اسلام آباد : پاکستان کے اسپیس اینڈ اپر ایٹموسفیئر ریسرچ کمیشن (سپارکو) نے بھی شوال 1446 ہجری کے چاند کی رویت سے متعلق پیش گوئی کردی۔

سپارکو کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق رمضان کا مہینہ 29 دن کا ہونے کی توقع ہے جبکہ عید الفطر 31 مارچ کو ہوگی۔سپارکو کے اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ شوال کا نیا چاند 29 مارچ کو دوپہر 3 بج کر 58 منٹ پر تشکیل پائے گا اور 30 مارچ کو غروبِ آفتاب کے وقت چاند کی عمر تقریباً 27 گھنٹے ہوگی۔

اعلامیے کے مطابق 30 مارچ کو چاند اور سورج کا زاویائی فاصلہ تقریباً 16 ڈگری اور غروبِ آفتاب کے وقت چاند کی بلندی تقریباً 14 ڈگری ہوگی لہٰذا 30 مارچ کو ہلال انسانی آنکھ سے آسانی سے نظر آئے گا تاہم عیدالفطر کی حتمی رویت کا فیصلہ رویت ہلال کمیٹی کی ذمہ داری ہے۔

سعودی عرب میں عید الفطر کے حوالے سے پیشگوئی
دوسری جانب سپارکو کے اعلامیے میں یہ بھی بتایاگیا ہے کہ سعودی عرب میں 29 مارچ کو چاند نظر آنے کے امکانات نہ ہونے کے برابر ہیں، مکہ میں غروبِ آفتاب کے وقت چاند کی عمر تقریباً 5 گھنٹے ہوگی۔

اعلامیے میں مزید بتایا گیا ہے کہ سعودی عرب اور مشرقِ وسطیٰ میں ہلال 30 مارچ کو نظر آئے گا اسی طرح سعودی عرب میں بھی عید الفطر 31 مارچ 2025 کو منائی جائے گی۔

.

ذریعہ: Daily Ausaf

کلیدی لفظ: عید الفطر چاند کی مارچ کو

پڑھیں:

بارش برسانے والا نیا سسٹم داخل، تیز ہواؤں اور بارش کی پیشگوئی

پنجاب میں کئی ہفتوں سے جاری خشک موسم کے بعد بارش برسانے والا نیا سسٹم داخل ہو گیا ہے جس کے باعث مختلف اضلاع میں تیز ہواؤں اور بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے محکمہ موسمیات کے مطابق اس سسٹم کے تحت آج گجرانوالہ، راولپنڈی اور سرگودھا ڈویژن میں بارش اور تیز ہوائیں چلنے کی توقع ہے، جو موسم کو خوشگوار بنانے میں مدد دے گی گزشتہ کچھ دنوں سے صوبے میں دن کے اوقات میں گرمی اور خشکی کا راج تھا جبکہ راتیں قدرے ٹھنڈی محسوس کی جا رہی تھیں تاہم نئے بارش کے سسٹم کے تحت پنجاب کے مختلف علاقوں میں بارش ہونے سے درجہ حرارت میں کمی آئے گی اور شہریوں کو گرمی سے کچھ راحت ملے گی موسمیاتی ماہرین کا کہنا ہے کہ کئی اضلاع میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش متوقع ہے لیکن کچھ علاقوں میں بادل بغیر برسے ہی گزر جائیں گے لاہور کے حوالے سے محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہر میں بادلوں کا بسیرا تو رہے گا اور سورج کی آنکھ مچولی کا سلسلہ بھی جاری رہے گا، تاہم بارش کے امکانات نہ ہونے کے برابر ہیں اس کے برعکس دیگر شہروں میں بارش سے درجہ حرارت میں کمی ہوگی اور موسم خوشگوار ہونے کا امکان ہے محکمہ موسمیات کے مطابق آج لاہور میں کم سے کم درجہ حرارت 19 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 32 ڈگری تک جا سکتا ہے پنجاب کے دیگر اضلاع میں بھی درجہ حرارت میں معمولی کمی دیکھنے کو ملے گی جس سے کچھ ہفتوں سے جاری خشک موسم کا خاتمہ ہوگا

متعلقہ مضامین

  • عید الفطر کے چاند کی پیدائش ہو گئی
  • عید کے دنوں میں موسم کیسا رہے گا؟
  • پنجاب میں عید گرمی میں گزرے گی یا موسم خوشگوار ہوگا؟ پیشگوئی سامنے آگئی
  • مسجد الحرام میں تل دھرنے کی جگہ نہ رہی
  • کون کون سے ممالک میں شوال کا چاند 29 مارچ کو نظر آنے کا امکان ؟جانیں
  • وہ ملک جہاں سب سے پہلے عید الفطر کی تاریخ کا باضابطہ اعلان کر دیا گیا
  • بارش برسانے والا نیا سسٹم داخل، تیز ہواؤں اور بارش کی پیشگوئی
  • عید الفطر 2025: سعودی عرب کے چاند دیکھنے کے دعوے پر پھر سوالات اٹھ گئے
  • عیدالفطر کب ہوگی؟ اسپارکو نے پیشگوئی کردی
  • سپارکو نے شوال کے چاند کی پیشگوئی کردی