چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا یو اے ای کے دورے پر پہنچ گئے
اشاعت کی تاریخ: 17th, April 2025 GMT
چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا سرکاری دورے پر متحدہ عرب امارات پہنچ گئے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا نے اعلیٰ سطحی ملاقاتیں کرتے ہوئے دوطرفہ دفاعی تعلقات اور علاقائی سلامتی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔دورے کے دوران جنرل ساحر شمشاد مرزا نے یو اے ای کے وزیرِ مملکت برائے دفاع محمد فضل المزروئی، مسلح افواج کے چیف آف اسٹاف لیفٹیننٹ جنرل عیسیٰ سیف محمد المزروئی اور توازن کونسل کے سیکریٹری جنرل ڈاکٹر ناصر حمید النعیمی سے علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں کیں۔آئی ایس پی آر کے مطابق، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی نے توازن انڈسٹریل پارک کا بھی دورہ کیا.
ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی
پڑھیں:
چیئرمین پی اے سی جنید اکبرپردرج مقدمات کی تفصیل؛ اٹک میں 4، اسلام آباد میں ایک مقدمہ
اسلام آباد ہائیکورٹ میں پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے چیئرمین جنید اکبر کی مقدمات کی تفصیلات سے متعلق کیس میں پولیس نے رپورٹ پیش کردی۔
اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس خادم سومرو نے پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے چیئرمین جنید اکبر کی مقدمات کی تفصیلات فراہمی کے کیس کی سماعت کی۔اسلام آباد اوراٹک پولیس نے مقدمات کی رپورٹس عدالت میں جمع کروا دیں۔
مزید پڑھیں: پی ٹی آئی رہنما جنید اکبر کی درخواست پر وزارت داخلہ، آئی جی اسلام آباد، نیب اور دیگر سے جواب طلب
پولیس رپورٹ کے مطابق جنید اکبر پر ضلع اٹک میں 4 اور اسلام آباد میں ایک مقدمہ درج ہے۔ عدالت نے پولیس رپورٹ پیش ہونے پر کیس ہدایت کے ساتھ نمٹا دیا۔