سونے کی قیمت میں اضافہ ہو گیا
اشاعت کی تاریخ: 29th, March 2025 GMT
ملک بھر میں سونے کی قیمت میں مسلسل اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولر ایسوسی ایشن کے مطابق ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت 1620 روپے اضافے کے بعد 3 لاکھ 25 ہزار روپے ہوگئی۔
ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کا بھاؤ 1389 روپے اضافے سے 2 لاکھ 78 ہزار 635 روپے ہے۔دوسری جانب عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 10 ڈالر اضافے سے 3084 ڈالر فی اونس ہے۔
.ذریعہ: Daily Ausaf
پڑھیں:
پیٹرول کی قیمت میں فقط ایک روپے کی کمی، ڈیزل کے نرخ برقرار
آئندہ 15 اپریل تک کے لیے پیٹرول کی قیمت کی معمولی کمی، وزارت خزانہ نے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔
پاکستان میں آئندہ 15 اپریل تک کے لیے پیٹرول کی نئی قیمت مقرر کر دی گئی ہے۔ وزارت خزانہ کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں ایک روپے فی لیٹر کمی کی گئی ہے جس کے بعد نئی قیمت 254 روپے 63 پیسے فی لیٹر ہوگی۔
نوٹیفکیشن کے مطابق ڈیزل اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت برقرار رہے گی۔ نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں کمی کا طلاق آج رات 12 بجے سے ہوگا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں