وزیراعظم محمد شہباز شریف کی مسجد نبویﷺ میں حاضری اور روضہ رسولﷺ کی زیارت کی سعادت
اشاعت کی تاریخ: 21st, March 2025 GMT
وزیراعظم محمد شہباز شریف نے دورہ سعودی عرب کے دوران مسجد نبویﷺ میں حاضری دی اور اپنے وفد کے ہمراہ روضہ رسولﷺ کی زیارت کی سعادت حاصل کی۔ وزیراعظم اور ان کے وفد کے لیے خصوصی طور پر ریاض الجنتہ کے دروازے کھولے گئے۔
وزیراعظم نے وفد کے ہمراہ ریاض الجنتہ میں نوافل ادا کیے اور امت مسلمہ میں اتحاد و یگانگت اور پاکستان کی ترقی و خوشحالی کے لیے دعا مانگی۔
مزید پڑھیں: مریم نواز شریف عمرہ کی ادائیگی کے لیے سعودی عرب پہنچ گئیں
یاد رہے کہ وزیراعظم 4 روزہ دورے پر سعودی عرب میں موجود ہیں جہاں انہوں نے گزشتہ روز جدہ میں سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات کی تھی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
روضہ رسولﷺ سعودی عرب مسجد نبویﷺ وزیراعظم محمد شہباز شریف.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: روضہ رسولﷺ مسجد نبویﷺ وزیراعظم محمد شہباز شریف کے لیے
پڑھیں:
وزیراعظم شہباز شریف کی مسجد نبوی میں نماز جمعہ کی ادائیگی، عمرہ کے لیے مکہ مکرمہ روانہ
مدینہ منورہ(نیوز ڈیسک) وزیراعظم پاکستان محمد شہباز شریف نے اپنے دورۂ سعودی عرب کے دوران مسجد نبوی میں نماز جمعہ ادا کی۔
نماز جمعہ کی ادائیگی کے بعد وزیراعظم اپنے وفد کے ہمراہ بذریعہ ٹرین مکہ مکرمہ روانہ ہو گئے، جہاں وہ عمرہ کی سعادت حاصل کریں گے۔
وزیراعظم کے اس دورے میں اہم حکومتی شخصیات بھی شامل ہیں، اور ان کے سعودی قیادت سے ملاقاتیں بھی متوقع ہیں۔
Post Views: 1