اماراتی صدر کی شامی رہنما احمد الشرع سے ٹیلی فون پر گفتگو
اشاعت کی تاریخ: 21st, January 2025 GMT
ابوظبی (انٹرنیشنل ڈیسک) متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید النہیان اور شام کی نئی انتظامیہ کے رہنما احمد الشرع کے درمیان ٹیلیفون پر گفتگو کی گئی،جس میں دونوں رہنماؤں نے مشترکہ دلچسپی کے مختلف شعبوں میں تعلقات کو مضبوط بنانے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا۔ اس موقع پر اماراتی صدر شیخ محمد بن زاید النہیان نے شام کی آزادی اور اس کی سرزمین پر خودمختاری کے تحفظ کے لیے غیر متزلزل موقف کو دہرایا۔ انہوں نے شامی عوام کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے سلامتی، امن، استحکام اور باوقار زندگی کی خواہشات کو پورا کرنے کے لیے تمام کوششوں کی حمایت کی یقین دہانی کرائی۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
عمران خان کی بیماری اور ڈاکٹر عارف علوی کا چیک اپ، ’وی ٹو‘ میں مزاح سے بھرپور گفتگو
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews پاکستان تحریک انصاف پی ٹی آئی ڈاکٹر عارف علوی سابق صدر مملکت عمران خان مزاح وی ٹو وی نیوز