2025-02-22@05:55:08 GMT
تلاش کی گنتی: 4540

«امام خامنہ ای»:

(نئی خبر)
    ٹورنٹو: امریکی ایئر لائن ڈیلٹا نے ٹورنٹو ایئرپورٹ پر حادثے کا شکار ہونے والے طیارے کے ہر مسافر کو 30 ہزار ڈالر دینے کا اعلان کیا ہے۔  کمپنی کے مطابق یہ امداد بغیر کسی شرط کے دی جا رہی ہے اور اس سے مسافروں کے قانونی حقوق متاثر نہیں ہوں گے۔ پیر کے روز ڈیلٹا ایئر لائنز کی ایک پرواز جو منیسوٹا سے ٹورنٹو پہنچی تھی، لینڈنگ کے دوران رن وے سے ٹکرا کر الٹ گئی۔ حادثے کے بعد جہاز میں آگ اور دھواں بھر گیا، تاہم تمام 80 مسافر محفوظ رہے۔ ایئر لائن کے مطابق، 21 مسافر زخمی ہوئے لیکن صرف ایک کو اسپتال میں داخل کرنا پڑا۔ پیرامیڈکس نے متاثرہ مسافروں کو فوری طبی امداد فراہم کی، جن...
     ویب ڈیسک:کراچی کی لانڈھی ڈسٹرکٹ جیل ملیر میں قید 22 بھارتی ماہی گیروں کو آج صبح رہا کردیا گیا۔  ذرائع کے مطابق بھارتی ماہی گیروں کو لاہور میں واہگہ بارڈر پر بھارتی حکام کے حوالے کیا جائے گا،بھارتی ماہی گیروں کو صبح 9 بجے ملیر لانڈھی ڈسٹرکٹ جیل سے رہا کر کے ایدھی فاؤنڈیشن کے حوالے کیا گیا،جنہیں ایدھی فاؤنڈیشن کے سربراہ فیصل ایدھی کے توسط سے بس کے ذریعے لاہور روانہ کیا۔ اسرائیل سے رہا ہونے والے ابو وردہ کی خان یونس میں یرغمالیوں کی میتیں واپس دینے کی تقریب میں شرکت  جیل حکام کے مطابق اس سلسلے میں محکمہ داخلہ سندھ سے احکامات موصول ہوئے ذرائع نے بتایا کہ ماہی گیروں کی کراچی سے لاہور کے...
    مکوآنہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 فروری2025ء)عالمی شہرت یافتہ سماجی رہنماء عبدالستار ایدھی کا97 واں یوم پیدائش 28فروری کو منایا جائے گاوہ اٹھائیس فروری 1928ء کو بھارت میں پیدا ہوئے تھے عبدالستارایدھی کے یوم پیدائش کے سلسلہ میں فیصل آباد سمیت ملک بھرمیں تقریبات کاانعقاد کیا جائے گا، جس میں ان کی گرانقدر خدمات پر خراج عقیدت پیش کیا جائیگا۔(جاری ہے) انسانی خدمت کے کام کو انہوں نے اتنی وسعت دی کہ ان کی فائونڈیشن کے 400سے زائد مراکز کام کررہے ہیں وہ 25جنوری2013 کو گردوں کے عارضہ میں مبتلا ہوئے اور 8جولائی2016 کو87 برس کی عمر میں انتقال کرگئے تھے۔
    اسلام آباد ہائیکورٹ بارکا پانچ ججزکی سنیارٹی سے متعلق دائر درخواست کی حمایت کا اعلان WhatsAppFacebookTwitter 0 21 February, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)اسلام آباد ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن نے پانچ ججز کی سنیارٹی کے حوالے سے دائر درخواست کی حمایت کا اعلان کر دیا، بار نے درخواست کی غیرمشروط حمایت کردی۔ تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن نے پانچ ججز کی سنیارٹی کے حوالے سے دائر آئینی درخواست کی غیر مشروط حمایت کا اعلان کیا ہے۔درخواست میں جسٹس محسن اختر کیانی، جسٹس طارق محمود جہانگیری، جسٹس بابر ستار، جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان اور جسٹس ثمن رفعت امتیاز کی سنیارٹی پر تنازعہ اٹھایا گیا ہے۔اسلام آباد بار ایسوسی ایشن نے اپنی حمایت کا...
    ازبکستان، چین، افغانستان، روس اور دیگر ممالک سے تعلق رکھنے والے خاندانوں اور بچوں کا ایک گروہ امریکا سے کوسٹاریکا پہنچ گیا ہے۔ یہ غیر ملکی تارکین وطن کا پہلا گروپ ہے جسے کوسٹاریکا نے ٹرمپ انتظامیہ کے تحت حراستی مراکز میں رکھنے کی رضامندی ظاہر کی تھی، جب تک کہ ان کی اپنے اپنے وطن واپسی کے انتظامات مکمل نہیں ہو جاتے۔ خبررساں ادارے ’اے پی‘ کے مطابق 135 تارکین وطن میں سے نصف نابالغ ہیں۔کوسٹاریکا، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ کے ذریعے ملک بدری کی کارروائیوں میں تیزی لانے کی کوششوں کے دوران تارکین وطن کے لیے ایک اسٹاپ اوور کے طور پر کام کر رہا ہے۔ کوسٹاریکا اور پاناما مل کر ایشیائی ممالک کے تارکین وطن...
    —فائل فوٹو پشاور میں نجی ایئر لائن کی پرواز میں تاخیر کے باعث عمرہ زائرین کو ہوٹل منتقل کر دیا گیا۔اس حوالے سے ایئر پورٹ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ عمرہ زائرین کو کچھ دیر بعد نجی ایئر لائن سے جدہ لے جایا جائے گا۔انتظامیہ نے بتایا ہے کہ فنی خرابی کے باعث نجی ایئر لائن کی پرواز میں تاخیر ہوئی ہے۔ عمرہ زائرین کیلئے پولیو ویکسین لازمی قراروزارت مذہبی امور نے کہا ہے کہ عمرہ زائرین کےلیے پولیو سے بچاؤ کی ویکسین لازمی ہے۔ عمرہ زائرین کا کہنا ہے کہ فلائٹ کا وقت گزشتہ رات 11 بج کر 10 منٹ تھا۔عمرہ زائرین نے کہا ہے کہ نجی ایئر لائن کی انتظامیہ نے تاحال فلائٹ کا وقت نہیں بتایا ہے۔
    کراچی(نیوز ڈیسک)مصطفی عامر کی قبر کشائی کا عمل شروع ہوگیا، تحقیقاتی ٹیم نے قبرکشائی کے انتظامات مکمل کرلیے ۔نجی چینل کی ٹیم ایدھی قبرستان میں موجود ہے۔ ،، قبرکشائی کے بعد نمونے حاصل کیے جائیں گے، مصطفٰی عامر قبرستان میں لاوارث کی حیثیت سے تدفین کردی گئی تھی۔عدالتی احکامات پر بنائی گئی کمیٹی اے وی سی سی ٹیم اور تحقیقاتی ٹیم نے قبر کشائی کا عمل شروع کردیا، مصطفی عامر کی قبرکشائی کے بعد جسم سے نمونے حاصل کیے جائیں گے، قبرکشائی جوڈیشل مجسٹریٹ غربی کی موجودگی میں کی جا رہی ہے۔ سی پی ایل سی کے عامر حسین بورڈ کی معاونت کر رہے ہیں، ضلع کیماڑی پولیس کی بھاری نفری ایدھی قبرستان پہنچ گئی، قبر کشائی کے دوران سیکیورٹی...
    پنجاب میں ٹورازم اینڈ ہیریٹج اتھارٹی بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ پنجاب ٹورازم اینڈ ہیریٹیج اتھارٹی کی باضابطہ منظوری کے لئے سمری کابینہ کو بھجوا دی گئی۔  تاریخ، ورثہ اور سیاحت سے متعلق تمام ادارے اتھارٹی کے ماتحت ہوں گے۔ پنجاب کے 170 تاریخی مقامات کو عالمی معیار کے سیاحتی مراکزمیں تبدیل کیا جائے گا۔ فہرست میں شامل مقامات کی میپنگ مکمل کرلی گئی ہے جن میں 101 گردوارے اور 53 گرجا گھر بھی شامل ہیں۔ پنجاب کی سینیئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے متعلقہ وزیر کے طور پر تمام مجوزہ منصوبوں کی منظوری دے دی۔ منصوبے کی کامیابی یقینی بنانے کے لیے پہلی بار پنجاب ٹورازم اینڈ ہیریٹیج اتھارٹی ایکٹ 2024 بھی لاگو کر دیا گیا ہے جبکہ...
    اسلام آباد ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے 5 ججز کی سینیارٹی کے حوالے سے سپریم کورٹ میں دائر درخواست کی غیر مشروط حمایت کا اعلان کیا ہے۔ بار ایسوسی ایشن نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے 5 ججز کی جانب سے آرٹیکل 184(3) کے تحت سپریم کورٹ میں دائر آئینی پٹیشن کی غیر متزلزل حمایت کا اظہار کیا ہے، جس میں ہائیکورٹ میں ججز کے تبادلے اور پہلے سے موجود ججز کی سینیارٹی لسٹ میں قصداً ہیراپھیری کو چیلنج کیا گیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد ہائیکورٹ کے 5 ججز نے سینیارٹی لسٹ کیخلاف سپریم کورٹ سے رجوع کرلیا بار ایسوسی ایشن نے جسٹس محسن اختر کیانی، جسٹس طارق محمود جہانگیری، جسٹس بابر ستار، جسٹس سردار اعجاز...
    برطانیہ اور ڈنمارک کی مشترکہ تخلیق گریو ہاک ایئر ڈیفنس نظام اب روس کے خلاف جنگ میں یوکرین کا نیا ہتھیار ہو گا۔ یہ سسٹم کسی عام شپنگ کنٹینرز میں یوکرین پہنچایا جاسکتا ہے، جسے یوکرین میں پہلے سے موجود ہتھیارو ں کے ساتھ منسلک بھی کیا جا سکتا ہے۔ بین الاقوامی میڈیا کے مطابق یہ نظام مختصر فاصلے پر مارکرنے والے سویت آر 73 اور اے اے11 میزائلوں سے 32 کلومیٹر دور کے فضائی اہداف کے خلاف استعمال ہو سکتا ہے۔ برطانوی ادارے برٹش فورسز براڈ کاسٹنگ کے مطابق اس وقت جب یوکرین پر روسی بم باری جاری ہے، وہاں گریو ہاک نظام یوکرین کو اس کے شہروں میں موجود افواج اور ضروری وسائل کے دفاع میں...
    کراچی ایئر پورٹ پر امیگریشن حکام نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ترکیہ، رومانیہ سنگاپور، سعودی عرب سمیت 13 ملکوں کے 36 مسافروں کو مختلف وجوہات کی وجہ سے پروازوں سے آف لوڈ کر دیا۔ امیگریشن ذرائع کے مطابق ایڈوانس ہوٹل بکنگ اور اخراجات کے لیے مناسب رقم نہ ہونے پر 13 عمرہ زائرین کو سعودی عرب جاتے ہوئے روکا گیا۔ ایران، تھائی لینڈ، ترکیہ، سنگاپور، جارجیا، صومالی لینڈ، متحدہ عرب امارات اور فجی کے 11 مسافروں کو وزٹ ویزے پر جاتے ہوئے پروازوں سے اتارا گیا۔ یونان کے رہائشی کارڈ کے حامل مسافر کو بھی آف لوڈ کیا گیا۔ سعودی عرب، جنوبی افریقا، تنزانیہ اور رومانیہ کے ورک ویزا کے 7 مسافروں کو بھی مختلف دستاویزات مکمل...
    نیا فون خریدنے کے شوقین افراد اب سستا ترین آئی فون خرید سکیں گے، ایپل نے آئی فون 16 سیریز کا سب سے سستا ماڈل لانچ کر دیا۔ نیا آئی فون سفید اور سیاہ رنگوں میں 28 فروری سے مختلف ممالک میں دستیاب ہو گا، جس کی قیمت 599 ڈالرز سے شروع ہو گی۔ اپیل نے نئے فون میں جدید اور ماڈرن ڈیزائنز اور اپ ڈیٹڈ فیچرز کا وعدہ کیا ہے، آئی فون 16 ای کا ڈیزائن آئی فون 16 جیسا ہی ہے۔ فون میں 48 میگا پکسلز کیمرا اور 6.1 انچ کا او ایل ای ڈی ڈسپلے دیا گیا ہے۔ ایپل نے دعویٰ کیا ہے کہ یہ بیٹری لائف کے لحاظ سے اب تک کا سب سے...
    تصویر بشکریہ آئی ایس پی آر آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے دورۂ برطانیہ کے دوران مصنوعی ذہانت اور بغیر پائلٹ سسٹمز سمیت جدید ٹیکنالوجیز کا مشاہدہ کیا ہے۔انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے برطانیہ کے جنرل رولینڈ واکر کی دعوت پر وار منسٹر اور لارک ہل گیریژنز کا دورہ کیا۔ تصویر بشکریہ آئی ایس پی آر اس موقع پر آرمی چیف کو برطانوی فوج کے جدیدیت کے منصوبے اور ڈیپ ریکی اسٹرائیک بریگیڈ پر بریفنگ بھی دی گئی۔ تصاویر بشکریہ آئی ایس پی آر اس سے قبل وفاقی وزیرِ اطلاعات و نشریات عطا تارڑ نے کہا تھا کہ آرمی چیف برطانیہ کے دورے پر ہیں...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک)سول سروس ریفارمز کمیٹی کی جانب سے دہائیوں پرانے سینٹرل سوپیریئر سروسز (سی ایس ایس) کے امتحانی نظام کو ختم کرنے کی تیاریاں مکمل کر لی ہیں۔ کمیٹی کے ایک ذریعے نے دی نیوز کو بتایا ہے کہ کمیٹی نے بیشتر اہم امور پر مشاورت مکمل کر لی ہے، جس میں سی ایس ایس کے موجودہ امتحانی نظام کو تبدیل کرنے کی تجویز بھی شامل ہے۔ یہ کمیٹی وفاقی کابینہ کو تجویز دے گی کہ ملکی سول سروس میں عمومی افسران (Generalists) کی جگہ ماہرین (Specialists) کو فروغ دینے کیلئے جنرلائزڈ سی ایس ایس فریم ورک کی جگہ کلسٹرز پر مبنی امتحانی نظام لایا جائے۔ معاوضے اور پنشن اسکیم میں تبدیلیوں کو حتمی شکل دینے کیلئے بس ایک...
    فیڈرل انویسٹیگیشن ایجنسی ( ایف آئی اے) کوہاٹ زون نے افغان شہریوں کو جعلی پاکستانی پاسپورٹ پر اٹلی بھجوانے والے 2 ایجنٹوں کو گرفتار کرلیا۔ ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ایف آئی اے لنک آفس اٹلی کی نشاندہی پر انسانی اسمگلروں کے خلاف کارروائی کی گئی۔ جعلی پاکستانی پاسپورٹ پر افغان شہریوں کو اٹلی بھجوانے والے ایجنٹوں کی شناخت شفیع اللہ اور خورشید کے نام سے ہوئی۔ ملزمان کو وزیرستان پلازہ، صدر پشاور میں قائم ایک خفیہ دفتر سے گرفتار کیا گیا۔ اس سے قبل بھی ملزمان کی گرفتاری کے لئے تھل اور ہنگو میں چھاپے مارے گئے تھے۔ ایجنٹوں کو جدید وسائل اور ہیومن انٹیلیجنس کو استعمال کرتے ہوئے گرفتار کیا گیا۔ ملزمان افغان شہریوں کو جعلی پاکستانی...
    راولپنڈی: وفاقی تحقیقاتی ایجنسی نے پچھلے دو ماہ کے دوران 458 انسانی اسمگلروں اور ایجنٹوں کو گرفتار کیا۔  ایف آئی  اے نے انسانی اسمگلنگ کے خلاف گزشتہ 2 ماہ کی کارکردگی رپورٹ جاری کردی جس کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ کی ہدایت پر ایف آئی اے کا انسانی اسمگلروں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے اور ایف آئی اے نے گزشتہ 2 ماہ کے دوران 458  انسانی اسمگلروں اور ایجنٹوں کو گرفتار کیا ہے،گرفتار ملزمان میں ریڈ بک کے 8 انتہائی مطلوب انسانی اسمگلر بھی شامل ہیں۔  رپورٹ کے مطابق گزشتہ 2 ماہ کے دوران یونان کشتی حادثہ 2023 کے 19 اشتہاری انسانی اسمگلروں اور یونان کشتی حادثہ 2024 میں ملوث 18 انسانی اسمگلروں کو بھی گرفتار کیا گیا، اسی طرح مراکش کشتی حادثے 2025 میں ملوث...
    آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے برطانوی آرمی چیف جنرل رولینڈ واکر کی دعوت پر وار منسٹر اور لارک ہل گیریژن کا دورہ کیا ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل عاصم منیر کو برٹش آرمی اور ڈیپ ریک اسٹرائیک بریگیڈ کی جدید کاری کے منصوبے پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے مصنوعی ذہانت اور بغیر پائلٹ سسٹمز سمیت جدید ٹیکنالوجیز کا بھی مشاہدہ کیا۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں آرمی چیف جنرل رولینڈ واکر آئی ایس پی آر آرمی چیف...
    وقار حسین: خیرپور ڈی آئی جی سکھر نے منشیات فروشی بھتہ خوری اور سماجی برائیوں میں ملوث 3 تھانوں کے ایس ایچ اوز 2 ون فائیو انچارج 3 اے ایس آئی ہیڈ محرر او 18 پولیس کانسٹیبل کو معطل کرکے سکھر ریجن میں کلوز کردیا۔ تفصیلات کے مطابق خیرپور ڈی آئی جی سکھر نےمنشیات فروشی بھتہ خوری اور سماجی برائیوں میں ملوث 3 ایس ایچ اوز، 2 ون فائیو انچارج، 3 اے ایس آئی ہیڈ محرر او  18 پولیس کانسٹیبل کومعطل کرکے سکھر ریجن میں کلوز کردیا. اسرائیل سے رہا ہونے والے ابو وردہ کی خان یونس میں یرغمالیوں کی میتیں واپس دینے کی تقریب میں شرکت ڈی آئی جی سکھر کے احکامات پر معطل ہونے والوں ایس...
    سٹی42:   ڈی آئی جی سکھر نے  خیرپور میں منشیات فروشی، بھتہ خوری اور سماجی برائیوں میں ملوث 3 تھانوں کے ایس ایچ اوز، 2 ون فائیو انچارج، 3 اے ایس آئی، ہیڈ محرر اور 18 پولیس کانسٹیبلز جبکہ گھوٹکی  میں  14 پولیس اہلکاروں کو معطل کر دیا ہے۔ معطل ہونے والوں میں ایس ایچ اوز رانیپور عبدالجبار میمن، ایس ایچ او بی سیکشن غلام محمد بوزدار، ایس ایچ او ببرلوئی ہادی بخش، اے ایس آئی منظور حسین ناریجو شامل ہیں۔ اس کے علاوہ ون فائیو انچارج کوٹڈیجی کامران وسان اور ون فائیو انچارج کنب پرویز وسان کو بھی معطل کیا گیا ہے۔ اسرائیل سے رہا ہونے والے ابو وردہ کی خان یونس میں یرغمالیوں کی میتیں واپس دینے...
    آسٹریلیا کی ریاست تسمانیہ کے ساحل پر 150 سے زائد ’’فالس کلر وہیلز‘‘ پھنس کر ہلاک ہو گئی ہیں، کچھ وہیلز زندہ ہیں جنہیں ماہرین بچانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ یہ واقعہ آرتھر ریور کے قریب پیش آیا، جو تسمانیہ کے شمال مغربی ساحل پر واقع ہے۔ محکمہ نیچرل ریسورسز اینڈ انوائرمنٹ تسمانیہ کے مطابق، یہ وہیلز 24 سے 48 گھنٹے قبل ساحل پر آ کر پھنس گئیں تھیں۔ تسمانیہ پارکس اینڈ وائلڈ لائف سروس کے برینڈن کلارک کا کہنا ہے کہ وہیلز کو دوبارہ سمندر میں واپس بھیجنا بہت چیلنجنگ اور خطرناک ثابت ہو سکتا ہے، ساحلی علاقے میں ریسکیو آپریشن کے لیے درکار آلات پہنچانا مشکل ہو رہا ہے۔ ماہرین کے مطابق اس طرح کے واقعات سمندری...
    طالبان کے ایک اعلیٰ سطحی وفد نے حال ہی میں جاپان کا دورہ کیا ہے۔ یہ دورہ جاپان کی نیپون فاؤنڈیشن کی دعوت پر کیا گیا۔ اس دورے کو بین الاقوامی تجزیہ نگار سیاسی، سفارتی، اور انسانی پہلوؤں کے حوالے سے انتہائی اہمیت دے رہے ہیں۔ واضح رہے کہ طالبان کے اگست 2021 میں افغانستان پر برسر اقتدار آنے کے بعد یہ پہلا موقع ہے جب ان کی جانب سے کسی ایسے ترقی یافتہ ملک کا دورہ کیا گیا ہے جو انہیں سرکاری حیثیت میں تسلیم بھی نہیں کرتا۔ اس صورتحال کے پیش نظر مبصرین کی جانب سے کئی سوالات اٹھائے جارہے ہیں مثلاً کیا یہ طالبان کو بین الاقوامی سطح پر قبول کروانے کی عالمی کوششوں کا حصہ ہے؟...
    اور یہ قیامت اس لئے آئے گی کہ جزا دے اللہ اْن لوگوں کو جو ایمان لائے ہیں اور نیک عمل کرتے رہے ہیں اْن کے لیے مغفرت ہے اور رزق کریم۔ اور جن لوگوں نے ہماری آیات کو نیچا دکھانے کے لیے زور لگایا ہے، ان کے لیے بدترین قسم کا دردناک عذاب ہے۔ اے نبیؐ، علم رکھنے والے خوب جانتے ہیں کہ جو کچھ تمہارے رب کی طرف سے تم پر نازل کیا گیا ہے وہ سراسر حق ہے اور خدائے عزیز و حمید کا راستہ دکھاتا ہے۔ منکرین لوگوں سے کہتے ہیں ’’ہم بتائیں تمہیں ایسا شخص جو خبر دیتا ہے کہ جب تمہارے جسم کا ذرہ ذرہ منتشر ہو چکا ہو گا اس وقت تم نئے...
    اسلام آباد: سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے وفد کی چیف جسٹس یحییٰ آفریدی سے ملاقات ،صدر سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن میاں رئوف عطا  کا کہنا تھا کہ چیف جسٹس نے بتایا کہ وہ آج اپوزیشن کے 7رکنی وفد سے بھی چیف جسٹس ہائوس میں ملیں گے۔ چیف جسٹس پاکستان سے ملاقات ان کی وزیر اعظم سے ملاقات کے تناظر میں کی گئی ،چیف جسٹس انصاف کی فراہمی کو بہتر بنانے کے لیے قومی عدالتی پالیسی ساز کمیٹی کے حوالے سے تمام سٹیک ہولڈرز سے ملاقات کر رہے ہیں۔ سپریم کورٹ بار نے اصلاحات کے عمل میں چیف جسٹس کو مکمل حمایت کا یقین دلایا ہے ،انصاف کی فراہمی میں تعاون کے لیے وزیر اعظم اور...
    اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب سے اسیاد گروپ کے سی ای او اور وافی انرجی کے چیئرمین اسیاد غسان العمودی کی قیادت میں وفد ملاقات کررہاہے
    نجکاری کے خلاف این ایل ایف کے صدر شمس الرحمان سواتی خطاب کر رہے ہیں
    کراچی(کامرس رپورٹر)پا کستان مرکنٹائل ایکسچینج لمیٹڈ میں بدھ کے دن میٹلز، انرجی، کوٹس اورانڈیکس کے 39.778 بلین روپیمالیت کے سودے ہوئے جن کی مجموعی تعداد 34،508 رہی۔سب سے زیادہ سودے سونے کے ہوئے جن کی مالیت 23.441 بلین روپے رہی۔ جبکہ بذریعہ کوٹس ہونے والے سودوں کی مالیت 5.238 بلین روپے، این ایس ڈی کیو 100 کے سودوں کی مالیت 3.159 بلین روپے، پلاٹینم کے سودوں کی مالیت 2.217 بلین روپے، چاندی کے سودوں کی مالیت 1.981 بلین روپے، قدرتی گیس کے سودوں کی مالیت 1.292 بلین روپے، ڈبلیو ٹی آئی خام تیل کے سودوں کی مالیت 1.287 بلین روپے، کاپرکے سودوں کی مالیت 399.908 ملین روپے، ایس پی 500 کیسودوں کی مالیت 305.670 ملین روپے، ڈی جے کے سودوں...
    کراچی(کامرس رپورٹر)ملکی صرافہ مارکیٹ میں سونا نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق جمعرات کو 1ہزار روپے اضافے سے فی تولہ سونا3 لاکھ 9ہزارروپے پرپہنچ گیااسی طرح 10گرام سونیکی قیمت857 روپیبڑھ کر 2لاکھ 64 ہزار917روپے ہوگئی جبکہ عالمی مارکیٹ میں9 ڈالر کے اضافے سیفی اونس سونا2953 ڈالرپر پہنچ گیا۔تیسری سندر انڈسٹریل ایکسپوکا افتتاحلاہور (کامرس ڈیسک) چیئرمین پنجاب انڈسٹریل اسٹیٹس ڈویلپمنٹ اینڈ منیجمنٹ کمپنی جاوید اقبال نے تیسری سندر انڈسٹریل ایکسپو 2025 کا افتتاح کر دیا،ایکسپو میں300 کے قریب معروف ملکی و غیر ملکی کمپنیاں اپنی مصنوعات کی نمائش کر رہی ہیں۔ترجمان کے مطابق ایکسپو کی افتتاحی تقریب میں صدر لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری ابو زر شاد، ڈی جی نیب محمد...
    ٹوکیو (انٹرنیشنل ڈیسک) جاپانی دارالحکومت میں خصوصی نمائش میں دوسری جنگ عظیم کے دوران امریکی بمباری کے بعد کے مناظر کی وہ تصاویر پیش کی گئیں جو اِس سے پہلے منظر عام پر نہیں آئی تھیں۔ یہ تصاویر تباہ کن بم حملے کی اسیویں برسی سے قبل سومیدا وارڈ کے تاریخ و ثقافت کے ایک عجائب گھر میں رکھی گئی ہیں۔ کہا جاتا ہے 10 مارچ 1945 ء کے ہولناک فضائی حملے میں تقریباً ایک لاکھ افراد جان سے گئے تھے۔ یہ تصاویر ایک مقامی فوٹو اسٹوڈیو نے فراہم کی ہیں اور اب پہلی بار منظرعام پر آئی ہیں ،جو تباہ کاری کی واضح عکاسی کرتی ہیں۔نمائش میں موجود 53 اشیا میں زندہ بچ جانے والوں کے نقشے اور ڈرائنگ...
    ماتلی (نمائندہ جسارت )ایس ایچ او تھانہ کڑیو گھنور اور انچارج ڈی آئی سی کی بروقت کارروائی ۔ جنسی تعلقات نہ رکھنے پر 35 سالہ خاتون کو جان سے مارنے کی کوشش کرنے والا ملزم گرفتار۔ تفصیلات کے مطابق 17 فروری 2025ء کو کڑیو گھنور کے قریب 35 سالہ خاتون زخمی حالت میں پائی گئی تھی ایسی اطلاع ملتے ہی ایس ایچ او تھانہ کڑیو گھنور سب انسپکٹر عِلاول خاصخیلی جائے وقوعہ پر پہنچے تھے اور زخمی خاتون کو علاج کیلیے لیٹر جاری کرکے اسپتال روانہ کردیا تھا۔ زخمی خاتون کی شناخت چمپا گواریو سکنہ کڑیو گھنور کے طور پر ہوئی تھی۔ ایس ایس پی بدین ڈاکٹر عبدالخالق پیرزادہ نے معاملے کا فوری نوٹس لیتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ...
    میرپورخاص(نمائندہ جسارت) میرپورخاص سیٹلائٹ ٹاؤن تھانے کی حدود میں کھلے عام جوئے کے اڈے قائم ،شارٹ کٹ طریقے سے امیر بننے کے چکر میں نوجوان کنگال ہونے لگے،پولیس سرپرستی کے سبب جواری بے خوف دھندہ کرنے میں مصروف ،شہریوں کا ڈی آئی جی سے نوٹس لینے کا مطالبہ۔ تفصیلات کے مطابق میرپورخاص سیٹلائٹ ٹاؤن پولیس اسٹیشن کی حدود بھانسنگھ آباد کتر مشین والی گلی میں شمیم حاجی ڈان سمیت دیگر جگہوں پر جوئے کے اڈے کھلے عام چل رہے ہیں جہاں میرپورخاص کے نوجوان امیر بننے کے چکر میں اپنی جمع پونجی سے ہاتھ دھو رہے ہیں شہر کے بچے بچے کو ان جوئے کے اڈوں کا پتا ہے۔ ذرائع و بھانسنگھ آباد علاقہ مکینوں کے مطابق حاجی ڈان جوئے...
    کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) کرائم سے متعلق میٹنگ کا انعقاد ایس ایس پی سٹی آفس بغدادی کمپلیکس میں کیا گیا،میٹنگ کی قیادت ایس ایس پی سٹی عارف عزیز نے کی, میٹنگ میں ایس پی لیاری لعل بخش سولنگی, ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز شریک تھے، تمام ایس ایچ اوز ٹریفک پولیس کے ساتھ ملکر ہیوی وہیکل والوں کے خلاف ایکشن لیں اور اس بات کو یقینی بنائیں کے کوئی بھی گاڑی 10 بجے سے پہلے شہر کے اندر داخل نہیں ہوگی، Tinted گلاسز کا استعمال کرنے والے افراد کے خلاف بھی ایکشن لیں، اپنی اپنی نفری کو بذریعہ رول کال بریف کیا جائے کہ اسنیپ چیکنگ کے دوران کسی بھی شہری سے بدتمیزی نہ کی جائے،...
    کراچی(اسٹاف رپورٹر)کراچی کے گورنمنٹ ڈگری کالج فار بوائز (انڈا موڑ) کے 3 اسسٹنٹ پروفیسرز کو پختون اسٹوڈنٹس فیڈریشن کے طلبہ نے بائیو میٹرک حاضری نہ لگانے پر زد و کوب کیا۔اساتذہ پر ہونے والے تشدد کے نتیجے میں اسسٹنٹ پروفیسر عمران ہاشمی کی طبیعت خراب ہو گئی، جنہیں فوری مقامی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، جبکہ اسسٹنٹ پروفیسر علی عباس زخمی ہو گئے۔بعدازاں ان غنڈہ عناصر نے مزید متشدد افراد کو کالج کے مرکزی دروازے پر جمع کرنا شروع کر دیا۔اساتذہ پر ہونے والے تشدد کے خلاف کالج کے تمام تدریسی و غیر تدریسی عملے نے کلاسوں کے بائیکاٹ کا اعلان کر دیا ہے۔ کالج کے عملے کا کہنا ہے کہ ان حالات میں تدریسی عمل اور آفس ورک...
    حیدرآباد: آل راجپوت انٹرنیشنل ایسوسی ایشن کے قائد کنور قطب الدین مقامی ہال میں عہدیداران کے اجلاس کی صدار ت کررہے ہیں
    ٹنڈو جام: رکن سائنس پی اے ای سی ڈاکٹر مسعود اقبال کاشتکاری کے حوالے سے نمائش میں تصاویر دیکھ رہے ہیں
    حیدرآباد: آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن کی جانب سے اپنے مطالبات کے حق میں مظاہرہ کیاجارہاہے حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن (چاچڑ گروپ) کی جانب سے سندھ اسمال انڈسٹریز کارپوریشن کے ملازمین نے سات ماہ کی تنخواہیں اور پنشن کی عدم ادائیگی سمیت ریٹائرڈ ملازمین کے واجبات کی ادائیگی اور اپ گریڈیشن سمیت دیگر مسائل کے حل کے لیے حیدرآباد پریس کلب کے سامنے ایسوسی ایشن کے رہنمائوں محمد جمن چنا ،نور محمد کھوسو، سخاوت علی چانڈیو اور دیگر کی قیادت میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ اس موقع پر انہوں نے بتایا کہ سندھ اسمال انڈسٹری کارپوریشن کے ملازمین کی تنخواہیں اور پنشن گذشتہ سات ماہ سے بند ہیں جبکہ سال 2016ء سے تنخواہوں میں کیا گیا اضافہ بھی...
    حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)سندھ حکومت اور ورلڈ بینک کے تعاون سے سندھ میں شروع ہونے والے سندھ واٹر اینڈ ایگریکلچر ٹرانسفارمیشن پروجیکٹ( سواٹ)کینال ماڈرنائزیشن منصوبے کے سلسلے میںسندھ ایریگیشن اینڈ ڈرینیج اتھارٹی (سیڈا) کی جانب سے مقامی ہوٹل میں ایک ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا۔ ورکشاپ میں سیڈا کے مینیجنگ ڈائریکٹر پریتم داس، پروجیکٹ ڈائریکٹر جمال منگھن، جنرل مینیجر سجاد سومرو، کمیونیکیشن اسپشلسٹ حزب اللہ منگریوں، آبادگار تنظیموں کے رہنمائوں، کسانوں اور دیگر اسٹیک ہولڈرز نے شرکت کی۔اس موقع پر سیڈا کے مینیجنگ ڈائریکٹر سیڈا پریتم داس نے ور شاپ سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ سندھ میں اکثر لوگ فصلوں کو پانی مہیا کرنے کے روایتی طریقہ کار پر انحصار کرتے آرہے ہیں لیکن موسمی تبدیلیوں کے باعث پانی کی قلت کا...
    گھا رو(نمائندہ جسارت) دریائے سندھ سے 6 نہروں کی تعمیر اور کارپوریٹ فارمنگ کے خلاف جے ایس کیو ایم (آریسر) کے چیئرمین اسلم خیرپوری کی قیادت میں سکھر تا کراچی لانگ مارچ قافلہ کا گھارو پہنچنے پر شاندار استقبال گھارو پہنچنے پر جے ایس کیو ایم کے رہنماؤں گلزار شاہ، غلام حسین خاصخیلی، شبیر شیخ اور ایاز شاہ جیلانی نے قافلے کا شاندار استقبال کرتے ہوئے پھول نچھاور کیے شہر میں عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے جے کے چیئرمین اسلم خیرپوری، نیاز پنہور، فتح چنہ، پیر گلزار شاہ اور دیگر نے کہا کہ دریائے سندھ پر زبردستی 6 کینال تعمیر کیے جا رہے ہیں اور سندھ کی زمینوں پر حکمرانوں کی نااہلی کے باعث قبضہ کیا جا رہا ہے،...
    ایران کے چیف آف سٹاف سے ملاقات میں فلسطینی رہنما نے وعدہ صادق 1 اور وعدہ صادق 2 آپریشنوں کی صورت میں جنگ میں اسلامی جمہوریہ ایران کی براہ راست شمولیت کو خطے کی اقوام کے لئے نیا جذبہ بیدار کرنے والی ایک اسٹریٹجک اور اثر انگیز پیش رفت قرار دیا۔ اسلام ٹائمز۔ فلسطین کی اسلامی جہاد تحریک کے سیکرٹری جنرل زید النخالہ نے ایران کی مسلح افواج کے چیف آف سٹاف جنرل محمد باقری کے ساتھ ملاقات میں عظیم مزاحمتی قائدین شہید سید حسن نصر اللہ، شہید یحییٰ سنوار اور تمام مزاحمتی کمانڈروں کی شہادت پر تہنیت اور تعزیت پیش کرتے ہوئے کہا کہ فلسطین اور لبنان میں تمام تر کامیابیاں اسلامی جمہوریہ ایران کی حمایت اور موثر کردارکی بدولت...
    اسلام ٹائمز: اسلامی جمہوریہ ایران نے آزادی، استقلال، خود انحصاری کا راستہ اپنا کر ترقی کی وہ منزلیں طے کی ہیں جن سے پوری دنیا کے لئے یہ ثابت ہو گیا کہ اقوام اپنے زور بازو سے نہ صرف وقار کو برقرار رکھتی ہیں بلکہ علمی تحقیقات اور صنعتی پیش رفت سے پوری دنیا اور انسانیت کی خدمت کر سکتی ہیں۔ ترتیب و تنظیم: علی احمدی مشرق وسطیٰ اور ترقی پذیر دنیا میں امریکہ، یورپ اور صیہونی پروپیگنڈا مشینری دنیا کو باور کرواتی ہے کہ دھرتی کے فرعون اور عالمی استعمار امریکہ کی غلامی قبول نہ کرنیوالے ممالک آگے نہیں بڑھ سکتے۔ لیکن اس حوالے اسلامی جمہوریہ ایران نے آزادی، استقلال، خود انحصاری کا راستہ اپنا کر ترقی کی...
    اسلام آباد : وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ عالمی مالیاتی فنڈ مشن کلائمیٹ فنڈ پر بات چیت کے لیے 24 فروری کو پاکستان آئے گا۔ صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر خزانہ  نے کہا کہ عالمی مالیاتی فنڈ کے ساتھ کلائمیٹ فنڈ پر بات چیت ہوگی، آئی ایم ایف مشن سے کلائمیٹ فنڈ کی مد میں ایک سے ڈیڑھ ارب ڈالرز ملنے کی امید ہے۔ محمد اورنگزیب کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف کا دوسرا مشن ششماہی جائزے کے لیے مارچ میں پاکستان آئے گا،انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف پروگرام سے متعلق ہر چیز ٹھیک ہے، ایک مہینے کا کرنٹ اکائونٹ خسارہ منفی ہوا ہے، 7 ماہ کا کرنٹ اکائونٹ خسارہ مثبت ہے،...
    فوٹو فائل کراچی کی لانڈھی جیل ملیر میں قید 22 بھارتی ماہی گیروں کو آج صبح رہا کرکے لاہور روانہ کیا جائے گا جنہیں ممکنہ طور پر واہگہ بارڈر پر بھارتی حکام کے حوالے کیا جائے گا۔ترجمان ایدھی فاؤنڈیشن کے مطابق بھارتی ماہی گیروں کو صبح 9 بجے ملیر لانڈھی ڈسٹرکٹ جیل سے رہا کر کے ایدھی فاؤنڈیشن کے حوالے کیا جائے گا جنہیں ایدھی فاؤنڈیشن کے سربراہ فیصل ایدھی کے توسط سے بس کے ذریعے لاہور روانہ کیا جائے گا۔جیل حکام کے مطابق اس سلسلے میں محکمہ داخلہ سندھ سے احکامات موصول ہوگئے ہیں۔ ماہی گیروں کی کراچی سے لاہور کے واہگہ بارڈر تک منتقلی کے اخراجات ایدھی فاؤنڈیشن برداشت کرے گی۔ماہی گیروں کو واہگہ بارڈر پر بھارتی حکام...
    ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کو ڈی ریگولیٹ کرنے سے متعلق وفاقی وزیر پٹرولیم ڈاکٹر مصدق ملک کے اعلان کی پاکستان پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن نے مخالفت کردی۔ایسوسی ایشن نے وزیر پیٹرولیم کو خط لکھ کر کہا کہ ڈی ریگولیشن سے ملک میں اسمگل شدہ ایرانی تیل کی فروخت بڑھے گی۔ فیصلے پر نظرثانی کریں اور اس معاملے پر ایسوسی ایشن سے بات کریں۔وفاقی وزیر پیٹرولیم ڈاکٹر مصدق ملک نے دو روز قبل ایک تقریب میں اعلان کیا تھا کہ حکومت پرائس کیپ کے ساتھ آئل سیکٹر کو ڈی ریگولیٹ کرنے جارہی ہے جس کیلئے پالیسی بنا لی گئی ہے وزیر اعظم سے منظوری لی جائے گی۔وزیر پیٹرولیم کا کہنا تھا کہ ڈی ریگولیشن سے پیٹرولیم مصنوعات سستی ہوں...
    وزیر اطلاعات پنجاب عَظمیٰ بخاری نے شاہین شاہ آفریدی اور بابر اعظم سمیت کچھ پاکستانی کھلاڑیوں کو تنقید کا نشانہ بنادیا۔ایک انٹرویو میں عظمیٰ بخاری نے کہا کہ یہ کرکٹرز جتنی محنت اشتہارات میں نظر آنے پر کرتے ہیں اتنی ہی پریکٹس کرنے پر لگائیں تو شاید حالات بہتر ہوجائیں۔صوبائی وزیر نے کہا کہ ورلڈ کپ کے بعد چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے جس سرجری کا ذکر کیا تھا وہ تو کہیں نظر نہیں آئی۔عظمیٰ بخاری نے کہا کہ فخر زمان کی انجری کے بعد نسیم شاہ سے امیدیں ہیں کہ وہ اچھی کارکردگی دکھائیں گے، دل تو پاکستانی ہے، امید ہے بھارت کے خلاف میچ جیتیں گے۔
    پشاور: تھانہ داودزئی کے علاوہ ناگمان میں مسلح ملزمان نے فائرنگ کرکے اسپیشل برانچ چوکی نمبر 2 میں بطور نائب انچارج ڈیوٹی دینے والے اسسٹنٹ سب انسپکٹر ( اے ایس آئی) صفی اللہ کو مسجد سے گھر جاتے ہوئے شہید کر دیا۔ پولیس کے مطابق تھانہ داؤد زئی کی حدود ناگمان میں کسی نے فائرنگ کرکے اے ایس آئی صفی اللہ سکنہ ڈب ناگمان کو شہید کر دیا گی، مقتول اے ایس آئی اسپیشل برانچ چوکی نمبر 2 میں نائب انچارج ڈیوٹی سر انجام دے رہا تھا۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی مقامی پولیس نے فوری طور پر موقع پر پہنچ کر جسد خاکی کو پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کر دیا ۔ پولیس نے جائے وقوع...
    پشاور: خیبرپختونخوا پبلک سروس کمیشن کے امتحانات کے لیے عمر کی حد میں اضافہ کردیا گیا۔ اس حوالے سے جاری ہونے والے اعلامیے کے مطابق پرووینشل منیجمنٹ سروسز (پی ایم ایس) کے امتحان کے لیے امیدواروں کی عمر کی حد 30 سے بڑھا کر 35 سال کردی گئی ہے۔ خیبرپختونخوا پبلک سروس کمیشن نے پی ایم ایس امتحانات کے لیے عمر کی حد بڑھا دی ہے۔ اعلامیے کے مطابق آئندہ 2 برسوں کے لیے پی ایم ایس ٹیسٹ کےمواقع بھی 3 سے بڑھا کر 4 کردیے گئے ہیں۔
    چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی سے سپریم کورٹ بار ایسو سی ایشن کے وفد نے ملاقات کی ہے۔ سپریم کورٹ بار کے صدر میاں رؤف عطا نے کہا کہ چیف جسٹس کی وزیراعظم سے ملاقات کے تناظر میں ملے ہیں، چیف جسٹس نے بتایا کہ وہ کل اپوزیشن کے 7 رکنی وفد سے بھی ملیں گے، چیف جسٹس قومی عدالتی پالیسی ساز کمیٹی سے متعلق تمام اسٹیک ہولڈرز سے مل رہے ہیں۔میاں عطا رؤف نے مزيد کہا کہ سپریم کورٹ بار نے اصلاحات کے عمل میں چیف جسٹس کو مکمل حمایت کا یقین دلایا ہے، انصاف کی فراہمی میں تعاون کیلئے چیف جسٹس کی کاوشوں کو سراہتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ چیف جسٹس نے اپوزیشن سے بھی فراہمی انصاف سے...
    سینیٹ اجلاس جمعہ کو ہوگا، 25 نکاتی ایجنڈا جاری WhatsAppFacebookTwitter 0 20 February, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس )سینیٹ کا اجلاس جمعہ کو ساڑھے دس بجے ہوگا، سینیٹ اجلاس کا 25 نکات پر مشتمل ایجنڈا جاری کر دیا گیا۔ایجنڈا کے مطابق سینیٹ اجلاس میں وقفہ سوالات کے علاوہ مختلف قائمہ کمیٹیوں کی رپورٹس پیش کی جائیں گی۔ اجلاس میں انکم ٹیکس ترمیمی بل 2025 پیش کیا جائے گا، سوسائٹیز رجسٹریشن ترمیمی آرڈیننس 2024 سینیٹ میں پیش کیا جائے گا۔ملک میں ایچ آئی وی کیسز میں اضافہ سے متعلق سینیٹر سرمد علی کا توجہ دلا نوٹس بھی ایجنڈا میں شامل ہے۔صنعتوں کی بندش سے ملک میں بیروزگاری میں اضافہ سے متعلق توجہ دلا نوٹس بھی سینیٹ اجلاس کے...
    وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں ڈی ریگولیٹ کرنے کا منصوبہ بنا لیا۔ پاکستان پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن نے حکومتی منصوبے کی مخالفت کرتے ہوئے وزیر پیٹرولیم مصدق ملک کو خط لکھ دیا جس میں کہا گیا ہے کہ ڈی ریگولیشن سے ملک میں اسمگل ایرانی آئل کی فروخت بڑھے گی۔خط میں لکھا گیا ہے کہ ملک میں غیرمعیاری تیل کی فروخت میں اضافہ ہوگا، پیٹرولیم ڈیلرز کے ملک بھر میں 15 ہزار سے زائد پیٹرول پمپس ہیں۔ خط کے متن کے مطابق ڈیلرز نے اس سیکٹر میں کھربوں کی سرمایہ کاری کررکھی ہے، بطور مارکیٹ اسٹیک ہولڈرز بغیر مشاورت کوئی فیصلہ قبول نہیں ہوگا، ڈی ریگولیشن پر پہلے بھی بات چیت کے ذریعے فیصلے کا طے ہوا...
    پاکستان پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن نے پیٹرولیم مصنوعات کی ڈی ریگولیشن کے پلان پر تحفظات کا اظہار کردیا۔ وفاقی حکومت کے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کو ڈی ریگولیٹ کرنے کے منصوبے پر پاکستان پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کی جانب سے تحفظات کا اظہار کردیا گیا ہے۔ ایسوسی ایشن نے قیمتوں سے متعلق وفاقی وزیر پیٹرولیم مصدق ملک کو خط لکھ کر اپنے تحفظات کا اظہار کیا ہے اور بتایا کہ مشاورت کے بغیرکوئی بھی فیصلہ قبول نہیں ہوگا۔ خط میں لکھا گیا کہ وزیر پیٹرولیم معاملے پر ایسوسی ایشن کے ساتھ بات کریں، پیٹرولیم ڈیلرز کے ملک بھر میں 15 ہزار سے زائد پیٹرول پمپس ہیں اور ڈیلرز نے سیکٹر میں کھربوں روپے کی سرمایہ کاری بھی کر رکھی ہے۔...
    پروونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) پنجاب نے لاہور سمیت پنجاب کے مختلف اضلاع میں بارشوں کے حوالے سے الرٹ جاری کر دیا۔ پی ڈی ایم اے کے ترجمان کا کہنا ہے کہ لاہور میں 17، راولپنڈی میں 23، اٹک میں 22، ٹوبہ ٹیک سنگھ میں8، سیالکوٹ میں9، گوجرانوالا، قصور اور گجرات میں 14، 14، شیخوپورہ میں 12، جہلم اور جھنگ میں17، 17 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ ادھر اوکاڑہ، کوٹ ادو، بہاولپور، بہاولنگر، منڈی بہاءالدین، ساہیوال اور ملتان میں بھی بارش ہوئی ترجمان پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ بارشوں کا اسپیل 21 فروری تک جاری رہنے کا امکان ہے۔ دوسری جانب آزاد کشمیر، گلگت بلتستان اور خیبر پختون خواں کے مختلف علاقوں میں...
    پاکستانی طالب علم کا اعزاز،تعلیم کیلئے امریکہ جانے والے چوہدری فیصل محمود سافک کائونٹی کالج میں مسلم سٹوڈنٹس ایسوسی ایشن کے صدر منتخب WhatsAppFacebookTwitter 0 20 February, 2025 سب نیوز اسلام آباد(خصوصی نیوزرپورٹر) پاکستانی طلبا کیلئے اعزاز، پاکستان سے حصول علم کیلئے امریکہ جانیوالے طالبعلم چوہدری فیصل محمود امریکی ریاست نیویارک ایسٹ کے سب سے بڑے کالج سافک کاونئٹی کالج میں مسلم سٹوڈنٹس ایسوسی ایشن کے صدر منتحب، پاکستانی طلبا میں خوشی کی لہر ، تفصیلات کے مطابق امریکی ریاست نیویارک کے سب سے بڑے کمیونٹی کالج “سافک کاونئٹی کالج” جس میں 25ہزار سے زائد طلبا وطالبات تعلیم حاصل کررہے ہیں اس کالج میں مسلم کمیونٹی کے طلبا طالبات کیلئے الیکشن کا انعقاد کیا گیا، چوہدری فیصل محمود نے...
    نیویارک: امریکی ایئرلائن ڈیلٹا نے اعلان کیا ہے کہ رواں ہفتے ٹورنٹو میں لینڈنگ کے دوران حادثے کا شکار ہونے والے پرواز کے تمام مسافروں کو30 ہزار ڈالر فی مسافر ادا کرے گی۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کےمطابق کمپنی کے ترجمان نے کہاکہ حادثے کا شکار ہونے والے مسافروں کو 30,000 ڈالر کی پیشکش کی جا رہی ہے، یہ معاوضہ “کسی بھی شرط کے بغیر” دیا جا رہا ہے اور اس سے مسافروں کے قانونی حقوق پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔ ڈیلٹا کے چیف ایگزیکٹو ایڈ بسٹین نے کہاکہ  تین دن گزرنے کے باوجود حادثے کی وجوہات سے متعلق تفصیلات ابھی تک سامنے نہیں آئیں، پرواز ایک تجربہ کار عملے کے ساتھ تھی،” تاہم انہوں نے مزید تفصیلات فراہم...
    ڈی جی اینٹی کرپشن کے مطابق سابق ڈائریکٹر محکمہ بہبود آبادی نے نجی فرم کو ادویات کی خریداری کیلئے 52 لاکھ کی مکمل پیشگی ادائیگی کی۔ تاہم ادویات محکمے کو فراہم نہیں کی گئی۔ اسلام ٹائمز۔ اینٹی کرپشن بلوچستان نے 52 لاکھ روپے کی ایڈونس ادائیگی کے باوجود تین سال تک ادویات کی عدم فراہمی کے کیس میں محکمہ بہبود آبادی کے سابق ڈائریکٹر کو گرفتار کرلیا۔ ڈائریکٹر جنرل اینٹی کرپشن عبدالواحد کاکڑ نے بتایا کہ محکمہ بہبود آبادی کے ڈائریکٹر فیض اختر نے 2022 میں مبینہ طور پر نجی فرم کے ساتھ ملی بھگت کرکے ادویات کی خریداری کیلئے 52 لاکھ روپے کی خریداری کے لیے مکمل پیشگی ادائیگی کردی۔ تاہم فرم کی جانب سے یہ ادویات محکمے کو...
    پارٹی کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے کانگریس لیڈر نے کہا کہ بی جے پی حکومت حقیقی ایشوز سے توجہ بھٹکانے اور سرمایہ کاروں کو فروغ دینے کا کام کرتی آئی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پارلیمنٹ میں حزب اختلاف کے قائد اور کانگریس رکن پارلیمنٹ راہل گاندھی آج اپنے پارلیمانی حلقہ رائے بریلی کے 2 روزہ دورے پر پہنچے۔ یہاں راہل گاندھی کئی تقاریب میں حصہ لینے والے ہیں۔ رائے بریلی پہنچنے پر جہاں انہوں نے دلت طلباء سے خطاب کیا۔ بچھراواں میں راہل گاندھی نے پارٹی کارکنان کی ایک تقریب سے خطاب بھی کیا۔ اس دوران انہوں نے کارکنان سے بوتھ سطح پر مضبوط پکڑ بنائے رکھنے کی بات کہی۔ پارٹی کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے راہل گاندھی نے کہا کہ...
    آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ پاکستان اور ترکیہ کے درمیان مشترکہ فوجی مشق کے دوران دونوں ممالک کے فوجی دستوں نے اعلیٰ پیشہ ورانہ مہارت کا مظاہرہ کیا۔ مشق کا مقصد مشترکہ تربیت کے ذریعے پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو مزید نکھارنا اور دوستانہ ممالک کے درمیان تاریخی عسکری تعلقات کو مزید مضبوط بنانا تھا۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان اور ترکیہ کے درمیان مشترکہ فوجی مشق ’’اتاترک 13‘‘ اختتام پذیر ہوگئی۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاکستان اور ترکیہ کی افواج کے درمیان انسداد دہشت گردی کے شعبے میں مشترکہ مشق کی اختتامی تقریب چراٹ میں منعقد ہوئی، مشق ’اتاترک 13‘ کا آغاز 10 فروری کو ہوا جو دو ہفتے جاری رہی۔...
    بیجنگ(نیوز ڈیسک)اکثر ایسی خبریں سامنے آتی ہیں کہ ہوٹلوں کے کمرے میں چھپے کیمروں سے فوٹیج بنا کر لوگوں کو بلیک میل کیا جاتا ہے۔ مگر کبھی ایسا سوچا بھی نہیں ہوگا کہ اس طرح کا خوف ایک خاتون کو ہوٹل کے کمرے کے اندر خیمہ بنا کر رہنے پر مجبور کر دے گا۔ جی ہاں واقعی ایسا حیرت انگیز واقعہ چین میں سامنے آیا ہے۔ ساؤتھ چائنا مارننگ پوسٹ کی رپورٹ کے مطابق صوبہ ہینان کے شہر لوویانگ سے تعلق رکھنے والی خاتون نے ہوٹل کے کمرے کے اندر اپنی پرائیویسی کے تحفظ کے لیے منفرد طریقہ اختیار کیا۔ خاتون (ان کا نام ظاہر نہیں کیا گیا) نے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کہا کہ وہ...
    تہران(نیوز ڈیسک)ایرانی دارالحکومت کو گرڈ لاک ٹریفک، پانی کی قلت، وسائل کا ناقص انتظام، بدترین فضائی آلودگی اور زمین کے بتدریج دھنسنے جیسے مسائل کا سامنا ہے جس کی وجہ سے ایران ایک بڑے اقدام کی تیاری پر غور کر رہا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق جنوری میں ایرانی حکومت کی ترجمان فاطمہ مهاجرانی نے تصدیق کی کہ حکام دارالحکومت کی ممکنہ منتقلی کا جائزہ لے رہے ہیں جسے پاکستان کے قریب یعنی مکران کے علاقے منتقل کرنے پر غور کیا جا رہا ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ مکران خلیج عمان کے کنارے واقع ایک کم ترقی یافتہ ساحلی خطہ ہے، جو ایران کے جنوبی اور پسماندہ صوبے سیستان و بلوچستان اور ہمسایہ صوبہ ہرمزگان کے چند حصوں پر...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 20 فروری 2025ء) انسانی حقوق کی دو تنظیموں کا کہنا ہے کہ ایران میں گزشتہ برس کم از کم 975 افراد کو سزائے موت دی گئی۔ ناروے میں قائم ’ایران ہیومن رائٹس‘ (آئی ایچ آر) اور فرانس کے گروپ 'ٹوگیدر اگینسٹ دی ڈیتھ پینلٹی‘ (ای سی پی ایم) کا کہنا ہے کہ یہ تعداد 2008 کے بعد سے سب سے زیادہ ہے، جب آئی ایچ آر کی جانب سے ایران میں سزائے موت کا ریکارڈ رکھنے کا سلسلہ شروع کیا گیا تھا۔ دوہری شہریت رکھنے والے جرمن شہری شارمہد کو ایران میں پھانسی دے دی گئی ایران میں دو ڈاکوؤں کو سرعام پھانسی دے دی گئی دونوں گروپوں کی طرف سے ایک مشترکہ...
    چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی سے چیف آف سٹاف بحرین نیشنل گارڈ کی ملاقات کے دوران علاقائی صورتحال، سلامتی سے متعلق امور پر تبادلہ خیال ہوا، فوجی رابطوں اور تعاون کو مزید فروغ دینے پر اتفاق کیا گیا۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ملاقات میں چیف آف سٹاف بحرین نیشنل گارڈ نے مسلح افواج کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو سراہا۔ اسلام ٹائمز۔ چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا سے چیف آف سٹاف بحرین نیشنل گارڈ نے ملاقات کی ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بحرین کے چیف آف سٹاف نیشنل گارڈ لیفٹیننٹ جنرل شیخ عبدالعزیز سعود مبارک الخلیفہ نے جوائنٹ سٹاف ہیڈکوارٹر راولپنڈی میں جنرل...
    اسلام آ باد: ایشیائی ترقیاتی بینک(اے ڈی بی) نے آئندہ 10 سال میں آپریشنز کو 50 فیصد تک بڑھانے کے منصوبے کی منظوری دے دی جس کے تحت وہ سرمائے کے بنیادی ڈھانچے کا فائدہ اٹھا کر ایشیا و بحرالکاہل کے خطے میں اپنی سرگرمیوں میں اضافہ کرے گا۔  اس حوالے سے ایشیائی ترقیاتی بینک کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق کیپٹل یوٹیلائزیشن پلان کے تحت 2034 تک مختلف ممالک کومعاونت کے وعدوں کاحجم موجودہ 24ارب ڈالرسالانہ سے بڑھاکر 36 ارب ڈالر کیا جائے گا۔  اعلامیہ کے مطابق بینک کے صدر مسات سوگْو آساکاوا کا کہنا ہے کہ خطے کی بدلتی ضروریات کے مطابق یہ متحرک منصوبہ منظور کیا گیا جس کامقصد بینک کے کام کے اثرات کوتقویت...
    ہائیرایجوکیشن کمیشن کے ترقیاتی منصوبوں کے  لیے 36 ارب 66کروڑ روپے جاری کردیے گئے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: جگلوٹ۔اسکردو روڈ سمیت 126 ارب روپے کی لاگت کے 3 منصوبوں کی حتمی منظوری ایکنک دے گی وزارت منصوبہ بندی ،ترقی و اصلاحات نے سرکاری شعبے کے ترقیاتی پروگراموں میں ہائیر ایجوکیشن کمیشن کے ترقیاتی منصوبوں کے لیے اب تک 36 ارب 66کروڑ روپے کے فنڈز جاری کیے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: ترقیاتی منصوبوں کے لیے اب تک 3 کھرب روپے سے زائد فنڈز جاری ہوچکے، پلاننگ ڈویژن پلاننگ کمیشن کے اعدادوشمار کے مطابق وفاقی حکومت نے رواں مالی سال کے دوران ایچ ای سی کے ترقیاتی کاموں کے لیے 61ارب 11 کروڑ روپے سے زیادہ کے فنڈز مختص کیے ہیں جن میں سے36...
    صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ عالمی مالیاتی فنڈ کے ساتھ کلائمیٹ فنڈ پر بات چیت ہوگی، آئی ایم ایف مشن سے کلائمیٹ فنڈ کی مد میں ایک سے ڈیڑھ ارب ڈالرز ملنے کی امید ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف کا دوسرا مشن ششماہی جائزے کیلئے مارچ میں پاکستان آئے گا۔ اسلام ٹائمز۔ عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) مشن کلائمیٹ فنڈ پر بات چیت کیلئے 24 فروری کو پاکستان آئے گا۔ صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ عالمی مالیاتی فنڈ کے ساتھ کلائمیٹ فنڈ پر بات چیت ہوگی، آئی ایم ایف مشن سے کلائمیٹ فنڈ کی مد...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک) وفاقی سرکاری ملازمین کی جانب سے بارش کے باوجود اسلام آباد میں احتجاج کیا جا رہا ہے جس کے مطالبات بھی سامنے آگئے ہیں۔ مظاہرین کا مطالبہ ہے کہ وفاقی سرکاری اداروں کے ملازمین کی تنخواہوں میں تفریق ختم کی جائے اور صوبائی طرز پر تمام وفاقی ملازمین کی اَپ گریڈیشن مع مراعات کی جائے، لیو انکیشمنٹ اور وفاقی ملازمین کی پینشن اصلاحات واپس لی جائیں۔ اس کے علاوہ، بجٹ 2024-25 میں تنخواہوں پر نافذ کردہ ٹیکس واپس لینے اور اداروں کی نجکاری کے دوران ملازمین کی نوکریوں کا تحفظ یقینی بنایا جانے کا مطالبہ بھی کیا گیا ہے۔ مظاہرین کا مطالبہ ہے کہ اسکولوں و اداروں کی بندش و نجکاری کے بجائے بہتر اصلاحات کی جائیں،...
    بیجنگ (شِنہوا) چین اور پاکستان کے درجن بھر سے زائد دانشوروں نے چین-پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک ) کے بین العلاقائی تعاون اور ترقی پر تبادلہ خیال کے لئے بیجنگ میں ایک اجلاس منعقد کیا۔ جیانگسو نارمل یونیورسٹی کے بیلٹ اینڈ روڈ ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کے ایگزیکٹو ڈین شن زینگ پھنگ نے چین-پاکستان اقتصادی و ثقافتی تبادلہ سیمینار میں کہا کہ حالیہ برسوں میں چین اور پاکستان نے اپنے سیاسی باہمی اعتماد اور تعاون کو مستحکم کیا اور قریبی اعلیٰ سطح کے تبادلوں کو برقرار رکھا ہے ۔شن نے کہا کہ دونوں ممالک نے سی پیک کی تعمیر کو تیز تر اور مختلف شعبوں میں تعاون کو گہرا کر دیا ہے جو ریاستوں کے درمیان تعلقات کے لئے ایک...
    فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) کی انسانی اسمگلنگ کے خلاف گزشتہ 2 ماہ کی کارکردگی رپورٹ جاری کردی گئی۔ اسلام آباد سے ترجمان ایف آئی اے کے مطابق وزیر داخلہ کی ہدایت پر انسانی اسمگلروں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے، گزشتہ 2 ماہ کے دوران 458 انسانی اسمگلرز اور ایجنٹس گرفتار کیے گئے۔ ترجمان ایف آئی اے کے مطابق گرفتار ملزمان میں ریڈ بک کے 8 انتہائی مطلوب انسانی اسمگلرز بھی شامل ہیں۔ گزشتہ 2 ماہ کے دوران یونان کشتی حادثہ 2023 کے 19 اشتہاری انسانی اسمگلر گرفتار کیے۔ ترجمان کے مطابق یونان کشتی حادثہ 2024 میں ملوث 18 انسانی اسمگلروں کو بھی گرفتار کیا گیا، مراکش کشتی حادثہ 2025 میں ملوث 10 ایجنٹس بھی گرفتار کیے گئے۔ترجمان نے کہا...
    امریکی ریاست ایریزونا کے مرانا ریجنل ایئرپورٹ پر دو مسافر بردار طیارے آپس میں ٹکراگئے جس کے نتیجے میں ایک طیارہ گر کر زمین بوس ہوگیا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ایک انجن والے دو چھوٹے طیارے سیسنا 172 ایس اور لانکیر ایم کے 360، رن وے سے اُڑان بھرتے ہی فضا میں ٹکرا گئے تھے۔ تصادم کے بعد ایک طیارے میں آگ بھڑک اُٹھی اور وہ زمین پر گر کر تباہ ہوگیا جب کہ دوسرا طیارہ بحفاظت لینڈنگ کرنے میں کامیاب رہا۔ زمین بوس ہونے والے طیارے میں 2 پائلٹس حادثے میں ہلاک ہوگئے جب کہ بحفاظت اترنے والے دوسرے طیارے کے پائلٹس محفوظ رہے۔ حادثے کے بعد رن وے کو پروازوں کے لیے بند کردیا گیا تاہم ایوی ایشن حکام نے تحقیقات کے بعد...
    پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز (پی آئی اے) نے کینیڈا سے پاکستان کی پروازوں پر خصوصی رعایت کا اعلان کردیا۔ یہ بھی پڑھیں: ایڈوائزر کو ایک ارب 90 کروڑ روپے کی ادائیگی، پی آئی اے کی نیلامی پھر بھی نہ ہوسکی پی آئی اے حکام کے مطابق کینیڈا سے پاکستان جانے والی کی پرواز پر 15 فیصد رعایت دی گئی ہے۔ حکام نے کہا کہ یہ رعایت محدود مدت کے لیے ہے اور مسافر اس پیشکش سے استفادہ کریں۔ مزید پڑھیے: پی آئی اے پائلٹس سے متعلق تباہ کن بیان، چوہدری غلام سرور کے خلاف تحقیقات کی منظوری ان کا کہنا ہے کہ پی آئی اے کی آرام دہ اور رعایتی سفری سہولت سے استفادہ کرتے ہوئے اپنی آن لائن ٹکٹ بک کرائیں۔...
    عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) مشن کلائمیٹ فنڈ پر بات چیت کیلئے 24 فروری کو پاکستان آئے گا۔صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ عالمی مالیاتی فنڈ کے ساتھ کلائمیٹ فنڈ پر بات چیت ہوگی، آئی ایم ایف مشن سے کلائمیٹ فنڈ کی مد میں ایک سے ڈیڑھ ارب ڈالرز ملنے کی امید ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف کا دوسرا مشن ششماہی جائزے کیلئے مارچ میں پاکستان آئے گا۔محمد اورنگزیب نے کہا کہ آئی ایم ایف پروگرام سے متعلق ہر چیز ٹھیک ہے، ایک مہینے کا کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ منفی ہوا ہے، 7 ماہ کا کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ مثبت ہے، معاشی شرح نمو کو احتیاط سے...
    راولپنڈی( نیوز ڈیسک)صوبائی صدر پی ٹی آئی جنیداکبر نے کہا ہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کی اجازت نہیں دی گئی،عوام کے متخب نمائندوں کی تذلیل کی جاتی ہے۔ پیغام دینے کی کوشش کی جاتی ہے کہ عوامی نمائندوں ،پارلیمنٹ کی کوئی اہمیت نہیں۔ ہم جیلوں اور گرفتاریوں سے ڈرنے والے نہیں،اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی نے کہا کہ جیل مینوئل کے مطابق بانی سے ملاقات کرنے آئے تھے۔ اس حکومت کو فارم 47کے تحت مسلط کیا گیا۔ ہمارے ایم این ایز ،ایم پی ایز کے گھروں میں چھاپوں کا سلسلہ جاری ہے۔ ملک میں مہنگائی مسلسل بڑھ رہی ہے۔ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی ایک سوچ اور نظریے کا نام ہے۔ سوچ اور نظریےکو قید...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 فروری2025ء)سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے اوورسیز پاکستانیز کو وزارت اوورسیز کے حکام نے آگاہ کیا ہے کہ متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کی جانب سے ویزا پابندیاں نرم کی گئی ہیں جس کے بعد مسائل کم ہوئے ہیں، اور گزشتہ 6 ماہ میں 4 لاکھ 2 ہزار پاکستانی یو اے ای جاچکے ہیں۔میڈیا رپورٹ کے مطابق وزارت کے حکام نے قائمہ کمیٹی کو بتایا کہ وزیراعظم نے دورہ متحدہ امارات میں اعلیٰ حکام کے ساتھ ویزا پابندیوں کا معاملہ اٹھایا اٹھایا تھا، پاکستانی سفارتخانہ یو اے ای میں اماراتی حکام کے ساتھ ویزا پابندیوں میں مزید نرمی کے لیے کوششیں کر رہا ہے۔سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے اوور...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 فروری2025ء)وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) سے کلائمیٹ فنڈ کی مد میں ایک ارب ڈالر ملنے کی امید ہے، کلائمیٹ فنڈ پر بات چیت کے لیے آئی ایم ایف کا وفد 24 فروری کو پاکستان آئے گا۔(جاری ہے) صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو ہوئے وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا کہ رواں مالی سال کے ابتدائی 7 ماہ کا کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس ہے، آئی ایم ایف کادوسرا مشن ششماہی جائزے کے لیے مارچ میں پاکستان آئیگا، آئی ایم ایف کے پروگرام سے متعلق ہر چیز ٹھیک ہے، معاشی شرح نمو کواحتیاط سے آگے بڑھانا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ رواں مالی...
    اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) مشن کلائمیٹ فنڈ پر بات چیت کیلئے 24 فروری کو پاکستان آئے گا۔نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ عالمی مالیاتی فنڈ کے ساتھ کلائمیٹ فنڈ پر بات چیت ہوگی، آئی ایم ایف مشن سے کلائمیٹ فنڈ کی مد میں ایک سے ڈیڑھ ارب ڈالرز ملنے کی امید ہے۔ان کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف کا دوسرا مشن ششماہی جائزے کیلئے مارچ میں پاکستان آئے گا۔محمد اورنگزیب نے کہا کہ آئی ایم ایف پروگرام سے متعلق ہر چیز ٹھیک ہے، ایک مہینے کا کرنٹ اکاونٹ خسارہ منفی ہوا ہے،...
    پشاور: نگراں حکومت کے دوران بھرتی افراد کو نکالنے کے معاملے پر پاکستان پیپلز پارٹی نے خیبر پختونخوا ایمپلائز ایکٹ 2025 کو پشاور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا۔ پی پی پی کے صوبائی صدر محمد علی شاہ نے ایکٹ کے خلاف درخواست دائر کی۔ درخواست گوہر الرحمان ایڈووکیٹ کی توسط سے دائر کر دی گئی ہے۔ درخواست میں صوبائی حکومت، سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ، سیکرٹری لاء، سیکرٹری صوبائی اسمبلی اور ایڈووکیٹ جنرل خیبر پختونخوا کو فریق بنایا گیا ہے۔ درخواست گزار کے مطابق نگراں حکومت کے دوران مختلف سرکاری محکموں کے دوران ہزاروں افراد بھرتی ہوئے، صوبائی حکومت نے ان افراد کو نکالنے کے لیے اب قانون سازی کی، صوبائی حکومت نے ملازمین کو نکالنے کے لیے خیبر پختونخوا ایمپلائز...
    سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے اوورسیز پاکستانیز کو وزارت اوورسیز کے حکام نے آگاہ کیا ہے کہ متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کی جانب سے ویزا پابندیاں نرم کی گئی ہیں جس کے بعد مسائل کم ہوئے ہیں، اور گزشتہ 6 ماہ میں 4 لاکھ 2 ہزار پاکستانی یو اے ای جاچکے ہیں۔ وزارت کے حکام نے قائمہ کمیٹی کو بتایا کہ وزیراعظم نے دورہ متحدہ امارات میں اعلیٰ حکام کے ساتھ ویزا پابندیوں کا معاملہ اٹھایا تھا، پاکستانی سفارتخانہ یو اے ای میں اماراتی حکام کے ساتھ ویزا پابندیوں میں مزید نرمی کے لیے کوششیں کر رہا ہے۔ سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے اوور سیز پاکستانیز کا اجلاس چیئرمین ذیشان خانزادہ کی زیرصدارت ہوا، اجلاس میں وزارت...
    فیصل آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔20 فروری ۔2025 )ایکسپورٹ فیسیلیٹیشن سکیم میں کسی قسم کی تبدیلی سے برآمدات کی نمو کو شدید نقصان پہنچ سکتا ہے اس لیے حکومت کو اس پر نظرثانی کرنے سے گریز کرنا چاہیے ٹیکسٹائل ایکسپورٹرجاوید احمدنے ویلتھ پاک کو بتایا کہ کاروباری برادری متعدد مسائل کی وجہ سے جدوجہد کر رہی ہے انہوں نے وضاحت کی کہ برآمد کنندگان بجلی، گیس اور پیٹرولیم مصنوعات کی بڑھتی ہوئی قیمتوں سے لڑ رہے ہیں اب انہیں حکومت کی طرف سے مطلع کیا گیا ہے کہ وہ ایکسپورٹ فیسیلیٹیشن سکیم پر نظرثانی کرنے جا رہی ہے.(جاری ہے) انہوں نے کہا کہ یہ سکیم برآمد کنندگان کے لیے ایک اہم معاون ہے جس سے انہیں تجارتی لاگت میں...
    راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن ) پاکستان اور ترکیہ کے درمیان مشترکہ فوجی مشق ’’اتاترک 13‘‘ اختتام پذیر ہوگئی۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاکستان اور ترکیہ کی افواج کے درمیان انسداد دہشت گردی کے شعبے میں مشترکہ مشق کی اختتامی تقریب چراٹ میں منعقد ہوئی، مشق ’اتاترک 13‘ کا آغاز 10 فروری کو ہوا جو 2 ہفتے جاری رہی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق مشق میں سپیشل سروسز گروپ، پاکستان آرمی کی 2 جنگی ٹیموں اور سپیشل فورسز، جمہوریہ ترکیہ کے تمام 36 رینگ نے مشق میں حصہ لیا، تقریب کے مہمانِ خصوصی کمانڈر 11 کور تھے جبکہ ترکیہ سے بریگیڈیئر جنرل احمد عاشق نے بھی تقریب میں شرکت کی۔ ...
    لندن(نیوز ڈیسک)ایپل نے آئی فون 16 سیریز کا سب سے سستا ماڈل صارفین کے لیے متعارف کرا دیا ہے۔آئی فون 16 ای کو کمپنی کی جانب سے 19 فروری کو متعارف کرایا گیا جس میں ہوم بٹن نہیں دیا گیا، اس طرح اب ایپل کی تمام ڈیوائسز ہوم بٹن فری ہوگئی ہیں۔یہ نیا کم قیمت آئی فون 2022 کے آئی فون ایس ای کی جگہ لے گا۔آئی فون ایس ای (2022) آخری آئی فون تھا جس میں ٹچ آئی ڈی بٹن (ہوم بٹن) دیا گیا تھا اور اس سیریز کے نئے ماڈل کو آئی فون 16 سیریز کا حصہ بنا کر ایس ایس سیریز کو ختم کر دیا گیا ہے۔ ایپل کا نیا آئی فون ایس ای ماڈل 19 فروری...
    فائل فوٹو سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کا اجلاس طلب کر لیا گیا۔سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کا اجلاس 24 فروری کو سپریم کورٹ میں ہو گا۔ سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے عہدیداروں سے آئی ایم ایف وفد کی ملاقات وفد کو ججز کی کم تعداد اور ثالثی نظام کی اہمیت سے آگاہ کیا گیا، قانونی اصلاحات اور گڈ گورننس پر بھی تبادلہ خیال ہوا۔ سپریم کورٹ میں اجلاس میڈیا انڈر اٹیک اور پیکا قانون کے بعد صحافیوں کو درپیش چیلنجز کے عنوان سے ہو گا۔اجلاس میں صحافتی تنظیموں کے عہدیداران کو مدعو کیا جائے گا۔
    اسلام ٹائمز: کراچی، جنوبی پنجاب، ڈیرہ اسماعیل خان، بنوں، کوہاٹ، کرم، ہزارہ جات، خیبر، مہمند سمیت مختلف علاقوں سے کالعدم سپاہ صحابہ سمیت تکفیری دھڑوں کے مدارس اور مراکز سے وابستہ لوگ کالعدم تحریک طالبان میں شمولیت کا اعلان کر رہے ہیں۔ اس سے پہلے پاکستان کی مذہبی جماعتوں اور مذہبی شخصیات کی جانب سے خودکش حملون اور ٹارگٹ کلنگ کے واقعات کی پاکستانی فوج کی جانب سے افغان سرحد کیساتھ پٹی میں جاری آپریشنز کا ردعمل کہہ کر تائید اور توجیہ کی جاتی تھی، اب اس کے برعکس کالعدم تحریک طالبان کے مختلف دھڑے سوشل میڈیا کے ذریعے تصاویر اور خبریں جاری کرتے ہیں کہ مذکورہ علاقوں سے گروپس کی صورت میں لوگ کالعدم تحریک طالبان سے ملحق ہو رہے...
    پاکستان اور ترکیہ افواج کی ’پاک-ترکیہ مشترکہ مشق اتاترک 13 کی اختتامی تقریب چیراٹ میں منعقد ہوئی۔ 2 ہفتوں پر مشتمل مشق 10 فروری 2025 کو شروع ہوئی تھی، جس میں پاکستان آرمی کے اسپیشل سروس گروپ کی 2 کومبیٹ ٹیموں اور ترکیہ کی اسپیشل فورسز کے 36 اہلکاروں نے حصہ لیا۔ مزید پڑھیں: پشین اور ژوب میں آپریشن، 2 خوارجی ہلاک 5 گرفتار: آئی ایس پی آر آئی ایس پی آر کے مطابق اختتامی تقریب میں کمانڈر 11 کور نے چیف گیسٹ کے طور پر شرکت کی، جبکہ ترکیہ کے بریگیڈیئر جنرل احمد آشک نے بھی تقریب میں شرکت کی۔ فوجیوں نے مشق کے دوران اپنے پیشہ ورانہ معیار کا اعلیٰ مظاہرہ پیش کیا۔ مزید پڑھیں: سوات: غیرملکی سفیروں...
    اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ کا کہنا ہے کہ حکومت نے عمران خان کو کوئی پیشکش نہیں کی البتہ عمران خان اسٹیبلشمنٹ سے این آر او لینا چاہتے ہیں۔نجی ٹی وی جیو نیوز کے مارننگ شو جیو پاکستان میں گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ کا کہنا تھاکہ بانی پی ٹی آئی کہہ چکے ہیں کہ وہ اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ بات کرنے کیلئے تیار ہیں، بانی پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ سے بات کرنا چاہتے ہیں اور این آر او اور ریلیف لینا چاہتے ہیں۔عمران خان کو پیشکش سے متعلق سوال پر رانا ثنا اللہ کا کہنا تھاکہ بانی پی ٹی آئی کو کس نے آفر کی، آج تک وہ...
    امریکہ(نیوز ڈیسک)امریکی ایئر لائن ڈیلٹا نے رواں ہفتے ٹورنٹو ایئرپورٹ پر لینڈ کرتے ہوئے حادثے کا شکار ہونیوالے طیارے کے ہر مسافر کو 30 ہزار ڈالر دینے کا اعلان کیا ہے۔فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق کمپنی کے ایک ترجمان نے کہا ہے کہ یہ اقدام کسی قسم کی شرط پر مبنی نہیں اور اس سے مسافروں کے حقوق پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔ رپورٹ کے مطابق پیر کے روز ڈیلٹا ایئر لائنز کا طیارہ امریکی شہر منیسوٹا سے روانہ ہوا تھا جو ٹورنٹو کے ایئرپورٹ پر رن وے سے ٹکرا کر الٹ گیا تھا، جس کے بعد طیار میں آگ لو گئی تھی تاہم رن وے پر الٹنے کے باوجود جہاز میں موجود تمام 80...
    اسلام آباد ہائیکورٹ— فائل فوٹو اسلام آباد ہائیکورٹ نے 26 نومبر کے احتجاج کے کیس میں گرفتار 120 سے زائد پی ٹی آئی ورکرز کی ضمانتیں منظور کرلیں۔قائم مقام چیف جسٹس سرفراز ڈوگر اور جسٹس محمد آصف نے ضمانتیں منظور کیں۔اسلام آباد ہائیکورٹ نے تمام ورکرز کو فوری رہا کرنے اور پولیس اسٹیشن میں بیانِ حلفی دینے کا حکم بھی دیا۔قائم مقام چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کا کہنا تھا کہ بیان حلفی دیں کہ آئندہ ایسا جرم نہیں کریں گے۔عدالت نے گرفتار افراد کو 20 ہزار روپے کے مچلکے اور ایک شیورٹی جمع کرانے کا بھی حکم دیا۔اس موقع پر وکیل علی بخاری، بابر اعوان، مرتضیٰ طوری و دیگر وکلاء عدالت میں پیش ہوئے تھے۔
    تکنیکی اور آپریشنل وجوہات کے باعث کراچی  ایئرپورٹ پر 3پروازیں منسوخ ہوئیں ۔ منسوخ ہونے والی پروازوں میں کراچی سے لاہورجانے والی سیرین ایئر کی پرواز ای آر 524 اورکراچی سے اسلام آبادجانے والی سیرین ایئرکی پرواز ای آر 504شامل ہیں، کراچی سے جدہ جانے والی پی آئی اے کی پرواز پی کے 731 بھی منسوخ ہونے والی پروازوں میں شامل ہے ۔
    مقررین نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو آر ایس ایس کا چہرہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان کی پالیسیاں ہٹلر کی فسطائی سوچ پر مبنی ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ تحریک کشمیر یورپ کی جانب سے دو ہفتے جاری رہنے والی کشمیر یکجہتی مہم کے اختتام پر اٹلی کے شہر بریشیا میں ایک عظیم الشان "کشمیر یکجہتی کانفرنس” منعقد کی گئی۔ ذرائع کے مطابق کانفرنس کا مقصد مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ریاستی دہشت گردی کو بے نقاب اور کشمیری عوام کے حق خودارادیت کی حمایت کرنا تھا۔ یورپ میں ہونے والی یہ سب سے بڑی کشمیر یکجہتی کانفرنس تھی، جس میں اٹلی کے مختلف شہروں سے کشمیری اور پاکستانی کمیونٹی نے شرکت کی۔ تقریب سے برطانوی رکن پارلیمنٹ افضل خان، تحریک کشمیر...
    اسلام آباد: وفاقی سرکاری ملازمین کی جانب سے بارش کے باوجود اسلام آباد میں احتجاج کیا جا رہا ہے جس کے مطالبات بھی سامنے آگئے ہیں۔ مظاہرین کا مطالبہ ہے کہ وفاقی سرکاری اداروں کے ملازمین کی تنخواہوں میں تفریق ختم کی جائے اور صوبائی طرز پر تمام وفاقی ملازمین کی اَپ گریڈیشن مع مراعات کی جائے، لیو انکیشمنٹ اور وفاقی ملازمین کی پینشن اصلاحات واپس لی جائیں۔ اس کے علاوہ، بجٹ 2024-25 میں تنخواہوں پر نافذ کردہ ٹیکس واپس لینے اور اداروں کی نجکاری کے دوران ملازمین کی نوکریوں کا تحفظ یقینی بنایا جانے کا مطالبہ بھی کیا گیا ہے۔ مظاہرین کا مطالبہ ہے کہ اسکولوں و اداروں کی بندش و نجکاری کے بجائے بہتر اصلاحات کی...
    دہلی(نیوز ڈیسک)5 فروری کو دہلی انتخابات کے بعد سے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے اندر اقتدار کے لیے 2 ہفتوں سے جاری کشمکش کے بعد راشٹریہ سویم سیوک سنگھ (آر ایس ایس) کی پہلی خاتون وزیر اعلیٰ ریکھا گپتا کو نامزد کر دیا گیا، یہ اقدام علامتی طور پر اس سال بھارت کی نو فاشسٹ تنظیم کے 100 سال پورے ہونے کے بعد اٹھایا گیا ہے۔ نجی اخبار کی رپورٹ کے مطابق اس سارے معاملے میں ستم ظریفی یہ ہے کہ کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا کی بنیاد بھی 1925 میں کانپور میں رکھی گئی تھی۔دہلی کے لیے بی جے پی کی پہلی خاتون وزیر اعلی آنجہانی سشما سوراج تھیں، جن کا آر ایس ایس سے کوئی تعلق نہیں...
    ڈیلٹا ایئرلائنز گزشتہ پیر کو ٹورنٹو پیئرسن انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر کریش لینڈنگ کے بعد ڈیلٹا کنکشن فلائٹ 4819 پر سوار ہر مسافر کو 30 ہزار ڈالر معاوضے کی پیشکش کی ہے۔ ایئر لائن نے بدھ کو ادائیگی کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ادائیگی کے اس فیصلہ کے ساتھ کوئی شرط عائد نہیں کی گئی ہے اور اس سے مسافروں کے قانونی حقوق متاثر نہیں ہوتے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: کینیڈا میں مسافر طیارہ لینڈنگ کے دوران الٹ گیا، متعدد مسافر زخمی ڈیلٹا کی علاقائی ذیلی کمپنی اینڈیورایئرکے تحت آپریٹ کی جانے والی پرواز، منیاپولس کے سینٹ پال ایئرپورٹ سے 76 مسافروں اور عملے کے 4 ارکان کے ساتھ روانہ ٹورنٹو کے لیے روانہ ہوئی جہاں لینڈنگ پر بومبارڈیئر سی آر...
    لاہور: موٹروے ایم 4 پر ملتان کے قریب  مسافر بس آگے جانے والے ٹرالر سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں 2 مسافر جاں بحق اور 2 شدید زخمی ہوگئے۔ ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق مسافر بس کراچی سے سوات جا رہی تھی۔ موٹروے پولیس جائے حادثہ پر امدادی کارروائیاں کر رہی ہے، سیکٹر کمانڈر امدادی سرگرمیوں کی نگرانی کر رہے ہیں۔ حادثے میں زخمی افراد کو اسپتال منتقل کروا دیا گیا ہے۔
    سعودیہ، مالدیپ اور متحدہ عرب امارات سمیت 5 ملکوں سے مزید 17 پاکستانیوں کو ڈی پورٹ کر دیا گیا۔ ان افراد کو گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران پاکستان ڈی پورٹ کیا گیا ہے۔ امیگریشن ذرائع کے مطابق سعودیہ سے بلیک لسٹ 4، زائد المیعاد قیام پر 1 اور بغیر پاسپورٹ 2 پاکستانی بے دخل کیے گئے۔ مالدیپ میں ناپسندیدہ قرار دے کر 1 جبکہ متحدہ عرب امارات میں بغیر پاسپورٹ اور زائد المیعاد قیام پر 2 افراد کو ڈی پورٹ کیا گیا۔ کینیا میں زائد المیعاد پاسپورٹ پر 1، قطر میں مفرور 4 اور مقامی قوانین کی خلاف ورزی پر 1 پاکستانی کو ڈی پورٹ کیا گیا۔