کینیا نے ہیٹی میں جرائم پیشہ گروہوں کی سرکوبی کے لیے فوجی بھیج دیے
اشاعت کی تاریخ: 21st, January 2025 GMT
کینیا کے فوجی ہیٹی کے ہوائی اڈے پر قومی پرچم تھامے کھڑے ہیں
نیروبی(انٹرنیشنل ڈیسک ) کینیا نے ہیٹی میں جرائم پیشہ گروہوں کی سرکوبی کے لیے اپنے فوجی بھیج دیے ۔ خبررساں اداروں کے مطابق کینیا کے وزیر داخلہ نے اپنے بیان میں تصدیق کی کہ ہیٹی میں 217 اہل کاروں کو تعینات کیا گیا ہے تاکہ کیریبین ملک میں گروہی تشدد کو روکا جا سکے۔ اس سے قبل کینیا نے جون میں ہیٹی میں اپنے فوجی بھیجے تھے ،جس کے بعد اب مجموعی تعداد 600ہوگئی ہے۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
قوم کو سکیورٹی فورسز کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں پر فخر ہے: محسن نقوی
اسلام آباد (ویب ڈیسک) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ قوم کو سکیورٹی فورسز کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں پر فخر ہے۔
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے پاک افغان سرحد سے ژوب میں دراندازی کی کوشش ناکام بنانے اور خارجی دہشت گردوں کے خلاف کامیاب آپریشن پر سکیورٹی فورسز کی تعریف کی ہے۔
وزیر داخلہ نے بروقت آپریشن کرنے پر سکیورٹی فورسز کی تعریف کی جس کے نتیجے میں بلوچستان میں دراندازی کی کوشش کرنے والے 5 خارجی دہشت گرد مارے گئے، انہوں نے خارجی دہشت گردوں کے مذموم عزائم کو ناکام بنانے پر سکیورٹی فورسز کو سراہا اور قیام امن میں ان کی کوششوں کا اعتراف کیا۔
وزیر داخلہ نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں سکیورٹی فورسز کی بہادری اور پیشہ ورانہ مہارت کی تعریف کی۔