صدر ٹرمپ نے سرکاری اداروں میں بھرتیوں پر پابندی مزید 3 ماہ کے لیے بڑھا دی
اشاعت کی تاریخ: 18th, April 2025 GMT
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وفاقی حکومت میں نئی بھرتیوں پر عائد پابندی میں مزید 3 ماہ کی توسیع کر دی ہے۔ اس حوالے سے جاری کیے گئے صدارتی میمورنڈم کے مطابق اب 15 جولائی تک کوئی نیا سول ملازم بھرتی نہیں کیا جائے گا اور نہ ہی کوئی نیا عہدہ تخلیق کیا جا سکے گا۔
میمورنڈم میں واضح کیا گیا ہے کہ یہ پابندی صرف سول ملازمین پر لاگو ہوگی، جبکہ فوجی، قومی یا عوامی سلامتی سے متعلقہ اسامیاں اور ایگزیکٹو آفس آف دی پریزیڈنٹ اس سے مستثنیٰ ہوں گے۔
مزید پڑھیں: ورلڈ کپ کوالیفائر: پاکستان ویمنز ٹیم نے مسلسل چوتھا میچ جیت لیا، تھائی لینڈ کو 87رنز سے شکست
وائٹ ہاؤس کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق اگر یہ پابندی 15 جولائی کے بعد ختم کر دی جاتی ہے تو ادارے ہر 4 سبکدوش ہونے والے ملازمین کے بدلے صرف ایک نئی بھرتی کر سکیں گے۔
اعلامیہ میں مزید کہا گیا ہے کہ صدر ٹرمپ کا مقصد ’سرکاری نظام کی اصلاح، غیر مؤثر پروگراموں کا خاتمہ اور حکومتی اخراجات میں کمی‘ ہے، اور اسی وژن کے تحت انہوں نے عہدہ سنبھالنے کے پہلے دن ہی بھرتیوں پر پابندی لگائی تھی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سرکاری اداروں میں بھرتیوں وائٹ ہاؤس.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سرکاری اداروں میں بھرتیوں وائٹ ہاؤس
پڑھیں:
ارشد چائے والا کس ملک کا شہری ہے؟اداروں کی رپورٹ عدالت میں پیش
ارشاد قریشی: ارشد چائے والا کی شناختی کارڈ اور پاسپورٹ بلاک کئے جانے کیخلاف پٹیشن پر نادرا اور پاسپورٹ آفس حکام کی جانب سے عدالت میں رپورٹ پیش کردی گئی۔
تفصیلات کے مطابق چائے کے ڈھابے سے شہرت حاصل کرنے والے ارشد خان المعروف ارشدچائے والا کی پٹیشن پرسماعت ہوئی،ارشد خان نے اپنا شناختی کارڈ اور پاسپورٹ بلاک کئے جانے کے خلاف پٹیشن دائر کی تھی۔
ہائیکورٹ راولپنڈی بنچ کےجسٹس جواد حسن نے دائر پٹیشن پر سماعت کی، نادرا اور پاسپورٹ آفس حکام کی جانب سے عدالت میں رپورٹ پیش کردی گئی،رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ارشد خان کے شناختی کارڈ اور پاسپورٹ مصدقہ انٹیلیجنس اداروں کی رپورٹ کی روشنی میں بلاک کیے گئے،پٹیشنرارشد خان افغانی ہے اور حکومتی پالیسی کے تحت افغان باشندوں کو انکے ملک بھجوایا جارہا ہے۔
ٹیکس گزاروں کیلئے اچھی خبر ، گوشوارے جمع کروانے کی نئی تاریخ دیدی گئی
رپورٹ پر پٹیشنر ارشد خان کے وکیل نے عدالت سے جواب دینے کیلئے مہلت کی استدعا کردی،عدالت نے پٹیشنر کے وکیل کی مہلت کی استدعا منظور کرتے ہوئے سماعت 22 اپریل ملتوی کردی۔
پٹیشن میں موقف تھا کہ 1978 سے قبل کے رہائشی شواہد مانگے جارہے ہیں ، ارشد خان نےاسلام آباد میں چائے کے ایک ڈھابےسے اپنی آنکھوں کے رنگ کے باعث شہرت حاصل کی تھی۔