اب موٹرسائیکل 60 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے دوڑ سکےگا، پنجاب حکومت کا بڑا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 14th, January 2025 GMT
پنجاب کابینہ نے صوبے بھر میں تمام گاڑیوں کی رجسٹریشن کے لیے مہم شروع کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے موٹر سائیکل کی اسپیڈ کو 60 کلومیٹر فی گھنٹہ تک محدود کرنے کا فیصلہ بھی کرلیا۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیرصدارت صوبائی کابینہ کا 22واں اجلاس ہوا جس میں اہم فیصلے کیے گئے۔
یہ بھی پڑھیں پنجاب کابینہ نے پارا چنار کے لیے ادویات سمیت امدادی سامان بھیجنے کی منظوری دے دی
اجلاس میں 12 ماہ کے بعد موٹر سائیکل کی انسپکشن اور سرٹیفکیشن کے لیے قانون میں ترمیم کی منظوری بھی دے دی گئی۔
صوبائی کابینہ کے اجلاس میں پہلے پنجاب ہندو میرج ایکٹ، رجسٹریشن رولز 2024 کی منظوری دے دی گئی۔
اجلاس میں وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے کاٹن کی پیداوار بڑھانے کے لیے ہنگامی اقدامات کی ہدایت کی، جبکہ موسمیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے گنے کی پیداوار میں کمی کے ازالے کے لیے اقدامات کا حکم بھی دیا۔
اجلاس میں پنجاب میں اپنی نوعیت کی پہلی ’پنجاب آسان کاروبار فنانس‘ اسکیم کی منظوری بھی دے دی گئی۔ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے آسان کاروبار اسکیم کے لیے مفت اراضی دینے کا اعلان بھی کردیا۔
وزیراعلیٰ مریم نواز نے 3 کروڑ روپے تک کے بلاسود قرضے دینے کا فیصلہ کیا۔ پنجاب میں ایک لاکھ بزنس سٹارٹ اپ کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔
وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے اسٹارٹ اپ کے لیے بزنس پلان بھی دینے کی ہدایت کی۔
اس کے علاوہ پنجاب بھر میں ای وہیکلز کے لیے چارجنگ اسٹیشن قائم کرنے کا حکم دے دیا گیا۔ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے جامع الیکٹرک وہیکلز پالیسی طلب کرلی۔
اجلاس میں کابینہ نے قذافی اسٹیڈیم کا نام تبدیل کرنے کا فیصلہ مسترد کردیا۔
وزیراعلیٰ مریم نوازشریف اور صوبائی کابینہ نے ہونہار اسکالر شپ کی کامیاب لانچنگ پر صوبائی وزیر ایجوکیشن رانا سکندر حیات کو شاباش دی۔
مریم نواز نے کہاکہ ہونہار اسکالر شپ پر طلبہ کا رسپانس بہترین اور قابل تحسین ہے، انہوں نے لیپ ٹاپس کی تعداد 40 ہزار سے بڑھانے کی ہدایت کی۔
مریم نواز نے کہاکہ میرٹ پر آنے والے ہر طالب علم کو لیپ ٹاپ دینا چاہتی ہوں۔ انہوں نے سیکنڈ ایئر اور تھرڈ ایئر کے طلبہ کو بھی ہونہار اسکالر شپ دینے کے لیے فوری اقدامات کی ہدایت کی۔
صوبائی کابینہ نے کسان کارڈز کی تعداد 5 لاکھ سے ساڑھے 7 لاکھ کرنے کی منظوری دے دی۔ جبکہ کسان کارڈ سے کیش کی لمٹ 30 فیصد تک بڑھانے کی منظوری بھی دے دی گئی۔
کابینہ کے مطابق کسان کارڈ سے کاشتکاروں نے 46 ارب روپے کی خریداری کا ریکارڈ قائم کردیا ہے۔
مریم نواز نے کہاکہ کسان رل گیا کا بیانیہ پٹ گیا، پنجاب کا کسان خوش اور خوشحال ہے، پنجاب بھر میں کاشتکاروں کو 9 ہزار گرین ٹریکٹرز کی فراہمی مکمل ہوچکی ہے۔
اجلاس میں پنجاب چیف منسٹر اسپیشل اینیشیٹو فار ڈائیلاسز پروگرام کی منظوری دے دی گئی۔ ڈائیلاسز کے لیے فنڈز 7 لاکھ سے بڑھا کر 10لاکھ کر دیے گئے۔
صوبائی کابینہ نے اوورسیز پاکستانیوں کے لیے جائیداد سے متعلق امور کے فیصلے کے لیے اسپیشل عدالت قائم کرنے کی منظوری بھی دے دی۔
اجلاس میں پنڈی گھیپ میں غیرملکی ایکس پلورنگ کمپنی کو جعلی این او سی دینے پر کارروائی کی ہدایت کی گئی۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے 2019 میں جعلی این او سی جاری کرنے والوں کے خلاف کارروائی کا حکم دیا۔
وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی ہدایت پر بلوچستان کے علاقے بارکھان کے شہری کی درخواست پرمالی امداد کی منظوری دے دی گئی۔
اجلاس میں پبلک پرائیویٹ سیکٹر میڈیکل ڈینٹل کالجز کے سیشن 25-2024 کی داخلہ پالیسی کی منظوری دی گئی۔ جبکہ وزیراعظم پاکستان کی ہدایت کے مطابق اسلام آباد کے لیے 30 سیٹیں مختص کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا۔
اجلاس میں پنجاب میں سی پی اے ایشیا اور ساؤتھ ایسٹ ایشیا ریجنل کانفرنس کے انعقاد کے لیے ضمنی گرانٹ کی منظوری دے دی گئی۔ جبکہ جرنلسٹ سپورٹ فنڈ کی سیڈ منی بڑھانے اور نادار صحافیوں کی مالی امداد کے لیے مختص رقم بڑھانے کی منظوری دی گئی۔
اجلاس میں نوازشریف انسٹی ٹیوٹ آف کینسر ٹریٹمنٹ اینڈ ریسرچ ایکٹ 2024 کی منظوری دے دی گئی۔ جبکہ پراپرٹی ٹیکس، ویلیو ایشن سسٹم کو رینٹل ویلیو سے کیپٹل ویلیو پر منتقل کرنے کی منظوری دی گئی۔
یہ بھی پڑھیں پنجاب کابینہ کا احتجاج میں زخمی اور شہید پولیس اہلکاروں کے لیے امدادی پیکج کا اعلان
اجلاس میں اسپیشل ایجوکیشن میں ٹیکنیکل کیڈر کی 340 آسامیوں پر بھرتی کی منظوری دی گئی۔ جبکہ فاریسٹ سروسز اکیڈمی گھوڑا گلی اور پنجاب فاریسٹ سکول بہاولپور میں بھرتیوں کی منظوری بھی دی گئی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews پنجاب کابینہ صوبائی کابینہ اجلاس فیصلہ مریم نواز موٹرسائیکل اسپیڈ وزیراعلٰی پنجاب وی نیوز.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: پنجاب کابینہ صوبائی کابینہ اجلاس فیصلہ مریم نواز وی نیوز کی منظوری دے دی گئی کی منظوری بھی دے دی مریم نوازشریف نے کی منظوری دی گئی صوبائی کابینہ کرنے کا فیصلہ پنجاب کابینہ مریم نواز نے کی ہدایت کی کابینہ نے اجلاس میں پنجاب کا کے لیے
پڑھیں:
داسو ہائیڈرو پاور منصوبے کی لاگت میں ایک کھرب سے زائد کا اضافہ ہوگیا
اسلام آباد(آئی این پی)حکومت نے داسو ہائیڈرو پاور منصوبے کی لاگت 1.74 کھرب روپے تک بڑھا دی ہے اور سی ڈی ڈبلیو پی نے مجموعی طور پر 10 ترقیاتی منصوبوں کی منظوری دے دی۔وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کی زیر صدرات سی ڈی ڈبلیو پی کا اجلاس ہوا، جس میں 10 ترقیاتی منصوبوں کی منظوری دے دی گئی۔
اجلاس میں وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے داسو منصوبے کی لاگت میں اضافے پر اظہار برہمی کیا۔سی ڈی ڈبلیو پی نے 6 منصوبے ایکنک کو بھجوا دیے، بلوچستان میں تعلیم کے معیار اور رسائی کیلئے 28 ارب روپے کا منصوبہ تجویز کیا گیا، شیخوپورہ میں قائداعظم یونیورسٹی کا سب کیمپس قائم کرنے کی منظوری دی گئی۔اجلاس میں آئی ٹی اسٹارٹ اپس، ٹریننگ اور وی سی کے لیے 5 ارب روپے کا منصوبہ اور قومی سیمی کنڈکٹر پروگرام کے پہلے مرحلے کی منظوری دی گئی۔
ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (ہفتے) کا دن کیسا رہے گا؟
اسی طرح فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے کسٹمز کمپلیکس اور ڈیجیٹل اسٹیشنز کے لیے 16 ارب روپے کا منصوبہ زیر غور آیا، سندھ کے سیلاب سے متاثرہ اضلاع میں سڑکوں کی بحالی کے لیے 12 ارب روپے کی تجویز دی گئی اور کوئٹہ کے پانی کے بحران کے حل کے لیے تقریبا 10 ارب روپے کا منصوبہ ایکنک کے سپرد کردیا گیا۔اجلاس میں بلوچستان میں پانی سپلائی کے انتظام اور زرعی زمین کی آب پاشی کے لیے 17 ارب روپے کا منصوبہ ایکنک کے حوالے کردیا گیا۔
مزید :