2025-02-24@09:02:32 GMT
تلاش کی گنتی: 6443

«کے حکام»:

    راسخ رسول نے کہا کہ اراضی کا ریکارڈ عوامی دستاویزات ہے جو آر ٹی آئی ایکٹ اور پبلک ریکارڈ ایکٹ 1993ء کے سیکشن 4(1)(B) کے تحت ظاہر کرنا ضروری ہے۔ اسلام ٹائمز۔ غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں قابض حکام نے ضلع کپواڑہ میں معلومات تک رسائی کے حق کے قانون کے تحت زمینوں کا ریکارڈ فراہم کرنے سے انکار کر دیا ہے تاکہ بیرونی لوگوں کو زمینوں کی غیر قانونی منتقلی اور دیگر بدعنوانیوں کو چھپایا جا سکے۔ یہ اقدام سنٹرل انفارمیشن کمیشن کی ہدایات اور جموں و کشمیر کے شفافیت کے قوانین کی خلاف ورزی ہے جس سے زمینوں کے اہم ریکارڈ تک عوام کی رسائی پر سوالات کھڑے ہوئے ہیں۔ قانون...
     صوبائی وزیراطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے  کہا ہے  جن کی اپنی کارکردگی بتانے لائق نہ ہو دوسروں کے اچھے کاموں میں کیڑے نکالتے ہیں ۔ تفصیلات کے مطابق وزیر اطلاعات پنجاب عظمی بخاری کا برسٹر سیف کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ   بائیکر لائن کا رنگ لوکل کمپنی نے ایک سال کی گارنٹی پر ٹیسٹ کے طور پرلگایا ،وہی کمپنی دوبارہ بائیکر لائن کا رنگ کرے گی ،اس میں پنجاب حکومت کا ایک دھیلے کا بھی نقصان نہیں ہوا،ناہی کوئی ادائیگی کی گئی ۔ انہوں نے کہا پشاور کی بی آر ٹی  پچھلے پانچ سال میں چلی کم ہے جلی زیادہ اور حادثات کا شکار ہوئی ،پشاور میٹرو کے آج بھی کے پی حکومت نے 60...
    لاہور (نیوزدیسک) رمضان المبارک کیلئے اسکولوں کے اوقات کار تبدیل کردیے گئے،سندھ حکومت نے بھی نئے اوقات کار جاری کر دیئے۔رمضان المبارک میں اسکولوں میں پڑھائی صبح ساڑھے آٹھ بجے شروع ہو گی اور چھٹی دن ایک بجے ہو گی،جمعتہ المبارک کے دن دوپہر ساڑھے بارہ چھٹی ہو گی۔ ڈبل شفٹ والے اسکولوں میں پہلی شفٹ ساڑھے 8بجے شروع ہو کر ساڑھے 12 بجے تک ہوگی جبکہ دوسری شفٹ ایک بجے سے 4 بجے تک ہوگی،جمعہ کے دن دوسری شفٹ اڑھائی بجے شروع ہوگی اور پانچ بجے چھٹی ہوگی۔ دوسری جانب سندھ میں رمضان المبارک کے دوران اسکولوں کے اوقات کار کے حوالے سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق صوبے کے ڈبل شفٹ پر چلنے والے پرائمری اسکولوں میں پہلی ڈبل...
    بھارتی اداکارہ صبا آزاد اور ہریتک روشن کو بی ٹاؤن کے سب سے خوبصورت جوڑوں میں شمار کیا جاتا ہے تاہم صبا کو اکثر سپر اسٹار کو ڈیٹ کرنے پر ٹرولنگ کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ مگر اس مرتبہ صبا آزاد نے خاموشی توڑتے ہوئے ناقدین کا کرارا جواب دے دیا ہے۔ اداکارہ و گلوکارہ صبا کا کہنا ہے کہ انہیں اب یہ آن لائن تبصرے پریشان نہیں کرتے۔ ایک حالیہ انٹرویو میں صبا آزاد نے کہا، ’جیسے جیسے لوگوں کا عدم اطمینان بڑھتا ہے، اسی طرح آن لائن اس قسم کا رویہ بھی بڑھتا ہے۔ اگر آپ خوش مزاج انسان ہیں تو آپ جعلی اکاؤنٹس نہیں بنائیں گے اور لوگوں کو ٹرول نہیں کریں گے۔ میں کسی ایسے شخص کی کیوں پرواہ...
    انسانی تاریخ کے ایک منفرد اور بے مثال دور میں ہم داخل ہو چکے ہیں، جہاں مصنوعی ذہانت کی ترقی نے دنیا کو بدل کر رکھنے کا آغاز کر دیا ہے۔ یہ ترقی نہ صرف ہمارے فہم اور اندازوں سے بالاتر ہے، بلکہ ہمارے روزمرہ کے نظام کو بھی نئی شکل دے رہی ہے۔ یہ ٹیکنالوجی بیماریوں کی تشخیص اور علاج کے ذریعے انسانی عمر میں اضافہ کر کے اسے ’’عمرِ نوح‘‘کی سطح، یعنی ہزار سال تک لے جانے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ مصنوعی ذہانت کا تصور محض ایک مشین کی محدود فعالیت تک محدود نہیں رہا، بلکہ اب یہ ایک ’’ڈیجیٹل دماغ‘‘یا عقلِ فراست کے طور پر ابھر رہا ہے، جو عام انسانی ذہن سے کہیں آگے بڑھ...
    حریت رہنما کا کہنا ہے کہ اس گھنائونے جرم میں ملوث فوجیوں کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ کافی ثبوتوں کے باوجود مجرموں کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی گئی۔ اسلام ٹائمز۔ جموں و کشمیر ڈیموکریٹک فریڈم پارٹی کے قائم مقام چیئرمین محمود احمد ساغر نے کنن پوش پورہ سانحے کو کشمیر کی حالیہ تاریخ کا ایک خوفناک واقعہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ کئی دہائیاں گزرنے کے باوجود اجتماعی عصمت دری کے متاثرین اب بھی انصاف کے منتظر ہیں۔ ذرائع کے مطابق محمود ساغر نے اسلام آباد سے جاری ایک بیان میں کہا کہ کپواڑہ کے علاقے کنن پوشپورہ میں بھارتی فوجیوں کی طرف سے کشمیری خواتین کی اجتماعی عصمت دری بھارتی جمہوریت کے چہرے...
    ملزم ساحر حسن—فائل فوٹو جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی نے منشیات فروشی کے الزام میں گرفتار ملزم ساحر حسن کے جسمانی ریمانڈ میں ایک دن کی توسیع کر دی۔ یہ بھی پڑھیے منشیات برآمدگی کیس، ساجد حسن کا بیٹا ایک روزہ ریمانڈ پر پولیس کے حوالے ساحر حسن ڈارک ویب کے ذریعہ منشیات منگواکر اسے فروخت کرتا تھا منشیات فروشی کے الزام میں گرفتار ملزم ساحر کو عدالت میں پیش کیا گیا۔عدالت نے کیس کے تفتیشی افسر سے پیش رفت رپورٹ طلب کر لی۔عدالت نے کہا کہ ملزم کو کل دوبارہ عدالت میں پیش کیا جائے۔تفتیشی افسر نے کہا کہ ملزم سے منشیات کی سپلائی چین سے متعلق تفتیشی جاری ہے۔
    فائل فوٹو مصطفیٰ قتل کیس کی تفتیش میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، منشیات کی خرید و فروخت میں انٹرنیشنل ڈرگ چین کے ملوث ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ایف آئی اے نے منی لانڈرنگ اور سائبر کرائم سے متعلق تفتیش کا آغاز کر دیا ہے۔تفتیشی حکام کے مطابق اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ منشیات کے حوالے سے کارروائی کر رہا ہے، منشیات کی ترسیل میں مختلف کوریئر کمپنیز کے بھی ملوث ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ مصطفیٰ قتل کیس کے ملزم ارمغان کے منشیات استعمال کا معاملہ سامنے آنے پر متعدد افراد زیر حراست پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ڈیفنس کے مختلف علاقوں میں اسپیشل انویسٹی گیشن پولیس نے چھاپہ مار کارروائیاں کی ہیں، ملزم ساحر  نے منشیات سے متعلق...
    جوڈیشل کمیشن آف پاکستان کے رکن اور بار کے نمائدے اختر حسین مستعفی ہو گئے۔ رپورٹ کے مطابق اختر حسین ایڈووکیٹ نے اپنا استعفیٰ چیئرمین جوڈیشل کمیشن آف پاکستان چیف جسٹس یحیٰی آفردی کو ارسال کردیا۔ استعفے کے متن کے مطابق انہوں نے لکھا کہ پاکستان بار کونسل نے مجھے تین مرتبہ متفقہ طور پر منتخب کیا، اعلیٰ عدلیہ میں حالیہ تعیناتیوں کے معاملے پر مزید فرائض سرانجام نہیں دے سکتا۔ ان کا کہنا تھا کہ ممبر جوڈیشل کمیشن اپنے عہدے سے مستعفی ہو رہا ہوں، یقین دلاتا ہوں عدلیہ کی آزادی کیلئے اپنی جدوجہد جاری رکھوں گا۔ استعفا کے متن کے مطابق اختر حسین سینیر ایڈووکیٹ نے کہا کہ پاکستان بار کونسل نے مجھے آئینِ پاکستان 1973 کے آرٹیکل...
    محکمہ موسمیات نے گرج چمک اور تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کا امکان ظاہر کریتے ہوئے جن شہروں میں بادل برسنے کی توقع ہے، ان کے نام بھی بتا دیے۔   بلوچستان کے بیشتر علاقوں میں مطلع آج ابر آلود رہے گا۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شام کو کوئٹہ، زیارت، چمن، مستونگ اور پشین میں گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔ اسی طرح چاغی، نوشکی، خضدار، بارکھان، سبی، ہرنائی، ژوب اور موسیٰ خیل میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ظاہر کی گئی ہے۔ یہ خبر بھی پڑھیں: بادل کب برسیں گے ؟ محکمہ موسمیات نے خوشخبری سنا دی اعداد و شمار کے مطابق کوئٹہ میں کم سے کم...
    آئی ایم ایف کا 4 رکنی وفد مذاکرات کے لیے پاکستان پہنچ گیا. تکنیکی مذاکرات کا آغاز آج ہی ہو گا۔ وزارت خزانہ کے ذرائع کے مطابق وفد 2 روز تک پاکستانی حکام سے ملاقاتیں کرے گا۔ وفد نے آج صبح حکام سے وزارتِ خزانہ میں تعارفی ملاقات کی۔  ذرائع وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف کا وفد وفاق سمیت صوبوں کے ساتھ مذاکرات کرے گا۔ مذاکرات میں آئی ایم ایف گرین بجٹنگ کلائمٹ اور موسمیاتی تبدیلی کی ٹریکنگ اور رپورٹنگ پر تبادلۂ خیال ہو گا، وفد کلائمٹ بجٹنگ کے منصوبوں پر بھی بات چیت کرے گا۔پاکستان کو موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے نمٹنے کے لیے ڈیڑھ ارب ڈالرز ملنے کی توقع ہے۔حکومت نے موسمیاتی تبدیلی کے...
    کراچی: مصطفی عامر قتل کیس میں معروف اداکار کا بیٹا جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا گیا۔ سینٹرل جیل جوڈیشل کمپلیکس میں  جوڈیشل مجسٹریٹ کے روبرو معروف اداکار ساجد حسن کے بیٹے کو عدالت میں پیش کیا گیا، جہاں پولیس نے ملزم ساحر حسن کے 5 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی۔ یہ خبر بھی پڑھیں: مصطفی قتل کیس: منشیات فروشی کے الزام میں گرفتار مشہور اداکار کے بیٹے کے اہم انکشافات عدالت نے ایک روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرتے ہوئے ملزم ساحر حسن کو پولیس کے حوالے کردیا۔ پولیس کے مطابق اتوار کے روز سٹی کورٹ سے ملزم کا ایک روزہ جسمانی راہ داری ریمانڈ لیا تھا۔ ملزم ساحر حسن کو منشیات رکھنے کے الزام میں گرفتار...
    باکو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 فروری2025ء) وزیراعظم محمد شہباز شریف کا آذربائیجان کے صدر الہام علیوف سے ملاقات کیلئے زوولبا صدارتی محل آمد پر پرتپاک استقبال کیا گیا۔(جاری ہے) پیر کو وزیراعظم محمد شہباز شریف کی صدارتی محل آمد پر ان کے اعزاز میں پروقار استقبالیہ تقریب منعقد ہوئی۔آذربائیجان کے صدر الہام علیوف نے صدارتی محل کے مرکزی دروازے پر وزیراعظم محمد شہباز شریف کا خیر مقدم کیا، دونوں رہنماؤں نے گرمجوشی سے مصافحہ کیا، وزیراعظم کو آذربائیجان کی مسلح افواج کے دستے نے گارڈ آف آنر پیش کیا۔ اس موقع پر دونوں ممالک کے قومی ترانے بھی بجائے گئے۔\932
    اسلام آباد: شہری کی بازیابی کے بعد فیملی کے افراد کو ای سی ایل میں شامل کرنے پر ہائی کورٹ نے اظہار برہمی کرتے ہوئے فہرست سے نام نکالنے کا حکم دے دیا۔   شہری فیضان عثمان کی بازیابی کے بعد پوری فیملی کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں ڈالنے کے خلاف کیس کی سماعت اسلام آباد ہائی کورٹ میں ہوئی، جس میں عدالت نے فیضان عثمان کی فیملی کے 8 افراد کے نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم دیا۔ عدالت نے 8 افراد کے نام ای سی ایل میں شامل کرنے کا حکم معطل کر دیا۔ جسٹس بابر ستار نے سیکرٹری داخلہ کو ہدایت دی کہ صرف فیضان کی شادی شدہ بہن خاتون صالحہ کا...
    اسلام آباد(نیوزڈیسک) لگژری اور دولت کی ایک الگ ہی پہچان ہوتی ہے ہر ملک میں ایسے گھر موجود ہیں جو اپنی شان و شوکت اور منفرد طرزِ تعمیر کی بدولت نمایاں مقام رکھتے ہیں۔ پاکستان بھی اس دوڑ میں پیچھے نہیں آج ہم آپ کو پاکستان کے سب سے مہنگے گھر کے بارے میں بتانے جا رہے ہیں، جس کی شاندار خصوصیات نے بھارتیوں کو بھی دنگ کردیا ہے، اور اسے مکیش امبانی کے ”انٹیلیا“ سے بھی اعلیٰ قرار دیا جارہا ہے۔ ’رائل پیلس ہاؤس‘ پاکستان کا مہنگا ترین محل بھارتی خبر رساں ادارے ”انڈیا ڈاٹ کام“ کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کا سب سے مہنگا گھر ”رائل پیلس ہاؤس“ کہلاتا ہے، جو اسلام آباد کے پوش علاقے گلبرگ گرینز...
    تامل فلم انڈسٹری کے سپر اسٹار اجیت کمار آج اسپین میں ایک کار ریس کے دوران بڑے حادثے زخمی ہوگئے۔ جنوبی بھارتی میڈیا کے مطابق اجیت اسپین کے شہر ویلینسیا میں ہونے والی ہائی اسپیڈ کار ریسنگ میں شامل تھے جہاں 2 کاریں آپس میں ٹکرا گئیں جن میں سے ایک میں اجیت تھے اور وہ اس حادثے میں ایک مرتبہ پھر بال بال بچ گئے۔ 54 سالہ اجیت کمار کے منیجر سوریش چندرہ نے یہ خبر سوشل میڈیا پر شیئر کی ہے۔ ایکس پر اس حادثے کی ایک ویڈیو شیئر کی گئی ہے جس میں اجیت کی کار کو دوسری کار سے کریش ہوکر اُلٹتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ ان کے منیجر چندرا نے ایکس پر پیغام...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)شہری فیضان کی بازیابی کے بعد فیملی کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کیخلاف کیس  میں اسلام آباد ہائیکورٹ نے8افراد کے نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم دیدیا، عدالت نے کہاکہ سیکرٹری داخلہ بیان حلفی جمع کرائیں اور نام شامل کرنے کے حقائق سامنے رکھیں، سیکرٹری داخلہ ایک ہفتے میں کابینہ سب کمیٹی کی رپورٹ بھی پیش کریں۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق اسلام آبادہائیکورٹ میں شہری فیضان کی بازیابی کے بعد فیملی کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کیخلاف کیس کی سماعت ہوئی،عدالتی حکم پر سیکرٹری داخلہ خرم علی آغا عدالت میں پیش ہو ئے،عدالت نے کہا کہ ای سی ایل میں نام شامل کرنے کا کوئی ورکنگ...
    دبئی(نیوز ڈیسک)آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں مسلسل دو شکستوں اور خاص طور پر بھارت کے ہاتھوں ایک بار پھر میچ ہارنے پر شائقین کرکٹ نے بابراعظم سے ریٹائرمنٹ کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ شاہین آفریدی، نسیم شاہ اور حارث رؤف اب کسی کام کے نہیں رہے۔ دبئی میں بھارت نے چیمپئنز ٹرافی کے اہم میچ میں پاکستان کو یکطرفہ مقابلے کے بعد شکست دے کر ٹورنامنٹ میں قومی ٹیم کے آگے پہنچنے کے امکانات تقریبا ختم کردیے ہیں جس پر شائقین کرکٹ سمیت سابق کرکٹرز ناراضگی اور غصے کا اظہار کررہے ہیں۔بھارت کے اسپورٹ چینل ’اسپورٹس یاری‘ کے ایکس اکاؤنٹ پر شیئر کی گئی ویڈیو میں دبئی اسٹیڈیم کے باہر بات کرتے ہوئے شائقین کرکٹ کا کہنا تھا...
    امریکہ کو  مارکیٹ اکانومی کے اصولوں اور منصفانہ مقابلے کے اصولوں کا احترام کرنا چاہیئے، چائنا کونسل فار دی پروموشن آف انٹرنیشنل ٹریڈ  WhatsAppFacebookTwitter 0 24 February, 2025 سب نیوز بیجنگ : وائٹ ہاؤس کی ویب سائٹ نے “امریکہ فرسٹ” سرمایہ کاری پالیسی میمورنڈم جاری کیا، جس میں اعلان کیا گیا کہ امریکہ اپنی سرمایہ کاری پالیسی میں ایڈجسٹمنٹ کرے گا، خاص طور پر چین کے ساتھ دو طرفہ سرمایہ کاری کو مزید محدود کرنے پر توجہ مرکوز کرے گا. چائنا کونسل فار دی پروموشن آف انٹرنیشنل ٹریڈ (CCPIT) کے ترجمان نے اس کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ چینی صنعتی حلقے امریکہ کی جانب سے قومی سلامتی کے تصور کو بار بار عام کرنے اور دونوں ممالک...
    ویب ڈیسک:وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے پاکستان بینکنگ سمٹ سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت کاروبار چلانے کے حوالے سے نجی شعبے کو پالیسیاں دے۔  پاکستان بینکس ایسوسی ایشن کے تحت پہلی پاکستان بینکنگ سمٹ 2025 جاری ہے جس میں وفاقی وزیرخزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب سمیت بینکوں کے صدور اور غیرملکی مندوبین شریک ہیں،وزیر خزانہ نے کہا کہ ایمرجنگ مارکیٹ نے گزشتہ 25سال بہترین انداز میں گزارے ہیں، سب کا اتفاق ہے کہ ہمارے جو ہاتھ میں ہے اس پر توجہ دینے کی ضرورت ہے،انہوں نے کہا کہ بیشتر وزرائے خزانہ کی توجہ پیداواری نمو پر مبنی رہی ہے، حکومت کو چاہیے کہ وہ نجی شعبے کو پالیسیاں دے تاکہ نجی شعبہ کاروبار چلائے، نج کاری کا...
    امریکی انتظامیہ کی “امریکہ فرسٹ” پالیسی سے چین اور امریکہ کے درمیان دو طرفہ سرمایہ کاری کے لئے “ممنوعہ زون” کی حد بندی WhatsAppFacebookTwitter 0 24 February, 2025 سب نیوز بیجنگ : وائٹ ہاؤس کی ویب سائٹ نے “امریکہ فرسٹ” سرمایہ کاری پالیسی پر ایک یادداشت جاری کی، جس کا مرکزی حصہ چین اور امریکہ کے درمیان دو طرفہ سرمایہ کاری کے لئے “ممنوعہ زون” کی حد بندی کرنا ہے۔ پیر کے روز چینی میڈیا نے بتایا کہ امریکی اقدامات کا نشانہ صرف چین ہی نہیں بلکہ اس کے اتحادی بھی شامل ہیں۔ کچھ عرصہ پہلے ، امریکہ نے جاپانی اسٹیل کارپوریشن کی جانب سے  امریکن اسٹیل کی خریداری کو روکنے کے لئے ہر ممکن کوشش کی جس...
    پاکستان کرکٹ ٹیم تو چیمپئنز ٹرافی میں بھارت کے خلاف اہم میچ میں بری طرح ہار گئی لیکن پاکستانی شائقین کی جانب سے اسپورٹس مین اسپرٹ کا زبردست مظاہرہ کیا گیا۔ پاکستان کے 242 رنز کے ہدف کے تعاقب میں وکٹری شاٹ پر ویرات کوہلی کی سنچری مکمل ہوئی تو پاکستانی شائقین کرکٹ نے کوہلی کو بھی جی بھر کے داد دی۔ اسلام آباد میں شائقین کرکٹ نے ویرات کوہلی کے حق میں نعرے بھی لگائے،اسٹار بلے باز کے ہر ہر شاٹ پر داد دی۔ پاکستانی شائقین کرکٹ کا ردعمل بھارت کے لیے ایک مثال ہے کیوں کہ بھارت نے اپنے اسٹیڈیم میں پاکستان کے حق میں نعرے لگانے والوں کو گرفتار کیا تھا۔ اس کے علاوہ کرکٹ میچ...
    کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان براہ راست تجارت کا دوبارہ آغاز ہوگیا ہے۔ دونوں ممالک کے درمیان دہائیوں سے معطل تجارتی راستے بحال ہونے لگے۔ نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق شیخ حسینہ کے وزارتِ عظمیٰ سے ہٹنے کے بعد دونوں ممالک کے تعلقات میں بہتری آنے لگی بنگلہ دیشی عبوری حکومت کی جانب سے پاکستان سے تعلقات میں بہتری کے لیے مفاہمت کی پیشکش کے بعد بنگلہ دیش کے ساتھ تجارتی تعلقات میں بحالی کا سفر شروع ہوگیا۔ پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان 1971 کی علیحدگی کے بعد پہلی بار سرکاری سطح پر براہ راست تجارت بحال ہوگئی، پورٹ قاسم سے پہلی سرکاری سطح پر منظور شدہ تجارتی کھیپ روانہ کردیا گیا۔ ...
    لاہور: کوٹ لکھپت پولیس نے گھروں میں کام کرنے کے بہانے وارداتیں کرنے والا خواتین کا 3 رکنی ہاوس رابر گینگ گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق ملزمان کو ٹیلیفون لوکیشنز اور جدید ٹیکنالوجی سے ٹریس کرکے امرسدھو سے گرفتار کیا، 2 خواتین اپنے بھانجے کے ساتھ بوستان کالونی میں واقع گھر میں کام کرتی تھیں۔ چند روز قبل خواتین گھر والوں کی غیر موجودگی میں چوری کر کے فرار ہوگئیں تھیں۔ تینوں ملزمان ضلع بہاولپور کے رہائشی ہیں اور 2 سال سے لاہور میں مقیم تھے۔ ملزمان میں صباء، فاطمہ اور بھانجا اسد اللہ شامل ہے، مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش جاری ہے۔ ایس پی اخلاق اللہ تارڑ کا کہنا ہے کہ عوام سے...
      محکمہ داخلہ کا ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج حیدرآباد کو خط، 30روز میں رپورٹ پیش کرنے کا حکم آئی جی کی سفارش پر انکوائری میں مسئلے کی وجوہات اور ذمہ داروں کا تعین کرنے کی ہدایت محکمہ داخلہ سندھ نے حیدرآباد میں پولیس اور وکلا کے درمیان کشیدگی پر جوڈیشل انکوائری کا حکم دیدیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ داخلہ سندھ نے پولیس اور وکلا کے درمیان کشیدگی پر جوڈیشل انکوائری کا حکم دیا ہے ، آئی جی سندھ کی سفارش پر جوڈیشل انکوائری کا آرڈر جاری کیا گیا ہے ۔محکمہ داخلہ نے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج حیدرآباد کو خط جاری کردیا، خط میں انہوں نے وکلا اور پولیس کے درمیان معاملے کی انکوائری کر کے 30 روز میں...
    شہر قائد کے علاقے رضویہ تھانہ کی حدود میں پولیس نے اسٹریٹ کرمنلز کے ساتھ مبینہ مقابلہ کیا، جس کے نتیجے میں دو ڈاکو شدید زخمی ہوئے جنہیں گرفتار کر لیا گیا۔ ایس ایس پی ضلع وسطی کے ترجمان کے مطابق یہ مقابلہ ہپی مین روڈ، جہانگیر آباد کے قریب ملت بیکری کے پاس دورانِ گشت ہوا۔  پولیس کے مطابق دو طرفہ فائرنگ کے بعد دونوں ڈاکو شدید زخمی حالت میں گرفتار کیے گئے۔   گرفتار ملزمان کی شناخت کاشف اور اسامہ عرف والو کے ناموں سے ہوئی ہے، پولیس نے دونوں زخمی ملزمان کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا۔ ملزمان سے اسلحہ کے طور پر دو پستول، گولیاں، دو موبائل فون اور ایک موٹر سائیکل برآمد کی گئی۔ پولیس گرفتار ملزمان...
    پشاور کے علی احمد کاروباری شخصیت ہیں، لیکن صوفیزم  اور لیٹچر سے لگاؤ رکھتے ہیں۔ انہوں اپنے ادبی شوق کو کاربار میں تبدیل کر کے مشہور صوفی شاعر محمد جلال الدین رومی کے نام سے کیفے کھولا ہے، جو کسی لائبریری سے کم نہیں۔ پشاور کے بورڈ بازار کے قریب یہ کیفے ’رومی اسپاٹ‘ کے نام سے واقع ہے۔ جہاں داخل ہوتے ہی ایسا لگتا ہے کہ کسی لائبریری میں داخل ہو گئے ہوں۔  کیفے کے مالک علی احمد معروف کاروباری شخصیت ہیں۔ لیکن رومی کیفے منافع کے لیے نہیں بلکہ شوق کے طور پر کھولا ہے۔ ان کے مطابق ان کو ادب سے خصوصی دلچسپی ہے اور ان کی خواہش ہے کہ نوجوان نسل کتاب بینی کا شوق پیدا...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک)آج بروز پیر24فروری ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک جبکہ بالائی اضلاع میں صبح /رات کے اوقات میں سرد رہنے کی توقع۔ تاہم مغربی/شمال مغربی بلوچستان ، مغربی خیبرپختونخوا اور وسطی/جنوبی پنجاب میں مطلع ابر آلود رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش /پہاڑوں پر برفباری کا امکان۔اس دوران کشمیر اور گلگت بلتستان میں مطلع ابرآلود رہنے کی توقع۔
    اسلام آباد(این این آئی)پاکستان نے خبردار کیا ہے کہ امریکہ کی جانب سے آباد کاری کے لیے قبول نہ کیے جانے والے افغان مہاجرین کو غیر قانونی تارکین وطن سمجھا جائے گا اور ملک بدر کر دیا جائے گا۔ نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ اسحٰق ڈار نے ترک نشریاتی ادارے ٹی آر ٹی کو دیے گئے ایک انٹرویو میں کہا کہ اگرچہ پاکستان اس معاملے پر امریکہ کے ساتھ بات چیت کے لیے تیار ہے ، لیکن جن پناہ گزینوں کی آبادکاری سے انکار کیا گیا ہے انہیں ملک بدری کا سامنا کرنا پڑے گا۔اسحٰق ڈار کا کہنا تھا کہ ’ہم اس معاملے کا جائزہ لیں گے اور مذاکرات کریں گے تاہم اصولی طور پر اگر کسی پناہ گزین...
    لاہور (نوائے وقت رپورٹ) وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ عوامی خدمت کے ریکارڈ قائم، نواز شریف کا دور خوشحالی کا دور ہے۔ مریم نواز پنجاب کے عوام کے توقعات پر پورا اتریں ہیں۔ اب جادو ٹونے سے حکومت چلانے والوں کا وقت گزر چکا ہے۔ پاکستان کے عوام نے فتنے، فساد اور انتشار کی سیاست کو ہمیشہ کیلئے دفن کر دیا ہے۔ اب پورے پاکستان میں کام ،کام اور صرف کام ہو گا۔ مسلم لیگ (ن) وعدوں کی تکمیل کا نام ہے۔ مریم نواز نے ایک سال میں وہ تاریخ ساز کام کیے ہیں جو پہلے کوئی حکومت نہیں کر سکی۔ عظمٰی بخاری نے کہا کہ مریم نواز نے پاکستان میں سیاست کے پیمانے کو یکسر...
    اسلام آباد(خبرنگار)وفاقی وزیر سرمایہ کار ی بورڈ،نجکاری اور مواصلات عبدالعلیم خان نے باکو، آذربائیجان میں سٹیٹ آئل فنڈ کے سی ای او اسرافیل ماما دوف سے وفد کے ہمراہ ملاقات و اجلاس میں دونوں ممالک کے مابین باہمی سرمایہ کاری اور کاروباری سرگرمیوں کے فروغ کے لئے مختلف امور پر غور و خوض کیا۔مراکش کا تین روزہ دورہ مکمل کرنے کے بعد وفاقی وزیر عبدالعلیم خان باکو پہنچے جہاں انہوں نے اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آذربائیجان پاکستانی عوام کے دلوں کے انتہائی قریب ہے، ہمارے دوستانہ تعلقات بہتری اور مضبوطی کی طرف گامزن ہیں جس میں پاکستان میں آذربائیجان کے سفیر خضر فرہادوف کا کردار انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔ وفاقی وزیر عبدالعلیم خان نے کہا کہ...
    پشاور (خبر نگار خصوصی) گورنر خیبر پی کے فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ سانحہ 9 مئی کے مرکزی کردار کے نام پر سٹیڈیم کا نام رکھنا ریاست دشمن قوتوں کو تقویت دینا ہے۔ ارباب نیاز سٹیڈیم کے نام کی تبدیلی انتہائی نامناسب حرکت ہے۔ گزشتہ 9 سال سے اقتدار پر قابض جماعت ارباب نیاز سٹیڈیم کی تزئین و آرائش اور بحالی تک نہ کر سکی۔ سٹیڈیم کا نام صوبے کو دہشتگردوں کے حوالے کرنے والے شخص کے نام پر رکھنا پختونوں کے زخموں پر نمک پاشی ہے۔ وزیراعلیٰ صوبے کی شناخت مٹانے اور اسے تباہ کرنے کے مشن پر گامزن ہیں۔ گورنر خیبر پی کے  فیصل کریم کنڈی نے مزید کہا میں دیکھتا ہوں کیسے صوبائی حکومت زمینداروں...
    پشاور: گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے علی امین گنڈاپور کو سندھ کے وزیر اعلیٰ کی کارکردگی پر مذاکرے کا چیلنج دے دیا۔ اپنے بیان میں گورنر کے پی نے نے کہا کہ وزیر اعلیٰ سندھ سے ایک فیصد بھی زیادہ کارکردگی کی ہو تو وزیر اعلیٰ سندھ حکومت چھوڑ دیں گے، علی امین گنڈا پور مناظرے میں ہار گئے تو استعفا دے دیں۔ انہوں نے کہا کہ علی امین گنڈا پور میٹنگ میں الگ بات کرتے ہیں اور باہر جا کر مکر جاتے ہیں۔ کسانوں کے احتجاج کے اعلان پر صوبائی گورنر نے کہا کہ ہم کسانوں کے ساتھ مل کر سول نافرمانی کریں گے، میں دیکھتا ہوں کہ وزیر اعلیٰ کیسے کسانوں سے...
    وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا تنخواہ دار طبقے پر ٹیکس کے حوالے سے بیان سامنے آگیا۔ لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے  انہوں نے کہا کہ  اللہ کا شکر ہے کہ ملک میں معاشی استحکام آ رہا ہے، اسٹاک مارکیٹ اوپر جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کرنسی میں بھی استحکام ہے اور پالیسی ریٹ بھی کم ہوا ہے، ہماری معیشت کی بنیاد بن گئی ہے، اب ہمیں پائیدار ترقی کی طرف جانا ہے۔ وزیر خزانہ کا کہنا تھا بجٹ سے پہلے ہی کاروباری حضرات سے ملاقاتیں شروع کر دی ہیں، ایف بی آر میں اصلاحات پر بھی کام کر رہے ہیں، تنخواہ دار طبقے پر ٹیکسز کا بوجھ ہے، آنے والے بجٹ میں تنخواہ دار طبقے...
    کراچی: حب ریور روڈ پر ٹرالر اور کوسٹر کے درمیان تصادم کے نتیجے میں متعدد افراد کے زخمی ہونے کی اطلاع موصول ہوئی ہے۔ ایدھی حکام کے مطابق حادثہ حب ریور روڈ نزد عالمگیر ویلفیئر میں آیا ہے، جہاں نامعلوم ٹرالر اور کوسٹر کے درمیان تصادم ہوا۔ ایدھی حکام کے مطابق، اس حادثے میں متعدد افراد زخمی ہوئے ہیں۔ ایدھی حکام نے بتایا کہ زخمیوں کو فوری طور پر ایدھی ایمبولینسوں کے ذریعے سول اسپتال ٹراما سینٹر منتقل کیا جا رہا ہے۔ حادثے کے نتیجے میں زخمی ہونے والوں کی تعداد کی تصدیق ابھی تک نہیں کی جا سکی۔ امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔
    فافن (فری اینڈ فیئر الیکشن نیٹ ورک) کی تازہ ترین رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کے انتخابی نتائج گزشتہ دو دہائیوں میں بہتری کی جانب گامزن نہیں ہوئے ہیں، اور نمائندگی کا خلا برقرار ہے۔ رپورٹ کے مطابق، پاکستان کی قومی اور صوبائی اسمبلیاں اب بھی ایک چوتھائی سے کم رجسٹرڈ ووٹرز اور نصف ڈالے گئے ووٹوں کے مینڈیٹ سے منتخب ہو رہی ہیں۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 2002 سے 2024 تک ہونے والے پانچ عام انتخابات میں نمائندگی کا خلا برقرار رہا ہے۔ 2002 کی قومی اسمبلی کو 20 فیصد رجسٹرڈ ووٹرز اور 47 فیصد ڈالے گئے ووٹوں کی حمایت حاصل تھی۔ اسی طرح 2008 کی اسمبلی کو 22 فیصد رجسٹرڈ ووٹرز اور 50 فیصد...
    ویب ڈیسک — امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی حکومت کے ڈپارٹمنٹ آف گورنمنٹ ایفی شینسی (ڈوج) کے سربراہ ایلون مسک نے امریکہ کے وفاقی ملازمین کو اپنی ایک ہفتے کی کارکردگی سے آگاہ کرنے کی ہدایت کی ہے اور خبردار کیا ہے کہ اس پر عمل نہ کرے والوں کو برطرف کر دیا جائے گا۔ مسک نے ہفتے کو صدر ٹرمپ کی اپنے سوشل میڈیا نیٹ ورک ٹرتھ سوشل پر کی گئی پوسٹ کے بعد یہ ہدایت جاری کی ہے۔ صدر ٹرمپ نے اپنی پوسٹ میں کہا تھا کہ وفاقی افرادی قوت میں کمی اور تشکیل نو کے لیے ڈوج کو اپنی کوشش مزید تیز کرنی چاہیے۔ اس پوسٹ کے بعد مسک نے سوشل میڈیا پلیٹ فورم ایکس...
    KYIV: یوکرین کے صدر ویلادیمیرزیلنسکی نے امن اور ملک کی نیٹو میں رکنیت کے بدلے اپنی صدارت کی قربانی دینے کی پیش کس کردی ہے۔ الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق زیلنسکی نے امریکا کے نئے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظایہ کے ساتھ اختلافات کے پیش نظر کیف میں پریس کانفرنس کے دوران یہ پیش کش کی جبکہ روس نے جنگ کا تیسرا سال مکمل ہونے پر بدترین حملہ کردیا ہے۔ یوکرینی صدر نے کہا کہ اگر یوکرین میں امن قائم ہوتا ہے اور مجھ سے اپنی صدارت چھوڑنے کی امید رکھتے ہوں تو اس کے لیے میں تیار ہوں اور اگر کوئی شرط ہوتی ہے تو میں یہ نیٹو کی رکنیت کے حق میں کر سکتا ہوں۔ انہوں...
    مولانا اورنگ زیب فاروقی نے کہا کہ حق نواز جھنگوی کا مشن جاری رہے گا، صحابہ کرام کی شان کے کا دفاع کرتے رہیں گے، یہ دہشتگردی نہیں ہے، پاکستان ہمارا ملک ہے ہم اس کا تحفظ ہماری ذمہ داری ہے، اس کی قیام کے لیے ہمارے شہدا نے قربانی دی ہیں، ہم اس کی حفاظت کرتے رہیں گے۔  اسلام ٹائمز۔ سنی علما کونسل کے زیراہتمام قلعہ قاسم باغ سٹیڈیم میں عظیم الشان تحفظ ناموس صحابہ، حقوق اہل سنت، استحکام پاکستان کانفرنس کا انعقاد کیا گیا، جس میں ہزاروں کی تعداد میں کارکنان نے شرکت کی، ملک بھر سے قافلے شریک ہوئے اور مشائخ عظام، علما کرام نے خطاب کیا، ناموس صحابہ بل کے قانون بنوانے کے لیے عظیم الشان...
    مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج یوم عہد ہے ہم فلسطین کی آزادی اور قبلہ اول بیت المقدس کی آزادی تک سکون سے نہیں بیٹھیں گے، فلسطین فلسطینیوں کا ہے، ہم ہر خیانت کا بھرپور جواب دیں گے، شہید سیدحسن نصر اللہ اور شہید سید ہاشم صفی الدین کا مقدس خون رنگ لائے گا، فلسطین اور بیت المقدس فلسطینیوں کو مل کر رہے گا۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین اور امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کی جانب سے شہید مقاومت، شہید راہ قدس سید حسن نصراللہ و شہید ہاشم صفی الدین کی تشیع نماز جنازہ کے موقع پرامام بارگاہ حسین آباد دولت گیٹ میں مجلس ترحیم کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پر لائیو تشیع جنازہ دکھایا گیا۔ شہداء کے...
    میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سندھ ترقی پسند پارٹی کے سربراہ نے کہا کہ صدر مملکت آصف علی زرداری نے دستخط کرکے کینال منصوبے کی منظوری دی۔ اسلام ٹائمز۔ سندھ ترقی پسند پارٹی کے سربراہ ڈاکٹر قادر مگسی نے کہا کہ پیپلز پارٹی کا پانی کے معاملے پر منافقانہ رویہ ہے، صدر مملکت آصف علی زرداری نے دستخط کرکے کینال منصوبے کی منظوری دی۔ اندرون سندھ کے علاقے عمر کوٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر قادر مگسی نے کہا کہ پیپلز پارٹی والے کینال کے معاملے پر سنجیدہ ہوتے تو سندھ اسمبلی میں قرارداد لاتے۔ انکا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کینال بنانے کے منصوبے میں مسلم لیگ (ن) کے ساتھ ہے۔ قادر مگسی نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی دنیا...
    وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ برف کی چادر میں لپٹے دلکش شہر باکو پہنچا ہوں اور پاک آذربائیجان تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے لیے مفید بات چیت کا منتظر ہوں۔ یہ بھی پڑھیں وزیراعظم شہباز شریف 2 روزہ سرکاری دورے پر آذربائیجان پہنچ گئے اتوار کو آذربائیجان کے 2 روزہ دورے پر باکو پہنچنے کے بعد سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر اپنی پوسٹ میں وزیراعظم نے لکھا کہ باکو کے خوبصورت شہر میں اترا ہوں جو ماضی اور مستقبل کا حسین امتزاج ہے۔ یہ شہر برف کی چادر تلے اور بھی دلکش لگتا ہے۔ Landed in the beautiful city of Baku, where the past and future converge in a vibrant embrace. The city looks even more...
    پولیس کے مطابق اب تک 70 سے زائد افراد گرفتار کئے جاچکے ہیں۔ اسکے علاوہ متعدد مقامات پر گھروں سے پاراچنار جانیوالے کانوائے سے لوٹا ہوا سامان بھی برآمد کیا گیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ لوئر کرم کے علاقہ بگن سے سکیورٹی فورسز نے حاجی کریم کو گرفتار کرلیا۔ جو دو ماہ سے مندوری اور بگن کے علاقوں میں احتجاجی دھرنا دے رہا تھا۔ پولیس کے مطابق پاراچنار جانے والے کانوائے پر تیسری بار حملے کے بعد حکومت کی جانب سے بگن اور دیگر ملحقہ علاقے کے لوگوں کے خلاف کارروائی شروع کی گئی ہے۔ اس ضمن میں لوئر کرم کے نامور اور مشہور افراد کی گرفتاریوں کا سلسلہ جاری ہے۔ یوں آج لوئر کرم کے علاقہ بگن کے مشر...
    بھارتی کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز بیٹر و سابق کپتان ویرات کوہلی نے پاکستان کے خلاف چیمپیئنز ٹرافی کے اہم میچ میں جیت پر کہا ہے کہ میں نے کھیل کے دوران جو طریقہ کار اپنایا وہی میرا ون ڈے میں کھیلنے کا انداز ہے۔ میچ کے بعد گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ جب روہت شرما آؤٹ ہوئے تو اس کے بعد مجھ پر ذمہ داری آگئی تھی، میں نے جو طریقہ کار اپنایا اس سے خوش تھا۔ یہ بھی پڑھیں چیمپیئنز ٹرافی کے اہم میچ میں بھارت سے شکست کی وجہ کون؟ کپتان رضوان نے بتادیا ویرات کوہلی نے کہاکہ مجھے سمجھ ہے کہ کھیل کے دوران کیا کرنا ہے، میں نے میچ کے دوران خود کو بار بار...
    فافن کی پاکستان کے انتخابی نتائج بارے سال 2002تا2024تک کی رپورٹ جاری WhatsAppFacebookTwitter 0 23 February, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس )فافن نے پاکستان کے انتخابی نتائج کے متعلق سال 2002تا2024 تک کی رپورٹ جاری کر دی۔فافن رپورٹ کے مطابق پاکستان کے انتخابی نتائج گزشتہ دو دہائیوں میں کسی بہتری کی جانب گامزن نہیں ہوئے، قومی اور صوبائی اسمبلیاں ایک چوتھائی سے بھی کم رجسٹرڈ ووٹرز اور نصف ڈالے گئے ووٹوں کے مینڈیٹ سے منتخب ہو رہی ہیں۔اسی طرح 2002 سے 2024 تک ہونے والے پانچ عام انتخابات میں نمائندگی کا خلا برقرار رہا ہے ، 2002 کی قومی اسمبلی کو 20 فیصد رجسٹرڈ ووٹرز اور 47 فیصد ڈالے گئے ووٹوں کی حمایت حاصل تھی، 2008 کی...
    پولیس کے مطابق اب تک 70 سے زائد افراد کو گرفتار کئے جاچکے ہیں۔ اسکے علاوہ متعدد مقامات پر گھروں سے پاراچنار جانے والے کانوائی سے لوٹا ہوا سامان بھی برآمد کیا گیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ لوئر کرم کے علاقہ بگن سے سیکورٹی فورسز نے حاجی کریم کو گرفتار کرلیا۔ جو دو ماہ سے مندوری اور بگن کے علاقوں میں احتجاجی دھرنا دے رہاتھا۔ پولیس کے مطابق پاراچنار جانے والے تیسری بار حملے کے بعد حکومت کی جانب سے بگن اور دیگر ملحقہ علاقے کے لوگوں کے خلاف کاروائی شروع کی گئی ہے۔ اس ضمن میں لوئر کرم کے نامور اور مشہور افراد کی گرفتاریوں کا سلسلہ جاری ہے۔ یوں آج لوئر کرم کے علاقہ بگن کے مشر حاجی کریم...
    اسلام ا?باد: فافن نے پاکستان کے انتخابی نتائج کے متعلق سال 2002تا2024 تک کی رپورٹ جاری کر دی۔فافن رپورٹ کے مطابق پاکستان کے انتخابی نتائج گزشتہ دو دہائیوں میں کسی بہتری کی جانب گامزن نہیں ہوئے، قومی اور صوبائی اسمبلیاں ایک چوتھائی سے بھی کم رجسٹرڈ ووٹرز اور نصف ڈالے گئے ووٹوں کے مینڈیٹ سے منتخب ہو رہی ہیں۔اسی طرح 2002 سے 2024 تک ہونے والے پانچ عام انتخابات میں نمائندگی کا خلا برقرار رہا ہے ، 2002 کی قومی اسمبلی کو 20 فیصد رجسٹرڈ ووٹرز اور 47 فیصد ڈالے گئے ووٹوں کی حمایت حاصل تھی، 2008 کی اسمبلی کو 22 فیصد رجسٹرڈ ووٹرز اور 50 فیصد ڈالے گئے ووٹوں کی تائید حاصل ہوئی۔رپورٹ کے متن میں بتایا گیا کہ...
    WASHINGTON: ڈونلڈ ٹرمپ نے افغانستان سے امریکی اسلحے کی واپسی کے لیے نمائندہ مقرر کرتے ہوئے انہیں جامع منصوبہ تشکیل دینے کی ہدایت کردی ہے۔ خبرایجنسی خامہ کی رپورٹ کے مطابق کنزرویٹو ایکشن کانفرنس میں حال ہی میں خطاب کے دوران امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے طالبان کے قبضے میں موجود امریکی فوج کے اسلحے کی واپسی کے لیے منصوبہ تیار کرنے کی ہدایت کردی ہے۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے ڈوف کا نام لیا اور ان کی تعریف کرتے ہوئے ہدایت کی کہ طالبان سے امریکی اسلحہ واپس لیا جائے اور کہا کہ وہ یہ کام کرسکتے ہیں اور وہ ایک انٹرپرینئیور ہیں۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ مذکورہ نمائندے کی مکمل شناخت واضح نہیں ہے لیکن خیال ہے...
    اسلام آباد:( فافن نے پاکستان کے انتخابی نتائج کے متعلق سال 2002تا2024 تک کی رپورٹ جاری کر دی۔ فافن رپورٹ کے مطابق پاکستان کے انتخابی نتائج گزشتہ دو دہائیوں میں کسی بہتری کی جانب گامزن نہیں ہوئے، قومی اور صوبائی اسمبلیاں ایک چوتھائی سے بھی کم رجسٹرڈ ووٹرز اور نصف ڈالے گئے ووٹوں کے مینڈیٹ سے منتخب ہو رہی ہیں۔ اسی طرح 2002 سے 2024 تک ہونے والے پانچ عام انتخابات میں نمائندگی کا خلا برقرار رہا ہے ، 2002 کی قومی اسمبلی کو 20 فیصد رجسٹرڈ ووٹرز اور 47 فیصد ڈالے گئے ووٹوں کی حمایت حاصل تھی، 2008 کی اسمبلی کو 22 فیصد رجسٹرڈ ووٹرز اور 50 فیصد ڈالے گئے ووٹوں کی تائید حاصل ہوئی۔ رپورٹ کےمتن میں بتایا...
    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے افغانستان سے امریکی اسلحے کی واپسی کے لیے نمائندہ مقرر کرتے ہوئے انہیں جامع منصوبہ تشکیل دینے کی ہدایت کردی  ۔ میڈیارپورٹس کے مطابق کنزرویٹو ایکشن کانفرنس میں حال ہی میں خطاب کے دوران امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے طالبان کے قبضے میں موجود امریکی فوج کے اسلحے کی واپسی کے لیے منصوبہ تیار کرنے کی ہدایت کردی ہے۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے ڈوف کا نام لیا اور ان کی تعریف کرتے ہوئے ہدایت کی کہ طالبان سے امریکی اسلحہ واپس لیا جائے اور کہا کہ وہ یہ کام کرسکتے ہیں اور وہ ایک انٹرپرینئیور ہیں۔ مذکورہ نمائندے کی مکمل شناخت واضح نہیں ہے لیکن خیال ہے کہ ٹرمپ ڈوف مانچسٹر کی بات کر رہے ہیں...
    پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کے انتخابات کے نتائج کا اعلان ،افضل بٹ بلامقابلہ صدر ،ارشد انصاری سیکرٹری جنرل ، لالہ اسد پٹھان فنانس سیکرٹری منتخب WhatsAppFacebookTwitter 0 23 February, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کے انتخابات کے نتائج کا اعلان ،افضل بٹ پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کے بلامقابلہ صدر منتخب ،ارشد انصاری بلامقابلہ پی ایف یو جے کے سیکرٹری جنرل منتخب ، لالہ اسد پٹھان بلامقابلہ فنانس سیکرٹری ،راجہ حبیب ، خالد عیسی کھوکھر ، ناصر حسین اور محمد عیسی ترین نائب صدور، جمشید رضوانی، جاوید اصغر، شاہد چوہدری اور نور الٰہی بگٹی اسسٹنٹ جنرل سیکرٹری منتخب ہو گئے ،پی ایف یو جے کی فیڈرل ایگزیکٹو کونسل کے 25ممبران کا بھی...
    پشاور(نیوز ڈیسک)پشاور کے ارباب نیاز اسٹیڈیم کا نام تبدیل کرکے بانی پی ٹی آئی عمران خان کے نام پر رکھنے کے خلاف ارباب فیملی نے عدالت سے رجوع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ارباب نیاز کے بیٹے اور پشاور کے سابق میئر ارباب طارق نے کہا ہے کہ وہ عدالت میں ارباب اسٹیڈیم کا نام تبدیل کرنے کے صوبائی حکومت کے فیصلے کے خلاف رٹ پیٹیشن دائر کریں گے۔ واضح رہے کہ جمعے کے روز خیبرپختونخوا کی صوبائی کابینہ نے ارباب نیاز اسٹیڈیم کا نام تبدیل کرنے کے فیصلے کی منظوری دی تھی جس کے بعد ارباب فیملی اور پیپلز پارٹی نے شدید ردعمل دیتے ہوئے اس فیصلتے کو مسترد کیا تھا۔ مزیدپڑھیں:منشیات سپلائی: اداکارساجد حسن کے بیٹے کے سنسنی...
    اسٹیڈیم کا نام قومی مجرم کے نام پر رکھنا کسی صورت درست اقدام نہیں،وفاقی وزیر امور کشمیر انجینئر امیر مقام WhatsAppFacebookTwitter 0 23 February, 2025 سب نیوز پشاور (سب نیوز)وفاقی وزیر برائے کشمیر امور انجینئر امیر مقام نے ارباب نیاز اسٹیڈیم کا نام بانی پی ٹی آئی عمران خان کے نام پر رکھنے پر خیبر پختونخوا حکومت کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔ اپنے ایک بیان میں وفاقی وزیر امیر مقام نے کہا کہ اسٹیڈیم کا نام قومی مجرم کے نام پر رکھنا کسی صورت درست اقدام نہیں، عوام بانی پی ٹی آئی کا نام سننے کے لیے بھی تیار نہیں ہیں۔امیر مقام نے کہا کہ تاریخی مقامات سے نام ہٹانا تحریک انصاف کا وتیرہ بن چکا ہے، سوات میں...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک )رمضان المبارک کے موقع پر متحدہ عرب امارات کی جانب سے گزشتہ سالوں کی طرح پاکستان میں مستحقین میں راشن کی تقسیم کرنے کا سلسلہ شروع ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق ہر سال کی طرح اس سال بھی رمضان المبارک کی آمد سے قبل متحدہ عرب امارات کی جانب سے مستحقین میں حفظان صحت کے اوصولوں کے عین مطابق راشن کی تقسیم کا سلسلہ جاری ہے۔ متحدہ عرب امارات کی جانب سے رمضان المبارک کے موقع پر 3000 سے زائد مستحقین میں راشن کی تقسیم کی جائے گی، شیخہ فاطمہ بنت مبارک کی جانب سے راشن کی تقسیم کا آغاز کاٹھوڑ سے کیا گیا ہے۔ قونصل جنرل بخیت عتیق الرومیتی نے اپنے ہاتھوں سے راشن کی تقسیم کا...
    راولپنڈی : گورڈن کالج راوالپنڈی کے سابقہ طالب علموں کی المنائی گورڈونین اون کے زیر اہتمام آ رگنائزرز میاں اکرم فرید سینٹرل چئیرمین ای ایف پی ، سابق صدر آئی سی سی آئی سابق نائب صدر ایف پی سی سی آئی ، برگیڈیئر ریٹائرڈ محمد آصف ، کہکشاں نجمی، امریکہ میں مقیم ملک قدیر ، ملک محمد اقبال شیرازی نے گزشتہ دنوں اپنی مادر علمی میں ایک تقریب کا اہتمام کیا جس میں اولڈ گارڈونین جو اہم سرکاری و سیاسی عہدوں پر فائز رہ چکے ہیں نے شرکت کی جن  میں 1957 میں گورڈون کالج جوائن کرنے والے وزیر اعظم کے سابق مشیر اورسابق سیکریٹری منصوبہ بندی کمیشن اکرم شیخ، سابق وفاقی وزیر راجہ شاہد ظفر ، وزیراعظم کے سابق...
    عمران خان غریب عوام کے 64ارب کھا گئے، پی ٹی آئی والے کس منہ سے رہائی کا مطالبہ کر رہے ہیں،احسن اقبال WhatsAppFacebookTwitter 0 23 February, 2025 سب نیوز نارووال (آئی پی ایس )وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی غریب عوام کے 64 ارب روپے کھا گئے ہیں۔ وفاقی وزیر منصوبہ بندی، ترقی و خصوصی اقدامات احسن اقبال نے کہا ہے کہ عمران خان نے پاکستان کے غریب عوام کے 64 ارب روپے پر ڈاکا ڈالا، پی ٹی آئی والے کس منہ سے اپنے لیڈر کی رہائی کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ نارووال میں سڑک کے افتتاح کے بعد جلسے سے خطاب میں احسن اقبال نے کہا کہ مسلم لیگ ن...
    کراچی: کراچی میں بس ریپڈ ٹرانسپورٹ (بی آر ٹی) ریڈ لائن منصوبے پر کام کے دوران یونیورسٹی روڈ پر ایک مرتبہ پھر پانی کی لائن ٹوٹ گئی جس کی وجہ سے سڑک پر ٹریفک کی روانی شدید متاثر ہوگئی۔ میڈیا ذرائع کے مطابق بی آر ٹی ریڈ لائن کے تعمیراتی کام کے دوران کراچی میں یونیورسٹی روڈ پر ایک مرتبہ پھر پانی کی لائن ٹوٹ گئی۔حسن اسکوائر سے جیل چورنگی کے درمیان لائن ٹوٹنے سے پانی سڑک پر آگیا جبکہ متعدد واٹر ٹینکرز بھی پانی بھرنے کی وجہ سے روڈ پر دھنس گئے۔ سڑک پر پانی جمع ہونے سے ٹریفک کی روانی شدید متاثر ہوگئی جس کے باعث شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔ یاد رہے کہ واٹر اینڈ سیوریج...
    لاہور ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ ماضی میں دہشتگردوں کو واپس لاکر ملک کے امن کو داو پر لگایا گیا، یہ عناصر ملک کے امن کو عدم استحکام سے دوچار کرنا چاہتے ہیں۔نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق لاہور میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ اس ملک میں دہشت گردی کا ناسور اب بھی موجود ہے، دہشت گرد گوریلا وار کسی اخلاقیات کی پابندی نہیں کرتی، جب دہشت گردی کی کوئی اخلاقی حدود نہ ہوں تو پھر سانحہ اے پی ایس ہوتا ہے اور دہشت گرد بلوچستان میں بھی دہشت گردی کر رہے ہیں۔انہوں نے...
    کراچی: ڈاکٹر روتھ فاؤ سول اسپتال کراچی میں پہلی بار سماعت سے محروم 4 سالہ بچے کا کامیاب آپریشن کرکے کوکلئیر امپلانٹ لگا دیا گیا، کوکلئیر امپلانٹ سرجری کی کراچی کے کسی اور سرکاری اسپتال میں سہولت  دستیاب نہیں، نجی اسپتالوں میں کوکلئیر امپلانٹ سرجری اور آلہ لگانے کی مد میں 50سے 60 لاکھ روپے کے اخراجات آتے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق ڈاکٹر روتھ فاؤ سول اسپتال کراچی کے ایم ایس ڈاکٹر خالد بخاری نے بتایا کہ کوکلیئر امپلانٹ ایک طبی آلہ ہوتا ہے جو پیدائشی طور پر سماعت سے محروم بچوں کے کان کے عقب کی ہڈی میں لگایا جاتا ہے، آلہ لگانے کے بعد سماعت متحرک ہوجاتی ہے، آلہ نصب کرنے کے بعد بچے کی دو ماہ تک اسپیچ...
    اسلام آباد میں قومی احتساب بیورو (نیب) کے ایک اعلیٰ افسر کی پراسرار موت کا واقعہ سامنے آیا ہے۔ پولیس کے مطابق گریڈ 19 کے افسر وقاص احمد کی لاش اسلام آباد کے جی سکس فور سیکٹر میں واقع ایک گیسٹ ہاؤس سے ملی۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ وقاص احمد کا کمرا اندر سے لاک تھا اور ابتدائی تفتیش میں جسم پر کسی قسم کے تشدد یا زخم کے نشانات نہیں پائے گئے لاش کو مزید تحقیقات کے لیے پولی کلینک اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق وقاص احمد کا تعلق لاہور سے تھا اور وہ ماضی میں اوگرا کیس کے تفتیشی افسر کے طور پر خدمات انجام دے چکے تھے۔ ان کی...
    وفاقی وزیر امور کشمیر و صدر مسلم لیگ (ن) خیبر پختونخوا انجنیئر امیر مقام نے کہا ہے کہ پشاور کے ارباب نیاز اسٹیڈیم کے نام پر قومی مجرم کا نام رکھنا کسی صورت درست اقدام نہیں۔ یہ بھی پڑھیں:ارباب نیاز سٹیڈیم کے نام کی تبدیلی انتہائی نامناسب حرکت ہے، گورنر خیبرپختونخوا انجینئر امیر مقام کا کہنا ہے کہ تاریخی مقامات سے نام ہٹانا تحریک انصاف کا وتیرہ بن چکا ہے، اس سے پہلے سوات میں نوازشریف کڈنی سینٹر کا نام بھی تبدیل کر دیا گیا تھا۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ صوبائی حکومت دوسروں کے کاموں پر اپنی تختیاں لگا کر جرم کی مرتکب ہو رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ عوام بانی پی ٹی آئی کا نام سننے...
    پشاور ہائی کورٹ نے پولیس لائنز دھماکے کے سہولت کار کی درخواست ضمانت خارج کردی۔ پولیس لائنز دھماکے کے سہولت کار ملزم امتیاز عر تورہ شپہ کی درخواست ضمانت پر پشاور ہائی کورٹ میں سماعت ہوئی۔ عدالت نے فیصلے میں کہا کہ ملزم اپنی بے گناہی ثابت نہ کرسکا۔ درخواست گزار کا تعلق افغانستان سے ہے۔ اس کے خاندان کے افراد کا تعلق بھی کالعدم تنظیموں کے ساتھ رہا ہے۔ درخواست گزار کے خاندان کے افراد ریاست خلاف سرگرمیوں میں ہلاک بھی ہوئے ہیں۔ عدالتی فیصلے کے مطابق واقعے میں قیمتی جانیں ضائع ہوئیں اور کئی افراد زخمی ہوئے۔ ایسے میں درخواست گزار کو ضمانت نہیں دے سکتے۔ درخواست گزار کی ضمانت کے لیے یہ تیسری درخواست ہے۔ ملزم...
    دبئی(سپورٹس ڈیسک )پاکستان نے بھارت کوجیت کے لیے 242رنز کاہدف دے دیا،دبئی انٹرنیشنل سٹیڈیم میں‌کھیلے جانیوالے میچ میں پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 241رنز بنائے . پاکستان کو پہلا نقصان 41 رنز پر بابر اعظم کی صورت میں اٹھانا پڑا جو 23 رنز بناکر ہاردک پانڈیا کی گیند کا شکار بنے، اس کے بعد امام الحق 10 رنز بناکر رن آؤٹ ہوگئے۔ محمد رضوان 46 رنزبناکرآؤٹ ہوئے جبکہ سعود شکیل 62 رنزبناکر پویلین لوٹے، طیب طاہر 4 اور سلمان آغا 19 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ ان کے بعد آنے والے شاہین آفریدی بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے، نسیم شاہ نے 14 رنز کی اننگز کھیلی۔ ٹاس کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے قومی ٹیم کے کپتان...
     گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ سزا یافتہ شخص کے نام پر کیسے اسٹیڈیم کا نام رکھا جاسکتا ہے۔تفصیلات کے مطابق گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے بیان میں کہا کہ سزا یافتہ شخص کے نام پر کیسے اسٹیڈیم کا نام رکھا جاسکتا ہے، صرف اسٹیڈیم کا نام بدلنا عوام کی خدمت نہیں۔خیبرپختونخوا کے گورنر نے کہا کہ وزیراعلیٰ کی طرف سے چیلنج قبول کرتا ہوں، علی امین گنڈاپور ہمارے وزیر اعلیٰ سندھ سے مناظرہ  کرلیں اگر وزیراعلیٰ کےپی مناظرہ ہار گئےتواخلاقی جرات کرتے ہوئےمستعفی ہوں۔گورنر فیصل کریم کنڈی نے مزید کہا کہ اسلام آباد ایئرپورٹ بن گیا ہے لیکن نام تبدیل نہیں کیا گیا، وزیراعظم کو خط لکھا ہے اسلام آباد ایئرپورٹ کا نام بینظیر بھٹو...
    کراچی(شوبز ڈیسک)پاکستان شوبز انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ نیلم منیر کی شادی کے بعد نئی تصاویر منظرعام پر آگئیں، مداحوں کی جانب سے اداکارہ کی تصاویر کو پسند کیا گیا اور ان کی نئی زندگی کی شروعات کے لئے نیک خواہشات، دعائیں دی جارہی ہیں۔ پاکستان فلم اور ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ نیلم منیر کا نام کسی تعریف کا محتاج نہیں، انہوں نے جو بھی ڈرامہ یا فلم کی دیکھنے والوں نے اس کو سراہا اور اداکارہ کی ایکٹنگ سے محظوظ ہوئے۔ نیلم منیر نے جس عربی شخص کو اپنا ہمسفر منتخب کیا ہے اسکا اسم گرامی محمد راشد ہے جن سے اداکارہ کی محبت کی شادی ہے، محمد راشد کوئی امیر ترین برنس مین نہیں، دبئی میں...
      بیجنگ: سال 2025 کے اسپرنگ فیسٹیول میں سفری رش (14 جنوری تا 22 فروری ) کے 40 دنوں کے دوران، چین میں لوگوں کی بین العلاقائی نقل و حرکت9.02 بلین رہی، جو  سال 2024 کی اسی مدت کے مقابلے میں 7.1 فیصد  زیادہے اور یہ ایک تاریخی ریکارڈ  ہے.اتوار کے روز جاری کردہ تفصیلات کے مطابق چین میں  ریلوے سے 510 ملین مسافروں کی آمدورفت ریکارڈ کی گئی ، جو  سال بہ سال 6.1فیصد  کا اضافہ ہے۔ شاہراہوں پر  8.39 بلین مسافروں کی آمدو رفت دیکھی گئ ، جو سال بہ سال 7.2فیصد  کا اضافہ تھا۔ آبی راستے کے مسافروں کی آمدو رفت  31.21 ملین تھی ، جو سال بہ سال 7.6فیصد  کا اضافہ تھا جبکہ سول ایوی ایشن...
      بیجنگ : وائٹ ہاؤس کی ویب سائٹ نے “امریکہ فرسٹ” سرمایہ کاری پالیسی میمورنڈم جاری کیا ، جس میں اعلان کیا گیا کہ امریکہ  چین کے ساتھ دو طرفہ سرمایہ کاری کو مزید محدود کرنے کے لئے امریکی سرمایہ کاری پالیسی میں ایڈجسٹمنٹ کرے گا۔ اس حوالے سے  چین کی وزارت تجارت کے ترجمان کا کہنا تھا کہ  یہ امریکی قومی سلامتی کے بے جا استعمال کا  امتیازی سلوک پر مبنی  ایک  غیر تجارتی طرز عمل ہے ، جس سے  دونوں ممالک کے کاروباری اداروں کے درمیان معمول کا معاشی اور تجارتی تعاون  بری طرح متاثر ہوگا۔امریکہ کی جانب سے چینی سرمایہ کاری پر سیکیورٹی جانچ پڑتال کو سخت کرنے سے امریکہ میں سرمایہ کاری کرنے والی چینی کمپنیوں...
    پاکستان نے امریکا منتقلی کے منتظر افغان پناہ گزینوں کو واشنگٹن نہ لے جانے کی صورت میں ملک بدر کرنے کا عندیہ دے دیا۔ امریکی میڈیا کے مطابق نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ پاکستان افغان پناہ گزینوں کی امریکا منتقلی کے لیے بات چیت کرنے کو تیار ہے۔ یہ بھی پڑھیں افغانستان سے غیرملکی اسلحے کی کھیپ پاکستان اسمگل کرنے کی کوشش ناکام اسحاق ڈار نے کہاکہ امریکا کی جانب سے جن پناہ گزینوں کو قبول نہیں کیا جائےگا ہم انہیں ملک بدر کردیں گے۔ وزیر خارجہ نے کہاکہ جن پناہ گزینوں کو کوئی ملک منتقل کرنے کے لیے تیار ہو جاتا ہے، اور باضابطہ وعدہ کرلیا جاتا ہے تو ان کے...
    وفاقی حکومت آئندہ بجٹ میں کاربن لیوی عائد کرنے کے لیے سرگرم، آئی ایم ایف سے اجازت لینے کا فیصلہ۔ یہ  بھی پڑھیں:حکومت پاکستان کی سنجیدگی و عزم قابل تعریف، مزید تعاون کے لیے تیار ہیں، آئی ایم ایف میڈیا رپورٹ کے مطابق حکومت نے وفاقی بجٹ برائے 2025-26 میں کاربن لیوی عائد کرنے کے لیے بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (IMF) سے اجازت لینے کا فیصلہ کیا ہے۔ امکان ہے کہ یہ آئی ایم ایف سے یہ بات چیت آئندہ ہفتے واشنگٹن میں مذاکرات کے نئے دور کے دوران ہوگی۔ تاہم اس قبل آئی ایم ایف کا وفد آج پاکستان پہنچ رہا ہے، جو لیوی لاگو کرنے کے بارے میں سفارشات فراہم کرنے کے لیے پیر سے بات چیت...
    وفاقی وزیر  برائے کشمیر امور انجینئر امیر مقام نے ارباب نیاز سٹیڈیم کا نام بانی پی ٹی آئی عمران خان کے نام پر رکھنے پر خیبر پختونخوا حکومت کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔ تفصیلات  کے مطابق اپنے ایک بیان میں وفاقی وزیر امیر مقام نے کہا کہ اسٹیڈیم کا نام قومی مجرم کے نام پر رکھنا کسی صورت درست اقدام نہیں، عوام بانی پی ٹی آئی کا نام سننے کیلئے  بھی تیار نہیں ہیں۔امیر مقام نے کہا کہ تاریخی مقامات سے نام ہٹانا تحریک انصاف کا وتیرہ بن چکا ہے، سوات میں نواز شریف کڈنی سینٹر کا نام بھی تبدیل کردیا گیا تھا۔انہوں نے مزید کہا کہ صوبائی حکومت دوسروں کے کاموں پر اپنی تختیاں لگا کر جرم کی مرتکب...
    وزیر اعظم شہباز شریف 24 فروری (کل) کو آذربائیجان کے 2 روزہ دورے پر جائیں گے، جہاں توانائی تعاون اور انفراسٹرکچر سرمایہ کاری کے حوالے سے تجارتی تعلقات پر بات چیت اور دستخط کریں گے۔ یہ بھی پڑھیں:وزیراعظم شہباز شریف کی آذربائیجان میں عالمی رہنماؤں سے ملاقاتیں دورے کے دوران پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان دوطرفہ تجارت کو آسان بنانے کے لیے تجارتی کمپنی کے قیام کے معاہدے پر دستخط کیے جانے کی توقع ہے۔ اس موقع پر پاکستان اسٹیٹ آئل اور آذربائیجان اسٹیٹ آئل کمپنی کے درمیان ایک معاہدے پر دستخط ہونے کا امکان ہے۔ ایک اور اہم پیش رفت گیس پائپ لائن منصوبے کے لیے مفاہمت کی یادداشت (ایم او یو) پر دستخط ہو سکتی ہے۔ ...
    جواد آصف:مصطفیٰ عامر قتل کیس میں عدالت نے اداکار ساجد خان کے بیٹے ساحر خان کا جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا۔ کراچی میں اداکار ساجد خان کے بیٹے ساحر خان کو ایس آئی یو نے عدالت میں پیش کیا ۔ پولیس کے مطابق ملزم کے قبضے سے 500 گرام سے زائد منشیات برآمد ہوئی ہیں۔ جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت میں پیشی کے دوران اسپیشل مجسٹریٹ نے ساحر حسن کو ایک دن کے جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔ تفتیشی افسر نے ملزم کے قبضے سے منشیات برآمد ہونے کی تصدیق کی ہے۔ مری: پولیس سے بچنے کیلئے ملزم نے عمارت سے کود کر خودکشی کرلی عدالت نے تفتیشی افسر کو ہدایت کی ہے کہ ملزم کو کل...
    وفاقی وزیر برائے کشمیر امور انجینئر امیر مقام نے ارباب نیاز اسٹیڈیم کا نام بانی پی ٹی آئی عمران خان کے نام پر رکھنے پر خیبر پختونخوا حکومت کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔ اپنے ایک بیان میں وفاقی وزیر امیر مقام نے کہا کہ اسٹیڈیم کا نام قومی مجرم کے نام پر رکھنا کسی صورت درست اقدام نہیں، عوام بانی پی ٹی آئی کا نام سننے کے لیے بھی تیار نہیں ہیں۔ امیر مقام نے کہا کہ تاریخی مقامات سے نام ہٹانا تحریک انصاف کا وتیرہ بن چکا ہے، سوات میں نواز شریف کڈنی سینٹر کا نام بھی تبدیل کردیا گیا تھا۔ انہوں نے مزید کہا کہ صوبائی حکومت دوسروں کے کاموں پر اپنی تختیاں لگا کر جرم کی...
    چیمپئنز ٹرافی کا سب سے بڑا مقابلہ پاک بھارت ٹاکرا جاری ہے پاکستان ٹیم کی نصف سنچری مکمل ہونے سے قبل دونوں اوپنرز آؤٹ ہوچکے ہیں۔ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں سب سے بڑے مقابلہ دبئی کرکٹ اسٹیڈیم میں جاری ہے۔ پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تاہم ٹیم کی نصف سنچری سے قبل ہی دونوں اوپنرز آؤٹ ہو کر پویلین لوٹ چکے ہیں۔پاکستان کی جانب سے بابر اعظم اور امام الحق نے اننگ کا آغاز کیا اور 8 اوورز میں 41 رنز کا آغاز فراہم کیا۔ اس موقع پر بابر اعظم جو بڑی اننگ کھیلنے کے موڈ میں دکھائی دے رہے تھے وہ ہاردک پانڈیا کی گیند پر وکٹ کیپر کے ہاتھوں کاٹ بی...
    عراقی نیوز ایجنسی کے مطابق دو صوبوں بابل اور المثنیٰ کے گورنروں نے اتوار کو سرکاری دفاتر بند کر دیے ہیں تاکہ عوام سہولت کیساتھ شہید سید حسن نصر اللہ کے علامتی جنازہ میں شرکت کر سکیں۔ اسلام ٹائمز۔ سید مقاومت شہید سید حسن نصر اللہ اور شہید ہاشم صفی الدین کے علامتی جنازے کی تقریبات کیوجہ سے عراق کے مختلف صوبوں میں تعطیل کر دی گی ہے۔ عراقی نیوز ایجنسی کے مطابق دو صوبوں بابل اور المثنیٰ کے گورنروں نے اتوار کو سرکاری دفاتر بند کر دیے ہیں تاکہ عوام سہولت کیساتھ شہید سید حسن نصر اللہ کے علامتی جنازہ میں شرکت کر سکیں۔ بابل گورنریٹ کے بیان میں کہا گیا ہے کہ صوبہ بابل میں 2/23/2025 بروز اتوار کو سرکاری کام...
    معروف ٹی وی اداکار ساجد حسن کے بیٹے ساحر حسن کو پولیس نے عدالت میں پیش کر دیا۔ یاد رہے کہ اس سے قبل ملزم ساحر حسن کو ایس آئی یو نے گرفتار کرکے منشیات برآمد کی تھی۔ وکیل فراز فہیم نے موقف اپنایا کہ ساحر حسن کو مقدمے میں پھنسایا گیا ہے۔ ساحر حسن کا درخشاں پولیس کے ساتھ تنازع چل رہا ہے، ان کے موکل نے درخشاں پولیس کے خلاف دھمکیاں دینے کا کیس دائر کیا تھا۔ تفتیشی افسر نے عدالت میں موقف اپنایا کہ ملزم کے قبضے سے 500 گرام سے زائد منشیات برآمد ہوئی ہے۔ ملزم سے تفتیش کے لیے جسمانی ریمانڈ دیا جائے۔ اسپیشل مجسٹریٹ نے ملزم ساحر حسن کو ایک دن کے جسمانی ریمانڈ...
    بلڈرز سے رشوت وصول کی ذمہ داری ارشد ریاض نامی ایس بی سی اے افسر کے سپرد ناظم آباد،، فردوس کالونی، گلبہار، رضویہ عمران رضوی اور اورنگزیب خان کے حوالے سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے نئے ڈی جی اسحاق کھوڑو نے ڈسٹرکٹ سینٹرل میں غیر قانونی تعمیرات کروانے اور ان سے ریکوری کرنے کے لئے پرانے کھلاڑیوں پر مشتمل ٹیم تشکیل دے دی ہے جوکہ بروز پیر با ضابطہ طور پر سینٹرل میں سسٹم آپریٹ کرنے کا آغاز کریں گے ۔ ذرائع کے مطابق سندھ بلڈنگ کنٹرل اتھارٹی میں ایک بار پھر سے تیسری بار ڈائریکٹر جنرل تعینات ہونے والے محمد اسحاق کھوڑو نے اپنی پرانی روش کو برقرار رکھتے ہوئے کراچی کا پٹہ سسٹم اپنے قابل بھروسہ افسران کے...
    خشک موسم کے بعد بارش برسانے والا سسٹم 24فروری کو پاکستان داخل ہوگا جس کے سبب 25 فروری سے یکم مارچ کے دوران پنجاب کے بیشتر اضلاع میں تیز ہوا چلنے اور بارش کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق مری اور گلیات سمیت دیگر پہاڑی علاقوں میں بارش اور برفباری کی پیش گوئی ہے۔ سسٹم کے تحت 25 سے 28 فروری کے دوران لاہور، ٹوبہ ٹیک سنگھ، جھنگ، فیصل آباد، شیخو پورہ، نارووال، میانوالی، سیالکوٹ، سرگودھا، بھکر، خوشاب، حافظ آباد، گجرانوالہ، منڈی بہاءالدین اور گجرات میں بارش کا امکان ہے۔ ملتان، ڈیرہ غازی خان، لیہ، مظفر گڑھ، خانیوال، ساہیوال، پاکپتن، اوکاڑہ اور بہاولنگر میں بھی 25 سے 27 فروری تک ہلکی بارش کے امکانات ہیں۔ بارش کے ساتھ پہاڑی...
    چین میں اسپرنگ فیسٹیول کے سفری رش  کے دوران افراد کی آمدو رفت کا نیا ریکارڈ WhatsAppFacebookTwitter 0 23 February, 2025 سب نیوز بیجنگ :سال 2025 کے اسپرنگ فیسٹیول میں سفری رش (14 جنوری تا 22 فروری ) کے 40 دنوں کے دوران، چین میں لوگوں کی بین العلاقائی نقل و حرکت9.02 بلین رہی، جو  سال 2024 کی اسی مدت کے مقابلے میں 7.1 فیصد  زیادہے اور یہ ایک تاریخی ریکارڈ  ہے. اتوار کے روز جاری کردہ تفصیلات کے مطابق چین میں  ریلوے سے 510 ملین مسافروں کی آمدورفت ریکارڈ کی گئی ، جو  سال بہ سال 6.1فیصد  کا اضافہ ہے۔ شاہراہوں پر  8.39 بلین مسافروں کی آمدو رفت دیکھی گئ ، جو سال بہ سال 7.2فیصد  کا اضافہ...
    کلیم اختر: ڈی جی فوڈ اتھارٹی کی ہدایت پر فوڈ سیفٹی ٹیموں نے اوقاف کالونی میں واقع ایک اچار یونٹ کی چیکنگ کی جس میں ناقص اور غیر معیاری 1500 کلو ایکسپائر اچار کو تلف کردیا گیا اور یونٹ کو بند کر دیا گیا۔ فوڈ اتھارٹی کے مطابق یونٹ سے فنگس زدہ اچار برآمد ہوا تھا، جس پر فوری کارروائی عمل میں لائی گئی۔ پروسیسنگ ایریا میں کھلی نالیاں اور ٹوٹے فرش پر مضر صحت اچار تیار کیا جا رہا تھاجبکہ پھلوں اور سبزیوں کو بدبودار ماحول میں نان فوڈ گریڈ ڈرموں میں رکھا گیا تھا۔ مری: پولیس سے بچنے کیلئے ملزم نے عمارت سے کود کر خودکشی کرلی اس کے علاوہ پروسیسنگ ایریا میں کیڑے مکوڑوں کی...
    لاہور(نیوز ڈیسک)محکمہ موسمیات نے پنجاب میں 25 فروری سے یکم مارچ تک پنجاب میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارشوں کی پیش گوئی کی ہے۔نجی چینل کے مطابق ترجمان صوبائی ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے بتایا کہ محکمہ موسمیات کی جانب سے بارش اور ہلکی برفباری کی پیش گوئی کی گئی ہےترجمان کا کہنا تھا کہ پنجاب میں 25 فروری سے یکم مارچ تک پنجاب میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کا امکان ہے ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق مری، گلیات اور دیگر پہاڑی علاقوں میں بارش اور برفباری کی پیش گوئی ہے، اسی طرح 25 سے 28 فروری کے دوران لاہور، ٹوبہ ٹیک سنگھ، جھنگ، لاہور: فیصل آباد، شیخوپورہ، نارووال، میانوالی اور سیالکوٹ میں بارش...
    دبئی پولیس نے آن لائن فراڈ کے خلاف سخت اقدامات کرتے ہوئے سیکڑوں ویب سائٹس بلاک کر دی ہیں۔حکام نے عوام کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاک بھارت میچ کے ٹکٹس کی خریداری میں ہوش سے کام لیں اور آن لائن نقالوں سے ہوشیار رہیں۔پولیس کے مطابق پاک بھارت میچ کے جعلی ”آن لائن ری سیل“ کا دھندہ کرنے والی متعدد ویب سائٹس بلاک کر دی گئی ہیں۔حکام نے عوام کو تاکید کی ہے کہ وہ ایسی کسی بھی غیر مصدقہ ویب سائٹ سے ٹکٹ نہ خریدیں تاکہ کسی ممکنہ فراڈ سے محفوظ رہ سکیں۔
     پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان براہ راست تجارت کا دوبارہ آغاز ہوگیا ہے، اس سلسلے میں سرکاری سطح پر پہلا تجارتی کارگو پورٹ قاسم سے روانہ کر دیا گیا۔ پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان سرکاری سطح پر براہ راست تجارت بحال کردی گئی۔رائس ایکسپورٹر ایسوسی ایشن کے قائم مقام چیئرمین جاوید جیلانی نے بتایا کہ پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان سرکاری سطح پر چاول کا پہلا کارگو پورٹ قاسم سے روانہ ہوگیا ہے۔جاوید جیلانی نے بتایا کہ پی این ایس سی جہاز سبی کے ذریعے 26 ہزار 250 ٹن چاول بھیجا گیا ہے، پاکستانی جہاز 4مارچ کو بنگلا دیش پہنچے گا۔رائس ایکسپورٹرز کے مطابق ٹی سی پی کے ذریعے50ہزار ٹن اری چاول کا معاہدہ فروری کے پہلے ہفتےمیں...
    مسرت عالم بٹ نے نئی دہلی کی تہاڑ جیل سے اپنے پیغام میں کہا کہ بھارتی فوجیوں کو کالے قانون آرمڈ فورسز اسپیشل پاورز ایکٹ کے تحت استثنیٰ حاصل ہے اور وہ علاقے میں گھنائونے جنگی جرائم میں ملوث ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس نے علاقے میں انسانی حقوق کی بگڑتی ہوئی صورتحال پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت حق خودارادیت کے حصول کے لئے کشمیریوں کی جدوجہد کو دبانے کے لیے خواتین کے خلاف تشدد کو ایک جنگی ہتھیار کے طور پر استعمال کر رہا ہے۔ ذرائع کے مطابق کل جماعتی حریت کانفرنس کے ترجمان ایڈوکیٹ عبدالرشید منہاس نے سرینگر سے...
    عابد چوہدری: لاہور کے سروسز ہسپتال میں پولیس اہلکاروں کی جانب سے سزائے موت کے مجرم کی دعوت کا انتظام کرنے کا ایک شرمناک واقعہ سامنے آیا ہے۔ جوڈیشیل ونگ کے اہلکار مجرم اشفاق عرف کھڈا کو کوٹ لکھپت جیل سے سروسز ہسپتال لے کر آئے جہاں اہلکاروں نے مجرم کے اہل خانہ کو وارڈ میں بلا لیا۔ ایف آئی آر کے مطابق پولیس اہلکاروں نے مجرم کے لیے ہسپتال کے وارڈ میں لذیذ پکوان کا بندوبست کیا اور اس کے لیے تفریح جیسا ماحول فراہم کیا۔ اس واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس نے اہلکاروں امداد اور شفاقت کو حراست میں لے لیا اور ان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔ اٹلی کی طرز پر پنجاب میں ڈیری فارمنگ،...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی وزیر  برائے کشمیر امور انجینئر امیر مقام نے ارباب نیاز اسٹیڈیم کا نام بانی پی ٹی آئی عمران خان کے نام پر رکھنے پر خیبر پختونخوا حکومت کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔ نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق اپنے ایک بیان میں وفاقی وزیر امیر مقام نے کہا کہ سٹیڈیم کا نام قومی مجرم کے نام پر رکھنا کسی صورت درست اقدام نہیں، عوام بانی پی ٹی آئی کا نام سننے کے لیے بھی تیار نہیں ہیں۔امیر مقام نے کہا کہ تاریخی مقامات سے نام ہٹانا تحریک انصاف کا وتیرہ بن چکا ہے، سوات میں نواز شریف کڈنی سینٹر کا نام بھی تبدیل کردیا گیا تھا۔ چیمپئنز ٹرافی ، پاک بھارت ٹاکرا،...
    لاہور (نیوز ڈیسک) وفاقی وزیر اطلاعات عطاءاللہ تارڑ نے یوتھ کانفرنس میں سوال و جواب کی نشست میں نوجوانوں کو پاکستان کے قیام کی اہمیت اور ان کے کردار کے حوالے سے آگاہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کے لیے یہ جاننا ضروری ہے کہ پاکستان کا قیام کیوں ضروری تھا اور اس کی بنیادوں میں لاکھوں لوگوں کا خون شامل ہے۔ عطاءاللہ تارڑ نے کہا کہ آزاد وطن کے لیے لاکھوں افراد نے بے شمار مصائب برداشت کیے اور دو قومی نظریہ ایک حقیقت ہے، جس کی جتنی ضرورت آج ہے اتنی پہلے کبھی نہیں تھی۔ وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ سرحد پار اقلیتوں کے ساتھ امتیازی سلوک کیا جاتا ہے، جبکہ پاکستان میں تمام اقلیتوں کو...
    کراچی کے معروف مصطفیٰ عامر قتل کیس کے حوالے سے جیسے جیسے تفتیش کا دائرہ کار بڑھتا جا رہا ہے، ویسے ہی نت نئے انکشافات سامنے آ رہے ہیں۔ اس کیس سے متعلق بعض نئے اور بڑے نام  بھی سننے کو مل رہے ہیں جن میں معروف اداکار ساجد حسن کے بیٹے کا نام بھی شامل ہے۔ ذرائع  کا کہنا ہے کہ ایسے ہی مزید کئی نام سامنے  آنے کا سلسلہ جاری رہے گا۔ ذرائع کے مطابق اداکار ساجد حسن کے بیٹے کو ارمغان کے فون سے ملنے والے ڈیٹا کی وجہ سے حراست میں لیا گیا ہے کیوں کہ اس کا ارمغان سے رابطہ رہا ہے۔ ایس آئی یو نے اسے حراست میں لیا ہے۔ اور اس سے اعلیٰ...
    کراچی(نیوز ڈیسک)صوبہ سندھ میں میٹرک امتحانات کے شیڈول میں ردوبدل کا فیصلہ کرلیا گیا ہے، مارچ میں شیڈول امتحانات اب رمضان المبارک اور عیدالفطر کے بعد لیے جائیں گے۔ حتمی فیصلہ منگل کو محکمہ تعلیم کے اجلاس میں کیا جائے گا۔ وزیر تعلیم سندھ سید سردار شاہ نے منگل کو محکمہ تعلیم کی ایگزیکٹیو کمیٹی کا اہم اجلاس طلب کرلیا، اجلاس میں صوبہ بھر میں میٹرک کے امتحانات کی تاریخ تبدیل کرنے کا فیصلہ متوقع ہے۔سندھ بھر میں میٹرک کے امتحانات مارچ میں شیڈول ہیں، وزیر تعلیم سندھ سید سردار شاہ نے آئی بی اے ٹیسٹ پاس اساتذہ کی بھرتیوں کے مرحلے میں توسیح کا اعلان کردیا۔سید سردار شاہ نے کہا ہے کہ تجویز ہے کہ مارچ میں صرف پریکٹیکلز...