اکوڑہ خٹک: جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمن جامعہ حقانیہ میں دورہ ختم بخاری کی تقریب سے خطاب کررہے ہیں.

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

کرم میں آپریشن نہیں جرگہ کے ذریعے مسائل حل کیے جائیں، مولانا فضل الرحمن

مردان: سربراہ جمعیت علماء اسلام ( جے یو آئی )ف  مولانا فضل لرحمن نے کہا  ہے کہ کرم میں امن کے لیے  آپریشن یاحکومتی یکطرفہ فیصلے حل نہیں، قبائل کوملاکرجرگے کے ذریعے مسائل حل ہونگے، تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) پہلے مذاکرات کی مخالف تھی، لیکن حکومت چلانے کےلیے سمجھ آگئی کے مذاکرات ہی حل ہیں۔

اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمن نے کہاکہ  صوبےمیں حکومت کی کوئی رٹ نہیں ہے، پی ٹی آئی نے کچھ لوگوں کو کرسیوں پر بیٹھا کرکرپشن اور لوٹ مار کا بازار گرم کیاہے، پی ٹی آئی میں ہر کسی کا اپنا بیانیہ ہے۔

انہوں نے مزید کہاکہ مولانا فضل الرحمن کا کا کہنا ہے کہ اب انھیں سمجھ آگیا ہے کہ حکومت سے مذاکرات کیئے جائیں گے اگرچہ کوئی پیشرفت نظر نہیں آتی لیکن اس سے سیاسی ماحول بہتر ہوتو ہم اس کی کامیابی کے حامی ہیں۔ آج بھی پی ٹی آئی سمیت ہر سیاسی جماعت سے مسائل کے حل کےلئے بات کرنے کوتیارہیں۔

خیال رہے کہ لوئر کرم میں تجارتی قافلے پر فائرنگ اور اہلکاروں کی شہادت کے بعد علاقے سرچ آپریشن شروع ہوگیا ہے، بگن میں کرفیو نافذ کردیا گیا ہے ۔ پولیس ذرائع کے مطابق فورسز نے پہاڑوں پر دہشتگردوں کے مورچوں کا کنٹرول سنبھال لیا ہے، آج رات تک دیگرعلاقوں میں بھی سرچ آپریشن متوقع ہے۔

متعلقہ مضامین