ایوان صدر اسلام آباد میں پاکستان آرفن کیئر فورم کے زیرِ کفالت یتیم بچوں کے لیے افطار ڈنر کا اہتمام کیا گیا۔

صدر مملکت آصف علی زرداری نے یتیم بچوں میں بطور تحفہ کمپیوٹر ٹیب بھی تقسیم کیے۔

یہ بھی پڑھیں خرطوم خانہ جنگی، یتیم خانے کے 50 بچے بھوک پیاس سے دم توڑگئے

صدر مملکت آصف زرداری نے یتیم بچوں کے لیے افطار ڈنر سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ آپ اپنی تعلیم پر توجہ دیں، آپ سب مجھے اپنے بچوں کی طرح عزیز ہیں۔

انہوں نے کہاکہ آصفہ بھٹو زرداری نے مجھے مشورہ دیا کہ آپ کو کمپیوٹر ٹیب تحفے میں دوں، تمام بچے ان کو تعلیم حاصل کرنے اور سیکھنے کے لیے استعمال کریں۔

افطار ڈنر سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان آرفن کیئر فورم کے چیئرمین ایئر مارشل ریٹائرڈ فاروق حبیب نے کہاکہ ہم ملک بھر میں ایک لاکھ 20 ہزار کے قریب بچوں کی کفالت کررہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں دل چاہتا ہے کہ ہر بچے کے پاس لیپ ٹاپ ہو، وزیر اعظم شہباز شریف

انہوں نے کہاکہ پاکستان میں ایک اندازے کے مطابق 46 لاکھ یتیم بچے ہیں، معاشرے کی مشترکہ ذمہ داری ہے کہ یتیم اور محروم بچوں کی کفالت کی جائے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

wenews آصف زرداری افطار ڈنر ایوان صدر تحفہ صدر مملکت کمپیوٹر ٹیب وی نیوز.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: افطار ڈنر ایوان صدر تحفہ صدر مملکت کمپیوٹر ٹیب وی نیوز کمپیوٹر ٹیب افطار ڈنر کے لیے

پڑھیں:

سحر و افطار راولپنڈی /اسلام آباد 

فقہ حنفیہ
افطار6.25        ………کل سحر4.41
فقہ جعفریہ
افطار6.35        ………کل سحر4.31

متعلقہ مضامین

  • وفاقی محتسب کی صدر سے ملاقات، ادارے کی رپورٹ پیش  
  • یتیم بچوں کا ایوان صدر میں افطار ڈنر؛آپ سب مجھے اپنے بچوں کی طرح عزیز ہیں؛صدرمملکت
  • ایوانِ صدر میں یتیم بچوں کے لیے افطار ڈنر کا اہتمام، کمپیوٹر اور ٹیبلٹس کے تحفے تقسیم
  • جو لوگ عمران خان سے ملنا چاہتے ہیں انہیں نہیں ملنے دیا جارہا، علیمہ خان
  • فرحان ملک کے دفتر پر ایف آئی اے کا چھاپہ، کمپیوٹر اور یو ایس بی ڈرائیو ضبط
  • ایلون مسک کی چپ سے فالج کا مریض شطرنج کھیلنے لگا
  • عمران خان 9 مئی واقعات پر کوئی معافی نہیں مانگیں گے، پی ٹی آئی نے واضح کردیا
  • سحر و افطار راولپنڈی /اسلام آباد 
  • کراچی میں سحروافطار