانے والی نوکریوں کی تفصیلات بھی مانگی گئی ہیں۔ اس حوالے سے بھیجے جانے والے مراسلے...
    لاہور (نمائندہ جسارت ) امیر جماعت اسلامی پنجاب وسطی محمد جاوید قصوری نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ قابل مذمت ہے۔ پیٹرول کی نئی قیمت 257 روپے 13 پیسے فی لیٹر، ہائی سپیڈ ڈیزل کی قمیت میں 7 روپے فی لیٹر اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 267 روپے اور 95 پیسے مقرر کی گئی ہے۔ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ سراسر ظلم اور غریب عوام کا معاشی قتل عام ہے۔پٹرول، بجلی اورگیس کی قیمتوں میں اضافہ سے مہنگائی کا مزید طوفان آئے گا۔ حکومت آئی ایم ایف کی ڈکٹیشن پر عام آدمی کو مہنگائی کی چکی میں پس رہی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں مختلف تقریبات سے...
    اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)سینٹ ارکان  کی تنخواہوں میں اضافے کی منظوری کے معاملے پر سینٹ کی فنانس کمیٹی کا اجلاس آئندہ ہفتے طلب کئے جانے کا امکان ہے ۔ذرائع کا کہنا ہے سینیٹرز کی تنخواہ بھی ارکان قومی اسمبلی کے مساوی 5 لاکھ 19 ہزار کی جائیگی ، ارکان سینٹ کی تنخواہوں میں اضافے کا اطلاق یکم جنوری سے ہی ہوگا۔ ارکان سینٹ کی بنیادی تنخواہ ایک لاکھ 50 ہزار روپے ہے  ، چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین سینٹ کی تنخواہ میں اضافہ نہیں ہوگا۔سینٹ فنانس کمیٹی میں چیئرمین یوسف رضا گیلانی ، ڈپٹی چیئرمین سیدال خان ، قائد ایوان اسحاق ڈار ، قائد حزب اختلاف شبلی فراز ‘ شاہزیب درانی ، عطاالرحمان ، فیصل سبزواری ، رانا محمودالحسن ، شہادت...
    کراچی:عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں اضافے کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔ آج ہفتے کے روز بھی فی تولہ قیمت 400 روپے بڑھ کر 2 لاکھ 92 ہزار 200 روپے کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی ہے۔ بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت مزید 5 ڈالر کے اضافے سے 2797 ڈالر کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ رواں سال بین الاقوامی سطح پر فی اونس سونے کی قیمت 3000 ڈالر سے تجاوز کر سکتی ہے، جس کی وجہ سے عالمی اور مقامی سطح پر قیمتیں نئی بلندیوں پر پہنچنے کا امکان ہے۔
    ملک بھر میں سونے کی قیمتوں میں اضافے  کا سلسلہ آج بھی جاری رہا اور فی تولہ قیمت 400 روپے اضافے سے 2 لاکھ 92 ہزار 200 روپے کی نئی بُلند ترین سطح پر پہنچ گئیں۔ رپورٹ کے مطابق بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت مزید 5ڈالر کے اضافے سے 2797ڈالر کی بلند سطح پر آگئی  24 قیراط کے حامل خالص سونے کی فی تولہ قیمت 400 روپے بڑھ کر 2 لاکھ 92 ہزار 200 روپے ہو گئی، اسی طرح 10 گرام سونا 343 روپے اضافے سے 2 لاکھ 50 ہزار 514 روپے کا ہوگیا۔ دوسری جانب بین الاقوامی سطح پر سونے کے بڑھتے ہوئے خریداری معاہدوں کے نتیجے میں سونے کی عالمی قیمت تاریخ کی بلند ترین...
     پیٹرول کی قیمت میں اضافے پر عوام کا شدید ردعمل سامنے آیا ، شہریوں کا کہنا ہے کہ مہنگائی پہلے ہی اتنی زیادہ ہے، حکومت غریب عوام کا خیال کریں۔تفصیلات کے پاکستانی عوام نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ مسترد کردیا اور برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا مہنگائی پہلے ہی اتنی زیادہ ہے حکومت نے ریلیف نہیں دیا۔حالیہ قیمتوں میں اضافے کو کراچی والوں نے مسترد کرتے ہوئے کہا کہ پہلے ہی مہنگائی سے پریشان ہیں، پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے کے بعد اشیاء خورد و نوش کی قیمتوں میں خود باخود اضافہ ہوجاتا ہے۔عوام نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ غریب عوام کا خیال کریں اور پیٹرول کی قیمتوں میں کمی کردیں۔لاہور کے عوام ڈیزل اور...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک)نجی چینل کی رپورٹ کے مطابق اگرچہ یہ اضافہ تقریباً 300 فیصد ہے، لیکن حکومت نے اس کا موازنہ وفاقی سیکریٹریز کی تنخواہوں سے کرتے ہوئے اس کا جواز پیش کیا ہے۔قومی اسمبلی سیکریٹریٹ کے ذرائع نے نجی چینل کو بتایا کہ اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے وزیراعظم کی منظوری کے بعد اس اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا تھا۔یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ ارکان پارلیمنٹ کو جنوری کے مہینے کی نظر ثانی شدہ تنخواہ مل گئی ہے۔ قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کے حالیہ اجلاس میں سیاسی مخالفت کے باوجود حکومتی اور اپوزیشن بینچوں کے ارکان نے اپنی تنخواہوں اور دیگر مراعات میں اضافے کے معاملے پر غیر معمولی اتحاد کا مظاہرہ...
    اسلام آ باد(نمائندہ جسارت)کفایت شعاری کے تمام حکومتی دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے، وزیراعظم اراکین پارلیمنٹ کی تنخواہوں ومراعات میں200فیصد سے زائد اضافہ کر دیا گیا، وزیر اعظم شہباز شریف نے اراکین پارلیمنٹ کی تنخواہوں میں اضافے کی منظوری دے دی۔تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت کی ملکی معاشی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے کفایت شعاری کے تمام دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے۔ اور وزیر اعظم شہباز شریف نے قومی اسمبلی اور سینیٹ کی فنانس کمیٹیوں کی سفارشات پر اراکین پارلیمنٹ کی تنخوا ہوں میں اضافے کی منظوری دے دی۔پارلیمانی ذرائع کے مطابق وزیر اعظم کی جانب سے سفارشات کی منظوری کے بعد ارکان اسمبلی کی تنخواہ میں اضافہ یکم جنوری 2025 سے لاگو ہوگا اوررواں ماہ سے ہر...
    کراچی ( اسٹاف رپورٹر) کراچی میں ایک بار پھر سردی میں اضافے کا امکان ہے۔موسمیاتی تجزیہ کار کے مطابق شہر میں آج سے ہواؤں کا رخ تبدیل ہوگیا ہے اور اب ہوائیں شمال مغرب کی سمت سے چل رہی ہیں۔موسمیاتی تجزیہ کار نے بتایا کہ ہواؤں کارخ تبدیل ہونے سے ہوا میں نمی کے تناسب میں بھی کمی آئی ہے۔انہوں نے مزید بتایا کہ کل سے کراچی میں سردی کی شدت میں اضافہ متوقع ہے جب کہ آج رات کم سیکم درجہ حرارت 11سے 14 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رہ سکتا ہے۔
    وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافے کا اعلان کردیا۔ واضح رہے کہ اس سے قبل 15 جنوری کو حکومت نے پیٹرول 3 روپے 47 پیسے اور ہائی اسپیڈ ڈیزل 2 روپے 61 پیسے مہنگا کردیا تھا۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں wenews پیٹرول پیٹرولیم مصنوعات ڈیزل قیمتوں میں اضافہ مہنگا وفاقی حکومت وی نیوز
    سپیکر قومی اسمبلی نے ایم این ایز کی تنخواہوں میں اضافے کے حکم نامے پر دستخط کر دیے ہیں۔ اس نئے حکم نامے کے مطابق تمام کٹوتیوں کے بعد وفاقی سیکرٹری کی ماہانہ تنخواہ اور الاؤنسز 5 لاکھ 19 ہزار روپے ہوں گے۔ اسلام ٹائمز۔ ارکانِ قومی اسمبلی کی تنخواہوں میں اضافے کے بعد رکن قومی اسمبلی کی ماہانہ تنخواہ 5 لاکھ 19 ہزار روپے تک پہنچ گئی۔ قومی اسمبلی ذرائع کے مطابق یہ اضافہ وفاقی سیکرٹری کے پے سکیل کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے، سپیکر ایاز صادق نے ایم این ایز کی تنخواہوں میں اضافے کے حکم نامے پر دستخط کر دیے ہیں۔ اس نئے حکم نامے کے مطابق تمام کٹوتیوں کے بعد وفاقی سیکرٹری کی ماہانہ...
    وزیراعظم نے اراکین پارلیمنٹ کی تنخواہوں میں 200 فیصد اضافے کی منظوری دے دی parliament house Islamabad WhatsAppFacebookTwitter 0 31 January, 2025 سب نیوز اسلام آ باد (آئی پی ایس )کفایت شعاری کے تمام حکومتی دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے، وزیراعظم اراکین پارلیمنٹ کی تنخواہوں ومراعات میں200فیصد سے زائد اضافہ کر دیا گیا، وزیر اعظم شہباز شریف نے اراکین پارلیمنٹ کی تنخواہوں میں اضافے کی منظوری دے دی۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت کی ملکی معاشی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے کفایت شعاری کے تمام دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے ۔ اور وزیر اعظم شہباز شریف نے قومی اسمبلی اور سینیٹ کی فنانس کمیٹیوں کی سفارشات پر اراکین پارلیمنٹ کی تنخوا ہوں میں اضافے کی منظوری دے...
    اسلام آباد: حکومت نے مہنگائی کے ستائے عوام پر مزید بوجھ ڈالتے ہوئے ایل پی جی کی قیمت میں اضافہ کردیا۔ اوگرا نے ایل پی جی کی قیمت میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے جس کے مطابق ماہ فروری کیلیے ایل پی جی کی قیمت میں فی کلو 3 روپے 68 پیسے کا اضافہ کردیا گیا ہے۔  اضافے کے بعد ایل پی جی کی فی کلو قیمت 253 روپے 97 پیسے مقرر کی گئی ہے۔   قیمت بڑھنے کے بعد گھریلو سلنڈر43 روپے 52 پیسے مہنگا ہوگیا ہے اور  11.8 کلو کے گھریلو سلنڈرکی قیمت 2996 روپے 88 پیسے ہوگئی ہے۔     
    اسلام آ باد: وزیر اعظم شہباز شریف نے اراکین پارلیمنٹ کی تنخواہوں میں اضافے کی منظوری دے دی۔  وزیراعظم نے فنانس کمیٹی کی سفارشات منظو کرتے ہوئے اراکین پارلیمنٹ کی تنخواہوں میں اضافے کی منظوری دے دی، اضافہ یکم جنوری 2025 سے لاگو ہوگا، اضافے کے بعد  ہر رکن پارلیمنٹ کو 5 لاکھ 19 ہزار روپے تنخواہ کی مد میں ملیں گے۔  ذرائع کے مطابق اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کی قومی اسمبلی کی تنخواہ نہیں بڑھائی گئی، وہ تنخواہ کی مد میں 2 لاکھ 18 ہزار روپے ماہانہ ہی وصول کریں گے۔  اس سلسلے میں اسپیکر آفس کا موقف ہے کہ اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کی تنخواہ فنانس کمیٹی نہیں بڑھا سکتی۔ 
    آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے یکم فروری سے ایل پی جی کی قیمت میں اضافے کا اعلان کردیا۔ اوگرا کے مطابق ایل پی جی کی قیمت میں اضافہ یکم فروری سے ہوگا، فی کلو قیمت 3 روپے 68 پیسے بڑھ گئی ہے۔ اوگرا نے بتایا ہے کہ ڈالر کی قیمت میں 0.19 فیصد اضافے کی وجہ سے ایل پی جی کی قیمت پر اثر پڑا ہے۔ آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی کے مطابق نئی قیمت کا اطلاق ہونے کے بعد 11.8 کلو کے گھریلو سلنڈر کی قیمت 2 ہزار 996 روپے ہوجائےگی۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘...
    اراکین پارلیمنٹ کی تنخواہوں میں اضافے کی منظوری، ہر رکن کو کتنی تنخواہ ملے گی؟تفصیلات سب نیوز پر parliament house Islamabad WhatsAppFacebookTwitter 0 31 January, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز )اراکین پارلیمنٹ کی تنخواہوں میں اضافہ کی منظوری دے دی گئی، ہر رکن کو 5 لاکھ 19 ہزار روپے تنخواہ ملے گی جبکہ ارکان اسمبلی کی تنخواہ میں اضافہ یکم جنوری 2025 سے لاگو ہوگا۔پارلیمانی ذرائع کے مطابق اراکین پارلیمنٹ کی تنخواہوں میں اضافہ کی منظوری دے دی گئی، جس کے تحت ہر رکن کو 5 لاکھ 19 ہزار روپے تنخواہ کی مد میں ملیں گے جبکہ ارکان اسمبلی کی تنخواہ میں اضافہ یکم جنوری 2025 سے لاگو ہوگا۔ اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی کی تنخواہ...
     پاکستان میں سونے کی قیمت میں آج بھی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے جس کے بعد قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی سونے کی قیمت 1500 روپے بڑھ کر 2 لاکھ 91 ہزار 800 روپے کا ہوگیا۔اسی طرح 10 گرام سونا 1286روپے اضافے سے 2 لاکھ 50 ہزار 171 روپے کا ہوگیا، عالمی مارکیٹ میں بھی گولڈ کی قیمت میں اضافے کا رجحان رہا اور 14 ڈالرکے اضافے کے بعد سونا 2792 ڈالر فی اونس کا ہوگیا۔واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی فی تولہ سونا 1600 روپے مہنگا ہوگیا تھا ، جس کے بعد فی تولہ گولڈ کی قیمت 2 لاکھ 90 ہزار 300 روپے پر پہنچ گئی...
    ---فائل فوٹو  کراچی میں کل سے سردی کی شدت میں اضافے کا امکان ہے۔موسمیاتی تجزیہ کار کے مطابق کراچی میں آج سے ہواؤں کا رُخ تبدیل ہوگیا ہے، ہوائیں شمال مغرب کی سِمت سے چل رہی ہیں۔موسمیاتی تجزیہ کار کا کہنا ہے کہ ہواؤں کا رُخ تبدیل ہونے سے ہوا میں نمی کے تناسب میں کمی آئی ہے۔ محکمہ موسمیات کی کراچی میں سخت سردی پڑنے کی پیش گوئی کراچی شہر قائد میں اتوار اور پیر کو موسم کیسا... موسمیاتی تجزیہ کار کے مطابق کراچی میں آج رات کم سے کم درجۂ حرارت 11 سے 14 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رہ سکتا ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ ماہ محکمۂ موسمیات کی جانب سے کراچی میں سخت سردی پڑنے کی پیش...
    برطانیہ بھر میں اپریل سے پانی کے بلوں میں ایک بڑا اضافہ کیا جارہا ہے، انگلینڈ اور ویلز میں ماہانہ دس پونڈ اضافے کے بعد یہ قیمت اوسطا چھ سو تین پونڈ سالانہ ہو جائے گی، مختلف علاقوں میں قیمتو ں میں اضافے کی شرح مختلف ہو گی۔ سودڑن واٹر کے بل 48 فیصد اضافے کے بعد 703 پونڈ ہوجائیں گے، جبکہ یارکشائر کے واٹر بلوں میں صرف 29 فیصد اضافہ کیا جارہا ہے۔ بلوں کی ادائیگی پر چند دیگر عوامل بھی اثر انداز ہونگے، مثلا کیا گاہک نے پانی کا میٹر لگوایا ہوا ہے اور وہ کتنا پانی استعمال کرتا ہے۔ اسکاٹ لینڈ میں پانی کے بلو ں میں تقریباً 10 فیصد اضافہ کیا جارہا...
    اسلام آباد:ملک میں پیٹرولیم مصنوعات ایک بار پھر سے مہنگی ہونے کا خدشہ ہے،یکم فروری سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 6 روپے فی لیٹر تک اضافے کا امکان ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق یکم فروری سے پیٹرول 1 روپے 24 پیسے،ڈیزل 4 روپے 49 پیسے تک مہنگا ہونے کا امکان ہے جبکہ لائٹ ڈیزل آئل 5 روپے 93 پیسے،مٹی کا تیل 5 روپے تک مہنگا ہوسکتا ہے۔ ذرائع کے مطابق انڈسٹری نے پیٹرولیم مصنوعات سے متعلق سمری اوگرا کوبھجوا دی ہے، اوگرا عالمی مارکیٹ کے تناسب سے قیمتوں کا تعین 31 جنوری کو کرے گا، جس کے بعد وزیر اعظم شہباز شریف منظوری دیں گے۔ واضح رہےکہ نئی قیمتوں کا اطلاق یکم فروری سے 15 فروری تک نافذ العمل...
    کراچی : پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مسلسل مندی کے بعد آج کاروبار کا مثبت دن رہا اور مارکیٹ میں زبردست تیزی رہی جس کے باعث 100 انڈیکس میں اضافہ دیکھا گیا۔ کاروباری روز کے اختتام پر 100 انڈیکس 1719 پوائنٹس کے اضافے کے بعد ایک لاکھ 13 ہزار 206 پوائنٹس پر بند ہوا۔ آج کاروباری دن کے دوران 100 انڈیکس 1594 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا جبکہ 100 انڈیکس کی بلند ترین سطح ایک لاکھ 13 ہزار 400 پوائنٹس رہی۔ حصص بازار میں آج 15 ارب 73 کروڑ 71 لاکھ 22 ہزار 573 روپے مالیت کے 17 کروڑ 22 لاکھ 44 ہزار 205 شیئرز کا لین دین ہوا جبکہ مارکیٹ کیپٹلائزیشن 217 ارب روپے اضافے سے 13 ہزار 955 ارب...
    پاکستان میں آج سونےکی فی تولہ قیمت میں 1600 روپے اضافہ ہوا ہے جس کے بعد ملک میں سونےکی فی تولہ قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔ آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونےکی فی تولہ قیمت 1600 روپے اضافے کے بعد 2 لاکھ 90 ہزار 300 روپے ہوگئی ہے۔ 10 گرام سونےکا بھاؤ ایک ہزار 372 روپے اضافے سے 2 لاکھ 48 ہزار 885 روپے ہے۔ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی بازار میں سونےکا بھاؤ 15 ڈالر اضافے سے 2 ہزار 778 ڈالر فی اونس ہے۔
    سٹی 42 : وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ملکی ترقی، معاشی استحکام حکومت اور کاروباری برادری کے مابین تعاون پر منحصر ہے، تمام شعبوں میں آئی ٹی اور ٹیکنالوجی کا تعارف معاشی ترقی کے لیے ضروری ہے۔  وزیراعظم شہباز شریف سے چیئرمین شبیر دیوان کی قیادت میں پاکستان بزنس کاؤنسل کے وفد کی ملاقات ہوئی۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ کراچی میں قائم ہونے والے فیس لیس کسٹمز اسیسمنٹ سسٹم کی طرز پر تمام شعبوں میں عنقریب خودکار نظام قائم کیے جائیں گے، سروس ڈلیوری کے عمل میں شفافیت لانا حکومت پاکستان کی اولین ترجیحات میں سے ایک ہے ۔  ایک برس پرانے قتل کا مفرور قاتل پکڑا گیا  شہباز شریف...
    مسلسل تیسرے روز سونے کی عالمی و مقامی قیمتوں میں اضافے کے بعد مقامی سطح پر اس کی قیمت نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔ رپورٹ کے مطابق بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 15ڈالر کے اضافے سے 2778ڈالر کی سطح پر آگئی۔ آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق  فی تولہ سونے کی قیمت 1600روپے بڑھ کر 290300روپے کی بلند ترین سطح پر آگئی۔ اس کے علاوہ فی دس گرام سونے کی قیمت 1372روپے بڑھ کر 248885روپے کی بلند سطح پر پہنچ گئی۔ آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق  گزشتہ رز  ملکی سطح پر فی تولہ سونے کی قیمت میں 2300 روپے کا اضافہ ہوا تھا۔
    پاکستان اور عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔ پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 1600 روپے کا اضافہ ہوگیا۔ ملک میں فی تولہ سونا 1600 روپے اضافے کے بعد 290300 روپے کا ہوگیا جب کہ 10 گرام سونا 1372 روپے اضافے کے بعد 248885  روپے کا ہو گیاہے۔ اس کے علاوہ 10 گرام 22 قیراط سونے کی قیمت 228152  روپے ہوگئی۔ جبکہ عالمی بازار میں سونا 15 ڈالر اضافے کے بعد 2778 ڈالر فی اونس کا ہوگیاہے۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں سونے...
    میڈیا رپورٹس کے مطابق یکم فروری سے ڈیزل کی قیمت میں 6 روپے فی لیٹر اور پیٹرول کی قیمت میں 3 روپے فی لیٹر اضافہ ہو سکتا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ ملک میں یکم فروری سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق یکم فروری سے ڈیزل کی قیمت میں 6 روپے فی لیٹر اور پیٹرول کی قیمت میں 3 روپے فی لیٹر اضافہ ہو سکتا ہے۔ یاد رہے کہ حکومت نئے سال کے پہلے ماہ کے دوران دو مرتبہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر چکی ہے۔ حکومت نے یکم جنوری سے 15 جنوری 2025ء کے لیے پیٹرول کی قیمت میں 3 روپے 47 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا...
      اسلام آباد: حکومت نے عوام پر مزید مالی بوجھ ڈالنے کی تیاری کر لی ہے، اور بجلی کی قیمت میں ایک روپے 59 پیسے فی یونٹ اضافے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔ اگر یہ اضافہ منظور ہوتا ہے تو اس کا براہ راست اثر بجلی صارفین پر پڑے گا، جن پر تقریباً ایک ارب 68 کروڑ روپے کا اضافی بوجھ عائد ہو گا۔ یہ درخواست مالی سال 2024-2025 کے لیے جمع کرائی گئی ہے، جس میں ملازمین کے قرضے، نئی بھرتیاں، قانونی اخراجات، ایڈمنسٹریٹر کاسٹ اور دفتری آپریشن کاسٹ شامل ہیں۔
    ویب ڈیسک:  حکومت نے مہنگائی کی چکی میں پسے عوام کو ایک اور جھٹکا دینے کی تیاری کرلی،بجلی ایک روپے 59 پیسے فی یونٹ مہنگی ہونے کا امکان ہے۔ بجلی مہنگی ہونے سے بجلی صارفین پر ایک ارب 68 کروڑ روپے کا بوجھ پڑے گا ، درخواست مالی سال25-2024 کے لیے جمع کرائی گئی ہے۔ درخواست میں ملازمین کے قرض، نئی بھرتیاں، لیگل چارجز شامل ہے ، درخواست میں ایڈمنسٹریٹر کاسٹ اور دفتری آپریشن کاسٹ وغیرہ کو بھی شامل کیا گیا ہے۔   گھی اور کوکنگ آئل کی قیمتوں میں اضافے کا امکان
    اسلام آباد: یکم فروری سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافے کا امکان ہے۔ رپورٹ کے مطابق عالمی مارکیٹ میں قیمتوں میں اضافے کے باعث ملکی سطح پر قیمتیں بڑھیں گی، نئی قیمتوں کا اطلاق یکم فروری سے 15 فروری تک نافذ العمل ہوگا۔  رپورٹ میں کہا گیا کہ یکم فروری سے ڈیزل کی قیمت میں 6 روپے فی لیٹر اور پیٹرول کی قیمت میں 3 روپے فی لیٹر اضافے کی پیش گوئی کی جارہی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اوگرا عالمی مارکیٹ کے تناسب سے قیمتوں کا تعین 31 جنوری کو کرے گا۔ واضح رہے کہ یکم جنوری سے 15 جنوری 2025 تک پیٹرول کی قیمت میں 3 روپے 4 پیسے فی لیٹر کا اضافہ کیا گیا تھا،...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک) یکم فروری سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق یکم فروری سے ڈیزل کی قیمت میں 6 روپے فی لیٹر اور پیٹرول کی قیمت میں 3روپے فی لیٹر اضافہ ہوسکتا ہے۔یاد رہے کہ حکومت نئے سال کے پہلے ماہ کے دوران دو مرتبہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر چکی ہے۔ حکومت نے یکم جنوری سے 15 جنوری 2025 کے لیے پیٹرول کی قیمت میں 3 روپے 47 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا تھا جبکہ 16 جنوری سے 31 جنوری کے لیے پیٹرول کی قیمت میں 56 پیسے کا اضافہ کیا گیا تھا۔اس کے علاوہ ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے 96 پیسے اور 2 روپے...
    اسلام آباد (صباح نیوز) یکم فروری سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافے کا امکان ہے ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق یکم فروری سے ڈیزل کی قیمت میں 6 روپے فی لیٹر اور پیٹرول کی قیمت میں 3 روپے فی لیٹر اضافہ ہوسکتا ہے۔ حکومت نئے سال کے پہلے ماہ کے دوران دو مرتبہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر چکی ہے۔ عالمی مارکیٹ میں اکتوبر 2024 کے بعد سے تیل کی قیمتیں 80 ڈالر فی بیرل کی سطح سے نیچے ٹریڈ کرتی رہیں تاہم دسمبر2024 میں اکتوبر کے بعد پہلی مرتبہ عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت 80 ڈالر فی بیرل کی سطح سے اوپر گئی۔رپورٹ کے مطابق اکتوبر کے بعد عالمی مارکیٹ میں برطانوی خام...
    کراچی (کامرس رپورٹر)آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت 2300 روپے اضافے کے بعد 2 لاکھ 88 ہزار 700 روپے ہو گئی ہے۔دس گرام سونا بھی 1972 روپے اضافے کے بعد 2 لاکھ 47 ہزار 513 روپے ہو گیا ہے۔بین الاقوامی منڈی میں سونا 22 ڈالر اضافے سے 2763 ڈالر فی اونس ہو گیا ہے۔
    اسلام آباد: یکم فروری سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافے کا امکان ظاہر کردیا گیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق یکم فروری سے ڈیزل کی قیمت میں 6 روپے فی لٹر اور پیٹرول کی قیمت میں 3 روپے فی لٹر اضافہ ہوسکتا ہے۔ حکومت نئے سال کے پہلے ماہ کے دوران دو مرتبہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر چکی ہے۔ عالمی مارکیٹ میں اکتوبر 2024ء کے بعد سے تیل کی قیمتیں 80 ڈالر فی بیرل کی سطح سے نیچے ٹریڈ کرتی رہیں. تاہم دسمبر 2024ء میں اکتوبر کے بعد پہلی مرتبہ عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت 80 ڈالر فی بیرل کی سطح سے اوپر گئی۔ رپورٹ کے مطابق اکتوبر کے بعد عالمی مارکیٹ میں...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک)مہنگائی کے ہاتھوں تنگ عوام کی مشکلات یکم فروری سے مزید بڑھنے کا خدشہ ہے کیوں کہ حکومت پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں خاطر خواہ اضافے پر غور کر رہی ہے۔ مقامی میڈیا کے مطابق خام تیل کی قیمتوں میں اضافے نے ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافے کے خدشات کو جنم دیا ہے۔ توقع ہے کہ پیٹرول کی قیمتوں میں 3 روپے فی لیٹر کا اضافہ کیا جائے گا جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل 6 روپے فی لیٹر مہنگا ہوجائے گا۔ آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی تیل کی بین الاقوامی قیمتوں کے رجحانات اور شرح مبادلہ کے اتار چڑھاؤ کا جائزہ لے کر حکومت کو سمری ارسال کرے گی تاہم اضافہ کرنا ہے یا...
    یکم فروری 2025 سے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مزید اضافے کا امکان ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق پیٹرول کی قیمتوں میں 3 روپے فی لیٹرکا اضافہ متوقع ہے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل آنے والے پندرہ روزہ جائزےمیں 6 روپے فی لیٹرتک مہنگا ہوسکتا ہے۔ آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) تیل کی بین الاقوامی قیمتوں کے رجحانات اور شرح مبادلہ کے اتار چڑھاؤ کی بنیاد پر ایڈجسٹمنٹ کی سفارش کرتے ہوئے متعلقہ وزارت کو سمری بھیجے گی۔ پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا حتمی فیصلہ وزیرخزانہ محمد اورنگزیب اور وزیراعظم شہبازشریف کے درمیان مشاورت کے بعد کیا جائے گا، جس کا باضابطہ اعلان 31 جنوری کو متوقع ہے جبکہ نئی قیمتوں کا اطلاق یکم فروری سے پندرہ...
    مہنگائی کے ہاتھوں تنگ عوام کی مشکلات یکم فروری سے مزید بڑھنے کا خدشہ ہے کیوں کہ حکومت پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں خاطر خواہ اضافے پر غور کر رہی ہے۔ مقامی میڈیا کے مطابق خام تیل کی قیمتوں میں اضافے نے ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافے کے خدشات کو جنم دیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں پھر اضافے کا اعلان کردیا توقع ہے کہ پیٹرول کی قیمتوں میں 3 روپے فی لیٹر کا اضافہ کیا جائے گا جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل 6 روپے فی لیٹر مہنگا ہوجائے گا۔ آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی تیل کی بین الاقوامی قیمتوں کے رجحانات اور شرح مبادلہ کے اتار چڑھاؤ کا جائزہ...
    یکم فروری سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافے کا امکان ظاہر کردیا گیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق یکم فروری سے ڈیزل کی قیمت میں 6 روپے فی لٹر اور پیٹرول کی قیمت میں 3 روپے فی لٹر اضافہ ہوسکتا ہے۔ حکومت نئے سال کے پہلے ماہ کے دوران دو مرتبہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر چکی ہے۔عالمی مارکیٹ میں اکتوبر 2024ء کے بعد سے تیل کی قیمتیں 80 ڈالر فی بیرل کی سطح سے نیچے ٹریڈ کرتی رہیں. تاہم دسمبر 2024ء میں اکتوبر کے بعد پہلی مرتبہ عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت 80 ڈالر فی بیرل کی سطح سے اوپر گئی۔رپورٹ کے مطابق اکتوبر کے بعد عالمی مارکیٹ میں برطانوی خام تیل کی قیمت...
    کراچی: بین الاقوامی منڈی میں سونے کی قیمت میں 22 ڈالر اضافے کے بعد مقامی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت 2,300 روپے اضافے کے ساتھ 2 لاکھ 88 ہزار 700 روپے تک پہنچ گئی ہے، جب کہ 10 گرام سونا 1,972 روپے اضافے کے بعد 2 لاکھ 47 ہزار 513 روپے کا ہو گیا ہے۔ عالمی سطح پر بھی سونے کی قیمت میں اضافہ دیکھا گیا، جہاں سونا 22 ڈالر مہنگا ہو کر 2,763 ڈالر فی اونس پر پہنچ گیا۔
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک) ارکان پارلیمنٹ نے تنخواہوں میں 200 فیصد اضافے کے فیصلے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پیسے آتے کس کو برے لگتے ہیں، ایسا اضافہ تو ہر سال ہونا چاہیے۔ تفصیلات کے مطابق حکومتی اور اپوزیشن ارکان تنخواہوں میں اضافے پر یک زبان ہیں، ارکان پارلیمنٹ تنخواہوں میں 200 فیصد اضافے کے فیصلے کو سراہتے ہوئے کہا کہ پیسے آتے کس کو برے لگتے ہیں، تنخواہوں میں ایسا اضافہ تو ہر سال ہونا چاہیے۔ اس پارلیمان کے اراکین کبھی کسی عوامی مسئلے پر ایسے یک زبان نہیں ہوئے جیسے اپنی تنخواہوں کیلئے ہوئے، کیا ہی اچھا ہوتا اگر یہی نمائندے عوامی مسائل حل کرنے کیلئے کبھی ایک ہوتے۔ یاد رہے 25 جنوری کو فنانس کمیٹی...
    سونے کی قیمت میں آج بڑا اضافہ WhatsAppFacebookTwitter 0 29 January, 2025 سب نیوز کراچی:ملک میں آج سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑا اضافہ ہوا ہے، سونا 2300 روپے مہنگا ہو گیا۔ آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق اس اضافے کے بعد ملک میں فی تولہ سونے کا دام 2 لاکھ 88 ہزار 700 روپے ہو گیا۔اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 1972 روپے بڑھ کر 2 لاکھ 47 ہزار 513 روپے ہو گئی۔ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی بازار میں سونے کی قیمت 22 ڈالرز کے اضافے سے 7263 ڈالرز فی اونس ہو گئی۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 2700 روپے کی بڑی کمی ہوئی تھی۔
    اسلام آباد(نیوزڈیسک)ملک میں گھی اور کوکنگ آئل کی شدید قلت کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے، کیونکہ ایڈیبل آئل کی شپمنٹس کی کلیئرنگ گزشتہ ایک ہفتے سے رکی ہوئی ہے۔پاکستان ویجیٹیبل مینوفیکچررز ایسوسی ایشن (پی وی ایم اے) کے چیئرمین شیخ عمر ریحان کا کہنا ہے کہ پورٹ ٹرمینل پر شپمنٹس اتارنے کی جگہ نہیں ہے، جبکہ کنسائنمنٹس لئے جہاز بندرگاہ پر قطار میں کھڑے ہیں۔ ان کے مطابق کنسائنمنٹ کلیئر نہ ہونے کے باعث ڈیمیجز اور دیگر جرمانے بڑھ رہے ہیں، جس سے خوردنی تیل کی قیمتوں میں بھی اضافے کا امکان ہے۔شیخ عمر ریحان نے مزید کہا کہ کسٹم کے سافٹ ویئر کی بندش سے اربوں روپے کا نقصان ہو رہا ہے اور اگر فوری طور پر مسئلہ حل...
    پاکستان اور عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت آج پھر بڑا اضافہ دیکھنے میں آ رہاہے۔ پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 2300 روپے کا اضافہ ہوگیا۔ ملک میں فی تولہ سونا 2300 روپے اضافے کے بعد 288700 روپے کا ہوگیا جب کہ 10 گرام سونا 1972  روپے اضافے کے بعد 247513  روپے کا ہو گیاہے۔ اس کے علاوہ 10 گرام 22 قیراط سونے کی قیمت 226895  روپے ہوگئی۔ جبکہ عالمی بازار میں سونا 22 ڈالر اضافے کے بعد 2763 ڈالر فی اونس کا ہوگیاہے۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں سونے کی...
    UTTAR PRADESH: بھارتی ریاست اترپردیش میں ہندو مذہب کی سالانہ مذہبی عبادت مہا کمبھ کے میلے میں بھگدڑ مچنے سے 7 افراد ہلاک ہو گئے ہیں، جبکہ متعدد زخمی ہو گئے ہیں، حکام نے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق ہندوؤں کے مقدس دریا کے سنگم سے تقریباً ایک کلومیٹر دور ہجوم میں دم گھٹنے کے باعث کچھ خواتین بے ہوش ہو کر گر پڑیں، جس کی وجہ سے بھگدڑ مچ گئی۔ ریسکیو حکام کی ابتدائی رپورٹ کے مطابق بھگدڑ مچنے سے 30 خواتین بھی زخمی ہوئی ہیں جنہیں میلے میں موجود طبی سینٹر پر منتقل کر دیا گیا ہے۔ جبکہ کچھ شدید زخمی خواتین کو ہیلی اسپتال اور سوروپ رانی...
    اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔28 جنوری ۔2025 ) حکومت نے سوئی گیس کمپنیوں کے منافع میں سے 82 ارب روپے منتقل کرنے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ گھریلو صارفین کو قیمتوں میں اضافے سے بچایا جاسکے ڈان نیوزکے مطابق یہ بات وفاقی وزیرڈاکٹرمصدق ملک نے کہی ہے انہوںنے کہا کہ سرکلر ڈیٹ ایڈجسٹمنٹ کی مد میں گیس کمپنیوں کے منافع میں 99 ارب روپے موجود ہیں جس میں سے 82 ارب روپے اب گھریلو صارفین کو گیس ٹیرف میں اضافے سے بچانے کے لیے استعمال کیے جائیں گے.(جاری ہے) دوسری جانب گیس کی قیمتوں میں پہلے سے کیئے جانے والے70فیصد تک کے اضافوں سے دو سے تین ہزار روپے بل ادا رنے والے صارفین کے بل 20ہزار روپے...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزارت خزانہ نے پہلی ششماہی کی معاشی کارکردگی رپورٹ جاری کر دی ہے جس میں کہا گیاہے کہ ترسیلات زر ، برآمدات ، سرمایہ کاری اور زر مبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ہواہے ۔ نجی ٹی وی سما نیوز رپورٹ  کے مطابق 6ماہ میں ترسیلات زر 32.8  فیصد اضافے سے  17.46 ارب ڈالر رہیں،  برآمدات  7.2 فیصد اضافے سے  16.22 ارب ڈالر ریکارڈ کی گئیں ،  درآمدات میں  9.3 فیصد اضافہ ہوا جس کے بعد حجم 27.74 ارب ڈالر رہا،  کرنٹ اکاؤنٹ  1.21 ارب ڈالر سرپلس رہا۔ مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش اور برفباری کی پیشگوئی رپورٹ کے میں بتایا گیاہے کہ  براہ راست بیرونی سرمایہ کاری 19.9 فیصداضافےسے 1.32 ارب...
    اسلام آ باد: رواں سال کے پہلے 6 ماہ میں  بیرون ملک سے ترسیلات زر میں 32.8 فیصد اضافہ ہوا۔  وزارت خزانہ کی رواں مالی سال کے پہلے6 ماہ پر مشتمل جائزہ رپورٹ کے مطابق بیرون ملک سے ترسیلات زر 32.8 فیصد اضافے کے ساتھ 17.8 ارب ڈالر تک پہنچ گئیں۔ برآمدات میں بھی 4.1 فیصد اضافہ ہوا، جو 16.229 ارب ڈالر ریکارڈ کی گئیں، جبکہ درآمدات 14.5 فیصد اضافے کے بعد 27.743 ارب ڈالر تک پہنچ گئیں۔  اس عرصے کے دوران  کرنٹ اکاوٴنٹ خسارے میں 28.7 فیصد کمی ہوئی، جو 1.205 ارب ڈالر تک محدود رہا، براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری میں بھی 19.9 فیصد کا اضافہ ہوا جو 1.329 ارب ڈالر تک جا پہنچی۔  ایف بی آر محصولات...
    اسلام آ باد: رواں سال کے پہلے 6 ماہ میں بیرون ملک سے ترسیلات زر میں 32.8 فیصد اضافہ ہوا۔ وزارت خزانہ کی رواں مالی سال کے پہلے6 ماہ پر مشتمل رپورٹ کے مطابق بیرون ملک سے ترسیلات زر 32.8 فیصد اضافے کے ساتھ 17.8 ارب ڈالر تک پہنچ گئیں۔ برآمدات میں بھی 4.1 فیصد اضافہ ہوا، جو 16.229 ارب ڈالر ریکارڈ کی گئیں، جبکہ درآمدات 14.5 فیصد اضافے کے بعد 27.743 ارب ڈالر تک پہنچ گئیں۔ اس عرصے کے دوران کرنٹ اکاوٴنٹ خسارے میں 28.7 فیصد کمی ہوئی، جو 1.205 ارب ڈالر تک محدود رہا، براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری میں بھی 19.9 فیصد کا اضافہ ہوا جو 1.329 ارب ڈالر تک جا پہنچی۔ ایف بی آر محصولات...
    بیرونی ادائیگیوں کے دباؤ اور ذخائر مستحکم رکھنے کی غرض سے متعلقہ ریگولیٹر کی طلب بڑھنے، درآمدی ضروریات کے لیے خریداری سرگرمیوں کے باعث زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں پیر کو بھی ڈالر کی پیشقدمی جاری رہی جس سے ڈالر کے اوپن ریٹ 281روپے سے تجاوز کرگئے۔ انٹربینک مارکیٹ میں کاروباری دورانیے کے دوران ڈالر کی قدر ایک موقع پر 04پیسے کی کمی سے 278روپے 71پیسے کی سطح پر بھی آگئی تھی لیکن عالمی سطح پر پاکستان سمیت دیگر اہم عالمی کرنسیوں کی نسبت ڈالر مضبوط ہونے کے نتیجے میں پاکستان میں بھی ڈالر مضبوط ہوگیا جبکہ بیرونی ادائیگیوں کے دباؤ، زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں کمی سے بھی روپیہ کمزور رہا۔ غیرملکی کمپنیوں کی زرمبادلہ میں اپنے منافع کی...
    اسٹیٹ بینک نے شرح سود میں کمی کا اعلان کردیا؛ افراط زر میں اضافے کی پیشگوئی WhatsAppFacebookTwitter 0 27 January, 2025 سب نیوز کراچی:اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے شرح سود میں کمی کا اعلان کردیا گیا ہے جب کہ گورنر اسٹیٹ بینک نے کہا ہے کہ افراط زر میں آنے والے مہینوں میں اضافہ ہوگا۔ تفصیلات کے مطابق گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے مانیٹری پالیسی کا اعلان کیا، جس میں انہوں نے بتایا کہ پالیسی ریٹ میں 100 بیسس پوائنٹس کی کمی کرکے شرح سود کو ایک فی صد کم کرکے 13 سے 12 فی صد مقرر کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ معاشی ڈیٹا میں کافی مثبت ٹرینڈ ہیں،...
    پاکستان میں آج ڈالر کی قیمت میں اضافے کا رجحان دیکھا گیا ہے۔ انٹر بینک میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز امریکی ڈالر 5 پیسے مہنگا ہوا ہے۔ انٹر بینک میں امریکی ڈالر 5 پیسے کے اضافے کے بعد 278 روپے 80 پیسے کا ہو گیا۔  گزشتہ کاروباری ہفتے کے آخری روز انٹر بینک میں ڈالر 278 روپے 75 پیسے پر بند ہوا تھا۔
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک)حکومت نے صنعتی شعبے کے لیے گیس کے نرخوں میں بڑے اضافے کا اعلان کردیا ہے۔ گیس کی قیمتت اضافے کا اعلان وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی صدارت میں ہونے والے اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں کیا گیا۔ دوران اجلاس، پیٹرولیم ڈویژن کی جانب سے صنعتی شعبے (کیپٹو پاور) اور غیرمحفوظ گھریلو زمرہ جات کے لیے گیس کی قیمت میں اضافے سے متعلق سمری پر غور کیا گیا۔ ای سی سی نے تفصیلی غور و خوض کے بعد مالی سال 2024-25 کے دوران گیس کے شعبے کے لیے مطلوبہ آمدنی کو یقینی بنانے کے لیے کیپٹو پاور پلانٹس کے لیے گیس ٹیرف کو 3000 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو سے بڑھا کر 3500 روپے فی...
    اسلام آبا د(آن لائن،نمائندہ جسارت) ارکان پارلیمنٹ کی تنخواہ اور مراعات 5 لاکھ 19 ہزار کرنے کی منظوری۔وزیر اعظم کی منظوری کے بعد تنخواہوں میں اضافے کا معاملہ دونوں ایوانوں کی قائمہ کمیٹیوں میں بھیجا جائے گا۔تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی کی فنانس کمیٹی نے اراکین پارلیمنٹ کی تنخواہوں اور مراعات میں اضافے کی منظوری دیدی ہے اور اسپیکر قومی اسمبلی نے فنانس کمیٹی کی سفارشات وزیراعظم شہباز شریف کو بھجوا دی ہیں۔فنانس کمیٹی نےاین ایم ایز اور سینیٹرز کی ماہانہ تنخواہ اور مراعات وفاقی سیکرٹری کے برابر کرنے کی منظوری دی ، وزیر اعظم کی منظوری کے بعد تنخواہوں میں اضافے کا معاملہ دونوں ایوانوں کی قائمہ کمیٹیوں میں بھیجا جائے گا،وزیر اعظم کی منظوری کے بعد ہر...
    سٹی 42 : اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) نے صنعتی شعبے کے لیے گیس ٹیرف میں اضافے کی منظوری دے دی ۔  وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا، جس میں ای سی سی نے صنعتی شعبے کے لیے گیس ٹیرف میں اضافے کی منظوری دے دی، کیپٹو پاور پلانٹس کے لیے گیس ٹیرف کو 3000 سے بڑھا کر 3500 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو کرنے کی منظوری دے دی گئی۔  گھریلو صارفین کے لیے گیس ٹیرف میں اضافہ نہ کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا، ای سی سی نے گھریلو صارفین کے لیے اضافہ مسترد کر دیا ۔  منہاج یونیورسٹی لاہور : "ورلڈ اسلامک اکنامکس اینڈ فنانس کانفرنس" کا...
    اسلام آباد: اراکین پارلیمنٹ کی تنخواہ اور مراعات وفاقی سیکریٹری کے برابر کرنے کی تجویز سامنے آگئی، قومی اسمبلی کی فنانس کمیٹی نے تجویز منظور کرلی جس کے بعد سمری وزیراعظم کو بھیج دی گئی۔ اسمبلی سیکریٹریٹ ذرائع کے مطابق ایم این اے اور سینیٹر کی ماہانہ تنخواہ و مراعات 5 لاکھ 19 ہزار مقرر کرنے کی منظوری دی گئی ہے، اس حوالے سے فنانس کمیٹی نے سفارشات وزیراعظم شہباز شریف کو ارسال کردی ہیں۔ ذرائع کے مطابق تحریک انصاف کے 67 اراکین پارلیمنٹ نے تنخواہوں میں اضافے کا مطالبہ کیا تھا، پیپلز پارٹی ن لیگ سمیت دیگر جماعتیں بھی تنخواہوں میں اضافے پر ہم آواز ہوگئیں۔ منظوری کے بعد اراکین پارلیمنٹ کو سہولیات بھی وفاقی سیکریٹری کے مساوی حاصل ہوں گی۔...
    سونے کی عالمی اور مقامی قیمتوں میں آج بھی کمی دیکھی گئی۔ رپورٹ کے مطابق بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 2 ڈالر کی کمی سے 2770ڈالر کی سطح پر آگئی۔ رپورٹ کے مطابق فی تولہ سونے کی قیمت 200روپے گھٹ کر 289400روپے کی سطح پر آگئی، فی دس گرام سونے کی قیمت 172روپے گھٹ کر 248113روپے کی سطح پر آگئی۔ گزشتہ روز سونا عالمی اور مقامی سطح پر مہنگا ہوگیا تھا جس کے نتیجے میں قیمتیں  تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی تھی۔ بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 29ڈالر کے اضافے سے 2772ڈالر کی سطح پر آ گئی تھی۔ مقامی صرافہ مارکیٹوں میں جمعہ کو سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین...
    کراچی :سونے کی عالمی اور مقامی قیمتوں میں آج بھی کمی دیکھی گئی۔ رپورٹ کے مطابق بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 2 ڈالر کی کمی سے 2770ڈالر کی سطح پر آگئی۔ رپورٹ کے مطابق فی تولہ سونے کی قیمت 200روپے گھٹ کر 289400روپے کی سطح پر آگئی، فی دس گرام سونے کی قیمت 172روپے گھٹ کر 248113روپے کی سطح پر آگئی۔ گزشتہ روز سونا عالمی اور مقامی سطح پر مہنگا ہوگیا تھا جس کے نتیجے میں قیمتیں تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی تھی۔ بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 29ڈالر کے اضافے سے 2772ڈالر کی سطح پر آ گئی تھی۔ مقامی صرافہ مارکیٹوں میں جمعہ کو سونے کی...
    مہنگائی میں اضافے سے تنگ عوام نے شاپنگ کا بائیکاٹ کردیا جس کے باعث شاپنگ مال ویران ہوگئے۔ فرانسیسی خبر ایجنسی کے مطابق کروشیا میں بڑھتی مہنگائی اور کھانے پینے کی اشیا کی قیمتوں میں اضافے کے باعث شہریوں نے سوشل میڈیا پر بائیکاٹ کی مہم شروع کردی۔ ملک کی ٹیکس انتظامیہ کا کہنا ہے کہ جمعہ سے شروع ہونے والی شاپنگ بائیکاٹ مہم میں شہریوں نے بھرپور انداز میں حصہ لیا اور دکانوں سے دور رہے، گزشتہ جمعہ کے مقابلے میں یومیہ بنیاد پر 50 فیصد کم خریداری ہوئی، صارفین کے احتجاج کا مقصد خوردہ فروشوں پر دباؤ ڈالنا تھا جنہیں وہ مہنگائی میں اضافے کا ذمہ دار ٹھہراتے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق احتجاج کے باعث دوپہر کے وقت...
    ٹوکیو (انٹرنیشنل ڈیسک) جاپان میں سالانہ اجرت سے متعلق مذاکرات کامیاب ہوگئے۔ ملک میں کے گئے سروے سے پتا چلتا ہے کہ 90 فیصد سے زیادہ کمپنیاں رواں برس تنخواہ بڑھانے کے لیے تیار ہیں۔ این ایچ کے کے تحت 13 دسمبر سے 15 جنوری تک 100 بڑی کمپنیوں کا سروے کیاگیا۔69 فرموں میں سے 33 فیصد نے کہا کہ وہ تنخواہوں میں اضافہ کریں گی۔ 59 فیصد نے کہا کہ ان کی جانب سے اجرتوں میں اضافے کا قوی امکان ہے۔
    اسلام آباد (نمائندہ جسارت) حکومت نے مہنگائی کی ہفتہ وار شرح میں کمی کا دعویٰ کیا ہے جبکہ اس کے برخلاف ایک ہفتے کے دوران ہفتے میں چینی، کیلے، لہسن، چاول، گھی، دال مونگ اور لکڑی سمیت 14 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں مزید اضافہ ہوگیا ہے جبکہ ٹماٹر، انڈے، پیاز، آلو سمیت 12 اشیا کی قیمتیں کم ہوئی ہیں جبکہ 25 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں استحکام رہا۔ وفاقی ادارہ شماریات کے مطابق ملک میں مسلسل چوتھے ہفتے بھی مہنگائی میں اضافے کی شرح میں کمی کا رجحان جاری رہا۔ حالیہ ہفتے ملک میں مہنگائی میں اضافے کی شرح 1.16 فیصد سےکم ہوکر 0.52 فیصد کی کم ترین سطح پر آگئی ہے۔ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق مہنگائی...