جیکب آباد میں جشن ولادت کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے علامہ مقصود ڈومکی نے کہا کہ نواسہ رسول (ص) حضرت امام حسن مجتبی علیہ السلام نے اپنے نانا کی سنت پر عمل کرتے ہوئے دشمن سے صلح کی۔ آپؑ نے اپنی صلح کے ذریعے دشمن کے کردار کو بے نقاب کیا۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنماء علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے کہ حضرت امام حسن مجتبیٰ علیہ السلام کی سیرت طیبہ عالم اسلام اور عالم انسانیت کے لئے مشعل راہ ہے۔ پیغمبر اسلام صلی اللہ علہ وآلہ وسلم نے آپ کو کائنات کا سردار اور جوانان جنت کا سردار قرار دیا۔ ان خیالات کا اظیار انہوں نے جیکب آباد میں حضرت امام حسن مجتبیٰ علیہ السلام کے جشن ولادت باسعادت کے سلسلے میں تنویر عباس برڑو کی رہائش گاہ پر سالانہ محفل میلاد کے موع پر خطاب کرتے ہوئے کیا۔ جشن میلاد سے خطاب کرتے ہوئے علامہ مقصود ڈومکی نے کہا کہ امام حسن مجتبیٰ علیہ السلام سیرت و صورت اور گفتار و کردار میں شبیہ رسول (ص) تھے۔ آپ سید الانبیاء کی سیرت اور کردار کا عکس تھے۔ امام حسن علیہ السلام علم و حکمت کا خزانہ تھے۔ آپؑ کی احادیث اور نصیحتیں آج بھی زندگی کے ہر پہلو میں ہماری رہنمائی کرتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نواسہ رسول (ص) حضرت امام حسن مجتبی علیہ السلام نے اپنے نانا کی سنت پر عمل کرتے ہوئے دشمن سے صلح کی۔ آپؑ نے اپنی صلح کے ذریعے دشمن کے کردار کو بے نقاب کیا۔ آپؑ کے اخلاق اور برتاؤ نے دوست و دشمن سب کو متاثر کیا۔ دشمن بھی آپ کے حسن سلوک کی گواہی دیتے تھے۔ ہمیں بھی چاہئے کہ ہم اپنے رویے میں نرمی، محبت اور برداشت پیدا کریں۔ انہوں نے کہا کہ اپنی بے مثال سخاوت کے باعث آپ علیہ السلام کو کریم آل محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کہا جاتا ہے۔ آپؑ نے اپنا سب کچھ راہ خدا میں غرباء اور فقراء میں تقسیم کر دیا۔ آپؑ نے سواری کے ہوتے ہوئے پیدل حج کئے۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: علامہ مقصود علیہ السلام کرتے ہوئے نے کہا کہ

پڑھیں:

کینیڈا کبھی بھی، کسی بھی صورت، کسی بھی شکل میں امریکا کا حصہ نہیں بنے گا، مارک کارنی

حلف برداری کے بعد اپنے پہلے خطاب میں کینیڈا کے نومنتخب وزیراعظم نے امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو کے کینیڈا کو 51ویں ریاست بنانے سے متعلق حالیہ بیان کو پاگل پن قرار دیا۔ اسلام ٹائمز۔ کینیڈا کے نومنتخب وزیراعظم مارک کارنی نے حلف اٹھاتے ہی کینیڈا کے امریکا میں ضم ہونے سے معتلق اہم اعلان کر دیا۔ جمعہ کو کینیڈا کی حکمران جماعت لبرل پارٹی کے رہنماء مارک کارنی نے ملک کے 24ویں وزیراعظم کے عہدے کا حلف اٹھایا۔ مارک کارنی کی حلف برداری کی تقریب دارالحکومت اوٹاوا میں ہوئی۔ گورنر جنرل میری سیمون نے مارک کارنی سےحلف لیا۔ حلف اٹھانے کے بعد اپنی پہلی تقریر میں مارک کارنی نے دو ٹوک الفاظ میں اعلان کیا کہ کینیڈا کبھی بھی امریکا میں ضم نہیں ہوگا۔ کینیڈین وزیراعظم نے کہا کہ کینیڈا کبھی بھی، کسی بھی صورت میں، کسی بھی شکل میں امریکا کا حصہ نہیں بنے گا۔ نومنتخب وزیراعظم مارک کارنی جو بڑھتی ہوئی تجارتی جنگ کے معاملے پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ تنازع کا سامنا کر رہے ہیں، انہوں نے اپنی تقریر میں کہا کہ وہ امریکا سے عزت و احترام کی توقع رکھتے ہیں۔

انہوں نے امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو کے کینیڈا کو 51ویں ریاست بنانے سے متعلق حالیہ بیان کو پاگل پن قرار دیا۔ کینیڈین وزیراعظم کارنی نے بتایا کہ وہ بطور وزیرِاعظم اپنے پہلے غیر ملکی دورے پر فرانس اور برطانیہ جائیں گے، جبکہ انہوں نے یہ بھی واضح کیا کہ ان کا فی الحال ٹرمپ سے ملاقات کا کوئی ارادہ نہیں، لیکن وہ ان سے بات کرنے کے خواہاں ہیں۔ جب ان سے پوچھا گیا کہ کینیڈا میں عام انتخابات کب متوقع ہیں، تو انہوں نے کوئی واضح تاریخ دینے سے گریز کیا اور مذاقاً کہا کہ کینیڈین عوام کو نومبر سے پہلے ووٹ ڈالنے کا موقع ملے گا۔ یاد رہے کہ امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا تھا کہ وہ کینیڈا کے خلاف اقتصادی قوت استعمال کریں گے اور کینیڈا کو امریکا کی 51 ویں ریاست بننا چاہیئے۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا تھا کہ کینیڈا کے شہریوں کی بڑی تعداد امریکا کی 51 ویں ریاست کا حصہ بننا چاہتی ہے۔ اس حوالے سے حال ہی میں استعفیٰ دینے والے کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو پہلے ہی واضح الفاظ میں کہہ چکے ہیں کہ کینیڈا قیامت تک امریکا میں ضم نہیں ہوگا۔ امریکا نے کینیڈا اور میکسیکو سے درآمد اشیاء پر 25 فیصد ٹیرف عائد کیا تھا، جس کے بعد جسٹن ٹروڈو نے بھی امریکی ٹیرف کے جواب میں امریکی درآمدات پر 25 فیصد جوابی ٹیرف کا اعلان بھی کیا تھا۔

متعلقہ مضامین

  • رمضان المبارک کا دوسرا عشرہ ‘ مغفرت
  • مقدس ہستیوں کے تقدس کے تحفظ کے لیے اپنا تن من دھن قربان کر دیں گے، علامہ حامد سعید کاظمی 
  • متحدہ علماء محاذ کے تحت جشن ولادت سیدنا امام حسنؑ سیمینار، علماء مشائخ کا خطاب
  •  آزادی اظہار رائے کی آڑ میں سرکار کی شان میں گستاخی کو قبول نہیں کریں گے، حامد سعید کاظمی
  • نظریات کا امام ’’ نازش‘‘
  • ہمیں شجرکاری مہم میں بھرپور حصہ لینا چاہئے، علامہ مقصود ڈومکی
  • کینیڈا کبھی بھی، کسی بھی صورت، کسی بھی شکل میں امریکا کا حصہ نہیں بنے گا، مارک کارنی
  • ولادت باسعادت امام حسن علیہ السلام
  • صوبوں کے درمیان پانی کی تقسیم کے معائدے پر عمل کیا جائے، علامہ مقصود ڈومکی