26ویں آئینی ترمیم کیخلاف درخواستیں آئینی بینچ میں 27 جنوری کو سماعت کیلئے مقرر
اشاعت کی تاریخ: 21st, January 2025 GMT
سپریم کورٹ میں تحریک انصاف سمیت دیگر فریقین نے 26ویں ترمیم کے خلاف درخواستیں دائر کر رکھی ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ آئینی بینچ میں 26ویں آئینی ترمیم کے خلاف درخواستیں 27 جنوری کو سماعت کیلئے مقرر ہو گئیں۔ جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں آئینی بینچ سماعت کرے گا، آئینی ترمیم کےخلاف 18 سے زائد درخواستیں دائر کی جا چکی ہیں۔ واضح رہے کہ سپریم کورٹ میں تحریک انصاف سمیت دیگر فریقین نے 26ویں ترمیم کے خلاف درخواستیں دائر کر رکھی ہیں۔
.ذریعہ: Islam Times
پڑھیں:
لارجر بینچ کی عدم دستیابی پر ملٹری کورٹ ٹرائل کیس ڈی لسٹ
اسلام آباد: 7 رکنی لارجر بینچ کی عدم دستیابی پر ملٹری کورٹ ٹرائل کیس ڈی لسٹ ہوگیا، رجسٹرار آفس نے نوٹس جاری کردیا۔
رجسٹرار آفس نے 20 اور21 جنوری کی سماعت ڈی لسٹ کرنے کے حوالے سے نوٹس جاری کردیا ۔
انتخابی دھاندلی کی تحقیقات کیلئے بانی پی ٹی آئی کی درخواست سماعت کیلئے مقرر کردی گئی ہے، جسٹس امین الدین کی سربراہی میں 6 رکنی آئینی بینچ کل سماعت کرےگا۔
آئینی بینچ میں دھاندلی کیخلاف شیر افضل مروت کی درخواست پر بھی سماعت ہوگی، سپریم کورٹ میں صحافی ارشد شریف قتل کیس بھی سماعت کیلئے مقرر کیا گیا ۔
جسٹس امین الدین کی سربراہی میں 6 رکنی آئینی بینچ کل سماعت کریگا، ارکان اسمبلی کے ترقیاتی فنڈز پر ازخود نوٹس سماعت کیلئے مقرر کیا گیا ۔
اس کے علاوہ طلبا یونینز پر پابندی کیخلاف درخواست بھی سماعت کیلئے مقرر کردیا گیا ہے، جسٹس امین الدین کی سربراہی میں ہی 6 رکنی آئینی بینچ کل اس پر سماعت کرےگا۔