سونے کی قیمت میں بہت بڑا اضافہ، نرخ تاریخی بلندی پر پہنچ گئے
اشاعت کی تاریخ: 10th, April 2025 GMT
عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں آج بھی بہت بڑا اضافہ ہوا جس کے بعد اس کے نرخ تاریخی بلندی پر پہنچ گئے۔
رپورٹ کے مطابق عالمی مارکیٹ میں 78 ڈالرکے اضافے سے فی اونس سونا 3118 ڈالر کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔
عالمی منڈی میں قیمت میں اضافے کے بعد ملکی سطح پر سونے کی قیمت میں 7 ہزار 800 روپے کا بڑا اضافہ ہوگیا۔
7 ہزار 800 روپے کے اضافے سے فی تولہ سونا 3 لاکھ 28 ہزار 800 روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا جب کہ 10گرام سونے کی قیمت 6 ہزار 688 روپے کے اضافے سے 2 لاکھ 81 ہزار 893 روپے ہوگئی۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: سونے کی قیمت پر پہنچ
پڑھیں:
تاریخ میں پہلی بار ایک دن میں فی تولہ سونے کی قیمت میں سب سے بڑا اضافہ
تاریخ میں پہلی بار ایک دن میں فی تولہ سونے کی قیمت میں سب سے بڑا اضافہ WhatsAppFacebookTwitter 0 11 April, 2025 سب نیوز
کراچی(آئی پی ایس )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ٹیرف میں 90 روز کی معطلی کے اعلان کے بعد سونے کی قیمتوں کو پر لگ گئے۔صرافہ مارکیٹوں کے مطابق پاکستان میں 24کیرٹ فی تولہ سونا 10 ہزار روپے مہنگا ہوکر 3لاکھ 38 ہزار 800 روپے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 8573 روپے اضافے کے بعد 2 لاکھ 90 ہزار 466 روپے ہوگئی۔
تاریخ میں پہلی بار پاکستان میں ایک دن میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 10 ہزار روپے اور عالمی منڈی میں فی اونس سونے کی قیمت میں 100 ڈالر اضافہ دیکھا گیا۔عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 100 ڈالر بڑھ کر 3218 ڈالر پر جا پہنچی۔واضح رہے کہ گزشتہ روز بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 78 ڈالر اضافہ ہوا تھا جبکہ پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 7 ہزار 800 روپے اور دس گرام سونے کی قیمت میں 6 ہزار 668 روپے کا بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا تھا۔