ایئر فورس کے طیارے کے ذریعے ایران سے 8 پاکستانیوں کی میتیں بہاولپور منتقل
اشاعت کی تاریخ: 17th, April 2025 GMT
راولپنڈی ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) ایئر فورس کے طیارےکے ذریعے ایران سے 8 پاکستانیوں کی میتیں بہاولپور منتقل کر دی گئیں۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان ایئر فورس کا طیارہ ایران سے 8 پاکستانیوں کی میتیں لے کر بہاولپور پہنچا، پاکستانی شہریوں کی میتوں کو زاہدان سے بہاولپور منتقل کیا گیا۔ 8 پاکستانی ایران کے علاقے سیستان میں دہشت گرد حملے کا نشانہ بنے تھے، میتوں کو ضروری میڈیکو لیگل عمل کی تکمیل کے بعد پاکستانی قونصل جنرل کے حوالے کیا گیا۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ میتوں کو بہاولپور ایئرپورٹ سے ایمبولینسز کے ذریعے انکے آبائی علاقوں کو روانہ کیا گیا، دہشتگردی کا شکار بننے والے افراد موٹر مکینک تھے اور یہ ایران کے صوبے سیستان کی ایک ورکشاپ میں کام کرتے تھے۔
10 سالہ امریکی بچی نے 2 ڈگریاں حاصل کرلیں
واضح رہے کہ ایران کے علاقے سیستان میں 12 اپریل کو قتل کیے گئے مزدوروں کا تعلق بہالپور کے نواحی علاقےخانقاہ شریف اور احمد پور شرقیہ سے تھا۔
پاکستانی سفیر مدثر ٹیپو کے مطابق بہاولپور کے جو 8 محنت کش پاکستانی ایران کے شہر مہرستان میں قتل ہوئے ان میں محمد عامر، محمد دلشاد، محمد ناصر، ملک جمشید، محمد دانش، محمد نعیم، غلام جعفر اور محمد خالد شامل ہیں۔
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: ایران کے
پڑھیں:
ایران سے 8 شہریوں کے جسد خاکی سی-130 کے ذریعے بہاولپور لائے گئے، آئی ایس پی آر
بہاولپور:ایران میں قتل ہونے والے پاکستان کے 8 شہریوں کے جسد خاکی پاک فضائیہ کے سی 130 طیاروں کے ذریعے زاہدان سے پنجاب کے شہر بہاولپور پہنچا دیے گئے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)کے مطابق حکومت پاکستان کی خصوصی ہدایات پر پاک فضائیہ کا سی-130 طیارہ ایران کے شہر زاہدان سے 8 پاکستانی شہریوں کے جسد خاکی لے کر بہاولپور پہنچا ہے۔
ایران میں صوبہ سیستان بلوچستان میں بہیمانہ طور پر قتل ہونے والے تمام 8 شہریوں کا تعلق ضلع بہاولپور سے تھا اور میڈیکو لیگل کارروائی اور دیگر ضروری دستاویزات کی تکمیل کے بعد پاکستانی قونصل جنرل زاہدان کو میتیں حوالے کی گئیں۔
آئی ایس پی آر نے بتایا کہ بہاولپور ایئرپورٹ پرمیتوں کی آمد پر تعزیتی تقریب ہوئی، جس میں سول اور عسکری حکام نے شرکت کی اور شہدا کو خراجِ عقیدت پیش کیا گیا اور لواحقین سے اظہارِ تعزیت کیا گیا۔
بیان میں کہا گیا کہ پاکستانی افواج دکھ کی گھڑی میں پوری قوم کے ساتھ کھڑی ہیں اور دہشت گردی کے ہر شکل و صورت کے خلاف اپنے غیر متزلزل عزم کا اعادہ کرتی ہیں۔
چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی اور سروسز چیفس نے بھی اس اندوہ ناک سانحے پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا، جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے ان کے لیے صبر و حوصلے کی دعا کی۔