جناح اسپتال میں خاتون کی بھاری رقم لوٹانے والے گارڈز کے لیے ایگزیکٹیو ڈائریکٹر کا بڑا انعام
اشاعت کی تاریخ: 21st, January 2025 GMT
کراچی میں جناح اسپتال کے 3 گارڈز نے ایمانداری کا مظاہرہ کرتے ہوئے بیہوش خاتون کی قیمتی اشیا اور بھاری رقم لوٹا دی۔
جناح اسپتال میں چند روز قبل گائنی وارڈ کے باہر ایک خاتون بے ہوشی کی حالت میں پائی گئیں۔ اسپتال کے 3 گارڈز نے فوری طور پر خاتون کو ریسکیو کیا اور طبی امداد کے لیے ڈاکٹرز تک پہنچایا۔
خاتون کے پاس سے 27 لاکھ روپے نقد، پانچ لاکھ کے بانڈز، ساڑھے تین تولے سونا، مکان کے دستاویزات اور دیگر قیمتی سامان برآمد ہوا۔ گارڈز نے یہ تمام اشیاء ایمانداری کے ساتھ اسپتال انتظامیہ کے حوالے کیں تاکہ خاتون کو واپس کی جا سکیں۔
مزید پڑھیں؛ جناح اسپتال گائنی وارڈ کے باہر ملنے والی بے ہوش خاتون کے بیگ سے 27 لاکھ برآمد
اس قابلِ تعریف اقدام پر جناح اسپتال کے ایگزیکٹیو ڈائریکٹر، پروفیسر شاہد رسول نے تینوں گارڈز تنویر احمد، سجاد بلوچ اور اختر عباس کو تعریفی اسناد اور انعامات سے نوازا۔
اس موقع پر ایڈیشنل آئی جی سندھ، جاوید عالم اوڈھو بھی موجود تھے جنہوں نے گارڈز کی ایمانداری کو سراہا اور ان کی حوصلہ افزائی کی۔ انہوں نے علان کیا کہ ان گارڈز کو جلد سندھ پولیس کی جانب سے بھی انعام دیا جائے گا۔
Tagsپاکستان.
ذریعہ: Al Qamar Online
کلیدی لفظ: پاکستان پاکستان کھیل جناح اسپتال
پڑھیں:
امریکا کا تجارتی نقصان کا دعویٰ غلط ثابت ہوا ، ڈائریکٹر جنرل ورلڈ ٹریڈ آرگنائزیشن
امریکہ کا تجارتی نقصان کا دعویٰ غلط ثابت ہوا ، ڈائریکٹر جنرل ورلڈ ٹریڈ آرگنائزیشن
واشنگٹن : ورلڈ ٹریڈ آرگنائزیشن کی ڈائریکٹر جنرل اینگوجیا اوکونجو ویلا کا ایک مضمون شائع ہوا ہے جس کا عنوان ہے “امریکہ تجارت کا سب سے بڑا فاتح ہے” ۔ہفتہ کے روز چینی میڈ یا نے بتا یا کہ اس مضمون میں تفصیلی اعداد و شمار کے ذریعے یہ ثابت کیا گیا ہے کہ امریکہ نہ صرف عالمی تجارتی نظام کا فائدہ اٹھانے والا ملک ہے ، بلکہ خدمات کے شعبے میں بھی اسے واضح برتری حاصل ہے۔ مضون کے مطابق امریکہ کا “تجارتی نقصان کا نظریہ” سراسر بے بنیاد ہے۔ ورلڈ ٹریڈ آرگنائزیشن کی ڈائریکٹر جنرل کے فراہم کردہ اعداد و شمار کے مطابق، 2023 میں امریکہ کی خدمات کی برآمدات نے ایک ٹریلین امریکی ڈالر سے تجاوز کیا ، جو عالمی خدمات کی تجارت کا 13 فیصد ہیں۔ بڑی معیشتوں کے ساتھ خدمات کے شعبے میں امریکہ کا تجارتی سر پلس زیادہ ہے اور 2024 میں اس کا کل سرپلس تقریباً 300 ارب امریکی ڈالر تھا۔ اس سے بھی زیادہ توجہ طلب بات یہ ہے کہ امریکہ کو اعلیٰ اضافی قیمت والی خدمات کے شعبے میں اور بھی زیادہ برتری حاصل ہے۔دانشورانہ املاک کے استعمال اور لائسنس کی فیسوں سے امریکہ کی سالانہ آمدنی 144 ارب امریکی ڈالر سے زیادہ بنتی ہے جو دیگر ممالک سے کہیں زیادہ ہے۔ اعداد و شمار کے مطابق، 2022 میں امریکہ کی خدمات کی برآمدات نے 4.1 ملین اعلیٰ تنخواہ والی ملازمتوں کو سہارا دیا، جن کی فی گھنٹہ اوسط اجرت مینوفیکچرنگ کے شعبے سے 25 فیصد زیادہ تھی۔