2025-02-04@00:06:54 GMT
تلاش کی گنتی: 120
«عمران خان صورتحال کو نارملائز کرنے کی کوشش کر»:
(نئی خبر)
لاہور: امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن کاکہنا ہےکہ اسرائیل کی غزہ میں جاری نسل کشی کو واشنگٹن کی پشت پناہی حاصل ہے، امریکا اسلامی ممالک کے حکمرانوں، ڈکٹیٹروں اور بادشاہتوں کو سپورٹ کرتا ہے۔ منصورہ میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ اسلامی ممالک میں موجود امریکی ڈکٹیٹر اپنے مفادات کے لیے مسلمانوں کے مستقبل کی سودے بازی کرتے ہیں، اسلامی ملکوں کے حکمرانوں نے غزہ پر اسرائیلی جارحیت پر مکمل خاموشی اختیار کرلی ہے۔ امیر جماعت اسلامی پاکستان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں حکومت اور اپوزیشن امریکا کی طرف دیکھ رہی ہے، اس کے برعکس جماعت اسلامی عوام کے حقوق کے لیے احتجاجی تحریک کو ازسر نو منظم کرنے کی تیاری...
چند ماہ قبل بنگلہ دیش میں اسٹیٹ بینک کے نئے گورنر، احسن منصور نے ممتاز اخبار، فنانشل ٹائمز کو انٹرویو دیتے ہوئے انکشاف کیا کہ بیگم حسینہ واجد کے ساڑھے تیرہ سالہ دور (جنوری 2009ء تا اگست 2024ء )میں ان کے حواری سیاست دانوں، صنعت کاروں اور کاروباریوں نے مرکزی بینک کے ذریعے ’’سترہ ارب ڈالر‘‘ کی منی لانڈرنگ کی۔ معنی یہ کہ یہ رقم غیر قانونی طور پہ بیرون ملک بھجوائی گئی۔ انھوں نے اہم انکشاف یہ کیا کہ یہ جرم انجام دینے میں فوجی افسر اور سرکاری افسر مجرموں کے سہولت کار بنے رہے۔ اس انکشاف سے عیاں ہے کہ بنگلہ دیش میں پورا حکمران طبقہ ساڑھے تیرہ سال تک سرکاری خزانہ لوٹنے میں لگا رہا۔ حتی کہ...
علی امین گنڈاپور کے مطابق 60 سال سے کم عمر خاندان کا سربراہ انتقال کر جائے تو اہل خانہ کو 10 لاکھ روپے ملیں گے جبکہ 60 سال سے زائد عمر کے سربراہ کے انتقال پر اہلخانہ کو 5 لاکھ روپے دیے جائیں گے۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا حکومت نے عوام دوست اقدامات کرتے ہوئے خاندان کے سربراہ کے انتقال پر ورثاء کی مالی مدد کا اعلان کر دیا۔ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کے مطابق خاندان کے سربراہ کے انتقال کی صورت میں ورثاء کی مالی معاونت کی جائے گی۔ علی امین گنڈاپور کے مطابق 60 سال سے کم عمر خاندان کا سربراہ انتقال کر جائے تو اہل خانہ کو 10 لاکھ روپے ملیں گے جبکہ 60...
خیبرپختونخوا حکومت نے عوام دوست اقدامات کرتے ہوئے خاندان کے سربراہ کے انتقال پر ورثاء کی مالی مدد کا اعلان کر دیا،علی امین گندا پور
پشاور:خیبرپختونخوا حکومت نے عوام دوست اقدامات کرتے ہوئے خاندان کے سربراہ کے انتقال پر ورثاء کی مالی مدد کا اعلان کر دیا۔ زرائع کے مطابق وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گندا پور کے مطابق خاندان کے سربراہ کے انتقال کی صورت میں ورثاء کی مالی معاونت کی جائے گی۔ علی امین گنڈاپور کے مطابق 60 سال سے کم عمر خاندان کا سربراہ انتقال کر جائے تو اہل خانہ کو 10 لاکھ روپے ملیں گے جبکہ 60 سال سے زائد عمر کے سربراہ کے انتقال پر اہلخانہ کو 5 لاکھ روپے دیے جائیں گے۔ وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ صوبہ خیبر پختونخوا حقیقی معنوں میں ریاست مدینہ بن رہا ہے۔
کوئٹہ کے علاقے سنجدی کی کوئلہ کان سے مزید 7 کان کنوں کی لاشیں نکال لی گئیں۔ چیف مائنز انسپکٹر عبدالغنی کے مطابق سنجدی کی کوئلہ کان میں 3 روز سے جاری ریسیکو آپریشن میں اب تک 11 کان کنوں کی لاشیں نکالی جا چکی ہیں۔ عبدالغنی نے بتایا کہ ایک کان کن کی تلاش کے لیے ریسکیو آپریشن اب بھی جاری ہے۔ چیف مائنز انسپکٹر عبدالغنی کے مطابق سنجدی کی کوئلہ کان میں 9 جنوری کو گیس بھرنے سے دھماکا ہوا تھا۔ انہوں نے بتایا کہ گیس دھماکے کے بعد کوئلہ کان بیٹھ جانے سے 12 کان کن اندر پھنس گئے تھے۔
تعلیم ہر فرد کا بنیادی حق ہے، اساتذہ کی تربیت ، مفت تعلیم ، سفری وآن لائن سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنا کر بچیوں میں تعلیم کی شرح کو بہتر بنایا جاسکتا ہے، خالد مقبول صدیقی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 جنوری2025ء) وفاقی وزیر تعلیم و پیشہ وارانہ تربیت خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ تعلیم ہر فرد کا بنیادی حق ہے، اساتذہ کی تربیت ، مفت تعلیم و سفری سہولیات اور آن لائن تعلیم کی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنا کر بچیوں میں تعلیم کی شرح کو بہتر بنایا جاسکتا ہے۔ ہفتہ کو کنونشن سنٹر میں ’’مسلم معاشروں میں لڑکیوں کی تعلیم :چیلنجز اور مواقع ‘‘ کے موضوع پر دو روزہ عالمی کانفرنس کے افتتاحی سیشن سے خطاب کرتے ہوئے خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ بدقسمتی سے مسلم معاشرے میں لڑکیوں کی اکثریت تعلیم کے حق سے محروم رہ جاتی ہے اس کی بڑی وجہ کلچر...
اسداللہ بھٹو کی قیادت میں جماعت اسلامی کا وفد صدرایم ڈبلیو ایم علامہ سید باقر زیدی کو اے پی سی کا دعو ت نامہ دے رہاہے کراچی(اسٹاف رپورٹر)جماعت اسلامی کے سینئر رہنما اسداللہ بھٹو کی قیادت میں جماعت اسلامی کے وفد نے مجلس وحدت المسلمین سندھ کے صدر علامہ سید باقر عباس، شیعہ علماء کونسل سندھ کے صدر علامہ اسعد اقبال زیدی، اقلیتی رہنما ایڈووکیٹ یونس سوہن سے الگ الگ ملاقاتیں کر کے انہیں جماعت اسلامی کی جانب سے 12 جنوری کو سکھر میں بدامنی اور ڈاکو راج کے خاتمے کیلیے ہونے والی آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی۔رہنماوں نے سندھ میں قیام امن کے حوالے سے جماعت اسلامی کی اے پی سی کا خیر مقدم اور اسے...
اسلام آباد: سربراہ جے یو آئی مولانا فضل الرحمن سے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی ملاقا ت کررہے ہیں اسلام آباد (ان لائن) وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ کرم امن معاہدے پر تمام فریقین کو اعتماد میں لیا گیا تاہم بعض عناصر نئے معاہدے کو سبوتاژ کرنے کی ناکام کوشش کی۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کو جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کے ساتھ ملاقات میں کیا ،اس موقع پر وزیرداخلہ محسن نقوی نے مولانا فضل الرحمن کی خیریت دریافت کی اور ا مولانا فضل الرحمن کی صحت کے حوالے سے نیک خواہشات کا اظہار کیا ،ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور ملک کی مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال کیاگیا ،ملاقات میں...
کراچی: وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے کہا کہ مہنگائی کو 38 سے 4 فیصد پر لانا حکومت کی بڑی کامیابی ہے، آئندہ وقت میں اشیا کی قیمتوں میں ٹھہراؤ آئے گا۔ زرائع کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما مظفر شجرہ کی رہائشگاہ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا کہ ملک کو مشکلات سے نکالنے کی کوشش کر رہے ہیں، ایٹمی طاقت ملک کی چابیاں ایسے شخص کو دی گئیں جس نے کبھی یونین کونسل بھی نہیں چلائی۔ انہوں نے کہا کہ بدانتظامی اور نااہلی کی بدولت ملک بدترین دلدل میں پھنس گیا، دو سال کی محنت کے بعد دنیا بھر میں معاشی بحالی کے چرچے ہیں، مہنگائی کو...
ویب ڈیسک:حکومت بلوچستان محکمہ فنانس نے پنشن پالیسی میں تبدیلی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ بلوچستان حکومت نے وفاق کی طرز پر پینشن پالیسی کی منظوری دے دی،محکمہ خزانہ کی جاری کردی نوٹیفکیشن کے مطابق فیملی پینشن کی میعاد 10 سال تک ہوگی،معذور بچوں کی صورت میں پینشن تاحیات ہوگی جبکہ بچوں کی عمر 21 سال تک پہنچنے تک بھی پینشن ادا کی جائیگی۔ قبل ازیں وفاقی حکومت نے اخراجات کی مینجمنٹ سے متعلق آئی ایم ایف کی شرط پر عمل کرتے ہوئے پینشن کے شعبے میں اصلاحات کا اجرا کر دیا ہے۔ نئی پینشن سکیم موجودہ مالی سال میں بھرتی ہونے والے وفاقی سویلین ملازمین اور آئندہ مالی سال میں افواج میں بھرتی ہونے والے ملازمین پر لاگو...
سپریم کورٹ میں ملٹری کورٹس میں سویلینز ٹرائل سے متعلق کیس میں جسٹس جمال مندوخیل نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا ہے کہ آرمی ایکٹ کا اطلاق صرف فوج پر ہوتا ہے۔جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں سات رکنی آئینی بنچ نے کیس کی سماعت کی،سپریم کورٹ کے آئینی بینچ نے ملٹری کورٹس میں سویلینز ٹرائل سے متعلق کیس کی سماعت پیر تک ملتوی کر دی، وزارت دفاع کے وکیل خواجہ حارث کی جانب سے دلائل دیئے گئے۔جسٹس جمال مندوخیل نے سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ ملٹری کورٹ میں ٹرائل کے طریقہ کارپرمطمئن کریں، جسٹس مسرت ہلالی نے وضاحت کرتے ہوئے کہاکہ جو افسر ٹرائل چلاتا ہے وہ کورٹ میں خود فیصلہ نہیں سناتا،ٹرائل چلانے والا دوسرے بڑے افسر کو...
— فائل فوٹو سپریم کورٹ میں جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 7 رکنی آئینی بینچ نے سویلینز کے فوجی عدالتوں میں ٹرائل کے خلاف انٹرا کورٹ اپیل پر سماعت کی۔سماعت کے دوران جسٹس جمال مندوخیل نے کہا کہ آرمی ایکٹ کا اطلاق صرف فوج پر ہوتا ہے، فوجی افسران کو بنیادی حقوق اور انصاف ملتا ہے یا نہیں ہم سب کو مدِ نظر رکھیں گے۔عدالت میں جسٹس مسرت ہلالی نے کہا کہ اس نکتے پر بھی وضاحت کریں کہ فوجی عدالت میں فیصلہ کون لکھتا ہے؟ میری معلومات کے مطابق کیس کوئی اور سنتا ہے اور سزا و جزا کا فیصلہ کمانڈنگ افسر کرتا ہے۔ یہ تفریق کیسے کی گئی کہ کونسا کیس ملٹری کورٹس میں، کونسا اے...
بھارت کے دارالحکومت دہلی میں اسکولوں کو بم کی اطلاع دینے والے ملزم کی شناخت ہو گئی اور اس کی وجہ بھی سامنے آ گئی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق دہلی کے سیکڑوں اسکولوں میں بم کی جھوٹی اطلاع سے پھیلنے والے خوف و ہراس کے اب کئی ہفتوں بعد پولیس نے اس کیس کو کافی حد تک حل کر لیا ہے۔ پولیس نے ایک نوجوان طالب علم کے حوالے سے انکشاف کیا ہے کہ اُس نے اپنے اسکول میں امتحانات سے بچنے کے لیے بم کی جھوٹی افواہیں و اطلاعات دینے کا منصوبہ بنایا تھا۔ کئی ہفتوں سے الرٹ رہنے کے بعد اس کیس میں ملوث پولیس نے 12 ویں جماعت کے طالب علم کو حراست میں لے لیا...
اوٹاوا (مانیٹرنگ ڈیسک) خالصتان رہنما گرپتونت سنگھ نے وزیراعظم شہباز شریف کو پاکستان کے سیکورٹی کونسل میں غیر مستقل رکن منتخب ہونے پر مبارکباد دی ہے۔ سکھوں کی تنظیم ’’کھس فار جسٹس‘‘ کے جنرل کونسلر، گرپتونت سنگھ پنوں نے وزیر اعظم شہباز شریف کو خط میں لکھا کہ پاکستان کا سیکورٹی کونسل میں غیر مستقل رکن منتخب ہونا اہم کامیابی ہے، پاکستان کی یہ کامیابی امن، انصاف اور یو این چارٹر کے اصولوں کیلیے پختہ لگن کی عکاسی کرتی ہے۔گرپتونت سنگھ نے کشمیریوں کے حق خودارادیت کیلیے وزیراعظم شہباز شریف کے عزم کو سراہتے ہوئے کہا کہ ’’آپ کا حالیہ بیان جس میں آپ نے کشمیری عوام کے حق خود ارادیت کی تائید کی، بروقت اور قابل ستائش ہے‘‘ پاکستان...
کوئٹہ(ڈیلی پاکستان آن لائن)حکومت بلوچستان محکمہ فائنانس نے پنشن پالیسی میں تبدیلی کا نوٹیفکیشن جاری کر دی۔ نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق بلوچستان حکومت نے وفاق کی طرز پر پنشن پالیسی کی منظوری دے دی،محکمہ خزانہ کی جاری کردی نوٹیفکیشن کے مطابق فیملی پنشن کی میعاد 10 سال تک ہوگی،معذور بچوں کی صورت میں پینشن تاحیات ہوگی جبکہ بچوں کی عمر 21 سال تک پہنچنے تک بھی پنشن ادا کی جائیگی۔ قبل ازیں وفاقی حکومت نے اخراجات کی مینجمنٹ سے متعلق آئی ایم ایف کی شرط پر عمل کرتے ہوئے پنشن کے شعبے میں اصلاحات کا اجرا کر دیا ہے۔ نئی پنشن سکیم موجودہ مالی سال میں بھرتی ہونے والے وفاقی سویلین ملازمین اور آئندہ مالی سال میں...
خالصتان رہنما گورپتونت سنگھ نے وزیر اعظم شہباز شریف کو پاکستان کے سیکورٹی کونسل میں غیر مستقل رکن منتخب ہونے پر مبارکباد دی ہے۔ سکھوں کی تنظیم "سکھس فار جسٹس " کے جنرل کونسلر، گورپتونت سنگھ پنوں نے وزیر اعظم شہباز شریف کو خط میں لکھا کہ پاکستان کا سیکورٹی کونسل میں غیر مستقل رکن منتخب ہونا اہم کامیابی ہے۔ خالصتان رہنما نے کہا کہ پاکستان کی یہ کامیابی امن، انصاف اور یو این چارٹر کے اصولوں کے لیے پختہ لگن کی عکاسی کرتی ہے۔ گورپتونت سنگھ پنوں نے کہا کہ پاکستان کی یہ کامیابی بین الاقوامی سیاست میں ایک اہم سنگِ میل ہے، جو اس کی سیکیورٹی اور عالمی سطح پر تعاون کے عزم کو اجاگر کرتی ہے۔ گورپتونت سنگھ نے کشمیریوں کے حقِ خودارادیت...
ساب امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ سستی بجلی کےلیے آئی ایم ایف کے پاس جانے کی بات غلامی کی دلیل ہے۔منصورہ لاہور میں تقریب سے خطاب میں سراج الحق نے کہا کہ ن لیگ، پی پی پی اور پی ٹی آئی کا مرکز و محور عالمی اور ملکی اسٹیبلشمنٹ ہے، حکمرانوں نے ملک کو آئی ایم ایف کا غلام بنا دیا ہے۔ حکومت معاملات سلجھائے ورنہ جمہوریت مہمان لگتی ہے، سراج الحقسابق امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ حکومت معاملات سلجھائے ورنہ جمہوریت مہمان لگتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بجلی سستی کرنے کیلئے آئی ایم ایف کے پاس جانےکی بات غلامی کی دلیل ہے، حکمران قرضوں کا بوجھ عوام پر ڈال کر...