Express News:
2025-03-30@15:06:54 GMT
سونے کی قیمت میں آج مزید اضافہ، تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی
اشاعت کی تاریخ: 27th, March 2025 GMT
عالمی ومقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمتیں تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں۔
رپورٹ کے مطابق بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 31ڈالر کے اضافے سے 3052ڈالر کی نئی بلند سطح پر آگئی۔
فی تولہ سونے کی قیمت 3200 روپے کے اضافے سے 3لاکھ 21ہزار روپے کی بلند ترین سطح پر آگئی، فی دس گرام سونے کی قیمت 2743روپے بڑھ کر 2لاکھ 75ہزار 205روپے کی نئی بلند سطح پر آگئی۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: سونے کی قیمت
پڑھیں:
بلوچستان میں دہشتگردی میں اضافے کے باعث فورسز کے آپریشنز کو مزید وسعت دینے کا فیصلہ
کوئٹہ ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 30 مارچ 2025ء ) صوبہ بلوچستان میں دہشتگردی میں اضافے کے باعث فورسز کے آپریشنز کو مزید وسعت دینے کا فیصلہ کرلیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعلی بلوچستان سرفراز بگٹی کی زیر صدارت اعلی سطح کا اجلاس ہوا، جس میں دہشت گردوں کیخلاف سیکیورٹی فورسز کے آپریشنز کو مزید وسعت دینے پر اتفاق کیا گیا، اس موقع پر سول آرمڈ فورسز کی استعداد کار کو مزید بہتر بنانے کے لیے اہم فیصلے بھی لیے گئے۔ بتایا گیا ہے کہ وزیراعلی بلوچستان سرفراز بگٹی کی زیر صدارت اجلاس میں چیف سیکریٹری بلوچستان، ایڈیشنل چیف سیکریٹری داخلہ اور انسپکٹر جنرل آف پولیس (آئی جی پی) بلوچستان سمیت اعلی حکام شریک ہوئے، اجلاس میں عید پر سیکیورٹی پلان، قومی شاہراہوں کی صورت حال اور صوبے میں امن و امان پر تبادلہ خیال کیا گیا، حکام کی جانب سے اجلاس کو صوبے کی مجموعی صورت حال پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔(جاری ہے)
معلوم ہوا ہے کہ اجلاس میں قلات میں سیکورٹی فورسز کے کامیاب آپریشن کو سراہا گیا، دورانِ اجلاس دہشت گردوں کے خلاف سکیورٹی فورسز کے آپریشنز کو مزید وسعت دینے پر اتفاق کیا گیا، سول آرمڈ فورسز کی استعداد کار کو مزید بہتر بنانے کے لیے اہم فیصلے کیے گئے، وزیر اعلی بلوچستان نے حکام کو امن کی بحالی کے لیے اقدامات کو مؤثر بنانے اور تمام سیکیورٹی اداروں کی باہمی رابطہ کاری سے اقدامات کو بار آور بنانے کی ہدایت بھی کی۔