2025-01-22@04:23:37 GMT
تلاش کی گنتی: 12

«کو اسلام آباد میں سرکاری گھر»:

    وزیراعظم نے گورنر خیبر پختونخوا کو اسلام آباد میں سرکاری گھر الاٹ کردیا WhatsAppFacebookTwitter 0 21 January, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس )وزیر اعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور اور گورنر فیصل کریم کنڈی کے درمیان تلخیاں بڑھ گئیں، وزیر اعظم نے گورنر کے پی کو اسلام آباد میں سرکاری گھر دے دیا۔وزیراعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے پختونخوا ہائوس اسلام آباد کی گورنر انیکسی میں فیصل کریم کنڈی کے داخلے پر پابندی کے بعد وزیر اعظم شہباز شریف نے گورنر کے پی کو اسلام آباد میں سرکاری گھر الاٹ کر دیا۔وفاقی حکومت کی جانب سے گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی کو الاٹ ہونے والے گھر کو گورنر ہائوس کا درجہ بھی...
    وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور اور گورنر فیصل کریم کنڈی کے درمیان تلیخاں بڑھ گئیں، وزیر اعظم نے گورنر کے پی کو اسلام آباد میں سرکاری گھر دے دیا۔ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے پختونخوا ہائوس اسلام آباد کی گورنر انیکسی میں فیصل کریم کنڈی کے داخلے پر پابندی کے بعد وزیر اعظم شہباز شریف نے گورنر کے پی کو اسلام آباد میں سرکاری گھر الاٹ کر دیا۔ وفاقی حکومت کی جانب سے گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی کو الاٹ ہونے والے گھر کو گورنر ہائوس کا درجہ بھی دیدیا گیا جبکہ گورنر ہائوس پشاور سے ضروری فرنیچر، کیچن کا سامان اور ملازمین کو بھی اسلام آباد منتقل کر دیا گیا۔
    فیصل آباد(آن لائن) غلام محمد آباد پولیس نے کالعدم تنظیم داعش کا مجاہد ظاہر کر کے تاجر کو دھمکی آمیز خط پھینک کر دس لاکھ تاوان کا مطالبہ کرنے والے ملزم افتخار کو گرفتار کر لیا۔ آن لائن کے مطابق چند روز قبل ویور کالونی کے تاجر جاوید اقبال کے گھر ملزم نے خود کو کالعدم تنظیم داعش کا مجاہد ظاہر کر کے اس کے گھر دھمکی آمیز خط پھینک کر 10لاکھ روپے تاوان کا مطالبہ کرتے ہوئے 17جنوری کی ڈیڈلائن دی تھی، بھتہ نہ دینے پر بیوی بچوں کو قتل کرنے کی دھمکی دی تھی جس کی وجہ سے علاقہ میں خوف وہراس پایا جا رہا تھا تاہم سی پی او کامران عادل نے ایس پی رحمان قادر کی...
    امریکی صدر جوبائیڈن تین روز بعد اپنے عہدے سے سبکدوش ہوجائیں گے اور ڈونلڈ ٹرمپ نئے صدر کا حلف اُٹھائیں گے۔ اس سے قبل کہامریکا میں انتقالِ اقتدار کا عمل مکمل ہو۔ جوبائیڈن اور ان کی کابینہ کے وزرا اپنے اپنے محکموں سے الوداعی خطاب کر رہے ہیں۔ امریکی وزیر دفاع لائیڈ آسٹن کو صدر جوبائیڈن کا معتمد ساتھی سمجھا جاتا ہے۔ سیاسی رفیق کے ساتھ ساتھ ان دونوں کے درمیان اعتماد اور دوستی کا رشتہ بھی ہے۔ مسلح افواج کی جانب سے الوداعیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیردفاع لائیڈ آسٹن نے اپنے صدر جوبائیڈن کے بارے میں ایک انکشاف بھی کیا۔ اپنے خطاب میں وزیردفاع لائیڈ آسٹن نے جوبائیڈن کے اس عمر میں بھی متحرک اور سرگرم ہونے کا...
    جنوبی کوریا کے صدر یون سوک یول کو مارشل کے نفاذ کی کوشش پر گرفتار کرلیا گیا۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق یون سوک یول صدارت کے دوران گرفتار ہونے والے جنوبی کوریا کے پہلے صدر بن گئے۔ صدر یون کو مارشل لا نافذ کرنے کی کوشش پر گرفتار کیا گیا۔ اس سے قبل صدر کی گرفتاری کی کوششیں ناکام ہوگئی تھیں۔ بدھ کی صبح سینکڑوں سیکورٹی اہلکار اور تفتیش کاردیواریں پھلانگ کر صدارتی رہائش گاہ میں داخل ہوئے۔ اس موقع پر صدر کے حامی بھی موجود تھے۔ اس سے قبل 3 جنوری کو بھی صدر یون کی گرفتاری کی کوشش کی گئی تھی تاہم ان کی رہائش گاہ پر موجود سیکورٹی فورسز نے گرفتاری کی کوشش ناکام بنا دی...
    پنجاب کابینہ نے صوبے بھر میں تمام گاڑیوں کی رجسٹریشن کے لیے مہم شروع کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے موٹر سائیکل کی اسپیڈ کو 60 کلومیٹر فی گھنٹہ تک محدود کرنے کا فیصلہ بھی کرلیا۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیرصدارت صوبائی کابینہ کا 22واں اجلاس ہوا جس میں اہم فیصلے کیے گئے۔ یہ بھی پڑھیں پنجاب کابینہ نے پارا چنار کے لیے ادویات سمیت امدادی سامان بھیجنے کی منظوری دے دی اجلاس میں 12 ماہ کے بعد موٹر سائیکل کی انسپکشن اور سرٹیفکیشن کے لیے قانون میں ترمیم کی منظوری بھی دے دی گئی۔ صوبائی کابینہ کے اجلاس میں پہلے پنجاب ہندو میرج ایکٹ، رجسٹریشن رولز 2024 کی منظوری دے دی گئی۔ اجلاس میں وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے کاٹن کی...
    وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی—فائل فوٹو وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے سنجدی کان حادثہ میں نامزد ملزمان کی فوری گرفتاری کا حکم دے دیا۔انہوں نے کہا کہ سنجدی کان حادثہ میں انسپکٹر کی معطلی اور تحقیقات سی ایم آئی ٹی کو منتقل کرنے کا حکم دے دیا۔وزیرِ اعلیٰ بلوچستان کا کہنا ہے کہ یہ کوئی جواز نہیں کہ امن و امان کے باعث انسپکٹرز کانوں تک نہیں جا سکتے، اپنا کام نہ کرنے والے ملازمین استعفیٰ دے کر گھر بیٹھ جائیں۔ کوئٹہ: کوئلہ کان میں ریسکیو آپریشن مکمل، تمام لاشیں نکال لی گئیںکوئٹہ کے علاقے سنجدی کی کوئلہ کان سے آخری کان کن کی لاش بھی نکال لی گئی۔ سرفراز بگٹی نے کہا کہ حادثات کی ذمے داری کا...
    لاہور؍ فیروز والہ؍ بہاولپور؍ شیخوپورہ (نوائے وقت رپورٹ+نامہ نگار+نمائندہ خصوصی) بہاولپور ڈویژن کے 3011 طلبہ کیلئے 17کروڑ 32لاکھ روپے کے ہونہار سکالر شپ، وزیراعلیٰ مریم نواز نے خود جاکر چیک تقسیم کردیئے۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف نے اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور بغداد الجدید کیمپس میں بہاولپور ڈویژن کے طلبہ میں ہونہار سکالر شپ کے چیک تقسیم کئے۔ وزیراعلی مریم نوازشریف تقریب میں موجود طلبہ میں گھل مل گئیں۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے برٹش جونیئر چیمپئن شپ انڈر 13 جیتنے والے سکواش پلیئر سہیل عدنان کو ساتھ بٹھا لیا اور 50لاکھ روپے کا انعامی چیک بھی دیا۔ وزیراعلی مریم نوازشریف طلبہ کے درمیان بیٹھ گئیں اور بات چیت کی۔ تقریب میں شریک طلبہ نے جوش وخروش کا اظہار کیا اور...
    وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے صوبے کے بے گھر اور مستحق خاندانوں کو مفت پلاٹ دینے کی اسکیم کا اعلان کردیا ہے۔ کالا شاہ کاکو میں مسکن راوی ہاؤسنگ اسکیم کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا کہ نواز شریف کی سیاست عوام کی خدمت کے لیے ہے، ملکی ترقی کے ہر منصوبے پر نواز شریف کی مہر ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ ہاوسنگ اسکیم کم آمدنی والے افراد کے لیے ہے، ڈھائی ماہ کی مدت میں 100 گھر بن کر تیار ہوگئے ہیں، پنجاب بھر میں ہزاروں گھر اس وقت زیر تعمیر ہیں، حکومت عوامی فلاح کے منصوبوں کو عملی جامہ پہنانے کے لیے کوشاں ہے،ایک سال کے دوران ایک...
    بلوچستان کے علاقے سنجدی میں ایک کوئلہ کان میں گیس بھرنے سے دھماکہ ہوا، جس کے نتیجے میں 12 کان کن کان کے اندر پھنس گئے۔ واقعہ کے بعد ریسکیو آپریشن جاری ہے، لیکن 18 گھنٹے گزرنے کے بعد بھی صرف ایک کان کن کی لاش نکالی جا سکی ہے، جبکہ باقی 11 کان کنوں کی تلاش جاری ہے۔پی ڈی ایم اے بلوچستان اور مائنز ڈیپارٹمنٹ کی ٹیمیں بھاری مشینری کے ساتھ کان کا ملبہ ہٹانے میں مصروف ہیں۔ چیف انسپیکٹر مائنز کے مطابق دھماکے کے بعد کان کا راستہ مکمل طور پر بند ہو گیا تھا، جسے کئی گھنٹوں کی محنت سے جزوی طور پر کھولا گیا ہے۔ تاہم کان کے اندر کی بجلی کی تاریں کٹ چکی ہیں،...
    خالصتان رہنما گورپتونت سنگھ نے وزیر اعظم شہباز شریف کو پاکستان کے سیکورٹی کونسل میں غیر مستقل رکن منتخب ہونے پر مبارکباد دی ہے۔ سکھوں کی تنظیم "سکھس فار جسٹس " کے جنرل کونسلر، گورپتونت سنگھ پنوں نے وزیر اعظم شہباز شریف کو خط میں لکھا کہ پاکستان کا سیکورٹی کونسل میں غیر مستقل رکن منتخب ہونا اہم کامیابی ہے۔ خالصتان رہنما نے کہا کہ پاکستان کی یہ کامیابی امن، انصاف اور یو این چارٹر کے اصولوں کے لیے پختہ لگن کی عکاسی کرتی ہے۔ گورپتونت سنگھ پنوں نے کہا کہ پاکستان کی یہ کامیابی بین الاقوامی سیاست میں ایک اہم سنگِ میل ہے، جو اس کی سیکیورٹی اور عالمی سطح پر تعاون کے عزم کو اجاگر کرتی ہے۔ گورپتونت سنگھ نے کشمیریوں کے حقِ خودارادیت...
۱