وزیر صحت سندھ نے شہر قائد میں کووڈ پھیلنے کی خبر وں کو غلط قرار دیدیا
اشاعت کی تاریخ: 21st, January 2025 GMT
کراچی(اسٹاف رپورٹر) وزیر صحت سندھ ڈاکٹر عذرا پیچوہو نے شہر قائد میں کووڈ پھیلنے کی خبر وں کو غلط قرار دیدیا۔وزیر صحت کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہیکہ کراچی میں 100 سے زائد کورونا ٹیسٹ کرنے کے بعد صرف7 لوگوں کا کووڈ ٹیسٹ مثبت آیا ہے، شہر میں کورونا وائرس پھیلنے کی خبر غلط ہے۔ڈاکٹر عذرا نے کہا کہ موسمی فلو اور انفلوئنزا میں مبتلا لوگوں کا احتیاطاً کووڈ ٹیسٹ کروایا گیا تھا، کووڈ مثبت لوگوں میں فلو کی بہت ہلکی علامات تھیں، کووڈ میں مبتلا افراد کو ہلکی علامات کے سبب گھر بھیج دیا گیا تھا۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
بنگلہ دیش اور زمبابوے کی ٹیسٹ سیریز ٹی وی پر نشر نہ ہونے کا خدشہ
زمبابوے کے خلاف بنگلا دیش کی دو ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز ٹی وی پر نشر نہ ہونے کے خدشات پیدا ہوگئے ہیں۔
بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کو ہوم سیریز کے میڈیا رائٹس فروخت کرنے میں مشکلات کا سامنا ہے اور اب تک کسی براڈکاسٹر یا مارکیٹنگ ایجنسی نے دلچسپی ظاہر نہیں کی۔
20 اپریل سے شروع ہونے والی سیریز کے میڈیا رائٹس کے لیے بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے 7 اپریل کی ڈیڈ لائن مقرر کی تھی، تاہم اس تاریخ تک کوئی پیشکش موصول نہیں ہوئی۔
بورڈ ذرائع کے مطابق اب تک کسی بھی براڈکاسٹر نے اس سیریز کے نشریاتی حقوق میں دلچسپی نہیں دکھائی، جس کے باعث میچز کے ٹی وی پر نشر نہ ہونے کا خطرہ بڑھ گیا ہے۔