آن لائن ڈرائیونگ لائسنس ‘شہریوں کی تعداد 4سو فیصد تک بڑھ گئی
اشاعت کی تاریخ: 21st, January 2025 GMT
کراچی ( اسٹاف رپورٹر)ڈرائیونگ لائسنس آن لائن ہونے سے لائسنس بنوانے والوں کی تعداد میں4سو فیصد تک اضافہ ہوگیا تفصیلات کے مطابق ٹریفک چالان کے جرمانوں میں اضافے کے باعث شہری لائسنس کے حصول کیلیے سر گرم ہوگئے آن لائن لائسنس بنانے کی شرح 4 سو فیصد تک بڑھ گئی جبکہ مختلف ڈرائیونگ لائسنس برانچز میں بھی لمبی لمبی قطاریں لگ گئی ہیں اس سلسلے میں رابطہ کرنے پر ڈی ایس پی ڈرائیونگ لائسنس ناظم آباد برانچ اعجاز قائم خانی نے کہا کہ شہریوں کی سہولت کے لیے آن لائن ڈرائیونگ لائسنس کا اجراء کیا گیا ہے بغیر لائسنس گاڑی چلانا قانونی واخلاقی جرم ہے ناظم آباد برانچ سے ایجنٹ مافیا کا خاتمہ کردیا گیا ہے اگر کسی کو بھی ڈرائیونگ لائسنس کے حصول میں کوئی دشواری یا رشوت کی شکایت ہو تو وہ مجھ سے آفس میں یا واٹس ایپ نمبر پر رابطہ کرسکتے ہیں۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: ڈرائیونگ لائسنس ا ن لائن
پڑھیں:
دنیا سے ہم آہنگ نہ ہوئے تو تنہا ہو جائیں گے: شزہ فاطمہ
وفاقی وزیر برائے آئی ٹی اینڈ ٹیلی کام شزہ فاطمہ---فائل فوٹووفاقی وزیر برائے آئی ٹی اینڈ ٹیلی کام شزہ فاطمہ نے خبردار کیا ہے کہ ہم دنیا کے ساتھ ہم آہنگ نہ ہوئے تو تنہا ہو جائیں گے۔
چیئرمین پی ٹی اے نے کہا کہ اسپیس بورڈ نے اسٹار لنک کو عارضی لائسنس دے دیا ہے، اسٹار لنک کو مکمل لائسنس ان کی ریگولیشنز فائنل ہونے کے بعد دیا جائے گا، اسٹار لنک کا لائسنس اس وقت تک اجراء کے مرحلے میں ہے۔
اسلام آباد میں بزنس سمٹ سے خطاب میں شزہ فاطمہ نے یہ بات کہی ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ ماحولیاتی تبدیلی، معاشی ہلچل اور سیاسی عدم استحکام جیسے مسائل کا سامنا ہے۔
وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ زراعت، صحت، تعلیم، کامرس اور پیداوار میں ٹیکنالوجی نمایاں تبدیلیاں لارہی ہے۔
انہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ ٹیکنالوجی آج ہمارے ہرشعبے کا حصہ ہے، سیکیورٹی اور معاشی منظر نامہ سب تیزی سے تبدیل ہو رہے ہیں، ڈیجیٹل دنیا سے نکل کر ہم مصنوعی ذہانت کی دنیا میں داخل ہو رہے ہیں۔