2025-02-24@12:02:25 GMT
تلاش کی گنتی: 6474

«کے حکام»:

(نئی خبر)
      بیجنگ: سال 2025 کے اسپرنگ فیسٹیول میں سفری رش (14 جنوری تا 22 فروری ) کے 40 دنوں کے دوران، چین میں لوگوں کی بین العلاقائی نقل و حرکت9.02 بلین رہی، جو  سال 2024 کی اسی مدت کے مقابلے میں 7.1 فیصد  زیادہے اور یہ ایک تاریخی ریکارڈ  ہے.اتوار کے روز جاری کردہ تفصیلات کے مطابق چین میں  ریلوے سے 510 ملین مسافروں کی آمدورفت ریکارڈ کی گئی ، جو  سال بہ سال 6.1فیصد  کا اضافہ ہے۔ شاہراہوں پر  8.39 بلین مسافروں کی آمدو رفت دیکھی گئ ، جو سال بہ سال 7.2فیصد  کا اضافہ تھا۔ آبی راستے کے مسافروں کی آمدو رفت  31.21 ملین تھی ، جو سال بہ سال 7.6فیصد  کا اضافہ تھا جبکہ سول ایوی ایشن...
    پشاور: گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے علی امین گنڈاپور کو سندھ کے وزیر اعلیٰ کی کارکردگی پر مذاکرے کا چیلنج دے دیا۔ اپنے بیان میں گورنر کے پی نے نے کہا کہ وزیر اعلیٰ سندھ سے ایک فیصد بھی زیادہ کارکردگی کی ہو تو وزیر اعلیٰ سندھ حکومت چھوڑ دیں گے، علی امین گنڈا پور مناظرے میں ہار گئے تو استعفا دے دیں۔ انہوں نے کہا کہ علی امین گنڈا پور میٹنگ میں الگ بات کرتے ہیں اور باہر جا کر مکر جاتے ہیں۔ کسانوں کے احتجاج کے اعلان پر صوبائی گورنر نے کہا کہ ہم کسانوں کے ساتھ مل کر سول نافرمانی کریں گے، میں دیکھتا ہوں کہ وزیر اعلیٰ کیسے کسانوں سے ٹیکس لیتا...
      بیجنگ : وائٹ ہاؤس کی ویب سائٹ نے “امریکہ فرسٹ” سرمایہ کاری پالیسی میمورنڈم جاری کیا ، جس میں اعلان کیا گیا کہ امریکہ  چین کے ساتھ دو طرفہ سرمایہ کاری کو مزید محدود کرنے کے لئے امریکی سرمایہ کاری پالیسی میں ایڈجسٹمنٹ کرے گا۔ اس حوالے سے  چین کی وزارت تجارت کے ترجمان کا کہنا تھا کہ  یہ امریکی قومی سلامتی کے بے جا استعمال کا  امتیازی سلوک پر مبنی  ایک  غیر تجارتی طرز عمل ہے ، جس سے  دونوں ممالک کے کاروباری اداروں کے درمیان معمول کا معاشی اور تجارتی تعاون  بری طرح متاثر ہوگا۔امریکہ کی جانب سے چینی سرمایہ کاری پر سیکیورٹی جانچ پڑتال کو سخت کرنے سے امریکہ میں سرمایہ کاری کرنے والی چینی کمپنیوں...
    پاکستان نے امریکا منتقلی کے منتظر افغان پناہ گزینوں کو واشنگٹن نہ لے جانے کی صورت میں ملک بدر کرنے کا عندیہ دے دیا۔ امریکی میڈیا کے مطابق نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ پاکستان افغان پناہ گزینوں کی امریکا منتقلی کے لیے بات چیت کرنے کو تیار ہے۔ یہ بھی پڑھیں افغانستان سے غیرملکی اسلحے کی کھیپ پاکستان اسمگل کرنے کی کوشش ناکام اسحاق ڈار نے کہاکہ امریکا کی جانب سے جن پناہ گزینوں کو قبول نہیں کیا جائےگا ہم انہیں ملک بدر کردیں گے۔ وزیر خارجہ نے کہاکہ جن پناہ گزینوں کو کوئی ملک منتقل کرنے کے لیے تیار ہو جاتا ہے، اور باضابطہ وعدہ کرلیا جاتا ہے تو ان کے...
    وفاقی حکومت آئندہ بجٹ میں کاربن لیوی عائد کرنے کے لیے سرگرم، آئی ایم ایف سے اجازت لینے کا فیصلہ۔ یہ  بھی پڑھیں:حکومت پاکستان کی سنجیدگی و عزم قابل تعریف، مزید تعاون کے لیے تیار ہیں، آئی ایم ایف میڈیا رپورٹ کے مطابق حکومت نے وفاقی بجٹ برائے 2025-26 میں کاربن لیوی عائد کرنے کے لیے بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (IMF) سے اجازت لینے کا فیصلہ کیا ہے۔ امکان ہے کہ یہ آئی ایم ایف سے یہ بات چیت آئندہ ہفتے واشنگٹن میں مذاکرات کے نئے دور کے دوران ہوگی۔ تاہم اس قبل آئی ایم ایف کا وفد آج پاکستان پہنچ رہا ہے، جو لیوی لاگو کرنے کے بارے میں سفارشات فراہم کرنے کے لیے پیر سے بات چیت...
    وفاقی وزیر  برائے کشمیر امور انجینئر امیر مقام نے ارباب نیاز سٹیڈیم کا نام بانی پی ٹی آئی عمران خان کے نام پر رکھنے پر خیبر پختونخوا حکومت کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔ تفصیلات  کے مطابق اپنے ایک بیان میں وفاقی وزیر امیر مقام نے کہا کہ اسٹیڈیم کا نام قومی مجرم کے نام پر رکھنا کسی صورت درست اقدام نہیں، عوام بانی پی ٹی آئی کا نام سننے کیلئے  بھی تیار نہیں ہیں۔امیر مقام نے کہا کہ تاریخی مقامات سے نام ہٹانا تحریک انصاف کا وتیرہ بن چکا ہے، سوات میں نواز شریف کڈنی سینٹر کا نام بھی تبدیل کردیا گیا تھا۔انہوں نے مزید کہا کہ صوبائی حکومت دوسروں کے کاموں پر اپنی تختیاں لگا کر جرم کی مرتکب...
    وزیر اعظم شہباز شریف 24 فروری (کل) کو آذربائیجان کے 2 روزہ دورے پر جائیں گے، جہاں توانائی تعاون اور انفراسٹرکچر سرمایہ کاری کے حوالے سے تجارتی تعلقات پر بات چیت اور دستخط کریں گے۔ یہ بھی پڑھیں:وزیراعظم شہباز شریف کی آذربائیجان میں عالمی رہنماؤں سے ملاقاتیں دورے کے دوران پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان دوطرفہ تجارت کو آسان بنانے کے لیے تجارتی کمپنی کے قیام کے معاہدے پر دستخط کیے جانے کی توقع ہے۔ اس موقع پر پاکستان اسٹیٹ آئل اور آذربائیجان اسٹیٹ آئل کمپنی کے درمیان ایک معاہدے پر دستخط ہونے کا امکان ہے۔ ایک اور اہم پیش رفت گیس پائپ لائن منصوبے کے لیے مفاہمت کی یادداشت (ایم او یو) پر دستخط ہو سکتی ہے۔ ...
    جواد آصف:مصطفیٰ عامر قتل کیس میں عدالت نے اداکار ساجد خان کے بیٹے ساحر خان کا جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا۔ کراچی میں اداکار ساجد خان کے بیٹے ساحر خان کو ایس آئی یو نے عدالت میں پیش کیا ۔ پولیس کے مطابق ملزم کے قبضے سے 500 گرام سے زائد منشیات برآمد ہوئی ہیں۔ جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت میں پیشی کے دوران اسپیشل مجسٹریٹ نے ساحر حسن کو ایک دن کے جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔ تفتیشی افسر نے ملزم کے قبضے سے منشیات برآمد ہونے کی تصدیق کی ہے۔ مری: پولیس سے بچنے کیلئے ملزم نے عمارت سے کود کر خودکشی کرلی عدالت نے تفتیشی افسر کو ہدایت کی ہے کہ ملزم کو کل...
    رمضان المبارک کے موقع پر متحدہ عرب امارات کی جانب سے گزشتہ سالوں کی طرح پاکستان میں مستحقین میں راشن کی تقسیم کرنے کا سلسلہ شروع ہوگیا۔تفصیلات کے مطابق ہر سال کی طرح اس سال بھی  رمضان المبارک کی آمد سے قبل متحدہ عرب امارات کی جانب سے مستحقین  میں حفظان صحت کے  اوصولوں کے عین مطابق  راشن کی تقسیم کا سلسلہ جاری ہے۔متحدہ عرب امارات کی جانب سے رمضان المبارک کے موقع پر 3000 سے زائد مستحقین میں راشن کی تقسیم کی جائے گی، شیخہ فاطمہ بنت مبارک کی جانب سے راشن کی تقسیم کا آغاز کاٹھوڑ  سے کیا گیا ہے۔قونصل جنرل بخیت عتیق الرومیتی نے اپنے ہاتھوں سے راشن کی تقسیم کا آغاز کیا، اس موقعے پر انہوں...
    وفاقی وزیر برائے کشمیر امور انجینئر امیر مقام نے ارباب نیاز اسٹیڈیم کا نام بانی پی ٹی آئی عمران خان کے نام پر رکھنے پر خیبر پختونخوا حکومت کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔ اپنے ایک بیان میں وفاقی وزیر امیر مقام نے کہا کہ اسٹیڈیم کا نام قومی مجرم کے نام پر رکھنا کسی صورت درست اقدام نہیں، عوام بانی پی ٹی آئی کا نام سننے کے لیے بھی تیار نہیں ہیں۔ امیر مقام نے کہا کہ تاریخی مقامات سے نام ہٹانا تحریک انصاف کا وتیرہ بن چکا ہے، سوات میں نواز شریف کڈنی سینٹر کا نام بھی تبدیل کردیا گیا تھا۔ انہوں نے مزید کہا کہ صوبائی حکومت دوسروں کے کاموں پر اپنی تختیاں لگا کر جرم کی...
    چیمپئنز ٹرافی کا سب سے بڑا مقابلہ پاک بھارت ٹاکرا جاری ہے پاکستان ٹیم کی نصف سنچری مکمل ہونے سے قبل دونوں اوپنرز آؤٹ ہوچکے ہیں۔ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں سب سے بڑے مقابلہ دبئی کرکٹ اسٹیڈیم میں جاری ہے۔ پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تاہم ٹیم کی نصف سنچری سے قبل ہی دونوں اوپنرز آؤٹ ہو کر پویلین لوٹ چکے ہیں۔پاکستان کی جانب سے بابر اعظم اور امام الحق نے اننگ کا آغاز کیا اور 8 اوورز میں 41 رنز کا آغاز فراہم کیا۔ اس موقع پر بابر اعظم جو بڑی اننگ کھیلنے کے موڈ میں دکھائی دے رہے تھے وہ ہاردک پانڈیا کی گیند پر وکٹ کیپر کے ہاتھوں کاٹ بی...
    عراقی نیوز ایجنسی کے مطابق دو صوبوں بابل اور المثنیٰ کے گورنروں نے اتوار کو سرکاری دفاتر بند کر دیے ہیں تاکہ عوام سہولت کیساتھ شہید سید حسن نصر اللہ کے علامتی جنازہ میں شرکت کر سکیں۔ اسلام ٹائمز۔ سید مقاومت شہید سید حسن نصر اللہ اور شہید ہاشم صفی الدین کے علامتی جنازے کی تقریبات کیوجہ سے عراق کے مختلف صوبوں میں تعطیل کر دی گی ہے۔ عراقی نیوز ایجنسی کے مطابق دو صوبوں بابل اور المثنیٰ کے گورنروں نے اتوار کو سرکاری دفاتر بند کر دیے ہیں تاکہ عوام سہولت کیساتھ شہید سید حسن نصر اللہ کے علامتی جنازہ میں شرکت کر سکیں۔ بابل گورنریٹ کے بیان میں کہا گیا ہے کہ صوبہ بابل میں 2/23/2025 بروز اتوار کو سرکاری کام...
    وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا تنخواہ دار طبقے پر ٹیکس کے حوالے سے بیان سامنے آگیا۔ لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے  انہوں نے کہا کہ  اللہ کا شکر ہے کہ ملک میں معاشی استحکام آ رہا ہے، اسٹاک مارکیٹ اوپر جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کرنسی میں بھی استحکام ہے اور پالیسی ریٹ بھی کم ہوا ہے، ہماری معیشت کی بنیاد بن گئی ہے، اب ہمیں پائیدار ترقی کی طرف جانا ہے۔ وزیر خزانہ کا کہنا تھا بجٹ سے پہلے ہی کاروباری حضرات سے ملاقاتیں شروع کر دی ہیں، ایف بی آر میں اصلاحات پر بھی کام کر رہے ہیں، تنخواہ دار طبقے پر ٹیکسز کا بوجھ ہے، آنے والے بجٹ میں تنخواہ دار طبقے پر...
    معروف ٹی وی اداکار ساجد حسن کے بیٹے ساحر حسن کو پولیس نے عدالت میں پیش کر دیا۔ یاد رہے کہ اس سے قبل ملزم ساحر حسن کو ایس آئی یو نے گرفتار کرکے منشیات برآمد کی تھی۔ وکیل فراز فہیم نے موقف اپنایا کہ ساحر حسن کو مقدمے میں پھنسایا گیا ہے۔ ساحر حسن کا درخشاں پولیس کے ساتھ تنازع چل رہا ہے، ان کے موکل نے درخشاں پولیس کے خلاف دھمکیاں دینے کا کیس دائر کیا تھا۔ تفتیشی افسر نے عدالت میں موقف اپنایا کہ ملزم کے قبضے سے 500 گرام سے زائد منشیات برآمد ہوئی ہے۔ ملزم سے تفتیش کے لیے جسمانی ریمانڈ دیا جائے۔ اسپیشل مجسٹریٹ نے ملزم ساحر حسن کو ایک دن کے جسمانی ریمانڈ...
    بلڈرز سے رشوت وصول کی ذمہ داری ارشد ریاض نامی ایس بی سی اے افسر کے سپرد ناظم آباد،، فردوس کالونی، گلبہار، رضویہ عمران رضوی اور اورنگزیب خان کے حوالے سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے نئے ڈی جی اسحاق کھوڑو نے ڈسٹرکٹ سینٹرل میں غیر قانونی تعمیرات کروانے اور ان سے ریکوری کرنے کے لئے پرانے کھلاڑیوں پر مشتمل ٹیم تشکیل دے دی ہے جوکہ بروز پیر با ضابطہ طور پر سینٹرل میں سسٹم آپریٹ کرنے کا آغاز کریں گے ۔ ذرائع کے مطابق سندھ بلڈنگ کنٹرل اتھارٹی میں ایک بار پھر سے تیسری بار ڈائریکٹر جنرل تعینات ہونے والے محمد اسحاق کھوڑو نے اپنی پرانی روش کو برقرار رکھتے ہوئے کراچی کا پٹہ سسٹم اپنے قابل بھروسہ افسران کے...
    خشک موسم کے بعد بارش برسانے والا سسٹم 24فروری کو پاکستان داخل ہوگا جس کے سبب 25 فروری سے یکم مارچ کے دوران پنجاب کے بیشتر اضلاع میں تیز ہوا چلنے اور بارش کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق مری اور گلیات سمیت دیگر پہاڑی علاقوں میں بارش اور برفباری کی پیش گوئی ہے۔ سسٹم کے تحت 25 سے 28 فروری کے دوران لاہور، ٹوبہ ٹیک سنگھ، جھنگ، فیصل آباد، شیخو پورہ، نارووال، میانوالی، سیالکوٹ، سرگودھا، بھکر، خوشاب، حافظ آباد، گجرانوالہ، منڈی بہاءالدین اور گجرات میں بارش کا امکان ہے۔ ملتان، ڈیرہ غازی خان، لیہ، مظفر گڑھ، خانیوال، ساہیوال، پاکپتن، اوکاڑہ اور بہاولنگر میں بھی 25 سے 27 فروری تک ہلکی بارش کے امکانات ہیں۔ بارش کے ساتھ پہاڑی...
    چین میں اسپرنگ فیسٹیول کے سفری رش  کے دوران افراد کی آمدو رفت کا نیا ریکارڈ WhatsAppFacebookTwitter 0 23 February, 2025 سب نیوز بیجنگ :سال 2025 کے اسپرنگ فیسٹیول میں سفری رش (14 جنوری تا 22 فروری ) کے 40 دنوں کے دوران، چین میں لوگوں کی بین العلاقائی نقل و حرکت9.02 بلین رہی، جو  سال 2024 کی اسی مدت کے مقابلے میں 7.1 فیصد  زیادہے اور یہ ایک تاریخی ریکارڈ  ہے. اتوار کے روز جاری کردہ تفصیلات کے مطابق چین میں  ریلوے سے 510 ملین مسافروں کی آمدورفت ریکارڈ کی گئی ، جو  سال بہ سال 6.1فیصد  کا اضافہ ہے۔ شاہراہوں پر  8.39 بلین مسافروں کی آمدو رفت دیکھی گئ ، جو سال بہ سال 7.2فیصد  کا اضافہ...
    کلیم اختر: ڈی جی فوڈ اتھارٹی کی ہدایت پر فوڈ سیفٹی ٹیموں نے اوقاف کالونی میں واقع ایک اچار یونٹ کی چیکنگ کی جس میں ناقص اور غیر معیاری 1500 کلو ایکسپائر اچار کو تلف کردیا گیا اور یونٹ کو بند کر دیا گیا۔ فوڈ اتھارٹی کے مطابق یونٹ سے فنگس زدہ اچار برآمد ہوا تھا، جس پر فوری کارروائی عمل میں لائی گئی۔ پروسیسنگ ایریا میں کھلی نالیاں اور ٹوٹے فرش پر مضر صحت اچار تیار کیا جا رہا تھاجبکہ پھلوں اور سبزیوں کو بدبودار ماحول میں نان فوڈ گریڈ ڈرموں میں رکھا گیا تھا۔ مری: پولیس سے بچنے کیلئے ملزم نے عمارت سے کود کر خودکشی کرلی اس کے علاوہ پروسیسنگ ایریا میں کیڑے مکوڑوں کی...
    لاہور(نیوز ڈیسک)محکمہ موسمیات نے پنجاب میں 25 فروری سے یکم مارچ تک پنجاب میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارشوں کی پیش گوئی کی ہے۔نجی چینل کے مطابق ترجمان صوبائی ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے بتایا کہ محکمہ موسمیات کی جانب سے بارش اور ہلکی برفباری کی پیش گوئی کی گئی ہےترجمان کا کہنا تھا کہ پنجاب میں 25 فروری سے یکم مارچ تک پنجاب میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کا امکان ہے ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق مری، گلیات اور دیگر پہاڑی علاقوں میں بارش اور برفباری کی پیش گوئی ہے، اسی طرح 25 سے 28 فروری کے دوران لاہور، ٹوبہ ٹیک سنگھ، جھنگ، لاہور: فیصل آباد، شیخوپورہ، نارووال، میانوالی اور سیالکوٹ میں بارش...
    کوٹ لکھپت پولیس نے گھروں میں کام کرنے کے بہانے وارداتیں کرنے والا خواتین کا 3 رکنی ہاوس رابر گینگ گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق ملزمان کو ٹیلیفون لوکیشنز اور جدید ٹیکنالوجی سے ٹریس کرکے امرسدھو سے گرفتار کیا، 2 خواتین اپنے بھانجے کے ساتھ بوستان کالونی میں واقع گھر میں کام کرتی تھیں۔ چند روز قبل خواتین گھر والوں کی غیر موجودگی میں چوری کر کے فرار ہوگئیں تھیں۔ تینوں ملزمان ضلع بہاولپور کے رہائشی ہیں اور 2 سال سے لاہور میں مقیم تھے۔ ملزمان میں صباء، فاطمہ اور بھانجا اسد اللہ شامل ہے، مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش جاری ہے۔ ایس پی اخلاق اللہ تارڑ کا کہنا ہے کہ عوام سے التماس ہے اپنے ملازمین کی...
    دبئی پولیس نے آن لائن فراڈ کے خلاف سخت اقدامات کرتے ہوئے سیکڑوں ویب سائٹس بلاک کر دی ہیں۔حکام نے عوام کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاک بھارت میچ کے ٹکٹس کی خریداری میں ہوش سے کام لیں اور آن لائن نقالوں سے ہوشیار رہیں۔پولیس کے مطابق پاک بھارت میچ کے جعلی ”آن لائن ری سیل“ کا دھندہ کرنے والی متعدد ویب سائٹس بلاک کر دی گئی ہیں۔حکام نے عوام کو تاکید کی ہے کہ وہ ایسی کسی بھی غیر مصدقہ ویب سائٹ سے ٹکٹ نہ خریدیں تاکہ کسی ممکنہ فراڈ سے محفوظ رہ سکیں۔
     پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان براہ راست تجارت کا دوبارہ آغاز ہوگیا ہے، اس سلسلے میں سرکاری سطح پر پہلا تجارتی کارگو پورٹ قاسم سے روانہ کر دیا گیا۔ پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان سرکاری سطح پر براہ راست تجارت بحال کردی گئی۔رائس ایکسپورٹر ایسوسی ایشن کے قائم مقام چیئرمین جاوید جیلانی نے بتایا کہ پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان سرکاری سطح پر چاول کا پہلا کارگو پورٹ قاسم سے روانہ ہوگیا ہے۔جاوید جیلانی نے بتایا کہ پی این ایس سی جہاز سبی کے ذریعے 26 ہزار 250 ٹن چاول بھیجا گیا ہے، پاکستانی جہاز 4مارچ کو بنگلا دیش پہنچے گا۔رائس ایکسپورٹرز کے مطابق ٹی سی پی کے ذریعے50ہزار ٹن اری چاول کا معاہدہ فروری کے پہلے ہفتےمیں...
    پشاور کے  ارباب نیاز اسٹیڈیم کا نام تبدیل کرکے بانی پی ٹی آئی عمران خان کے نام پر رکھنے کے خلاف ارباب فیملی نے عدالت سے رجوع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ارباب نیاز کے بیٹے اور پشاور کے سابق میئر ارباب طارق نے کہا ہے کہ وہ عدالت میں ارباب اسٹیڈیم کا نام تبدیل کرنے کے صوبائی حکومت کے فیصلے کے خلاف رٹ پیٹیشن دائر کریں گے۔ یہ بھی پڑھیے: کے پی حکومت نے ارباب نیاز اسٹیڈیم کا نام عمران خان اسٹیڈیم رکھنے کی منظوری دیدی واضح رہے کہ جمعے کے روز خیبرپختونخوا کی صوبائی کابینہ نے ارباب نیاز اسٹیڈیم کا نام تبدیل کرنے کے فیصلے کی منظوری دی تھی جس کے بعد ارباب فیملی اور پیپلز پارٹی نے...
    مسرت عالم بٹ نے نئی دہلی کی تہاڑ جیل سے اپنے پیغام میں کہا کہ بھارتی فوجیوں کو کالے قانون آرمڈ فورسز اسپیشل پاورز ایکٹ کے تحت استثنیٰ حاصل ہے اور وہ علاقے میں گھنائونے جنگی جرائم میں ملوث ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس نے علاقے میں انسانی حقوق کی بگڑتی ہوئی صورتحال پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت حق خودارادیت کے حصول کے لئے کشمیریوں کی جدوجہد کو دبانے کے لیے خواتین کے خلاف تشدد کو ایک جنگی ہتھیار کے طور پر استعمال کر رہا ہے۔ ذرائع کے مطابق کل جماعتی حریت کانفرنس کے ترجمان ایڈوکیٹ عبدالرشید منہاس نے سرینگر سے...
    عابد چوہدری: لاہور کے سروسز ہسپتال میں پولیس اہلکاروں کی جانب سے سزائے موت کے مجرم کی دعوت کا انتظام کرنے کا ایک شرمناک واقعہ سامنے آیا ہے۔ جوڈیشیل ونگ کے اہلکار مجرم اشفاق عرف کھڈا کو کوٹ لکھپت جیل سے سروسز ہسپتال لے کر آئے جہاں اہلکاروں نے مجرم کے اہل خانہ کو وارڈ میں بلا لیا۔ ایف آئی آر کے مطابق پولیس اہلکاروں نے مجرم کے لیے ہسپتال کے وارڈ میں لذیذ پکوان کا بندوبست کیا اور اس کے لیے تفریح جیسا ماحول فراہم کیا۔ اس واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس نے اہلکاروں امداد اور شفاقت کو حراست میں لے لیا اور ان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔ اٹلی کی طرز پر پنجاب میں ڈیری فارمنگ،...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی وزیر  برائے کشمیر امور انجینئر امیر مقام نے ارباب نیاز اسٹیڈیم کا نام بانی پی ٹی آئی عمران خان کے نام پر رکھنے پر خیبر پختونخوا حکومت کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔ نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق اپنے ایک بیان میں وفاقی وزیر امیر مقام نے کہا کہ سٹیڈیم کا نام قومی مجرم کے نام پر رکھنا کسی صورت درست اقدام نہیں، عوام بانی پی ٹی آئی کا نام سننے کے لیے بھی تیار نہیں ہیں۔امیر مقام نے کہا کہ تاریخی مقامات سے نام ہٹانا تحریک انصاف کا وتیرہ بن چکا ہے، سوات میں نواز شریف کڈنی سینٹر کا نام بھی تبدیل کردیا گیا تھا۔ چیمپئنز ٹرافی ، پاک بھارت ٹاکرا،...
    لاہور (نیوز ڈیسک) وفاقی وزیر اطلاعات عطاءاللہ تارڑ نے یوتھ کانفرنس میں سوال و جواب کی نشست میں نوجوانوں کو پاکستان کے قیام کی اہمیت اور ان کے کردار کے حوالے سے آگاہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کے لیے یہ جاننا ضروری ہے کہ پاکستان کا قیام کیوں ضروری تھا اور اس کی بنیادوں میں لاکھوں لوگوں کا خون شامل ہے۔ عطاءاللہ تارڑ نے کہا کہ آزاد وطن کے لیے لاکھوں افراد نے بے شمار مصائب برداشت کیے اور دو قومی نظریہ ایک حقیقت ہے، جس کی جتنی ضرورت آج ہے اتنی پہلے کبھی نہیں تھی۔ وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ سرحد پار اقلیتوں کے ساتھ امتیازی سلوک کیا جاتا ہے، جبکہ پاکستان میں تمام اقلیتوں کو...
    کراچی کے معروف مصطفیٰ عامر قتل کیس کے حوالے سے جیسے جیسے تفتیش کا دائرہ کار بڑھتا جا رہا ہے، ویسے ہی نت نئے انکشافات سامنے آ رہے ہیں۔ اس کیس سے متعلق بعض نئے اور بڑے نام  بھی سننے کو مل رہے ہیں جن میں معروف اداکار ساجد حسن کے بیٹے کا نام بھی شامل ہے۔ ذرائع  کا کہنا ہے کہ ایسے ہی مزید کئی نام سامنے  آنے کا سلسلہ جاری رہے گا۔ ذرائع کے مطابق اداکار ساجد حسن کے بیٹے کو ارمغان کے فون سے ملنے والے ڈیٹا کی وجہ سے حراست میں لیا گیا ہے کیوں کہ اس کا ارمغان سے رابطہ رہا ہے۔ ایس آئی یو نے اسے حراست میں لیا ہے۔ اور اس سے اعلیٰ...
    کراچی(نیوز ڈیسک)صوبہ سندھ میں میٹرک امتحانات کے شیڈول میں ردوبدل کا فیصلہ کرلیا گیا ہے، مارچ میں شیڈول امتحانات اب رمضان المبارک اور عیدالفطر کے بعد لیے جائیں گے۔ حتمی فیصلہ منگل کو محکمہ تعلیم کے اجلاس میں کیا جائے گا۔ وزیر تعلیم سندھ سید سردار شاہ نے منگل کو محکمہ تعلیم کی ایگزیکٹیو کمیٹی کا اہم اجلاس طلب کرلیا، اجلاس میں صوبہ بھر میں میٹرک کے امتحانات کی تاریخ تبدیل کرنے کا فیصلہ متوقع ہے۔سندھ بھر میں میٹرک کے امتحانات مارچ میں شیڈول ہیں، وزیر تعلیم سندھ سید سردار شاہ نے آئی بی اے ٹیسٹ پاس اساتذہ کی بھرتیوں کے مرحلے میں توسیح کا اعلان کردیا۔سید سردار شاہ نے کہا ہے کہ تجویز ہے کہ مارچ میں صرف پریکٹیکلز...
    باسم سلطان: وزیر اعلیٰ کی جانب سے بازاروں میں پلاسٹک کے استعمال پر پابندی کے باوجود عام مارکیٹ سمیت ماڈل بازاروں میں پلاسٹک کا استعمال بلا جھجک جاری ہے۔ وحدت کالونی میں پلاسٹک کے استعمال کو روکنے کیلئے  نو بورڈز آویزاں کیے گئے ہیں لیکن پلاسٹک کی خرید و فروخت کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔ اس کے علاوہ ڈی سی کاونٹر اور سہولت اسٹالز پر غیر معیاری اشیاء کی فروخت بھی تسلسل کے ساتھ جاری ہے۔ اداکارہ نیلم منیر کی نئی تصاویر، سوشل میڈیا صارفین کیجانب سے نیک خواہشات رمضان سے قبل سستی اشیاء کی خریداری کے لیے شہری سہولت بازاروں کا رخ کر رہے ہیں لیکن ماڈل بازاروں میں اشیاء کی ناقص معیار کی وجہ سے شکایات...
    کل جماعتی حریت کانفرنس کی آزاد جموں و کشمیر شاخ نے کنن پوش پورہ اجتماعی عصمت دری کے ہولناک واقعے کی 34ویں برسی کے موقع پر فاطمہ جناح پوسٹ گریجویٹ کالج اور سہیلی سرکار گرلز کالج مظفرآباد کے اشتراک سے دو الگ الگ سمینار منعقد کئے۔ اسلام ٹائمز۔ مظفر آباد میں منعقدہ دو سیمیناروں کے مقررین نے مقبوضہ جموں و کشمیر کے ضلع کپواڑہ میں کنن پوش پورہ اجتماعی آبروریزی کے متاثرین کو انصاف نہ ملنے پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق کل جماعتی حریت کانفرنس کی آزاد جموں و کشمیر شاخ نے کنن پوش پورہ اجتماعی عصمت دری کے ہولناک واقعے کی 34ویں برسی کے موقع پر فاطمہ جناح پوسٹ گریجویٹ کالج اور سہیلی سرکار گرلز...
    فرانس کے شہر مول ہاؤس میں چاقو کے حملے میں ایک شخص ہلاک اور 3 پولیس اہلکار شدید زخمی ہو گئے۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق 37 سالہ حملہ آور کا تعلق الجزائر سے بتایا گیا ہے جسے فرانسیسی پولیس نے جائے وقوعہ سے گرفتار کرلیا۔ فرانسیسی حکام کے مطابق حملہ کرنے والا 37 سالہ مشتبہ شخص پہلے سے ہی دہشت گردی سے متعلق نگرانی کی ٹارگٹ لسٹ (FSPRT) میں شامل تھا جسے موقع پر ہی گرفتار کر لیا گیا۔ حکام اس بات کی تحقیقات کر رہے ہیں کہ جبکہ فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون نے واقعے کو ”دہشت گرد حملہ“ قرار دیا ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ فرانسیسی صدر میکرون نے حملے میں ہلاک ہونے والوں کئے...
    پی ٹی سی ایل کی شہر اقتدار کے پوش علاقوں میں بدترین انٹرنیٹ سروسز کی فراہمی ، شہری بلبلا اٹھے WhatsAppFacebookTwitter 0 23 February, 2025 سب نیوز اسلام آباد (ارمان یوسف) پی ٹی سی ایل کی ناقص ترین سروسز کی وجہ سے صارفین اذیت میں مبتلا، بھارہ کہو کے علاقوں سملی ڈیم روڈ، بینک کالونی، جناح آباد، پھلگراں ، سری چوک، عارف آباد اور دیگر علاقوں میں پی ٹی سی ایل کی خراب لائنوں کی وجہ سے انٹرنیٹ سروسز متاثر ہونا معمول بن گیا۔ صارفین کا کہنا ہے کہ پی ٹی سی ایل علاقے سے انٹرنیٹ فیس کی مد میں سالانہ کروڑوں روپے کما رہے جبکہ انٹرنیٹ سروسز کی صورتحال انتہائی بدترین ہو چکی ہے جبکہ بار...
    گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ سانحہ 9 مئی کے مرکزی کردار کے نام پر اسٹیڈیم کا نام رکھنا ریاست دشمن قوتوں کو تقویت دینا ہے۔ اپنے ایک بیان میں فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ ارباب نیاز اسٹیڈیم کے نام کی تبدیلی انتہائی نامناسب حرکت ہے، گزشتہ 9 سال سے اقتدار پر قابض جماعت ارباب نیاز اسٹیڈیم کی تزئین و آرائش اور بحالی تک نہ کرسکی۔ فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ اسٹیڈیم کا نام صوبے کو دہشتگردوں کے حوالے کرنے والے شخص کے نام پر رکھنا پختونوں کے زخموں پر نمک پاشی ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ وزیراعلیٰ صوبے کی شناخت مٹانے اور اسے تباہ کرنے کے مشن پر گامزن ہیں۔...
    وفاقی کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی نے پاکستان کی میزبانی میں ہونے والی چیمپئنز ٹرافی میں شامل غیرملکی کھلاڑیوں اور آئی آئی سی سی کے نمائندوں کو ٹیکس چھوٹ دینے کی منظوری دے دی ہے۔ یہ منظوری آئی ایم ایف کی حمایت کے بعد آئی سی سی سے ایونٹ کی میزبانی کے لیے کیے گئے معاہدے کے تحت دی گئی۔ یہ بھی پڑھیے: آسٹریلیا انگلینڈ میچ میں بھارتی ترانہ کیسے چلا؟ پی سی بی نے آئی سی سی سے وضاحت مانگ لی   اس فیصلے کے مطابق اس ایونٹ میں شامل آئی سی سی عہدیداروں، غیرملکی کھلاڑیوں، کوچز، ایمپائرز، ایجنٹس اور میچز کو کوریج دینے والے میڈیا نمائندوں کو ملنے والے معاوضے سے ٹیکس نہیں وصول نہیں کیا جائے گا۔...
    اسلام ٹائمز کیساتھ خصوصی انٹرویو میں جموں و کشمیر انجمن شرعی شیعیان کے سینیئر رہنماء و پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کے لیڈر کا کہنا تھا کہ شہید حسن نصراللہ ایک روشن حقیقت ہے، جو تا ابد ہمارے دلوں میں زندہ رہیں گے۔ متعلقہ فائیلیں آغا سید منتظر مہدی موسوی کا تعلق مقبوضہ کشمیر کے وسطی ضلع بڈگام سے ہے۔ وہ وادی کشمیر کے مزاحتمی رہنماء اور جموں و کشمیر انجمن شرعی شیعیان کے صدر آغا سید حسن موسوی کے فرزند ہیں۔ آپ انجمن شرعی شیعیان میں اہم ذمہ داریاں انجام دے رہے ہیں، ساتھ ہی ساتھ جموں و کشمیر پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی سے بھی وابستہ ہیں۔ بھارت کی مودی حکومت کی جانب سے مسلمانوں اور دین اسلام کے خلاف یلغار، کشمیر...
    گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے بھارت کو ہرانے پر قومی ٹیم کے لیے ایک کروڑ انعام کا اعلان کردیا۔ گورنر سندھ کامران ٹیسوری  نے ایک ویڈیو پیغام میں کہا کہ وہ اس وقت لندن میں ہیں لیکن ان کی دعائیں اور دل پاکستان اور بھارت ٹاکرے پر ہے۔ انہوں نے کہا ’اگر ہماری ٹیم جیتتی ہے تو میں اپنی طرف سے ایک کروڑ روپے انعام کا اعلان کررہا ہوں۔‘ ’ایسا نہیں ہے کہ اگر پاکستانی ٹیم ہارتی ہے تو ہم اسے اپنے دل سے نہیں لگائیں گے۔ یہ ہمارے سر کا تاج ہیں۔‘ انہوں نے کہا کہ پوری قوم دعا کر رہی ہے۔ ان شااللہ تعالیٰ جیت کی امید کے ساتھ آج ہماری ٹیم قوم کا سر فخر سے بلند...
    بھارت کے مقتول گلوکار شبھدیب سنگھ سدھو المعروف سدھو موسے والا کی والدہ نے اپنے بیٹے کے نام کا ٹیٹو بنوالیا۔ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ سدھو موسے والا کی والدہ چرن کور کلائی سے نیچے ایک ٹیٹو بنوا رہی ہیں۔ جب ٹیٹو مکمل ہوجاتا ہے تو والدہ مداحوں کو اپنا ہاتھ دکھاتی ہیں جس پر سدھو موسے والے کا نام کندہ ہے اور ساتھ ہی ان کی تاریخ پیدائش بھی لکھی ہے۔ اس ٹیٹو میں ایک معصوم بچے کے قدموں کے نشان بھی ہے جس کے ایک اور تاریخ پیدائش لکھی ہے۔ جو سدھو موسے والا کے چھوٹے بھائی ہے جس کی پیدائش گلوکار کے قتل کے 22 ماہ بعد ہوئی تھی۔ سدھو موسے والا...
    پونچھ اور راجوری میں 13 مقامات اور ادھم پور، کٹھوعہ، ڈوڈا اور کشتواڑ اضلاع میں 18 مقامات پر تلاشی کی کارروائیاں جاری ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فورسز نے جموں خطے کے کئی اضلاع میں بڑے پیمانے پر محاصرے اور تلاشی کی کارروائیاں شروع کر دی ہیں۔ ذرائع کے مطابق فورسز نے جموں، پونچھ، راجوری، ادھم پور، کٹھوعہ، ڈوڈہ اور کشتواڑ اضلاع میں تلاشی کی کارروائیاں شروع کر دی ہیں۔ پونچھ اور راجوری میں 13 مقامات اور ادھم پور، کٹھوعہ، ڈوڈا اور کشتواڑ اضلاع میں 18 مقامات پر تلاشی کی کارروائیاں جاری ہیں۔ اس کے علاوہ جموں ضلع کے اکھنور سیکٹر میں کیری، بھٹل اور ملحقہ علاقوں میں تلاشی مہم جاری ہے۔...
    لندن(نیوز ڈیسک)گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے آج ہونے والے پاک بھارت میچ میں پاکستان کی فتح کی صورت میں قومی ٹیم کو بطور انعام ایک کروڑ کی رقم دینےکا اعلان کیا ہے۔ اپنے ایک ویڈیو بیان میں گورنر سندھ نےکہا کہ لندن میں ہوں لیکن دل اور دماغ دبئی میں ہونے والے پاک بھارٹ ٹاکرے پر لگا ہوا ہے۔ دوسری جانب نجی چینل سے خصوصی گفتگو میں وزیراعلیٰ خیبر پختون خوا علی امین گنڈاپور نے کہا پوری قوم ایک ہی گیم دیکھ رہی ہے ، پاکستان کو لازمی طور پر بھارت سے جیتنا چاہیے۔ گورنر خیبر پختون خوا فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ قوم کی دعائیں پاکستانی ٹیم کے ساتھ ہیں ، امید ہے ٹیم اچھا کھیلے گی۔...
    لاہور (نیوز رپورٹر) ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری کی نیشنل کالج آف آرٹس لاہور کے طلبہ کے ساتھ خصوصی نشست ہوئی۔ ڈی جی نے NCA لاہور کے طلبہ اور اساتذہ سے ملاقات کی اور فراخ دلی سے گفتگو کی۔ طلبہ نے  پاکستان کی اندرونی و بیرونی سکیورٹی صورتحال سمیت مختلف موضوعات پر سوالات کیے۔ طلبہ کا کہنا تھا کہ اس سیشن سے ان کے ذہنوں میں موجود پاک فوج کے حوالے سے شبہات بہت حد تک دور ہو گئے ہیں۔ DG اختتام پر اساتذہ اور طلبہ نے اس خواہش کا بھی اظہار کیا کہ مستقبل میں بھی ایسے سیشنز کا انعقاد ہونا چاہیے تاکہ غلط معلومات اور غلط فہمیوں کا تدارک کیا جا سکے۔...
    منشیات بلخصوص کراچی میں عام ہوتی جارہی ہے، اس وجہ سے جرائم بھی تشویش ناک حد تک پہنچ گئےہیں۔ یہ بات گزشتہ روز تنظیم فرینڈز آف اینٹی نارکوٹکس آف سندھ (فانوس) کے صدر رفیع احمد نے گزشتہ روز تحریک انسداد منشیات پاکستان،بلدیہ ٹاؤن میں چلنے والے آباد کاری سینٹر کے منشیات کے عادی افراد سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔انہوں نے کہا کہ منشیات عام ہوتی جارہی ہے۔ہمارے تعلیمی اداروں میں منشیات کا پھیلاؤ تشویش ناک تک پہنچ گیا، اس کا سد باب حکومت کی ذمّہ داری ہے۔ رفیع احمد نے منشیات کے عادی افراد سے کہا کہ آپ ہمارے معاشرے میں بگاڑ کا سبب بن رہے ہیں لہذا آپ سچے دل سے اللّہ سے توبہ کریں اور معاشرے کا کار...
    لاڑکانہ: ایک بچہ سڑک کنارے موجود کچرے کے ڈھیر سے کارآمد اشیاء تلاش کرتے ہوئے
    میرپور تھیلو: پولیس کی کارروائی کے دوران بازیاب ہونے والے مغوی
    حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر )واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن ایمپلائز یونین کے عہد یداران و کارکنان کا اجلاس چیئرمین اعجاز حسین کے زیر صدارت یونین آفس حیدرآباد میں منعقد ہوا جس سے خطاب کرتے ہوئے جنرل سیکریٹری عبد القیوم بھٹی نے کہا کہ 18فروری کو حیدرآباد واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن کے تمام ملازمین کی 12ماہ کی تنخواہیں ،پنشن اور ریٹائرڈ اور انتقال کرجانے والے200ملازمین کے بقایاجات کی ادائیگی نہیں کی گئی ہے جبکہ رمضان المبارک کا متبرک مہینہ شروع ہونے والا ہے اور ملازمین شدید مالی مشکلات میں مبتلا ہیں اجلاس میں تمام صورتحال کا جائزہ لینے کے بعد فیصلہ کیا گیا کہ کل پیر 24فروری کو مین ڈسپوزل پمپنگ اسٹیشن تلسی داس روڈ حیدرآباد سے پریس کلب تک احتجاجی ریلی نکالی جائے...
    سکھر (نمائندہ جسارت) صوبائی وزیر توانائی سید ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ سندھ حکومت عوام کی فلاح و بہبود کے لئے مختلف منصوبوں پر کام کررہی ہے، سکھر کے ترقیاتی منصوبے بھی جلد مکمل ہونگے، صنعت کاروں، تاجروں کے تحفظات کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائیگا، صدر مملکت آصف علی زرداری اور پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی خصوصی ہدایات پر اراکین اسمبلی اپنے حلقہ کے عوام سے رابطے میں رہتے ہیں اور درپیش مسائل کو فوری طور پر حل کرنے کے لئے موثر اقدامات کررہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایوان صنعت و تجارت سکھر کے ایگزیکٹیو ممبر ملک محمد جاوید، عمران بندھانی، کاشف شہریار ودیگر سے ملاقات کے دوران بات چیت کرتے...
    حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)پاکستان تحریک انصاف ڈسٹرکٹ حیدراباد کی جانب خواتین ورکرز کنونشن”کا انعقاد کیا گیا۔جس میں بطور مہمان خاص مرکزی جنرل سیکریٹری وومن ونگ روبینہ شاہین اور مرکزی نائب صدر صبا افضل نے شرکت کی۔سندھ کی صدر سیرینہ عدنان کنول رندھاوا اور انکی کیبنٹ۔ڈویژنل صدر مہرالنساء بلوچ قمر چیمہ افروز شوروسبین خان اور انکی کیبنٹ۔ضلع کی تمام کیبنٹ۔ٹاؤنز کی تنظیمیں,یونین کمیٹیز کی تنظیموں نے بھرپور شرکت کی۔اور ایک شاندار کنونشن منعقد ہوا ۔
    کراچی (آن لائن) کسٹمز ایجنٹس نے 25 فروری سے غیر معینہ مدت کے لیے کام بند کرنے کا اعلان کردیا۔کراچی میں آل پاکستان کسٹمز ایجنٹس ایسوسی ایشن کے چیئرمین سیف اللہ خان، کراچی کسٹمز ایجنٹس ایسوسی ایشن کے صدر محمد عامر، ارشد خورشید، منصور علی، ایف پی سی سی آئی کے نائب صدر حاجی آصف خرم اعجاز نے پریس کانفرنس میں کہا کہ اجناس اور خوردنی تیل سمیت چیزوں کی درآمدات کا کام 25فروری سے بند کردیں گے۔ کسٹمز ایجنٹ 400 ارب روپے کیڈیوٹی فراہم کرتی ہے۔ ہمارا کام بند ہونے سے ریونیو شارٹ فال ہوگا۔ کسٹمز ایجنٹس منگل کو ایکسپورٹ کا کام بند کردیں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ رمضان المبارک میں اشیائے خوردونوش اور خوردنی تیل کی قلت...
    پشاور(آن لائن)پشاور ہائی کورٹ نے پولیس لائنز دھماکے کے سہولت کار کی درخواست ضمانت خارج کردی۔پولیس لائنز دھماکے کے سہولت کار ملزم امتیاز عر تورہ شپہ کی درخواست ضمانت پر پشاور ہائی کورٹ میں سماعت ہوئی۔ عدالت نے فیصلے میں کہا کہ ملزم اپنی بے گناہی ثابت نہ کرسکا۔ درخواست گزار کا تعلق افغانستان سے ہے۔ اس کے خاندان کے افراد کا تعلق بھی کالعدم تنظیموں کے ساتھ رہا ہے۔ درخواست گزار کے خاندان کے افراد ریاست خلافسرگرمیوں میں ہلاک بھی ہوئے ہیں۔عدالتی فیصلے کے مطابق واقعے میں قیمتی جانیں ضائع ہوئیں اور کئی افراد زخمی ہوئے۔ ایسے میں درخواست گزار کو ضمانت نہیں دے سکتے۔ درخواست گزار کی ضمانت کے لیے یہ تیسری درخواست ہے۔ ملزم کو رہا کیا...
    لیاری لیاقت کالونی میں عرصہ دراز سے سیوریج کا نظام درہم ہے جس کے باعث مکینوں کو مشکلات کاسامنا ہے
    کراچی (اسٹاف رپورٹر) مصطفی عامر قتل کیس میں تفتیشی ٹیم نے مشہورٹی وی اداکار ساجد حسن کے بیٹے کو حراست میں لے لیا اور منشیات برآمد کرلی۔تفصیلات کے مطابق مصطفی عامر قتل کیس میں اہم پیش رفت سامنے آئی ، تفتیشی ٹیم نے ڈیفنس کے مختلف علاقوں میں آپریشن کیا۔پولیس حکام نے بتایا کہ مشہور ٹی وی اداکار ساجد حسن کے بیٹے سمیت 4 نوجوانوں کو حراست میں لے لیا ہے، ساجد حسن کے بیٹے سے منشیات بھی برآمد ہوئی۔اعلیٰ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ منشیات فروخت کرنے، خریدنے اور استعمال کرنیوالوں کیخلاف آپریشن جاری ہے اور مصطفیٰ اور ارمغان کے حوالے سے بھی پوچھ گچھ کی جا رہی ہے۔حکام نے کہا کہ ساجد حسن کے بیٹے سے متعلق...
    کراچی (اسٹاف رپورٹر) کراچی کے کئی علاقوں میں 72 گھنٹے کیلیے پانی کی فراہمی معطل رہے گی۔ ترجمان واٹر بورڈ کارپوریشن کے مطابق منوں گوٹھ، گلشن اقبال، پیلی کوٹھی اور لیاقت آباد میں متاثرہ لائنوں پر کام جاری ہے۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ ایف ٹی ایم کی 48 انچ ڈایا کی لائن اور سی ٹی ایم کی 54 انچ ڈایا کی لائن کی مرمت کی جا رہی ہے، پانی کی لائنوں کا مرمتی کام 72 گھنٹوں میں مکمل کرلیا جائے گا۔ واٹر کارپوریشن کے مطابق لیاقت آباد، ناظم آباد، پاک کالونی، گولیمار، شیر شاہ، اولڈ سٹی ایریا میں پانی کی سپلائی معطل رہے گی۔ لانڈھی، کورنگی، پی اے ایف بیس مسرور میں پانی کی فراہمی جزوی طور پر معطل...
    لنڈی کوتل (صباح نیوز /مانیٹرنگ ڈیسک) طورخم بارڈر پر پاک افغان فورسز میں کشیدگی برقرار ہے، رات گئے شروع ہونے والی کشیدگی کے باعث ہر قسم آمد و رفت بند کر دی گئی ہے۔ بارڈر پر تجارتی سرگرمیاں اور پیدل آمدورفت تاحال معطل ہے۔ گزشتہ رات طورخم بارڈر پر حالات اس وقت کشیدہ ہوئے جب افغان فورسز سرحد کے متنازع علاقے میں چیک پوسٹ تعمیر کر رہی تھیں۔ اس صورتحال میں جب پاکستانی فورسز نے افغان اہلکاروں کو تعمیراتی کام سے روکا، تو افغانفورسز نے مورچے سنبھال لیے۔ سرحدی کشیدگی کے باعث علاقے میں سیکورٹی مزید سخت کر دی گئی ہے، جبکہ بارڈر کو دونوں جانب سے مکمل طور پر بند کر دیا گیا ہے۔ ان حالات میں افغان فورسز...
    لاہورہائیکورٹ بار کے انتخابات کے موقع پر وکلاء کی گہما گہمی کا منظر لاہور(نمائندہ جسارت) لاہور ہائیکورٹ بار انتخابات برائے سال 2025-26ء پروفیشنل گروپ (حامد خان گروپ)کے ملک آصف نسوانہ کامیاب قرارپائے،عاصمہ جہانگیر گروپ کے ثاقب اکرم گوندل صدر کے عہدے کیلئے مدمقابل تھے۔ انتخابات کے حتمی نتائج کے مطابق حامد خان گروپ کے امیداورآصف نسوانہ 7050 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے جبکہ عاصمہ جہانگیر گروپ کے ثاقب اکرم گوندل 6460 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔نائب صدر کی نشست پر عبد الرحمن رانجھا کامیاب قرار پائے۔جبکہ سیکرٹری کی نشست پر فرخ الیاس چیمہ کامیاب ہوئے۔دوسری جانب سیکرٹری فنانس کی نشست پر حام بن شعیب کمبوہ بلا مقابلہ کامیاب ہو گئے۔
    کراچی: ڈائریکٹرالخدمت پاکستان احمد جبران بلوچ ، انجینئر عمر فاروق ودیگر الخدمت فوڈ حب کا افتتاح کررہے ہیں کراچی (اسٹاف رپورٹر) الخدمت فاؤنڈیشن سندھ نے رمضان المبارک کے بابرکت مہینے میں مستحق خاندانوں کو راشن فراہم کرنے کے لیے کراچی میں پہلے فوڈ حب کا افتتاح کردیا۔ افتتاحی تقریب میں الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان کے ڈائریکٹر احمد جبران بلوچ، نائب صدر الخدمت فاؤنڈیشن سندھ و ڈائریکٹر کمیونٹی سروسز پروگرام انجینئر عمر فاروق سمیتدیگر ذمے داران بھی شریک ہوئے۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے احمد جبران بلوچ نے کہا کہ الخدمت فاؤنڈیشن ہمیشہ سے دکھی انسانیت کی خدمت میں پیش پیش رہی ہے اور رمضان المبارک کے دوران مستحق افراد کی ضروریات پوری کرنے کے لیے خصوصی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔...
    کراچی: شہر قائد میں ساؤتھ پولیس نے کلفٹن میں منشیات مافیا کے خلاف کامیاب کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 27 افراد کو حراست میں لے لیا۔ ایس ایس پی جنوبی کے ترجمان کے مطابق ضلع ساؤتھ کلفٹن ڈویژن کی تینوں سب ڈویژن میں کیے گئے سرچ آپریشنز کے دوران منشیات فروشوں اور دیگر مجرمان کے خلاف کارروائی کی گئی۔ پولیس نے آپریشن کے دوران ایک پستول اور چار چوری شدہ موٹر سائیکلیں بھی برآمد کیں۔  اس آپریشن میں منشیات فروش نواز عرف بھولا اور متعدد مقدمات میں مطلوب ملزمان یاسین شاہ اور شاہنواز کے والد کو گرفتار کیا گیا۔ پولیس نے گرفتار افراد کو تھانے منتقل کرکے ان کے خلاف قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔
    کراچی (کامرس رپورٹر) پاکستان اور بنگلا دیش کے درمیان براہ راست تجارت بحال ہوگئی، سرکاری سطح پر پہلا کارگو پورٹ قاسم سے روانہ ہوگیا۔پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان براہ راست تجارت اور سرکاری سطح پر تجارتی روابط کی بحالی سقوط ڈھاکہ کے بعد پہلی بار ہوئی ہے۔پاکستان اور بنگلا دیش کے درمیان سرکاری سطح پر تجارت کا پہلا اقدامہے۔ بنگلا دیش پاکستان کے سرکاری ادارے ٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان کے ذریعے مجموعی طور پر 50 ہزار ٹن اری خریدے گا جس کا معاہدہ فروری کے پہلے ہفتے میں کیا گیا۔اس آرڈر کی تکمیل دو حصوں میں کی جائیگی اور پچیس ہزار ٹن کی اگلی شپمنٹ بھی مارچ کے اوائل میں روانہ کی جائیگی۔ اس شپمنٹ کے ساتھ دونوں ملکوں...
    اسرائیلی قیدیوں کے اہل خانہ کے وفد نے اس بات پر تاکید کی کہ قیدیوں کو نیتن یاہو کی کابینہ کی ناکامی کی قیمت ادا نہیں کرنی چاہیے۔ اسلام ٹائمز۔ اسرائیلی قیدیوں کے اہل خانہ کے وفد نے اس بات پر تاکید کی کہ قیدیوں کو نیتن یاہو کی کابینہ کی ناکامی کی قیمت ادا نہیں کرنی چاہیے۔ فارس نیوز کے مطابق، اسرائیلی قیدیوں کے اہل خانہ کی کمیٹی نے تاکید کی ہے کہ قیدیوں کو نیتن یاہو کابینہ کی ناکامی کا خمیازہ نہیں بھگتنا چاہیے۔ اس کمیٹی نے بیان دیا کہ اب بھی 63 اسرائیلی قیدی غزہ میں موجود ہیں، اور نیتن یاہو، گروگانوں کی جان کی قیمت پر اور اپنی حکومتی اتحادیوں کی خوشنودی کے لیے قیدیوں کے...
    سٹی42:  اسلام آباد ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات میں واجد علی گیلانی نے صدر کی نشست پر کامیابی حاصل کرلی جبکہ منظور احمد ججہ سیکریٹری جنرل منتخب ہو گئے ۔  اسلام آباد ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات میں صدارت کی نشست پر واجد علی گیلانی 974 ووٹ لیکر جیت گئے جبکہ ان کے مدمقابل عبدالواحد قریشی 704 ووٹ لے سکے ہیں ۔سیکریٹری جنرل کی نشست پر منظور احمد ججہ 844 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے ہیں سیکرٹری کی نشت پر قاسم نواز عباسی 828 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے ہیں ۔نائب صدارت کی نشست پر افتحار احمد باجوہ 896 ووٹ لیکر کامیاب جبکہ راجہ منظر علی کیانی 673 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔ ...
    No media source currently available
    گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے پاکستان کرکٹ ٹیم کو بھارت کے خلاف جیت پر ایک کروڑ روپے انعام دینے کا اعلان کر دیا ہے۔ گورنر سندھ، جو اس وقت لندن میں موجود ہیں، نے اپنی نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ان کا دل اور تمام دعائیں پاک بھارت ٹاکرے کے ساتھ ہیں۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ قومی ٹیم بہترین کھیل کا مظاہرہ کرے گی اور قوم کا سر فخر سے بلند کرے گی۔ انہوں نے اپنے پیغام میں کہا کہ کھیل میں ہار جیت ہوتی ہے لیکن اگر پاکستانی ٹیم بھارت کے خلاف میچ جیت جاتی ہے تو میں قومی ٹیم کو اپنی طرف سے ایک کروڑ روپے بطور انعام دینے کا اعلان کرتا...
    لاہور ہائیکورٹ بارکے سالانہ انتخابات میں پی ٹی آئی کا حمایت یافتہ پروفیشنل گروپ کامیاب WhatsAppFacebookTwitter 0 23 February, 2025 سب نیوز لاہور (سب نیوز) لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات میں پروفیشنل گروپ کے صدارتی امیدوار ملک آصف نسوانہ نے انتخابی دنگل جیت لیا، 7 ہزار 50 ووٹوں سے لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کےصدر منتخب ہوگئے۔ملک آصف نسوانی کے مدمقابل انڈیپینڈنٹ گروپ کےناکام صدارتی امیدوار ثاقب اکرم گوندل 6 ہزار 460 ووٹ حاصل کر دوسرے نمبر پر رہے۔نائب صدر کی نشست پر عبدالرحمن رانجھا نے 8 ہزار 255 ووٹ حاصل کئے۔ سیکرٹری کی نشست پر فرخ الیاس چیمہ 6 ہزار 833 ووٹ حاصل کر کے کامیاب قرار پائے۔سیکرٹری فنانس کی نشست پر حام بن شعیب...
    مصر کے وزیر خارجہ بدر عبدالعاطی کیساتھ ٹیلیفونک گفتگو میں چینی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ فلسطینیوں کی جبری بیدخلی کیخلاف ہیں، غزہ فلسطینی علاقے کا لازمی حصہ ہے، پرامید ہیں کہ غزہ جنگ بندی معاہدے پر مکمل اور مؤثر عملدرآمد کیا جائیگا۔ اسلام ٹائمز۔ چین نے بھی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے غزہ سے اہل فلسطین کی بے دخلی کے منصوبے کی مخالفت کردی۔ مصر کے وزیر خارجہ بدر عبدالعاطی سے ٹیلیفون پر گفتگو میں چینی وزیر خارجہ وانگ ای نے منصوبے کی مخالفت کی۔ اُن کا کہنا تھا کہ فلسطینیوں کی جبری بے دخلی کے خلاف ہیں، غزہ فلسطینی علاقے کا لازمی حصہ ہے، غزہ کے مستقبل کا تعین فلسطینی عوام کی رضا سے ہونا چاہیئے۔ چینی وزیر...
    اسلام آباد ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کے انتخابات ، پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ واجد علی گیلانی صدر منتخب ہو گئے WhatsAppFacebookTwitter 0 23 February, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز) ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات میں صدارت کی نشست پر واجد علی گیلانی نے میدان مار لیا جبکہ منظور احمد ججہ سیکریٹری جنرل منتخب ہو گئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات میں صدارت کی نشست پر واجد علی گیلانی 974 ووٹ لیکر جیت گئے جبکہ ان کے مدمقابل عبدالواحد قریشی 704 ووٹ لے سکے ہیں ۔سیکریٹری جنرل کی نشست پر منظور احمد ججہ 844 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے ہیں سیکرٹری کی نشت پر قاسم نواز عباسی 828...
    الجزیرہ سے اپنی ایک گفتگو میں زاھر جبارین کا کہنا تھا کہ قابضین کے سامنے مقاومت کا رعب و دبدبہ ابھی تک قائم ہے۔ ہم دشمن کو مذاکرات کی ٹیبل پر بٹھانے کی طاقت رکھتے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ مغربی کنارے میں "حماس" کے سربراہ "زاهر جبارین" نے کہا کہ ہم مصر اور اردن میں موجود ثالثین کے ذریعے باقی ماندہ مسائل کے حل کے لئے حاضر ہیں۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار الجزیرہ سے گفتگو میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ قابضین کے سامنے مقاومت کا رعب و دبدبہ ابھی تک قائم ہے۔ ہم دشمن کو مذاکرات کی ٹیبل پر بٹھانے کی طاقت رکھتے ہیں۔ زاھر جبارین نے کہا کہ جنگ کا تسلسل نتین یاہو کے مفاد میں ہے...
     آکسیجن ٹارپیڈو ایران کے دفاعی ماہرین کا بنایا ہوا ایک اور اسٹریٹجک ہتھیار ہے جو کمپریسڈ ہوا کے بجائے کمپریسڈ خالص آکسیجن کو ایندھن کے طور پر استعمال کرتا ہے۔ اس ٹارپیڈو کے ڈیزائن کو اس کی پچھلی نسلوں کے مقابلے میں اپ ڈیٹ کیا گیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ ایران کی مسلح افواج کی ذوالفقار مشقوں کے آپریشنل مرحلے میں فاتح آبدوز سے لانچ کئے گئے والفجر جنگی تارپیڈو نے اپنے ہدف کو تباہ کر دیا۔ رپورٹ کے مطابق ایرانی مسلح افواج کی آج صبح شروع ہونے والی ذوالفقار مشقوں کے آپریشنل مرحلے میں برقی اور آکسیجن تارپیڈو والفجر نے بحیرہ عمان میں اپنے اہداف کو تباہ کر دیا۔ آکسیجن ٹارپیڈو ایران کے دفاعی ماہرین کا بنایا ہوا ایک اور اسٹریٹجک ہتھیار...
    اسلام آباد ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات میں  صدارت کی نشست پر واجد علی گیلانی نے میدان مار لیا جبکہ منظور احمد ججہ سیکریٹری جنرل منتخب ہو گئے ہیں۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات میں صدارت کی نشست پر واجد علی گیلانی 974 ووٹ لیکر جیت گئے جبکہ ان کے مدمقابل عبدالواحد قریشی 704 ووٹ لے سکے ہیں ۔ سیکریٹری جنرل کی نشست پر منظور احمد ججہ 844 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے ہیں سیکرٹری کی نشت پر قاسم نواز عباسی 828 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے ہیں ۔ نائب صدارت کی نشست پر افتحار احمد باجوہ 896 ووٹ لیکر کامیاب جبکہ راجہ منظر علی کیانی 673 ووٹ لیکر دوسرے...
    ڈونلڈ ٹرمپ انتظامیہ کی جانب سے غیر ملکی امداد کے منجمد فنڈز میں سے 5.3 ارب ڈالر جاری کردیے گئے ہیں، جن میں پاکستان میں امریکی حمایت یافتہ پروگرام کے لیے 397 ملین ڈالر بھی شامل ہیں۔ یہ بھی پڑھیں امریکی رکن کانگریس نے افغان طالبان کی مالی امداد سے متعلق خطرے کی گھنٹی بجادی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی کانگریس عہدیدار نے کہا ہے کہ امریکی حمایت یافتہ پروگرام پاکستان کے ایف 16 طیاروں کے استعمال کی نگرانی سے متعلق ہے۔ کانگریس عہدیدار نے بتایا ہے کہ ایف 16 طیاروں کے استعمال کی نگرانی میں اس بات کو یقینی بنایا جاتا ہے کہ یہ طیارے دہشتگردی کے خلاف آپریشنز میں استعمال ہوتے ہیں بھارت کے خلاف نہیں۔ غیرملکی میڈیا رپورٹس...
    اسلام آباد(صغیر چوہدری )اسلام آباد ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ امیدواروں نے میدان مار لیا ۔ صدر کے لئے سید واجد علی شاہ گیلانی 974 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے انکے مد مقابل عبدالواحد قریشی نے 704 ووٹ حاصل کئے سیکرٹری کے لئے منظور احمد ججہ نے 844 ووٹ لے کر کامیابی سمیٹی جبکہ قاسم نواز عباسی 828 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے اور بڑے ہی کلوز مارجن سے ہار گئے ۔ فنانس سیکرٹری کی نشست کے لئے فضل مولا نے 966 ووٹ لے کر کامیابی حاصل کی جبکہ محسن علی عباسی 604 ووٹ حاصل کرسکے ایڈیشنل سیکرٹریبشری طارق راجہ نے 825 ووٹ لے کر برتری حاصل کی جبکہ پلوشہ...
    اسلام آباد:محکمہ موسمیات نے آئندہ ہفتے سے ملک بھر میں بارشوں کے نئے سلسلے کی نوید سنا دی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق مغربی ہواؤں کا سسٹم 24 فروری سے ملک میں داخل ہوگا، جس کے نتیجے میں پنجاب، خیبرپختونخوا اور اسلام آباد میں ژالہ باری ہوسکتی ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شمالی اور پہاڑی علاقوں میں وسیع پیمانے پر گرج چمک کے ساتھ بارش اور برف باری ہو سکتی ہے۔ اعلامیہ کے مطابق آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں 25 فروری سے 2 مارچ تک بارش اور برف باری کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق خیبرپختونخوا اور اس کے بالائی علاقوں میں 24 فروری سے یکم مارچ تک بارش اور برف باری ہو سکتی ہے۔ محکمہ...
    چلاس میں متاثرین ڈیم کے دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے کاظم میثم نے کہا کہ دیامر کے لوگ نہ صرف ہمارے بھائی ہیں بلکہ ہماری جان ہیں، میں بحیثیت اپوزیشن لیڈر آپ کا بوجھ اٹھانے آیا ہوں۔ حکومت عوام کیساتھ مزید مزاق بند کرے اور فوری طور پر یہاں کے عوام کو ان کا بنیادی حقوق دے اسلام ٹائمز۔ اپوزیشن لیڈر گلگت بلتستان اسمبلی کاظم میثم نے کہا ہے کہ دیامر کے عوام حکم دیں تو ہم آپ کیلئے کٹ مرنے کیلئے تیار ہیں، دیامر کے عوام کے حقوق کیلئے جہاں پسینہ گرے گا وہاں بلتستان کے عوام کا خون گرے گا۔ چلاس میں متاثرین ڈیم کے دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے کاظم میثم نے کہا کہ دیامر کے لوگ نہ...
    آسٹریلیا نے انگلینڈ کیخلاف چیمپئنز ٹرافی کا سب سے بڑا ہدف حاصل کرکے تاریخ رقم کردی WhatsAppFacebookTwitter 0 22 February, 2025 سب نیوز لاہور (آئی پی ایس )چیمپیئنز ٹرافی کے چوتھے میچ میں انگلینڈ نے بین ڈکٹ کی شاندار اننگز کی بدولت آسٹریلیا کو جیت کے لیے چیمپئنز ٹرافی کی تاریخ کا سب سے بڑا اسکور بنایا تاہم کینگروز نے 2 اوورز پہلے ہی 352 رنز کا ہدف حاصل کرکے نئی تاریخ رقم کردی۔ لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں انگلینڈ کرکٹ ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے بین ڈکٹ کی 165 رنز کی اننگز کی بدولت مقررہ 50 اوورز میں چیمپئنز ٹرافی کی تاریخ کا سب سے بڑا ٹوٹل 351 رنز بنانے میں کامیاب ہوئی۔ تاہم،...
    دبئی :پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین محسن نقوی نے چیمپیئنز ٹرافی میں پاک بھارت ٹاکرے سے قبل قومی ٹیم کے نام اہم پیغام جاری کردیا۔ دبئی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ قومی ٹیم کو پیغام ہے آپ ہاریں یا جیتیں ہم آپ کے ساتھ ہیں۔ چیئرمین پی سی بی نے کہاکہ کل اچھا مقابلہ ہوگا اور پاکستان ٹیم پوری طرح تیار ہے، چیزیں اوپر نیچے ہوتی ہیں، کل انشااللہ پاکستان جیتے گا، اور یہ پاکستان کے لیے بڑا انعام ہوگا۔ محسن نقوی نے کہاکہ بھارت سے پوچھیں گے کہ اگر وہ لاہور آکر کھیل رہے ہوتے تو ان کے کیا احساسات ہوتے۔ انگلینڈ آسٹریلیا میچ کے دوران بھارتی ترانہ بجنے سے متعلق پوچھے...
    دیامر کے عوام کی جانب سے اپوزیشن لیڈر کاظم میثم اور نگر کے عمائدین کا شاندار استقبال کیا گیا۔ انہیں پھولوں کے ہار پہنائے اور سید علی رضوی کے حق میں نعرے بھی لگائے گئے۔ اسلام ٹائمز۔ چلاس میں متاثرین دیامر ڈیم کا دھرنا ساتویں روز میں داخل ہو گیا۔ دھرنے کے ساتویں روز اپوزیشن لیڈر کاظم میثم اور نگر سے ایک بڑا قافلہ بھی پہنچ گیا، اس موقع پر دیامر کے عوام کی جانب سے اپوزیشن لیڈر کاظم میثم اور نگر کے عمائدین کا شاندار استقبال کیا گیا۔ انہیں پھولوں کے ہار پہنائے اور سید علی رضوی کے حق میں نعرے بھی لگائے گئے۔ چلاس دھرنے میں شرکت کیلئے نگر سے شیخ باقر کاظمی، بلال ابراہیمی، سابق ممبر اسمبلی...
    پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں نصب کیے گئے اسموگ ٹاور کا تجربہ ناکام ہوگیا۔ یہ بھی پڑھیں فضائی آلودگی بڑھنے کا خدشہ، پنجاب حکومت کا اسموگ الرٹ جاری میڈیا رپورٹس کے مطابق اسموگ ٹاور آلودگی کو کم کرنے کے لیے مطلوبہ نتائج نہیں دے سکا۔ محکمہ ماحولیات کے مطابق لاہور میں نصب اسموگ ٹاور کے سب سے قریب ایئرکوالٹی اسٹیشن نے سب سے خطرناک انڈیکس دکھایا۔ اسموگ ٹاور میں محدود ہوا کا بہاؤ تھا جبکہ نجی کمپنی کی جانب سے ہوا کو الیکٹروسٹیٹک طریقے سے صاف کرنے کا دعویٰ بھی غیرواضح رہا۔ اور ہوا کی رفتار ایئرکوالٹی انڈیکس پر اسموگ ٹاور سے زیادہ اثر انداز رہی۔ سیکریٹری ماحولیات راجا جہانگیر نے میڈیا کو بتایا کہ اسموگ ٹاور نجی کمپنی کی جانب...
    آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں روایتی حریف پاکستان اور بھارت کے درمیان مقابلہ 23 فروری بروز اتوار کو کھیلا جائے گا۔ انتہائی اہمیت کے حامل میچ میں بھارت کے اسٹار بلے باز ویرات کوہلی بھی ایک روزہ فامیٹ میں 14 ہزار رنز اسکور مکمل کر کے یہ کارنامہ انجام دینے والے تیسرے  کھلاڑی بن سکتے ہیں۔ واضح رہے دبئی میں بنگلادیش کے خلاف کھیلے جانے والے چیمپئنز ٹرافی کے دوسرے میچ میں ویرات کوہلی کو یہ سنگِ میل عبور کرنےکے لیے 15 رنز درکار تھے جب رشاد حسین کی گیند پر سومیا سرکار کو 22 رنز پر کیچ دے بیٹھے۔ اسٹار بیٹر اگر 14 ہزار رنز مکمل کر جاتے تو یہ کارنامہ انجام دینے والے تیز ترین بلے باز...
    انت نصر الله - انت وعد الله، لبـیک یـا نـصـرالـله - #لبـیک یـاحــزب اللـه، إنـا_عـلى_الـعـهد یـانـصـرالـله کے شعار کیساتھ شہدا کی تدفین 23 فروری 2025 کو بیروت میں ہوگی۔ متعلقہ فائیلیںاسلام ٹائمز۔ شہید مقاومت شہید سید حسن نصر اللہ اور شہید سید صفی الدین کی تشیع جنازہ کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔ اس موقع پر پوری دنیا سے مقاومت اور حزب اللہ کے عظیم قائد شہید سید حسن نصر اللہ کیساتھ اسلامی تحریکوں کی جانب سے شہید کی روشن راہ پر چلنے کے لئے عہد کیا جا رہا ہے۔ یمن کی اسلامی مزاحمتی تحریک انصار اللہ کی جانب سے اس موقع پر خصوصی ترانہ جاری کیا گیا ہے۔ انت نصر الله - انت وعد الله، لبـیک یـا نـصـرالـله - #لبـیک یـاحــزب اللـه، إنـا_عـلى_الـعـهد...
    دبا کو بھول کر کچھ کرکے دکھائیں، پاک بھارت ٹاکرے سے قبل ہیڈ کوچ کا قومی ٹیم کو پیغام WhatsAppFacebookTwitter 0 22 February, 2025 سب نیوز دبئی (آئی پی ایس )پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ عاقب جاوید نے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ اہم ہوتا ہے، اس سے اگر دبا کو نکال دیں تو پھر پیچھے کیا بچتا ہے، کھلاڑی دبا کو بھول جائیں، میدان میں جائیں اور اپنا کھیل پیش کرتے ہوئے کچھ کرکے دکھائیں۔ دبئی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ قومی ٹیم متوازن ہے، امید ہے کھلاڑی اچھا پرفارم کریں گے، پاکستان اور بھارت کے میچ کا نام ہی دبا ہے، اگر اسٹیڈیم سے سارے تماشائیوں کو باہر...
    لاہور: پاکستان نے خیر سگالی کے جذبے کے تحت 22 بھارتی ماہی گیروں کو رہا کر کے ان کے وطن واپس بھیج دیا ہے۔ ان ماہی گیروں کو ہفتہ کے روز واہگہ-اٹاری بارڈر پر بھارتی حکام کے حوالے کیا گیا۔ یہ ماہی گیر جمعہ کے روز کراچی کی لانڈھی ڈسٹرکٹ جیل سے رہا کیے گئے تھے۔ ایدھی فاؤنڈیشن کی جانب سے خصوصی بس کے ذریعے ان ماہی گیروں کو کراچی سے لاہور لایا گیا۔ لاہور میں ایدھی فاؤنڈیشن کے مرکز میں انہیں ناشتہ فراہم کیا گیا، نئے کپڑے اور تحائف دیے گئے، اور بعد ازاں واہگہ بارڈر پر پہنچایا گیا جہاں پاکستان رینجرز پنجاب نے انہیں بھارتی بارڈر سیکیورٹی فورس کے حوالے کیا۔ رہائی پانے والے 22 بھارتی...
    چیمپیئنز ٹرافی میں پاک بھارت ٹاکرے سے قبل بنگلہ دیش کے شائقین کرکٹ نے بھی پاکستانی ٹیم کی حمایت کا اعلان کردیا۔ بنگلہ دیش کے شائقین کرکٹ کا کہنا ہے کہ وہ بچپن سے ہی پاکستانی ٹیم کی سپورٹ کرتے ہیں۔ مزید جانیے اس ویڈیو رپورٹ میں آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں wenews بنگلہ دیش پاک بھارت ٹاکرا دبئی کرکٹ اسٹیڈیم شائقین کرکٹ وی نیوز
    پاکستان نے 22 ماہی گیروں کو بھارتی حکام کے حوالے کردیا WhatsAppFacebookTwitter 0 22 February, 2025 سب نیوز لاہور (آئی پی ایس )پاکستان نے خیر سگالی کے جذبے کے تحت 22 بھارتی ماہی گیروں کو رہا کر کے ان کے وطن واپس بھیج دیا ہے۔ ان ماہی گیروں کو ہفتہ کے روز واہگہ-اٹاری بارڈر پر بھارتی حکام کے حوالے کیا گیا۔ یہ ماہی گیر جمعہ کے روز کراچی کی لانڈھی ڈسٹرکٹ جیل سے رہا کیے گئے تھے۔ایدھی فانڈیشن کی جانب سے خصوصی بس کے ذریعے ان ماہی گیروں کو کراچی سے لاہور لایا گیا۔ لاہور میں ایدھی فانڈیشن کے مرکز میں انہیں ناشتہ فراہم کیا گیا ، نئے کپڑے اور تحائف دیے گئے، اور بعد ازاں واہگہ بارڈر...
    دبئی:آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں پاکستان اور بھارت کے بڑا ٹاکرا کل 23 فروری کو دبئی میں ہوگا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اس اہم میچ کے دوران بارش کا کوئی امکان نہیں ہے، لیکن موسم ابر آلود رہ سکتا ہے۔ درجہ حرارت 31 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے جب کہ شام کے اوقات میں یہ 23 ڈگری سینٹی گریڈ تک گر سکتا ہے۔ موسم کی صورتحال بتانے والی ویب سائٹس کے مطابق دبئی میں کل بارش کا کوئی امکان نہیں ہے، تاہم متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے کچھ علاقوں، جیسے راس الخیمہ میں گزشتہ کچھ دنوں میں تیز بارش اور اولے پڑے تھے گر دبئی میں میچ کے دوران موسم خشک اور ابر آلود...
    کراچی: شہر قائد کے علاقے ڈیفنس سے اغوا کے بعد قتل ہونے والے نوجوان مصطفیٰ کے کیس میں نئی پیشرفت سامنے آئی جس میں معروف اداکار ساجد حسن کے بیٹے کو بھی حراست میں لیا گیا ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق مصطفیٰ قتل کیس میں گرفتار ملزم ارمغان اور شیراز کے انکشافات کی روشنی میں پولیس اور تفتیشی اداروں نے ڈیفنس کے مختلف علاقوں میں چھاپے مار کر چار افراد کو گرفتار کیا۔ ذرائع کے مطابق گرفتار ہونے والوں میں معروف اداکار ساجد حسن کا بیٹا بھی شامل ہے۔ پولیس کے مطابق اداکار کے بیٹے سمیت گرفتار ہونے والے چاروں ملزمان کو منشیات فروشی کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے جن سے تفتیش کی جائے گی۔ پولیس کے...
    پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان براہ راست تجارت بحال،پہلا کارگو روانہ WhatsAppFacebookTwitter 0 22 February, 2025 سب نیوز کراچی (آئی پی ایس )پاکستان اور بنگلا دیش کے درمیان براہ راست تجارت بحال ہوگئی، سرکاری سطح پر پہلا کارگو پورٹ قاسم سے روانہ ہوگیا۔ پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان براہ راست تجارت اور سرکاری سطح پر تجارتی روابط کی بحالی سقوط ڈھاکہ کے بعد پہلی بحال ہوئی ہے۔ پاکستان اور بنگلا دیش کے درمیان سرکاری سطح پر تجارت کا پہلا اقدام ہے۔ بنگلا دیش پاکستان کے سرکاری ادارے ٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان کے ذریعے مجموعی طور پر 50 ہزار ٹن اری خریدے گا جس کا معاہدہ فروری کے پہلے ہفتے میں کیا گیا۔ اس آرڈر کی تکمیل دو حصوں...
    لاہور(نیوز ڈیسک)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز ان دنوں سیاسی سرگرمیوں کے ساتھ اپنی سوشل میڈیا مارکیٹنگ کی وجہ سے خوب خبروں کی زینت بنی ہوئی ہیں۔ سوشل میڈیا پر ان کی ڈریسنگ ہو یا پھر خطاب کے دوران طلبا کا والہانہ اظہارمحبت، سوشل میڈیا پر ٹرینڈ بنتے دیر نہیں لگتی۔ یہی وجہ ہے کہ جہاں مسلم لیگ ن کے حامی صارفین اسے خوب پسند کرتے ہیں، وہیں مخالفین کی جانب سے بھی تنقید کا نشانہ بنایا جاتا ہے۔ گزشتہ روز سے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز ایک بار سوشل میڈیا پر موضوع بحث ہیں۔ اس بار وجہ کچھ اور نہیں بلکہ کرکٹ ہے۔ کرکٹ کا موضوع ہو اور پاکستان تحریک انصاف کے حامی صارفین اس موضوع کا حصہ نہ بنیں ایسا...
    کراچی(نیوز ڈیسک)کراچی میں مثبت سماجی تبدیلی لانے والے اداروں اور افراد کی خدمات کو سراہنے کے لیے کے۔ الیکٹرک کے زیرِ اہتمام چوتھے کے ایچ آئی ایوارڈز کی شاندار تقریب منعقد ہوئی۔ رواں سال 13 مختلف کیٹیگریز میں 45 فاتحین کو ایوارڈز دیے گئے، جنہیں مجموعی طور پر 60 ملین روپے کی رعایت بجلی کے بلوں میں فراہم کی جائے گی۔ اس سال ایوارڈز کے لیے 166 درخواستیں موصول ہوئیں، جن میں 41 پہلی بار درخواست دینے والے تھے۔ ایک شفاف اور آزاد آڈٹ کے بعد، 129 درخواست دہندگان نے اپنے منصوبے ایک معزز جیوری کے سامنے پیش کیے۔ ایوارڈز میں صحت عامہ، تعلیم، پائیداری، تحفظ، روزگار و پیشہ وارانہ تربیت، ڈیجیٹل رسائی و شمولیت، کمیونٹی ڈیولپمنٹ، ورثہ و ثقافت...
    قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ عاقب جاوید نے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ اہم ہوتا ہے، اس سے اگر دباؤ کو نکال دیں تو پھر پیچھے کیا بچتا ہے، کھلاڑی دباؤ کو بھول جائیں، میدان میں جائیں اور اپنا کھیل پیش کرتے ہوئے کچھ کرکے دکھائیں۔ دبئی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ اگر اسٹیڈیم سے سارے تماشائیوں کو باہر نکال دیا جائے پھر بھی دباؤ برقرار رہے گا۔ یہ بھی پڑھیں چیمپیئنز ٹرافی: انگلینڈ کے بیٹر بین ڈکٹ نے 21 سال پرانا ریکارڈ توڑ دیا انہوں نے کہاکہ نیوزی لینڈ سے ہار گئے تو کیا ہوا کل کا میچ ہمارے لیے بالکل نیا ہوگا، فخر زمان ہمارے میچ وننگ کھلاڑی تھے ان کی...
    واشنگٹن :امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ان کے خیال میں یوکرین اور روس کے درمیان امن معاہدے تک پہنچنے کا امکان  موجود ہے اور فی الحال  9 مئی کو روس جانے کا ان کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔ ہفتہ کے روز چائنا میڈیا گروپ نے اطلاع دی کہ امریکہ نے یوکرین کے مسئلے پر اقوام متحدہ  میں ایک قرارداد کا مسودہ پیش کیا ہے۔ قرارداد کا مسودہ  تین پیراگرافس پر مشتمل ہے، جس میں  ‘روس یوکرین تنازع میں جانی نقصان پر سوگ منانا ، پرامن طریقوں سے تنازعے کے حل کا اعادہ، تنازعے کو جلد از جلد ختم کرنے کا مطالبہ، اور یوکرین اور روس پر دیرپا امن تک پہنچنے پر زور دینا شامل ہے۔روس نے امریکہ کی...
    بیجنگ:انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی (آئی او سی) کے صدر تھامس باخ نے چین میں چائنا  میڈیا گروپ کے ساتھ ایک خصوصی انٹرویو  کے دوران  ہاربن ایشین سرمائی کھیلوں کی کامیابی کو سراہا اور اولمپک نصب العین کی ترقی میں چین کے کردار کو خراج تحسین پیش کیا۔ ان کا ماننا ہے کہ آئی او سی کو چین کے ساتھ تعاون سے سیکھںے کا موقع ملا ہے۔ہفتہ کے روز تھامس  باخ نے کہا کہ جو بھی چین آتا ہے وہ کھیلوں کی صنعت کی بھرپور ترقی کو  خود محسوس کرسکتا ہے ، خاص طور پر چین کی اقتصادی ترقی اور اس کے نتیجے میں سماجی خوشحالی پر  سرمائی کھیلوں کا کردار۔ ان کا ماننا ہے کہ چین نے ہمیشہ کثیر الجہتی تعاون...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)اڈیالہ جیل راولپنڈی کے حکام نے بانی چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی ان کے بچوں سے بات کرادی ہے۔بانی پی ٹی آئی کے وکیل فیصل چوہدری نے جیل حکام کے اقدام کی تصدیق کردی ہے۔انہوں نے کہا کہ جیل حکام نے بانی پی ٹی آئی کی بیٹوں سے بات کرانے کی اطلاع دی ہے۔فیصل چوہدری نے مزید کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی بچوں سے بات عدالتی احکامات کی روشنی میں کرائی گئی۔ مزید :
    اسلام آباد:پاکستان مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وزیراعظم چوہدری شجاعت حسین نے قومی مفاہمت اور سیاسی جماعتوں سے رابطوں کے لیے قائم کی گئی کمیٹی میں ڈاکٹر محمد امجد،رضوان صادق خان کو بھی ممبر نامزد کردیا ہے، سابق وزیراعلی بلوچستان میر نصیر خان مینگل کی سربراہی میں بننے والی کمیٹی میں مصطفیٰ ملک وائس چیئرمین، طارق حسن، انتخاب خان، ڈاکٹر رحیم اعوان ممبران ہیں جبکہ اب ڈاکٹر امجد اور رضوان صادق کو بھی اس کمیٹی کا ممبر نامزد کیا گیا ہے۔ڈاکٹر محمد امجد سابق وفاقی وزیر براِئے بین الصوبائی رابطہ اور پارٹی کے چیف آرگنائزر ہیں جب کہ ان کا سیاسی سماجی شعبے میں وسیع تجربہ ہے ، رضوان صادق خان راولپنڈی/ اسلام آباد کے ممتاز کٹھڑ قبیلہ سے...