ایران سے 8 پاکستانیوں کی میتیں آبائی علاقوں میں پہنچا دی گئیں
اشاعت کی تاریخ: 17th, April 2025 GMT
’جیو نیوز‘ گریب
ایران میں دہشت گردی کا نشانہ بننے والے 8 پاکستانیوں کی میتیں آبائی علاقوں میں پہنچا دی گئیں۔
5 میتوں کو ایمبولینسز کے ذریعے آبائی علاقے خانقاہ شریف، 2 میتوں کو احمد پور شرقیہ اور 1 کو شجاع آباد پہنچا دیا گیا۔
5 میتوں کی اجتماعی نمازِ جنازہ گورنمنٹ ہائی اسکول خانقاہ شریف گراؤنڈ میں ادا کی جائے گی، 2 میتوں کی نمازِ جنازہ محراب والا اور چکی موڑ کے علاقے میں ادا کی جائے گی۔
ایران نے اپنے صوبے سیستان (ایرانی بلوچستان) میں آٹھ پاکستانیوں کے قتل کی مذمت کی ہے۔
1 جاں بحق نوجوان کی نمازِ جنازہ شجاع آباد کے علاقے ساندھی والا میں ادا کی جائے گی۔
واضح رہے کہ 12 اپریل کو 8 پاکستانی شہریوں کو سیستان کے علاقے مہرستان میں افغان بارڈر کے قریب نشانہ بنایا گیا تھا۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
ایران سے 8 پاکستانیوں کی لاشیں آج لائی جائیں گی
ایران میں قتل کیے گئے 8 پاکستانیوں کی لاشوں کو آج پاکستان کے حوالے کیا جائے گا، یہ لاشیں براستہ تفتان لائی جائیں گی۔
ضلعی انتظامیہ کے مطابق ایران کے سرحدی صوبے سیستان کے علاقے مہرستان میں قتل کیے گئے 8 پاکستانیوں کی لاشوں کو ضروری کارروائی کے بعد آج پاکستان کے حوالے کیا جائے گا۔
ایران نے اپنے صوبے سیستان (ایرانی بلوچستان) میں آٹھ پاکستانیوں کے قتل کی مذمت کی ہے۔
پاکستانی سفیر مدثر ٹیپو کے مطابق بہاولپور کے 8 محنت کش پاکستانی ایران کے شہر مہرستان میں قتل ہوئے، جن میں محمد عامر، محمد دلشاد، محمد ناصر، ملک جمشید، محمد دانش، محمد نعیم، غلام جعفر اور محمد خالد شامل ہیں۔
واضح رہے کہ ایران کے علاقے سیستان میں 12 اپریل کو قتل کیے گئے مزدوروں کا تعلق بہالپور سے تھا۔