2025-01-22@19:05:42 GMT
تلاش کی گنتی: 6253
«حماس کی ثابت قدمی»:
سوئی سدرن گیس کمپنی لمیٹڈ میں پیپلز پارٹی نے سال 2008میں جعلی سند پر افسر بھرتی کر دیا، تنخواہ کی مد میں کروڑوں روپے ادائیگی کر دی گئی، اعلیٰ حکام نے انکوائری کرنے کی سفارش کر دی۔ جرأت کے رپورٹ کے مطابق سوئی سدرن گیس کمپنی لمیٹڈ میں 19فروری 2008 کو ڈیپوٹیشن کے بنیاد پر...
چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ عمران خان نے ہدایت دی ہے کہ7 دن میں کمیشن نہ بنا تو مذاکرات کا چوتھا دور نہیں ہوگا، کمیشن کے قیام کے لیے حکومت کے منتظر ہیں، اگر کمیشن نہیں بننے جارہا تو مذاکرات کا کوئی فائدہ نہیں۔اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو...
کسی بھی قومی معاملے پرایک صفحے پر نہ آنے والے ارکان پارلیمنٹ تنخواہ کے معاملے پرمتفق ہوگئے ۔سینیٹ کے اجلاس کے دوران اراکین پارلیمنٹ کی تنخواہوں اور الاؤنسز سے متعلق ترمیمی بل 2025 منظور کرلیا گیا۔رپورٹ کے مطابق سینیٹر دنیش کمار نے ارکان پارلیمنٹ کی تنخواہوں اور الاؤنسز سے متعلق ترمیمی بل سینیٹ میں پیش...
وزیراعظم شہباز شریف نے حج 2025 کے لیے خصوصی تیاریوں کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ۔زیراعظم محمد شہباز شریف نے حج 2025 کی تیاریوں کے حوالے سے جائزہ اجلاس کی صدارت کی۔اجلاس میں وفاقی وزرا احد خان چیمہ، چوہدری سالک حسین اور متعلقہ اعلی حکام نے شرکت کی۔ اجلاس کو حج فنڈ پر پیش...
کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) شہر کے مختلف علاقوں میں حادثات وپر تشدد واقعات میں نومولود اور خواتین سمیت 8 افراد جاں بحق ہوگئے دیگر واقعات میں 12افراد زخمی ہوئے ۔ تفصیلات کے مطابق نیپا چورنگی پل گلستان جوہر موبائل مارکیٹ کے قریب نامعلوم افراد نے 25سالہ محمد زبیر ولد محمد افضل کو فائرنگ کر...
کراچی (اسٹاف رپورٹر)وزیر داخلہ قانون و پارلیمانی امور ضیاالحسن لنجارنے سابق ایم پی اے میر غالب ڈومکی پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ واقعہ کی غیر جانبدارانہ اور شفاف تحقیقات کے حوالے سے ضلعی پولیس کو باقاعدہ احکامات جاری کردیے ہیں۔سندھ اسمبلی میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے وزیر داخلہ سندھ...
کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) جناح اسپتال کے 3 گارڈز نے ایمانداری کا مظاہرہ کرتے ہوئے بے ہوش خاتون کی قیمتی اشیا اور بھاری رقم لوٹا دی۔ صدر کے علاقے جناح اسپتال میں چند روز قبل گائنی وارڈ کے باہر ایک خاتون بے ہوشی کی حالت میں پائی گئیں۔ اسپتال کے 3 گارڈز نے فوری...
کراچی (اسٹاف رپورٹر)انسداد دہشتگردی عدالت میںسانحہ چکرا گوٹھ کیس ‘ایم کیو ایم لندن کے ٹارگٹ کلر رئیس مما سمیت دیگر ملزمان کے خلاف 13 سال پرانے مقدمہ کا فیصلہ مؤخر،سانحہ چکرا گوٹھ کیس کی سماعت بغیر کسی کارروائی کے ملتوی۔سانحہ چکرا گوٹھ کیس کا فیصلہ فروری کے پہلے ہفتے میں سنائے جانے کا امکان ہے...
کراچی ( اسٹاف رپورٹر)ڈرائیونگ لائسنس آن لائن ہونے سے لائسنس بنوانے والوں کی تعداد میں4سو فیصد تک اضافہ ہوگیا تفصیلات کے مطابق ٹریفک چالان کے جرمانوں میں اضافے کے باعث شہری لائسنس کے حصول کیلیے سر گرم ہوگئے آن لائن لائسنس بنانے کی شرح 4 سو فیصد تک بڑھ گئی جبکہ مختلف ڈرائیونگ لائسنس برانچز...
کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) نارتھ کراچی میں زیرزمین پانی کے ٹینک سے بچے صارم کی پوسٹ مارٹم رپورٹ میں تشدد اور زیادتی کی تصدیق ہوگئی 2 افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔ بلال کالونی تھانے کی حدود نارتھ کراچی میں واقع بیت النعم نامی رہائشی اپارٹمنٹ کے زیر زمین پانی کے ٹینک سے...
کراچی(اسٹاف رپورٹر)محکمہ اسکول ایجوکیشن کی جانب سے حافظ معین اختر کی بطور ڈائریکٹر اسکولز ایجوکیشن تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے. نوٹیفیکیشن کے مطابق گریڈ 20 کے افسر اور گورنمنٹ گرلز سیکنڈری اسکول G 10 ایریا کورنگی کے چیف ہیڈ ماسٹر حافظ معین اختر کو ڈائریکٹر اسکولز ایجوکیشن پرائمری مقرر کردیا گیا ہے۔یاد...
کراچی ( اسٹاف رپورٹر )گارڈن سے اغوا کیے گئے دو بچوں کی تلاش کے دوران پولیس نے 19 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا ۔ملزمان سے ٹھوس شواہد اکھٹے کیے گئے ہیں۔ڈپٹی انسپکٹر جنرل ساؤتھ سید اسد رضا نے بتایا ہے کہ سی سی ٹی وی فوٹیج سے پتہ چلا ہے کہ انہیں موٹر...
کراچی (اسٹاف رپورٹر)سندھ ہائی کورٹ میںکراچی کے علاقے ملیر سے لاپتا شہری کی گمشدگی کی درخواست ،عدالت نے درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔سندھ ہائیکورٹ میں کراچی کے علاقے ملیر سے لاپتا شہری کی گمشدگی کی درخواست کی سماعت ہوئی جہاں درخواست گزار کاکہنا تھا کہ شہری محمد اختر کو اپریل 2024 ء میں گھر سے...
کراچی (پ ر)لانڈھی ٹائون کے چیئرمین عبدالجمیل خان نے جماعت اسلامی حیدرآباد کے رہنما اور سابق رکن سندھ اسمبلی عبدالوحید قریشی جماعت اسلامی دائود چورنگی کے کونسلر عبدالقدوس اور رکن جماعت اسلامی قاری جمال الدین کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مرحومین کی مغفرت کی دعا کی ہے اور لواحقین...
ابوجا (انٹرنیشنل ڈیسک) افریقا کے سب سے زیادہ گنجان آباد ملک نائیجیریا نے برکس کی طرف سے اتحادی بننے کی دعوت قبول کر لی ۔ نائیجیریا کی وزارت خارجہ کے نائب ترجمان نے جاری کردہ تحریری بیان میں کہا کہ یہ اقدام نائیجیریا کے بین الاقوامی تعاون کی حوصلہ افزائی اور اقتصادی مواقع سے استفادے...
کویت سٹی (انٹرنیشنل ڈیسک) کویت کی وزارت تجارت و صنعت نے کہا ہے کہ گزشتہ برس سمبر کے دوران برآمدات 7کروڑ 49لاکھ ڈالر تک پہنچ گئیں، جو نومبر کے مقابلے میں 12.08 فیصد زیادہ ہیں۔ خلیج تعاون کونسل (جی سی سی) ممالک کو دسمبر میں کویتی برآمدات کے لیے 1766 سرٹیفکیٹ آف اوریجن جاری کیے...
بیجنگ(انٹرنیشنل ڈیسک) جزائر غرب الہند کے ملک گریناڈا کے وزیراعظم ڈیکون مچل نے کہا ہے کہ وہ چین کے ساتھ عملی تعاون کے لیے پرعزم ہیں۔ گریناڈا کے وزیراعظم ڈیکون مچل نے چائنا میڈیا گروپ کے ساتھ ایک خصوصی انٹرویو میں کہا کہ 20 جنوری گریناڈا اور چین کے درمیان سفارتی تعلقات کی بحالی کا...
واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ وہ سابق صدر جان ایف کینیڈی کے قتل سے متعلق خفیہ دستاویزات عوام کے سامنے آشکار کریں گے۔ ٹرمپ کا کہناتھا کہ اقتدار سنبھالنے کے بعد وہ جو کام کریں گے ان میں سے ایک یہ ہے کہ کینیڈی کے قتل سے متعلق تمام...
ابوظبی (انٹرنیشنل ڈیسک) متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید النہیان اور شام کی نئی انتظامیہ کے رہنما احمد الشرع کے درمیان ٹیلیفون پر گفتگو کی گئی،جس میں دونوں رہنماؤں نے مشترکہ دلچسپی کے مختلف شعبوں میں تعلقات کو مضبوط بنانے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا۔ اس موقع پر اماراتی صدر شیخ...
کینیا کے فوجی ہیٹی کے ہوائی اڈے پر قومی پرچم تھامے کھڑے ہیں نیروبی(انٹرنیشنل ڈیسک ) کینیا نے ہیٹی میں جرائم پیشہ گروہوں کی سرکوبی کے لیے اپنے فوجی بھیج دیے ۔ خبررساں اداروں کے مطابق کینیا کے وزیر داخلہ نے اپنے بیان میں تصدیق کی کہ ہیٹی میں 217 اہل کاروں کو تعینات کیا...
کراچی میں جناح اسپتال کے 3 گارڈز نے ایمانداری کا مظاہرہ کرتے ہوئے بیہوش خاتون کی قیمتی اشیا اور بھاری رقم لوٹا دی۔ جناح اسپتال میں چند روز قبل گائنی وارڈ کے باہر ایک خاتون بے ہوشی کی حالت میں پائی گئیں۔ اسپتال کے 3 گارڈز نے فوری طور پر خاتون کو ریسکیو کیا...
کراچی: بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں اضافے کے سبب مقامی مارکیٹ بھی اضافہ ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 5ڈالر کے اضافے سے 2708 ڈالر کی سطح پر آگئی۔ اضافے کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی 24قیراط کے حامل فی...
اسلام آباد: یہ بحث شروع ہو گئی ہے کہ کیا آئینی بنچ 26 ویں ترمیم کیخلاف درخواستوں پر بینچ میں تمام ججز کو شامل کرے گا؟ کیس میں درخواست گزار فل کورٹ کی تشکیل کی درخواست کریں گے۔ اب سب کی نظریں 8رکنی آئینی بینچ پر ہیں کہ وہ فل کورٹ بنائیں گے...
سپریم کورٹ میں تحریک انصاف سمیت دیگر فریقین نے 26ویں ترمیم کے خلاف درخواستیں دائر کر رکھی ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ آئینی بینچ میں 26ویں آئینی ترمیم کے خلاف درخواستیں 27 جنوری کو سماعت کیلئے مقرر ہو گئیں۔ جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں آئینی بینچ سماعت کرے گا، آئینی ترمیم کےخلاف 18 سے زائد...
حکومت کی جانب سے آفشور ڈیجیٹل سروسز پر 20 فیصد انکم ٹیکس عائد کرنے کا امکان ہے، جبکہ ٹیکس فراڈ میں ملوث افراد کو 10 سال قید کی سزا اور ان لینڈ ریونیو کے جونیئر افسر کو کمشنر ایف بی آر کی پیشگی اجازت لیے بغیر گرفتاری کی اجازت دینے پر بھی غور کر رہی...
سابق وزیراعظم اور بانی پی ٹی آئی کی ہمشیرہ کا اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی نے کمیٹی کو 2 مطالبات پر بات کرنے کا کہا، سپریم کورٹ ججز کا کمیشن بنایا جائے، 9 مئی اور 26 نومبر واقعات کی غیر جانبدارانہ تحقیقات کی جائیں۔...
سپریم کورٹ بینچز کے اختیارات کا کیس مقرر نہ ہونے پر تینوں ججز کی طرف سے چیف جسٹس کو لکھے گئے خط کے متن میں کہا گیا کہ آفس کی جانب سے جوڈیشل آرڈر کو نہ ماننا نہ صرف ادارے کی عزت کو کم کرنے کے مترادف ہے بلکہ قانون سے بھی انحراف ہے، اس...
حیدرآباد: امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن مرکز تبلیغ اسلام میں زیریں سندھ کے امرائے اضلاع وذمے داران کی ورکشاپ سے خطاب کررہے ہیں‘امیر صوبہ کاشف سعید شیخ‘ امیر العظیم اور محمد یوسف بھی موجود ہیں
حیدرآباد: امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن مرکز تبلیغ اسلام میں زیریں سندھ کے امرائے اضلاع وذمے داران کی ورکشاپ سے خطاب کررہے ہیں‘امیر صوبہ کاشف سعید شیخ‘ امیر العظیم اور محمد یوسف بھی موجود ہیں
ڈیرہ غازی خان: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز غازی یونیورسٹی میں اسکالرشپ پروگرام کی تقریب میں شریک ہیں
اکوڑہ خٹک: جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمن جامعہ حقانیہ میں دورہ ختم بخاری کی تقریب سے خطاب کررہے ہیں
اکوڑہ خٹک: جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمن جامعہ حقانیہ میں دورہ ختم بخاری کی تقریب سے خطاب کررہے ہیں
اسلام آباد ( مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما اور سینیٹر شیری رحمان نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف نے امریکا میں بہت لابنگ کی ہوئی ہے۔ اس حوالے سے اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ دیگر ممالک اور پارٹیز بھی لابنگ کرتی ہیں کیوں کہ امریکہ اب بھی بہت...
لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) لاہور ہائی کورٹ میں ریپ کے الزام میں گرفتار ملزم واجد علی کی درخواست ضمانت اور اینٹی ریپ ایکٹ پر عملدرآمد کیس کی سماعت کے دوران ایڈووکیٹ جنرل پنجاب کی رپورٹ پر عدالت نے استفسار کیا کہ کیا پنجاب میں ہر 15 منٹ میں ایک ریپ ہو رہا ہے؟ تفصیلات کے مطابق...
راولپنڈی( مانیٹرنگ ڈیسک ) ایرانی مسلح افواج کے چیف آف سٹاف میجر جنرل محمد باقری نے جی ایچ کیو کا دورہ کیا، جہاں پر ایرانی چیف آف سٹاف نے پاک فوج کے سپہ سالار سید جنرل عاصم منیر سے ملاقات کی۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق چیف آف...
ہالہ: جماعت اسلامی کے مرکزی جنرل سیکرٹری امیر العظیم‘ ممتاز حسین سہتو‘ حافظ نصراللہ چنا اور محمد یوسف منصورہ میں تقریب ختم بخاری سے خطاب کررہے ہیں کراچی(اسٹاف رپورٹر) مرکزی سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی امیرالعظیم نے کہاہے کہ جماعت اسلامی اسلام آباد کے ایوانوں میں دین کا بندہ دروازہ کھولنا چاہتی ہے۔مسجد کی امامت امامت...
ڈیرہ غازی خان(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ سوشل میڈیا کی وجہ سے پاکستان میں جھوٹ کا سیلاب آگیا، جن کے پاس بتانے کے لیے کوئی کارکردگی نہیں، وہ جھوٹ کا سہارا لیتے ہیں۔وزیر اعلیٰ پنجاب نے ڈی جی خان میں ہونہار اسکالر شپ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کے...
کراچی (اسٹاف رپورٹر) وزیر بلدیات سندھ سعید غنی نے کہا ہے کہ کراچی سمیت صوبے بھر میں غیر قانونی تعمیرات کے خلاف گزشتہ 5 سال کے مقابلے 2024ء میں سب سے زیادہ آپریشن کیے گئے ہیں اور یہ سلسلہ ہنوز تیزی سے جاری ہے، جلد ہی ایس بی سی اے کے قوانین میں ترامیم کرکے...
اسلام آباد(نمائندہ جسارت)سپریم کورٹ آئینی بینچ نے طلبہ یونینز کی بحالی کے معاملے پر وفاق اور متعلقہ فریقین کو نوٹسز جاری کردیے۔جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں چھ رکنی آئینی بنچ نے مختلف مقدمات پر سماعت کی۔ طلبہ یونین بحالی کیس میں جسٹس جمال خان مندوخیل نے کہا کہ قائد اعظم یونیورسٹی میں اسٹوڈنٹس...
کابل(مانیٹرنگ ڈیسک)طالبان کے سینیئر رہنما اور وزارت خارجہ کے نائب وزیر برائے سیاسی امور شیر محمد عباس ستانکزئی نے اپنی قیادت پر زور دیا ہے کہ لڑکیوں کی تعلیم پر پابندی پر نظر ثانی کی جائے۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق شیر محمد عباس ستانکزئی نے صوبہ خوست میں مذہبی اسکول کی تقریب سے خطاب...
کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ اسمبلی میں جماعت اسلامی کے پارلیمانی لیڈر محمد فاروق فرحان نے پیر کو سندھ اسمبلی کے اجلاس میں اپنے حلقہ انتخاب شاہ فیصل کالونی، رفاہ عام اور جامعہ ملیہ سمیت ملحقہ علاقوں میں پانی کی شدید قلت سے متعلق توجہ دلاؤ نوٹس پیش کیا جس میں انہوں نے کہا کہ کے...
لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) پنجاب حکومت نے آلودگی پھیلانے والی سرکاری گاڑیوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ کرلیا۔ پنجاب میں سرکاری گاڑیوں کی جانب سے بڑھتی ہوئی فضائی آلودگی پر قابو پانے کے لیے حکومت نے بڑا اقدام اٹھانے کا فیصلہ کیا ہے، اس سلسلے میں 30 جنوری کے بعد سرکاری گاڑیوں کی پکڑ دھکڑ...
حیدرآباد (نمائندہ جسارت) سندھ ترقی پسند پارٹی کے چیئرمین ڈاکٹر قادر مگسی سے ان کی رہائش گاہ پر جماعت اسلامی سندھ کے امیر کاشف شیخ کی قیادت میں جماعت اسلامی کے وفد نے ملاقات کی اور 26جنوری کو حیدرآباد میں ہونے والے سیمینار کی دعوت دی جسے سندھ ترقی پسند پارٹی کے چیئرمین ڈاکٹر قادر...
کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) کراچی میں دواؤں کی قیمتیں غریب مریضوں کی پہنچ سے دور ہوگئیں، گزشتہ سال دواؤں کی قیمتوں میں 3 سے 4 بار اضافہ کیا گیا۔ امراض قلب، نزلہ زکام، ذہنی دباؤ، ملٹی وٹامن، شوگر اور اینٹی الرجی سمیت روز مرہ میں استعمال ہونے والی ادویات کی قیمتوں میں 2023 ء کے مقابلے...
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) ملک کے ایوان بالا (سینیٹ) کے اجلاس کے دوران اراکین پارلیمنٹ کی تنخواہوں اور الاؤنسز سے متعلق ترمیمی بل 2025ء منظور کرلیا گیا ،دیت سے متعلق بل قائمہ کمیٹی برائے قانون و انصاف کے سپرد کر دیا گیا جبکہدستور ترمیمی بل 2025ء بھی متعلقہ قائمہ کمیٹی کے سپرد۔ تفصیلات کے مطابق...
کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ ہائیکورٹ میںسابق صدر عارف علوی کے خلاف تھانہ واہ کینٹ میں مقدمہ کا اندراج، عدالت نے سابق صدر کی30 دن کے لیے حفاظتی ضمانت منظور کرلی۔ عارف علوی کی حفاظتی ضمانت25 ہزار روپے میں منظور کی گئی ہے۔ عدالت نے عارف علوی کو تھانہ واہ کینٹ میں درج مقدمے میں گرفتاری...
کراچی(اسٹاف رپورٹر) وزیر صحت سندھ ڈاکٹر عذرا پیچوہو نے شہر قائد میں کووڈ پھیلنے کی خبر وں کو غلط قرار دیدیا۔وزیر صحت کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہیکہ کراچی میں 100 سے زائد کورونا ٹیسٹ کرنے کے بعد صرف7 لوگوں کا کووڈ ٹیسٹ مثبت آیا ہے، شہر میں کورونا وائرس پھیلنے کی...
تہران (مانیٹرنگ ڈیسک) ایران کی سپاہ پاسداران انقلاب کی بحریہ نے اپنے زیر آب میزائل شہروں (میزائل کمپلیکس) میں سے ایک کی وڈیو جاری کی ہے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایران میں زیر آب میزائل کمپلیکس کی تقریب رونمائی، سپاہ کے کمانڈر انچیف جنرل حسین سلامی اور نیوی کمانڈر جنرل علی رضا تنگسیری کی...
اسلام آباد ( مانیٹرنگ ڈیسک ) سلمان اکرم راجا نے انکشاف کیا ہے کہ برطانوی کرائم ایجنسی کی درخواست پر عمران خان کابینہ نے معاہدہ خفیہ رکھا، وفاقی کابینہ کی جانب سے معاہدے کی توثیق کیے جانے سے قبل ہی برطانیہ سے رقم سپریم کورٹ کے اکائونٹ میں موصول ہو چکی تھی۔ تفصیلات کے مطابق...
لاس اینجلس(مانیٹرنگ ڈیسک)امریکی ریاست کیلیفورنیا کے شہر لاس اینجلس میں 7 جنوری سے لگنے والی آگ پر تاحال مکمل طور پر قابو نہیں پایا جاسکا۔امریکی میڈیا کے مطابق لاس اینجلس میں مختلف مقامات پر لگنے والی آگ کے نتیجے میں اب تک 27 افراد ہلاک ہوچکے ہیں جبکہ یہ آگ تقریباً 40 ہزار ایکڑ سے...
پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک)لوئر کرم میں بگن کے قریب قافلے پر حملے میں ملوث شرپسندوں کی نشان دہی کرلی گئی، پولیس نے 19 شرپسندوں کے خلاف ایف آئی آر درج کرکے تلاش شروع کردی۔رکاری ذرائع کے مطابق شرپسندوں کی تلاش کے لئے ضلعی انتظامیہ اور پولیس کی زیر نگرانی سرچ آپریشن جاری ہے۔
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) عدالت عظمیٰ نے 26ویں آئینی ترمیم کے خلاف درخواستیں سماعت کے لیے مقرر کردیں، عدالت عظمیٰ کا آٹھ رکنی آئینی بنچ 27 جنوری کو سماعت کرے گا۔ عدالت عظمیٰ سے بڑی خبر سامنے آگئی، 26ویں آئینی ترمیم کے خلاف درخواستیں سماعت کے لیے مقرر کردی گئیں۔اطلاعات کے مطابق جسٹس امین الدین خان...