پنجاب :آلودگی پھیلانے والی سرکاری گاڑیوں کیخلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ
اشاعت کی تاریخ: 21st, January 2025 GMT
لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) پنجاب حکومت نے آلودگی پھیلانے والی سرکاری گاڑیوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ کرلیا۔ پنجاب میں سرکاری گاڑیوں کی جانب سے بڑھتی ہوئی فضائی آلودگی پر قابو پانے کے لیے حکومت نے بڑا اقدام اٹھانے کا فیصلہ کیا ہے، اس سلسلے میں 30 جنوری کے بعد سرکاری گاڑیوں کی پکڑ دھکڑ کا آغاز کیا جائے گا۔ محکمہ ماحولیات اور محکمہ ٹرانسپورٹ کی مشترکہ ٹیمیں 30 جنوری کے بعد سرکاری گاڑیوں کی انسپکشن کریں گی تاکہ ان گاڑیوں کی حالت کا جائزہ لیا جا سکے اور آلودگی پھیلانے والی گاڑیوں کے خلاف کارروائی کی جا سکے۔ اس حوالے سے ڈی جی ماحولیات، عمران حامد شیخ نے پنجاب کے تمام محکموں، کمشنرز، اور ڈپٹی کمشنرز کو مراسلہ جاری کر دیا ہے۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: سرکاری گاڑیوں کی ا لودگی
پڑھیں:
شانگلہ: پولیس کی گاڑیوں کے قریب ریموٹ کنٹرول بم دھماکا
-----فائل فوٹوشانگلہ میں ڈی پی او شانگلہ اور دیگر پولیس کی گاڑیوں پر ریموٹ کنٹرول بم سے حملہ کیا گیا ہے۔
پولیس کے مطابق دھماکے میں ڈی پی او شانگلہ شاہ حسن سمیت دیگر افسر اور جوان محفوظ رہے۔
ترجمان پنجاب حکومت نے کہا کہ ایلیٹ فورس ٹیم اور گاڑی پر حملہ کرنے والے شرپسندوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔
پولیس نے بتایا ہے کہ دھماکے میں اسپیشل برانچ کے اہلکار کی پرائیوٹ گاڑی کو نقصان پہنچا ہے۔
پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ اینڈ اسٹرائیک آپریشن شروع کر دیا ہے۔