Jasarat News:
2025-01-21@01:37:36 GMT

لاس اینجلس میں آگ کی شدت میں اضافے کا خدشہ

اشاعت کی تاریخ: 21st, January 2025 GMT

لاس اینجلس(مانیٹرنگ ڈیسک)امریکی ریاست کیلیفورنیا کے شہر لاس اینجلس میں 7 جنوری سے لگنے والی آگ پر تاحال مکمل طور پر قابو نہیں پایا جاسکا۔امریکی میڈیا کے مطابق لاس اینجلس میں مختلف مقامات پر لگنے والی آگ کے نتیجے میں اب تک 27 افراد ہلاک ہوچکے ہیں جبکہ یہ آگ تقریباً 40 ہزار ایکڑ سے زائد رقبے کو جلا کر راکھ کرچکی ہے۔امریکی میڈیا کے مطابق گزشتہ دنوں میں حکام آگ کو بڑی حد تک محدود کرنے میں کامیاب ہوگئے تھے تاہم اب جنوبی
کیلیفورنیا میں تیز ہواؤں کے ایک اور طاقتور سلسلے کی پیش گوئی کی گئی ہے جس سے آگ کی شدت میں مزید اضافے کا خدشہ ہے۔موسمیاتی ادارے کے مطابق منگل سے جمعرات تک تیز ہواؤں اور انتہائی کم نمی کے باعث آگ بھڑکنے کا خدشہ برقرار رہے گا، ان دنوں میں کئی علاقوں میں نمی کی سطح 2 فیصد سے 5 فیصد تک رہنے کا امکان ہے۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: لاس اینجلس

پڑھیں:

پشاور میں چینی کی قیمت میں یکدم بڑا اضافہ

پشاور:

خیبرپختونخوا میں چینی کی فی کلو قیمت میں اچانک 30 روپے کا بڑا اضافہ ہوگیا جبکہ مزید اضافے کے پیش نظر ذخیرہ اندوزوں نے چینی اسٹاک کرنا شروع کردیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پشاور میں ایک روز میں چینی کی فی کلو قیمت 30 روپے اضافے سے 160 روپے ہوگئی ہے۔

صوبائی دارالحکومت میں چینی کی قیمت میں مزید اضافے کے امکانات کے پیش نظر ذخیرہ اندوزوں نے چینی اسٹاک کرنا شروع کر دیا ہے اور چینی کی بوری کی قیمت 6500 روپے سے 7 ہزار روپے تک پہنچ گئی ہے۔

پشاور کی ہول سیل مارکیٹ میں چینی 130 روپے فی کلو سے 150 روپے فی کلو تک پہنچ گئی ہے، پرچون میں شہر کے مختلف مقامات پر 160 روپے فی کلو فروخت کی جا رہی ہے۔

چینی کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے، مارکیٹ ذرائع کے مطابق رمضان المبارک سے قبل چینی کی قیمت میں مافیا نے اضافہ کر دیا ہے، افغانستان سپلائی کے باعث بھی چینی کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • یورپ میں امریکی کمپنیوں کو امریکا یورپ تعلقات خراب ہونے کا خدشہ
  • مذاکرات سے متعلق میڈیا پر آنے والی خبروں میں صداقت نہیں، عرفان صدیقی
  • امریکا کے معروف ٹک ٹاک اسٹار سر پر گولی لگنے سے ہلاک
  • چینی کی قیمت میں یکدم بڑا اضافہ
  • ملک میں جانوروں کی قلت کا خدشہ پیدا ہوگیا
  • عافیہ صدیقی نے صدر جو بائیڈن سے صدارتی معافی کی اپیل کردی
  • ڈاکٹر عافیہ صدیقی نے جو بائیڈن سے صدارتی معافی کی اپیل کردی
  • پشاور میں چینی کی قیمت میں یکدم بڑا اضافہ
  • امریکی حکومت آتشزدگی پر قابو پانے میں تاحال ناکام ،20 مسلم خاندان بھی متاثر