آرگینک خوراک، مصنوعات کی پیداوارمیں اضافے کیلئے چین کے ماڈل پرکام کرنا ہوگا‘ نجم مزاری
اشاعت کی تاریخ: 12th, April 2025 GMT
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 اپریل2025ء)انٹر پینیور وآرگینک خوراک اور مصنوعات پر ریسرچ کرنے والے ادارے کے سربراہ نجم مزاری نے کہا ہے کہ آرگینک زراعت زمین ، پانی اور ہوا کو آلودہ نہیں کرتی اس لئے ماحولیاتی توازن کے لئے آرگینک زراعت کو فروغ دینے کیلئے کام کیا جانا چاہیے ، پاکستان میں بھی آرگینک خوراک کے استعمال کے حوالے سے شعور اجاگر ہو رہا ہے جو خوش آئند ہے ، طلب کے ساتھ رسد میں اضافے سے اس کی قیمتیں مناسب سطح پر آئیں گی ۔
اپنے بیان میں نجم مزاری نے کہا کہ آرگینک خوراک ، مصنوعات اور جڑی بوٹیوں کی عالمی معیارکی سرٹیفکیشن اور پیکنگ کے ذریعے دنیا میں ’’میڈ اِن پاکستان‘‘ کے طور پر پہچان کیلئے کام کرنے کی ضرورت ہے ،اس پر توجہ مرکوز کر کے پاکستان اربوں ڈالر کا زر مبادلہ کما سکتا ہے ۔(جاری ہے)
حکومت سے اپیل ہے کہ آرگینک خوراک اور مصنوعات کو باضابطہ طو رپر تسلیم کرے اور اس کے لئے پالیسی بناکر اس پر فی الفور کام شروع کیا جائے ۔
انہوں نے کہا کہ ہم نے ملک کی ضروریات پوری کرنے کے ساتھ برآمد بھی کرنا ہے اوراس میں کامیابی کے لئے چین کے ماڈل کی طرز پر کام کرنا ہوگا جہاں آرگینک خوراک اور مصنوعات کی پیداوار میں اضافے کے لئے بھرپو ر کام کیا جارہا ہے ،حکومت نجی شعبے کو جوائنٹ وینچر کے لئے معاونت بھی فراہم کرے ۔ پاکستان کے مختلف مقامات پر ایسی نایاب جڑی بوٹیاں بھی پائی جاتی ہیںجنہیں حاصل کرنے کے بعد اعلیٰ معیار کی سرٹیفکیشن اور پیکنگ کے ذریعے دنیا بھر میں برآمد کیا جا سکتا ہے اور اس کے لئے بھی پیشرفت کی جانی چاہیے ۔ نجم مزاری نے کہا کہ اس حوالے سے تجاویز مرتب کی جارہی ہیں جنہیں ڈرافٹ کی صورت میں حکومت کے اعلیٰ حکام کو ارسال کریں گے۔.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے آرگینک خوراک نے کہا کے لئے
پڑھیں:
چینی معیشت سمندر ہے تالاب نہیں جو طوفان سے متاثر ہوگا، چینی صدر کی امریکہ کو وارننگ
بیجنگ (اوصاف نیوز)چینی صدر شی جن پنگ نے بیجنگ میں منعقدہ ایک تقریب میں امریکہ کو للکارتے ہوئے کہا کہ کوئی اس بھول میں نہ رہے کہ چین پر بھاری بھر کم ٹیکس عائد کرکے چین کو اپنے سامنے جھکا لے گاتویہ اسکی غلط فہمی ہے ۔
چینی صدر شی جن پنگ کا کہنا تھا کہ چینی معیشت ایک سمندر ہے، تالاب نہیں۔ طوفان تالاب کو اُلٹ سکتا ہے، لیکن سمندر کو کبھی نہیں۔ چینی معیشت اتنی مضبوط ہے کہ امریکہ جیسی طاقتیں اس کا کچھ نہیں بگاڑ سکتیں۔ عالمی سطح پر چینی اپی معاشی استحکام کیلئے ہر ممکن موثراقدامات اٹھائے گا۔
عالمی سطح پر چین اپنی معیشت مزید مضبوط کرے گا۔ اپنے مفادات پر کسی صورت آنچ نہیں آنے دےگا۔ دنیا کے امن کیلئے چین کا کردار اہم ہے ۔ چین چاہتا ہے کہ دنیا میں ایک آزاد اور خودمختار معاشی نظام ہو ۔ چینی قوم اپنی خود مختاری پر کسی صورت سمجھوتہ نہیں کرے گی۔
مولانا فضل الرحمن کا وزیر اعظم سے رابطہ، حجاج کرام کیلئے اقدامات اٹھانے کی یقین دھانی