حکومت نے آئندہ بجٹ جون کے پہلے ہفتے میں پیش کرنے کا فیصلہ کرلیا
اشاعت کی تاریخ: 17th, April 2025 GMT
اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 17 اپریل 2025ء ) وفاقی حکومت کی جانب سے آئندہ مالی سال 2025/26ء کا بجٹ جون کے پہلے ہفتے میں پیش کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ذرائع وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ عیدالاضحیٰ کے پیش نظر پارلیمنٹ کا بجٹ اجلاس قبل از وقت بلانے کی تجویز پیش کی گئی ہے، جس کے تحت نیا بجٹ 5 جون سے پہلے پارلیمنٹ میں پیش ہو سکتا ہے جب کہ نئے بجٹ کی منظوری کا عمل عید کی چھٹیوں کے فوری بعد شروع کر دیا جائے گا۔
ذرائع وزارت خزانہ نے بتایا کہ وفاقی حکومت نے آئند ہ مالی سال کیلئے بجٹ کی تیاری شروع کردی ہے، بجٹ میں تنخواہ دار طبقے کیلئے ریلیف کی تجویز ہے جس کے تحت ماہانہ 50 ہزار تنخواہ پر انکم ٹیکس چھوٹ کا امکان ہے، جس کے لیے ایف بی آر تجاویز وزیراعظم کے سامنے پیش کرے گا تاہم بجٹ میں ریلیف آئی ایم ایف کی حتمی منظوری سے مشروط ہوگا کیوں کہ بجٹ اہداف پر آئی ایم ایف سے منظوری لی جائے گی، آئی ایم ایف کے ساتھ نئے مالی سال کے بجٹ پر مشاورت کی جائے گی، جس کے لیے آئی ایم ایف کا مشن مئی کے دوسرے ہفتے کے دوران پاکستان پہنچے گا۔(جاری ہے)
بتایا جارہا ہے کہ مالی سال دو ہزار 2025/26ء کے بجٹ کے لیے ٹیکس اقدامات سے متعلق ایف بی آر میں اجلاس ہوا، اجلاس میں انکم ٹیکس ریٹرن فائل کرنے کے عمل کو مزید آسان بنانے سے متعلق بھی مشاورت کی گئی، انکم ٹیکس ریٹرن فائل مسودہ آسان بنایا جائے اور سلیبز میں تبدیلی کی جائے گی، اس حوالے سے ذرائع نے بتایا کہ ادارے نے ملک کے تنخواہ دار طبقے کو انکم ٹیکس میں ریلیف دینے کی تجاویز تیار کی ہیں، جن کے تحت انکم ٹیکس کی ادائیگی کی کم سے کم حد 6 لاکھ روپے سالانہ کو بڑھایا جاسکتا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ مجموعی طور پر آئندہ مالی سال کے بجٹ میں تنخواہ دار طبقہ کو ریلیف کیلئے 3 تجاویز تیار کی گئی ہیں، جس میں ماہانہ 50 ہزار سے زائد تنخواہ وصول کرنے والوں کو ٹیکس چھوٹ دیئے جانے اور ماہانہ 50 سے زائد والے پہلے سلیب میں سالانہ آمدن کی شرح بڑھانے کا کہا جائے گا، ریلیف میں 6 لاکھ سالانہ کی بجائے اب زائد رقم کو پہلی سلیب میں شامل کیا جائے گا، اس مقصد کے لیے انکم ٹیکس کی نچلی سلیبز میں ردوبدل کیا جائے گا، ایف بی آر اپنی تجاویز وزیر اعظم کے سامنے پیش کرے گا تاہم بجٹ میں ریلیف آئی ایم ایف کی حتمی منظوری سے مشروط ہے۔.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے آئی ایم ایف انکم ٹیکس مالی سال جائے گا کے لیے
پڑھیں:
عوام کیلئے اچھی خبر، حکومت نے لوڈشیڈنگ ختم کرنے کیلئے بڑا فیصلہ کرلیا
شاہد سپراء: وفاقی حکومت نے ملک بھر سے بجلی کی لوڈشیڈنگ ختم کرنے کی منصوبہ بندی شروع کر دی، بجلی کی طلب بڑھانے اور پاور سیکٹر میں اصلاحات کے لئے قومی ٹاسک فورس قائم کر کے اہداف مقرر کر دیئے گئے.
تفصیلات کےمطابق لوڈمینجمنٹ اور لوڈشیڈنگ کے خاتمے اور پاور سیکٹر کی اصلاحات کے لئے قومی ٹاسک فورس قائم کر دی گئی، ٹاسک فورس میں لیسکو، این پی سی سی، سی پی پی اے سمیت دیگر اداروں کے نمائندگان کو شامل کیا گیا۔
صدر مملکت نے پیٹرولیم لیوی بڑھانے کا آرڈیننس جاری کر دیا
قومی ٹاسک فورس نے لوڈشیڈنگ کے خاتمے کے لئے کمپنیوں کو خصوصی ٹاسک دے دیا، ٹاسک فورس کو بجلی کی کھپت کو بڑھانے کے لئے ٹھوس اقدامات اٹھانے کا ہدف دیدیا گیا۔
زائد لوڈ پر چلنے والے فیڈرز کا لوڈ تقسیم کر کے سسٹم کو مستحکم کرنے کی ہدایت کر دی گئی، تنگ گلیوں اور بازاروں میں ناقص بجلی کی تاروں کو تبدیل کرنے کا ہدف بھی مقرر کر دیا گیا۔
تاروں کی تبدیلی کی وجہ سے لائن لاسز میں کمی جبکہ بلاتعطل فراہمی کی جا سکے گی، سٹاف کی کمی کو پورا کرنے کے لئے مناسب حکمت عملی مرتب کرنے کا ٹاسک دیا گیا۔
پنجاب میں بارشوں کی پیشگوئی، لاہور کا موسم کیسارہیگا؟
شکایات کے اندراج اور ازالہ کے لئے آن لائن کمپلینٹ سینٹر قائم کرنے کا ہدف دیا گیا، سمارٹ میٹرز کی تنصیب سمیت جدید کیبل لگانے کا ہدف بھی لیسکو کو دے دیا گیا۔