حجاج کی خدمت میں کسی قسم کی لاپرواہی قبول نہیں کروں گا،وزیرِاعظم
اشاعت کی تاریخ: 21st, January 2025 GMT
وزیراعظم شہباز شریف نے حج 2025 کے لیے خصوصی تیاریوں کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ۔زیراعظم محمد شہباز شریف نے حج 2025 کی تیاریوں کے حوالے سے جائزہ اجلاس کی صدارت کی۔اجلاس میں وفاقی وزرا احد خان چیمہ، چوہدری سالک حسین اور متعلقہ اعلی حکام نے شرکت کی۔ اجلاس کو حج فنڈ پر پیش رفت سے بھی آگاہ کرتے ہوئے بتایا گیا کہ اس پر کام حتمی مراحل میں ہے ۔اجلاس کو بتایا گیا کہ گزشتہ برس کی طرح اس سال بھی حجاج کرام کو سمز کی فراہمی پاکستان سے کی جائے گی اور حجاج کی معاونت کیلئے حج موبائل ایپلی کیشن بھی فعال ہے ۔اجلاس میں وزیرِ اعظم کو حج 2025 کی تیاریوں پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔اجلاس سے خطاب میں وزیراعظم نے کہا کہ حج 2025 کی تیاری میں کسی قسم کی لاپروائی قبول نہیں، حجاج کرام کو ہر قسم کی معاونت و سہولت یقینی بنائی جائے ، حج کی تیاریوں کے حوالے سے ایک جامع بریفنگ تیار کرکے آئندہ چند روز میں پیش کی جائے ۔وزیرِاعظم نے کہا کہ حجاج کرام کو حج 2025 کے حوالے سے تربیت کی بہترین سہولیات فراہم کی جائیں، وزیر اعظم نے حج ڈیوٹی پر اچھی شہرت کے قابل افسران تعینات کرنے کی ہدایت کی۔وزیراعظم نے کہا کہ حجاج کرام اللہ کے مہمان ہیں، حکومت کی جانب سے ان کی خدمت و معاونت میں کسی قسم کی لاپروائی قبول نہیں کروں گا۔وزیراعظم نے حجاج کرام کی رہائش، سفری و دیگر سہولیات کا خاص خیال رکھنے کی ہدایت کی اور کہا کہ حجاج کرام کیلئے معاونین کے انتخاب کے طریقہ کار میں شفافیت اور میرٹ کو ملحوظِ خاطر رکھا جائے ۔
.ذریعہ: Juraat
پڑھیں:
وزیر اعظم کا اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل کے حل کیلئے خصوصی عدالتیں قائم کرنے کا اعلان
اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف نے وفاقی دارالحکومت میں اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل حل کرنے کیلئے خصوصی عدالتوں کے قیام کا اعلان کردیا،ان کاکہناہے کہ وطن کی خاطر خون دینے والوں کے خلاف ہرزہ سرائی سے بڑا جرم نہیں ہوسکتا، آرمی چیف کی زبان پر وہی ہوتا ہے جو دل میں ہوتا ہے، آرمی چیف سچے پاکستانی اور زبردست پروفیشنل ہیں، وطن کی خاطر خون دینے والوں کے خلاف ہرزہ سرائی سے بڑا جرم نہیں ہوسکتا، اللہ قرآن میں کہتا ہے شہیدوں کو مردہ نہ کہو، ان کے خلاف برطانیہ میں زہر اگلا جاتا ہے۔
سمندرپار پاکستانیوں کے کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ اوورسیز پاکستانیوں کے جذبے کو سلام پیش کرتا ہوں، دنیا کے ہر کونے سے اوورسیز پاکستانی یہاں موجود ہیں، ایک کروڑسے زائد پاکستانی دنیا بھرمیں آباد ہیں۔
شہبازشریف نے کہا کہ اوورسیز پاکستانیوں نے دن رات محنت کر کے پیسے کمائے، اوورسیز پاکستانی ہمارے سروں کے تاج ہیں، ہم آپ کی جتنی قدرکریں وہ کم ہے، اوورسیز پاکستانی اربوں ڈالروطن بھیج رہے ہیں۔
وزیراعظم نے کہا کہ آپ دنیا بھرمیں پاکستان کا جھنڈا بلند کر رہے ہیں، ہم آپ کوجتنی مراعات دیں وہ کم ہیں، کوئی پاکستان کو میلی آنکھ سے نہیں دیکھ سکتا، ملک میں دہشت گردی کے تانے بانے کہاں ملتے ہیں، سب جانتے ہیں کون دہشت گردوں کی حمایت کر رہا ہے، سب کوعلم ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہمارے 80 ہزار لوگوں نے اپنی جانیں نثار کی ہیں، 2018 میں دہشت گردی کا مکمل خاتمہ ہو چکا تھا، ملک میں ایک بار پھر دہشت گردی پھیل رہی ہے، سب کودہشت گردوں کے سہولتکاروں کا علم ہے، کون ان کو فنڈنگ کر رہا ہے کون سہولت دے رہاہے؟۔
وزیراعظم نے کہا کہ آرمی چیف کی زبان پر وہی ہوتا ہے جو دل میں ہوتا ہے، آرمی چیف سچے پاکستانی اور زبردست پروفیشنل ہیں۔ وطن کی خاطر خون دینے والوں کے خلاف ہرزہ سرائی سے بڑا جرم نہیں ہوسکتا، اللہ قرآن میں کہتا ہے شہیدوں کو مردہ نہ کہو، ان کے خلاف برطانیہ میں زہر اگلا جاتا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ آپ ان لوگوں کا مقابلہ کریں تاکہ پتہ چلے عظیم پاکستانی ہیں، غزہ اور کشمیر کیلئے ناچیز نے کروڑوں عوام کے جذبات کی عکاسی کی، کشمیریوں کی سیاسی اور سفارتی مدد کریں گے، غزہ میں ہمارے 50 ہزار بھائی بہن شہید کردیے گئے، آج بھی غزہ میں جنگ بندی معاہدے کی دھجیاں بکھیری جا رہی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اوورسیز پاکستانی برطانیہ میں اداروں کو گالیاں دینے والوں کا مقابلہ کریں، کسی کی گالی کا جواب دینا مناسب نہیں، مناسب الفاظ میں جواب دیں، اوورسیز پاکستان ویڈیولنکس کی سہولت جلد دی جائے گی، ویڈیولنکس کےذریعےمتعلقہ وزراء سےبات ہوسکتی ہے، چیئرمین نادرا کوفی الفورسہولت دینے کی ہدایت کی ہے۔
وزیراعظم نے کہا کہ وفاقی یونیورسٹیزمیں اوورسیزپاکستانیوں کا کوٹہ رکھا جا رہا ہے، میڈیکل یونیورسٹیز میں بھی 15 فیصد کوٹہ رکھا گیا ہے، ایف بی آراوورسیز پاکستانیوں کو فائلر کے طور پر ٹریٹ کرے گا۔ میڈیکل یونیورسٹیزمیں بھی 15 فیصد کوٹہ رکھا گیا ہے، ایف بی آر اوورسیز پاکستانیوں کو فائلر کے طور پر ٹریٹ کرے گا، میرپورمیں عالمی سطح کے ایئرپورٹ کی فیزبیلٹی کا حکم جاری کیا۔