امریکی ٹیرف میں اضافہ؛ پاکستان میں آئی فون کی قیمت میں لاکھوں روپے اضافے کا خدشہ
اشاعت کی تاریخ: 8th, April 2025 GMT
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 08 اپریل 2025ء ) امریکی ٹیرف میں اضافے کی وجہ سے پاکستان میں آئی فون کی قیمت میں بھی مزید لاکھوں روپے اضافے کا خدشہ ظاہر کردیا گیا۔ بی بی سی کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے عالمی سطح پر امریکہ درآمد کی جانے والی مصنوعات پر ٹیکس عائد کیے ہیں، تاہم آئی فون جیسی کئی امریکی مصنوعات بھی چین میں تیار کی جاتی ہیں، جس کی وجہ سے یہ درآمدی ٹیکس عالمی تجارتی نظام کے لیے بڑا دھچکہ ہوگا، ایپل ہر سال 22 کروڑ آئی فون فروخت کرتا ہے اور اس کے سب سے بڑے خریدار امریکہ، چین اور یورپ میں مقیم افراد ہیں، امریکہ میں آئی فون 16 کے سب سے سستے ماڈل کی قیمت 799 ڈالر (2 لاکھ 24 ہزار پاکستانی روپے) ہے مگر روزنبلیٹ سکیورٹیز کے تجزیہ کاروں کے تخمینے کے مطابق یہ قیمت بڑھ کر 1142 ڈالر (3 لاکھ 20 ہزار پاکستانی روپے) تک پہنچ سکتی ہے۔
(جاری ہے)
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اگر ایپل یہ بوجھ صارفین پر ڈالتا ہے تو یہ تقریباً 43 فیصد کا اضافہ ہوگا، سب سے مہنگے ماڈل آئی فون 16 پرو میکس کی قیمت 1599 ڈالر (ساڑھے 4 لاکھ پاکستانی روپے) ہے، اگر اس میں 43 فیصد اضافہ صارفین کو منتقل کیا گیا تو اس کی نئی قیمت 2300 ڈالر (ساڑھے 6 لاکھ روپے) ہوگی، اس وقت پاکستان میں آئی فون 16 کے سب سے سستے ماڈل کی قیمت 3 لاکھ 17 ہزار (1130 ڈالر) اور سب سے مہنگے ماڈل آئی فون 16 پرو میکس کی قیمت 6 لاکھ 24 ہزار (2224 ڈالر) ہے۔ اس حوالے سے اسلام آباد میں آئی فون کے ایک ڈیلر نے بتایا کہ اس وقت یہ افواہیں ضرور چل رہی ہیں کہ پاکستان میں آئی فون کی قیمتیں 10 لاکھ روپے سے تجاوز کر سکتی ہیں تاہم ان میں اس وقت تک کوئی صداقت نہیں جب تک خود ایپل کی جانب سے قیمتیں نہیں بڑھائی جاتیں، ملک میں آئی فون جیسی امریکی مصنوعات پر پہلے سے کئی طرح کے ٹیکسز اور ڈیوٹیز عائد ہیں جن کے باعث امریکہ کے مقابلے یہاں ان کی قیمتیں زیادہ ہوتی ہیں۔ اس حوالے سے سامنے آنے والے اندازوں کو مدنظر رکھتے ہوئے کہا جارہا ہے کہ پاکستان میں آئی فون امریکہ کے مقابلے پہلے ہی 40 فیصد سے زیادہ مہنگا ہے، اگر اسی تناسب سے دیکھا جائے تو امریکہ میں آئی فون 16 مہنگا ہونے سے یقیناً پاکستان میں اس کے بعض ماڈل 10 لاکھ روپے کی سطح عبور کر سکتے ہیں لیکن یہ معاملہ خود ایپل کے اعلان سے مشروط ہوگا۔.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے پاکستان میں آئی فون آئی فون 16 کی قیمت
پڑھیں:
سونا 10ہزار روپے فی تولہ مہنگا ہو گیا،موجودہ قیمت جانیں
امریکی ٹیرف کے باعث سونے کی قیمت پاکستان سمیت دنیا بھر میں بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔
صرافہ ڈیلرز ایسوسی ایشن کے مطابق پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت 10ہزارو پے اضافے سے 3لاکھ 38ہزار800روپے ہو گئی جبکہ 10گرام سونے کی قیمت 8573روپے اضافے 2لاکھ 90ہزار466 روپے ہو گئی۔
دوسری جانب عالمی بازارمیں سونے کی قیمت 100ڈالر اضافے سے3218ڈالر فی اونس ہے ۔