گوری خان کے مہنگے ترین ریسٹورینٹ میں جعلی پنیر کھلانے کا الزام
اشاعت کی تاریخ: 18th, April 2025 GMT
ایک بھارتی یوٹیوبر کی جانب سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کی اہلیہ گوری خان کے مشہور اور مہنگے ترین ریسٹورینٹ میں کسٹمرز کو جعلی پنیر کھلایا جا رہا ہے۔
یاد رہے کہ اداکار شاہ رخ خان کی اہلیہ، گوری خان ناصرف مشہور انٹیریئر ڈیزائنر ہیں بلکہ ایک کاروباری شخصیت بھی ہیں، وہ ممبئی کے پوش علاقے میں ایک مہنگے ترین ریسٹورینٹ ’توڑی‘ کی مالک ہیں۔
حال ہی میں سارتھک سچدیوا نامی ایک یوٹیوبر نے اپنے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں وہ متعدد نامور بالی ووڈ اسٹارز کے ریسٹورینٹس میں گئے اور وہاں کھانا کھایا۔
View this post on Instagram
A post shared by Sarthak Sachdeva (@sarthaksachdevva)
یوٹیوبر سارتھک نے جن اسٹارز کے ریسٹورینٹس میں کھانا کھایا ان میں ویرات کوہلی، شلپا شیٹی، بوبی دیول کا نام سرِفہرست ہے۔
یوٹیوبر نے ہر ریسٹورینٹ میں پنیر سے بنی غذاؤں کا آرڈر دیا اور آئیوڈین ٹکنچر کی مدد سے پنیر کے اصلی ہونے سے متعلق ٹیسٹ کیا۔
یوٹیوبر کی جانب سے کیے گئے ٹیسٹ میں متعدد فنکاروں کے ریسٹورینٹس میں بننے والے کھانے ان کے ٹیسٹ پر کھرے اترے جبکہ گوری خان کے ’توڑی‘ میں پنیر کے اصلی ہونے کا ٹیسٹ کرتے ہوئے یوٹیوبر نے دعویٰ کیا کہ یہ پنیر نقلی ہے۔
یوٹیوبر کا اپنی ویڈیو میں کہنا ہے کہ ’توڑی‘ میں پنیر کے ٹکڑے پر آئیوڈین لگانے سے اس کا رنگ سیاہ ہو گیا جس سے معلوم ہوتا ہے کہ یہ پنیر جعلی ہے کیوں کہ اس میں نشاستہ شامل ہے۔
یوٹیوبر کی جانب سے انسٹا اکاؤنٹ پر شیئر کی گئی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر جنگل کی آگ کی طرح پھیل گئی اور نیٹیزنز میں گرما گرم بحث چھڑ گئی۔
سوشل میڈیا پر بات یہاں تک پہنچ گئی کہ ’توڑی‘ ریسٹورینٹ کو بھی اس تنازع میں کود کر اپنی گواہی دینی پڑ گئی۔
گوری خان کے ریسٹورینٹ ’توڑی‘ کی انتظامیہ نے سوشل میڈیا پر وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ آئیوڈین ٹیسٹ صرف نشاستے کی موجودگی ظاہر کرتا ہے، پنیر کی اصل یا نقل ہونے کا ثبوت نہیں دیتا، ہماری ڈشز میں سویا پر مبنی اجزاء شامل ہوتے ہیں اسی لیے رنگ کی تبدیلی ایک متوقع ردِ عمل ہو سکتا ہے، ہم اپنے پنیر اور تمام اجزاء کے خالص ہونے پر پورا بھروسہ رکھتے ہیں۔
ریسٹورینٹ کے وضاحتی کمنٹ کے بعد یوٹیوبر سارتھک نے مزاحیہ انداز میں جوابی تبصرہ کیا کہ تو کیا اب مجھ پر پابندی لگ گئی ہے ؟ ویسے آپ کا کھانا لاجواب ہے۔
Post Views: 1.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: سوشل میڈیا پر کے ریسٹورینٹ گوری خان کے
پڑھیں:
کے پی میں جعلی سرکاری اتھارٹی لیٹرز پر ہزاروں اسلحہ لائسنس جاری ہونے کا انکشاف
خیبر پختونخوا میں محکمہ داخلہ کے اسلحہ لائسنس برانچ میں جعلی دستاویزات پر لائسنسز کے اجراء کا اسکینڈل سامنے آیا ہے، سال 2016 سے 2023 تک جعلی سرکاری اتھارٹی لیٹرز پر ہزاروں لائسنسز جاری ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔
ذرائع محکمہ داخلہ کا کہنا ہے کہ سرکاری اداروں کے جعلی اتھارٹی لیٹرز پر لائسنس جاری ہوئے، مینول لائسنس کاپی کی ڈیجیٹل کارڈ کنورژن بھی جعلی دستاویزات پر گئی، 9 ایم ایم، 30 بور، شارٹ گن، جی تھری کے لائسنس جاری کیے گئے ہیں، صوبائی خزانے کو کروڑوں روپے کا نقصان پہنچایا گیا، درخواست گزاروں سے رشوت بھی لی گئی۔
ایک انٹری پر شناختی کارڈ نمبر تبدیل کرکے بغیر فیس ڈبل لائسنس بھی نکالے گئے، پنجاب اور سندھ کے شہریوں کو بھی جعلی اتھارٹی لیٹرز پر لائسنس جاری ہوئے۔
اس حوالے سے ایڈیشنل چیف سیکریٹری داخلہ عابد مجید نے جیو نیوز سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ پرانے مینول سسٹم میں جعلسازی کی کچھ شکایات ملی ہیں، مبینہ جعلی لیٹرز تصدیق کے لیے متعلقہ ڈپارٹمنٹس بھیجے جا رہے ہیں، معاملے کی مکمل انکوائری، پرانے ریکارڈ کی جانچ پڑتال ہوگی۔
ایڈیشنل چیف سیکریٹری داخلہ نے کہا کہ ڈیجیٹائزیشن کے بعد پرانے ریکارڈ کی باقاعدہ تصدیق نہیں کی گئی تھی، 2024 میں لائسنس نظام کو ڈیجیٹل کیا گیا، جس میں جعل سازی کی گنجائش نہیں۔