2025-01-18@19:43:02 GMT
تلاش کی گنتی: 123
«دیے گئے»:
(نئی خبر)
لیویز فورس کے زیر استعمال اسلحہ بڑی تعداد میں غیر متعلقہ افراد کو دیے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔ڈپٹی کمشنر (ڈی سی) ژوب کی مدعیت میں سٹی پولیس اسٹیشن میں 69 افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ بلوچستان میں 3 اضلاع کی لیویز فورس پولیس میں ضمبلوچستان حکومت نے 3 اضلاع کی لیویز فورس کو پولیس میں ضم کردیا ہے۔ مقدمے میں نامزد کیے گئے ملزمان میں حاضر سروس اور ریٹائرڈ افسران اور قبائلی عمائدین شامل ہیں۔ایس ایس پی سید عبدالصبور نے کہا کہ پولیس کی کارروائی میں 26 کلاشنکوف اور ایک پستول برآمد کی گئی ہے، ایک شخص نے اپنے مرحوم والد کواسلحہ تحفے میں ملنے کا بتایا ہے۔ڈی جی لیویز کے مطابق کلاشنکوفوں سمیت 140 دیگر...
مونٹیویڈو(نیوز ڈیسک)دنیا کے غریب ترین سربراہ کا خطاب پانے والے یوراگوائے کے سابق صدر خوسے موخیکا کا کہنا ہے کہ سرطان کا مرض ان کے جسم میں پھیل کر جگر تک پہنچ چکا ہے جس کے سبب اب وہ اس بیماری کے سامنے ہتھیار ڈال چکے ہیں۔ یوراگوائے میں ہر جمعرات کو شائع ہونے والے جریدے کو دیے گئے حالیہ انٹرویو میں خوسے نے کہا کہ ”میری زندگی کا دورانیہ ختم ہو چکا ہے۔ میں اب مر رہا ہوں اور جنگجو کو آرام کا حق ہے“۔چار ماہ بعد خوسے کی عمر 90 برس ہو جائے گی۔ یوراگوائے کو لاطینی امریکا کا سوئٹزرلینڈ کہا جاتا ہے۔ یہ بات معروف رہی ہے کہ خوسے نے منتخب ہونے کے بعد صدارتی محل میں...
لاہور: پاکستان تحریک انصاف کے بانی کی جانب سے 9 مئی کے 8 مقدمات میں ضمانت کیلیے دائر درخواستوں پر لاہور ہائیکورٹ کے رجسٹرار نے اعتراضات عائد کردیے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق بانی پی ٹی آئی کی 8 مقدمات میں درخواست ضمانتوں پر لاہور ہائی کورٹ کے رجسٹرار افس نے اعتراضات عائد کیے۔ چیف جسٹس عالیہ نیلم کی سربراہی میں دو رکنی بینچ بانی پی ٹی آئی کی درخواستوں پر بطور اعتراضات 13 جنوری کو سماعت کرے گا۔ بانی پی ٹی آئی نے نو مئی کے 8 مقدمات میں ضمانت کے لیے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کیا اور جناح ہاؤس حملہ کیس سمیت دیگر مقدمات میں درخواست ضمانت دائر کی تھی۔ بانی پی ٹی آئی کا مؤقف ہے کہ 9 مئی...
کراچی(سپورٹس ڈیسک)پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ تین نسلوں سے پی پی اور میرا خاندان کراچی کی ترقی کے لیے کام کر رہے ہیں، صدر آصف زرداری نے جتنے وسائل کراچی کو دیے، کسی نے نہیں دیے ہیں۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے قیوم آباد تا شاہ فیصل ملیر ایکسپریس وے کا افتتاح کردیا جس کا نام ذوالفقار علی بھٹو ایکسپریس وے رکھا گیا۔ افتتاحی تقریب میں وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ، سندھ کابینہ کے اراکین، پی پی پی سندھ کے صدر نثار احمد کھوڑو، قائم علی شاہ سمیت پارٹی کی سینئر قیادت موجود تھی۔ بلاول بھٹو نے شاہراہ بھٹو کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قائد عوام...
ممبئی(شوبز ڈیسک)بالی وڈ کے مشہور کامیڈین اور لیجینڈ اداکار جونی لیور نے اداکار اور ٹی وی میزبان عمران اشرف کی تعریف کرتے ہوئے ان کے لیے نیک خواہشات کا پیغام بھیجا ہے۔ عمران اشرف نے حال ہی میں انسٹاگرام پر جونی لیور کا ویڈیو پیغام شیئر کیا، جس میں انہوں نے بالی وڈ کامیڈین کی تعریفوں کو اپنے لیے سب سے بڑا ایوارڈ قرار دیا۔ بھارتی اداکار نے اپنی اس مختصر ویڈیو میں عمران اشرف کی اداکاری اور خاص طور پر ان کے کرداروں کی تعریف کی۔ جونی لیور نے عمران کے مشہور کردار ’بھولا‘ کے ساتھ ساتھ ان کے ’ٹرانس جینڈر‘ کردار کی بھی ستائش کی۔ انہوں نے کہا کہ عمران اشرف نہ صرف ایک بہترین اداکار ہیں بلکہ...
پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ تین نسلوں سے پی پی اور میرا خاندان اس شہر کی ترقی کے لیے کام کر رہے ہیں، صدر زرداری نے جتنے وسائل کراچی کو دیے، کسی نے نہیں دی جب کہ وفاق کی طرف سے سندھ کے ساتھ سوتیلا سلوک کیا جاتا ہے۔ پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے قیوم آباد تا شاہ فیصل ملیر ایکسپریس وے کا افتتاح کردیا جس کا نام ذوالفقار علی بھٹو ایکسپریس وے رکھا گیا۔ فتتاحی تقریب میں وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ، سندھ کابینہ کے اراکین، پی پی پی سندھ کے صدر نثار کھوڑو، قائم علی شاہ سمیت پارٹی کی دیگر سینئر قیادت موجود تھی۔ بلاول بھٹو نے شاہراہ بھٹو کی افتتاحی تقریب...
سابق آسٹریلوی کرکٹر اور متحدہ عرب امارات کی ورلڈ ٹی20 لیگ کی فرنچائز ڈیزرٹ وائپرز کے موجودہ ڈائریکٹر ٹام موڈی نے پاکستانی کھلاڑیوں کی تعریفوں کے پُل باندھ دیے۔ ایک انٹرویو میں سابق کرکٹر ٹام موڈی نے ڈیزرٹ وائپرز کی فرنچائز میں شامل پاکستانی کھلاڑیوں فخر زمان، اعظم خان اور محمد عامر کی تعریف کی۔ انہوں نے فخر زمان کی فٹنس کے حوالے سے کہا کہ وہ نیٹ سیشنز میں بہترین فارم میں لگ رہے ہیں اور مکمل فٹ ہیں۔ قبل ازیں چیمپئینز ٹرافی 2025 کیلئے ٹیم میں واپسی کیلئے پُرامید اوپنر فخر زمان کا کہنا ہے کہ وہ 100 فیصد فٹ ہیں، ادھر صائم ایوب کی انجری نے اِنکی واپسی کی راہ مزید ہموار کردی ہے۔ مزید پڑھیں: چیمپئینز ٹرافی؛...
ڈرون حملوں کے جواب میں اسرائیل نے یمن میں فوجی تنصیبات اور بندرگاہوں پر بم برسا دئیے۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق اسرائیل نے یمن میں حوثیوں کے کنٹرول والے علاقوں میں شدید بمباری کی۔ اسرائیلی بمباری سے ایک شخص ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے۔ بمباری میں فوجی تنصیبات، بندرگاہوں اور پاور اسٹیشن کو نشانہ بنایا گیا۔ اسرائیلی حملوں سے حدیدہ اور راس عیسیٰ بندرگاہ، حزیاز پاور اسٹیشن اور فوجی تنصیبات کو نقصان پہنچا۔ اس سے قبل اسرائیلی فورسز نے یمن سے فائر کیے 2 ڈرونز کو مار گرایا تھا۔ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے دھمکی دی ہے کہ حوثی اسرائیل کے خلاف کارروائیوں کی قیمت چکا رہے ہیں اور انہیں مزید بھاری قیمت چکانا پڑے گی۔ دوسری جانب حماس...
پاکستان میں انٹرنیٹ سروسز میں حالیہ سست روی کی وجہ سے بین الاقوامی کمپنیوں نے اپنے آپریشنز کو تبدیل کرنا شروع کردیا ہے۔ سرکاری دستاویزات کے مطابق ملک میں حالیہ انٹرنیٹ رکاوٹوں کے بعد واٹس ایپ نے اپنے سیشن رؤٹنگ سرور بیرون ملک منتقل کردیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: بہتر انٹرنیٹ سروس: کیا ’2 افریقہ کیبل‘ شارک سے محفوظ رہے گی؟ پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ واٹس ایپ کے کنٹینٹ ڈیلیوری نیٹ ورک (سی ڈی این) کو ملک سے باہر منتقل کرنے سے بہت سے واٹس ایپ صارفین کو رابطہ قائم کرنے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ پی ٹی اے کا دعویٰ ہے کہ ملک میں فکسڈ لائن اور موبائل نیٹ...
اسلام آباد:سپریم کورٹ کے 7 رکنی آئینی بینچ نے 9 مئی کے واقعات میں فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل پر مزید اہم سوالات اٹھا دیے۔ دوران سماعت جسٹس مسرت ہلالی نے استفسار کیا کہ جب ایف آئی آرز میں تمام دفعات انسداد دہشت گردی ایکٹ (اے ٹی سی) کے تحت درج تھیں، تو ان مقدمات کا فوجی عدالتوں میں ٹرائل کیسے ممکن ہوا؟ جمعہ کے روز ہونے والی سماعت میں وزارت دفاع کے وکیل خواجہ حارث نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ ملٹری ٹرائلز کے لیے مخصوص قوانین اور طریقہ کار موجود ہیں، جو عام عدالتوں سے مختلف ہیں۔ جسٹس جمال خان مندوخیل نے سوال کیا کہ کیا فوجی افسران کو اتنا تجربہ ہوتا ہے کہ وہ سزائے موت...
انٹرنیشنل کرائمز ٹریبونل (آئی سی ٹی) نے گزشتہ 15 سالوں میں جبری گمشدگیوں اور ماورائے عدالت قتل کے الزام میں سابق بنگلہ دیشی وزیر اعظم شیخ حسینہ، ان کے سابق مشیر دفاع میجر جنرل (ر) طارق احمد صدیقی اور سابق انسپکٹر جنرل آف پولیس (آئی جی پی) بینظیر احمد سمیت 11 افراد کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں:شیخ حسینہ واجد کی کابینہ کے ارکان اور مشیروں سمیت 8 افراد گرفتار جسٹس محمد غلام مرتضیٰ مظفر کی سربراہی میں ٹربیونل نے چیف پراسیکیوٹر محمد تاج لاسلام کی درخواست منظور کرتے ہوئے یہ حکم جاری کیا۔ انٹرنیشنل کرائمز ٹریبونل نے پولیس کو حکم دیا کہ وہ جمعہ کو جاری ہونے والے وارنٹ گرفتاری پر ان تمام لوگوں کو 12...
وزیر ہوابازی خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ قومی ائیر لائن ہماری شناخت ہے جس سے ہم محروم کر دئیے گئے تھے،اب سبز ہلالی پرچم یورپ کی فضاوں میں لہرائے گا،آج سے پھر پیرس کیلئے ڈائریکٹ فلائٹس کا آغاز ہو گیا ہے، آج ایک تاریخی دن ہے،اسلام آباد ائیرپورٹ پر ساڑھے 4 سال بعد یورپ کیلئے فلائٹ آپریشن بحال اور پیرس کیلئے پی آئی اے کی پہلی پرواز کی روانگی کے موقع پرمنعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ ان تمام افراد کے شکر گزار ہیں جنہوں نے ڈائریکٹ پرواز کو ممکن بنایا۔ ماضی میں اسمبلی فلور پر سابق وزیر ہوا بازی کے بیان سے بہت بڑی تباہی آئی۔ ایک بیان نے اتنی بڑی تباہی کو...
24 مرتبہ کے گرینڈ سلم چیمپئن نواک جوکووچ نے ملیبرن کے ہوٹل میں 2022 میں زہر دینےکا دعوی کر دیا۔ ٹینس اسٹار نواک جوکووچ نے ایک انٹرویو میں ہوٹل میں قیام کے دوران زہر دیے جانے کا دعوی کیا ہے۔نواک جوکووچ کو 2022 میں آسٹریلوی حکام نے آسٹریلین اوپن میں شرکت کی اجازت نہیں دی تھی، ویکسین کے مسئلے پر جوکووچ نے غلط دستاویز پیش کیں جس کے بعد ان کا ویزہ منسوخ کر کے انہیں ڈی پورٹ کیا گیا تھا، اس دوران نواک جوکووچ کو تحویل کے دوران میلبرن کے ایک ہوٹل میں رکھا گیا تھا۔ واک جوکووچ نے انٹرویو میں انکشاف کیا کہ سربیا واپسی پر مجھے صحت کے مسائل کا سامنا کرنا پڑا، میں نے محسوس کیا...
سربیا کے عالمی شہرت یافتہ ٹینس اسٹار نوواک جوکووِچ نے کہا ہے کہ جنوری 2022 میں آسٹریلیا کے شہر میلبورن میں کورونا وائرس کی وبا کے دوران حراست کے دوران اُنہیں کھانے میں تواتر سے زہر دیا گیا تھا۔ نوواک جوکووِچ کو ویزا کے تنازع پر حراست میں لیا گیا تھا۔ انہوں نے کورونا وائرس سے بچاؤ کی ویکسین لگوانے سے انکار کردیا تھا جس کے باعث اُنہیں ویزا جاری کرنے سے انکار کیا گیا تھا۔ آسٹریلوی حکومت نے کورونا ویکسین لگوانے سے انکار پر نوواک جوکووِچ کا ویزا منسوخ کرکے اُنہیں ملک بدر کردیا تھا۔ اس سے قبل قانونی کارروائی کے لیے انہیں حراست میں رکھا گیا تھا۔ عالمی سطح کے چوبیس ٹورنامنٹ جیتنے والے نوواک جوکووِچ کا کہا...
راولپنڈی: وزیراعظم شہباز شریف کے سیاسی امور کے مشیر رانا ثنا اللہ بانی پی ٹی آئی کی مسکراہٹ کا سبب بن گئے۔ اڈیالہ جیل میں قید تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان کے چہرے پر رانا ثنا اللہ کی وجہ سے نہ صرف مسکراہٹ آئی بلکہ انہوں نے اس سے لطف بھی اٹھایا۔ عمران خان کی بہن علیمہ خان نے بتایا کہ ہم بانی پی ٹی آئی کا پورا پیغام قوم تک پہنچاتے ہیں۔ کوشش ہے ان کی کوئی بات مِس نہ ہو۔ انہوں نے بتایا کہ رانا ثنا اللہ کی پریس کانفرنس سن کر عمران خان مسکرائے، انہیں بڑا مزہ آیا۔ رانا ثنا اللہ کو بتائیں کہ پاکستان تحریک انصاف سونا نہیں ہیرا ہے۔ رانا ثنا...
پشاور(نیوز ڈیسک)وزیراطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے مسلم لیگ ن کی اتحادی پیپلزپارٹی پر بھی تنقید کے نشتر برسادیے۔ اپنے بیان میں عظمیٰ بخاری نے کہا کہ پنجاب میں کام ہورہا ہے اور نظر بھی آرہا ہے، مریم نواز کی کارکردگی سے حسد وہ کررہے جو کئی برس سے حکومتوں میں بیٹھے ہیں، ایک جماعت ایک صوبے میں 16 سال سے دوسری 12 سال سے اقتدار میں ہے، ان دونوں سے کارکردگی پوچھیں تو مظلومیت کارڈ اور ذاتیات کارڈ کھیلنا شروع کردیتے ہیں۔ عظمیٰ بخاری نے کہا کہ جو کارکردگی سے مقابلہ نہیں کرسکتے وہ زبان درازی میں مقابلہ کرنا چاہتے ہیں، نواز شریف کے وژن اور انکی لیڈرشپ میں پاکستان آگے بڑھ رہا ہے، شہبازشریف اور مریم نواز...
پشاور (مانیٹرنگ ڈیسک) خیبرپختونخوا پولیس میں بڑے پیمانے پر تقرر و تبادلوں کے احکامات جاری کر دیے گئے۔اعلامیہ کے مطابق مسعود احمد ایس ایس پی آپریشنز اور ڈی پی او صوابی ہارون رشید خان چیف ٹریفک آفیسر پشاور تعینات ہو گئے۔ڈپٹی کمانڈنٹ ایلیٹ فورس خیبرپختونخوا عبد الرشید خان ڈی پی او نوشہرہ مقرر، چیف ٹریفک آفیسر سعود خان ڈی پی او بونیر تعینات کر دیے گئے۔اعلامیہ کے مطابق محمد اظہر ڈی پی او نوشہرہ سے ڈی پی او صوابی، شاہ حسن ڈی پی او بونیر سے ڈپٹی کمانڈنٹ ایلیٹ فورس خیبرپختونخوا تعینات ہو گئے۔پی ایس او ٹو آئی جی پولیس سلیمان ظفر ڈی پی او چارسدہ مقرر، افتخار علی ایس پی انویسٹی گیشن صوابی سے پرنسپل ای پی ٹی سی...
ٹنڈوجام (نمائندہ جسارت) حیسکو کی مختلف علاقوں میں کارروائی، بقایا جات ادا نہ کرنے پر 8 ٹرانسفارمر اُتار دیے۔ تفصیلات کے مطابق حیسکو ٹیم مختلف دیہاتوں میں کارروائی کرتے ہوئے بقایا جات ادا نہ کرنے پر 8 ٹرانسفارمر اُتار کر ساتھ لے گئے، جبکہ ٹنڈوجام، موسیٰ کھٹیان، گبول فارم پر آپریشن کرتے ہوئے 100 سے زائد ناجائز کنکشن منقطع کر دیے۔ اس موقع پر ایس ڈی او انیس الرحمن تھیم کا کہنا تھا کہ اے سی سہیل شیخ اور ایکسین فاروق احمد تنیو کی ہدایت پر ٹنڈوجام اور مختلف دیہاتوں میں کارروائی کرتے ہوئے 5 ٹیوب ویل، ایک پیٹرول پمپ، 2 برخانوں کے کنکشن کاٹ کر ٹرانسفارمر اُتار کر قبضے میں لے لیے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ...
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 9 جنوری 2024ء ) پاکستان میں کام کرنے والی انٹرنیشنل کمپنیوں نے اپنے مختلف آپریشنز بیرون ملک منتقل کرنا شروع کردیے، انٹرنیٹ کی سست روی اور تعطل کے باعث ملک کی آئی ٹی انڈسٹری شدید بحران کی زد میں، وٹس ایپ نے سیشن سرور رؤٹنگ پاکستان سے باہر منتقل کردیا ۔ تفصیلات کے مطابق انٹرنیٹ کی سست روی اور تعطل آئی ٹی انڈسٹری پر بھاری پڑنے لگی جبکہ عالمی کمپنیوں نے پاکستان میں موجود اپنے مختلف آپریشنز بیرون ملک منتقل کرنا شروع کردیے۔ پاکستان میں انٹرنیٹ کی سست روی کے باعث وٹس ایپ نے سیشن سرور رؤٹنگ پاکستان سے باہر منتقل کردیا ہے۔ پی ٹی اے نے منتقلی کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ...
پاکستان میں انٹرنیٹ کی بندش: عالمی کمپنیوں نے آپریشنز بیرون ملک منتقل کرنا شروع کردیے WhatsAppFacebookTwitter 0 9 January, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز )ملک میں انٹرنیٹ کی سست روی اور تعطل سے آئی ٹی انڈسٹری کو بڑا دھچکا پہنچا ہے، جس کے باعث پاکستان میں کام کرنے والی انٹرنیشنل کمپنیوں نے اپنے مختلف آپریشنز بیرون ملک منتقل کرنا شروع کردیے جبکہ ایکسپورٹ گروتھ صرف 34 فیصد رہ گئی۔تفصیلات کے مطابق انٹرنیٹ کی سست روی اور تعطل آئی ٹی انڈسٹری پر بھاری پڑنے لگی جبکہ عالمی کمپنیوں نے پاکستان میں موجود اپنے مختلف آپریشنز بیرون ملک منتقل کرنا شروع کردیے۔ پاکستان میں انٹرنیٹ کی سست روی کے باعث وٹس ایپ نے سیشن سرور رٹنگ پاکستان سے...
تل ابیب(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔09 جنوری ۔2025 ) اسرائیل نے غزہ میں جنگی جرائم میں ملوث ہونے پر ممکنہ قانونی کارروائی کے پیش نظر اپنے فوجیوں کی میڈیا کوریج پر نئی پابندیاں عائد کر دیں غیرملکی ادارے کے مطابق اسرائیل نے یہ اقدام حالیہ پیش آنے والے واقعے کے بعد اٹھایا ہے جب برازیل کے جج نے جنگی جرائم میں ملوث ہونے کے الزامات پر ایک اسرائیلی فوجی کے خلاف تحقیقات کے احکامات جاری کیے تھے.(جاری ہے) اسرائیل کی ریزرو فوج میں بھرتی ہونے والا یہ اہلکار سیر و تفریح کی غرض سے برازیل گیا ہوا تھا جب ایک جج نے پولیس کو تحقیقات کا حکم دیا اسرائیلی فوج کی جانب سے عائد نئے قواعد و ضوابط کے...