کراچی (اسٹاف رپورٹر)وزیر داخلہ قانون و پارلیمانی امور ضیاالحسن لنجارنے سابق ایم پی اے میر غالب ڈومکی پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ واقعہ کی غیر جانبدارانہ اور شفاف تحقیقات کے حوالے سے ضلعی پولیس کو باقاعدہ احکامات جاری کردیے ہیں۔سندھ اسمبلی میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے وزیر داخلہ سندھ نے کہا کہ شرپسند عناصر کا کوئی مذہب یا شناخت نہیں ہوتا بلکہ یہ ہر جگہ کسی نہ کسی حلیے یا لبادے میں موجود ہوتے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ سابق صوبائی ممبر پر حملے میں ملوث ایک ڈاکو مارا جاچکا ہے۔یہ کوئی قبائلی جھگڑا ہے اور نہ ہی کسی کو بھی ایسا تاثر قائم کرنیکی اجازت دی جاسکتی ہے۔انہوں نے بتایا کہ میر عابد جتوئی اس واقعہ کے فوری بعد میر غالب ڈومکی سے ملاقات اور انکی عیادت کے لیے گئے۔ انہوں نے کہا کہ واقعہ میں ملوث ڈاکوؤں کی گرفتاری کے لیے پولیس ہر ممکن اقدامات اٹھا رہی ہے اور جلد ہی پولیس کو کامیابی ملے گی اور قانون شکن عناصر پولیس کی گرفت میں ہونگے۔

.

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

کراچی: گھر سے ایک شخص کی گلے میں پھندا لگی لاش برآمد

کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن سیکٹر 16 گلشن بہار میں گھر سے ایک شخص کی گلے میں پھندا لگی لاش ملی جس کی اطلاع پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش ضابطے کی کارورائی کے لیے عباسی شہید اسپتال پہنچائی۔

ایس ایچ او پاکستان بازار عنایت اللہ مروت نے بتایا کہ متوفی کی شناخت 42 سالہ فاروق ولد ذوالفقار کے نام سے کی گئی جس کی اہلیہ اسے چھوڑ گئی تھی جس کے بعد وہ  گھر میں اکیلا رہتا تھا اور اسی صورتحال میں وہ نفسیاتی مسائل کا بھی شکار ہوگیا تھا ۔

انہوں نے بتایا ابتدائی تحقیقات میں واقعہ خود کو گلے میں رسی کا پھندا لگا کر پنکھے سے باندھ کر خودکشی کا معلوم ہوتا ہے۔

تاہم، پولیس اس حوالے سے مزید چھان بین کر رہی ہے جبکہ متوفی کی لاش اس کے بھانجے کے حوالے کر دی۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی: کرنٹ لگنے کے واقعات میں کمسن لڑکی سمیت دو افراد جاں بحق
  • سینیٹ ملازم کے قتل میں اسلام آباد پولیس کا سابق ایس پی ملوث نکلا، پولیس
  • نادیہ حسین نے شوہر کے فراڈ میں ملوث ہونے کی تردید کردی
  • کراچی، یوپی موڑ پر غیرملکی فوڈ چین پرحملے کی کوشش
  • بھوت کی وجہ سے بنگلہ چھوڑنا پڑا؛ سوہا علی حقیقی ڈراؤنا واقعہ سناتے کانپ اُٹھی
  • گلگت، چینی امدادی سامان کرپشن کیس میں محکمہ اینٹی کرپشن کے چار افسران کیخلاف تحقیقات کا حکم
  • کراچی: گھر سے ایک شخص کی گلے میں پھندا لگی لاش برآمد
  • راولپنڈی میں فاسٹ فوڈ چینز کی سیکیورٹی کے لیے پولیس اہلکار تعینات
  • لاہور: سسرالیوں کے ہاتھوں جھلسنے والی خاتون اسپتال میں دم توڑ گئی
  • برطانیہ میں مسلمانوں کی قبروں کی بے حرمتی، 85 کتبے توڑ دیے گئے