اپوزیشن اتحاد نے اعلان کیا ہے کہ اسلام آباد میں قومی کانفرنس کل بھی جاری رہے گی، ہم کسی صورت حکومت کی دھمکیوں سے نہیں گھبرائیں گے۔

اسلام آباد کے نجی ہوٹل میں قومی کانفرنس کے بعد سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی، محمود اچکزئی، عمر ایوب، اسد قیصر اور دیگر نے میڈیا سے گفتگو کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں ناجائز حکومت آئین کے نام سے گھبراتی ہے، کل اسلام آباد میں قومی کانفرنس ہر صورت ہوگی، اپوزیشن اتحاد

یہ حکومت آئین اور کانفرنس کے نام سے گھبراتی ہے، شاہد خاقان عباسی

سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ ہم گزشتہ ماہ سے قومی کانفرنس کے لیے کوششیں کررہے تھے لیکن حکومت کی جانب سے اس میں روڑے اٹکائے گئے۔

انہوں نے کہاکہ ہم نے کرکٹ ٹیم کے راستے سے 10 کلومیرٹر دور مارکی کو بک کیا پھر بھی روکا گیا، یہ اس حکومت کی کمزوری اور ناکامی کی سب سے بڑی دلیل ہے کہ یہ آئین اور کانفرنس کے نام سے گھبراتے ہیں۔

شاہد خاقان عباسی نے کہاکہ 20 سے 25 ارب روپے لگا کر اخباروں میں اشتہارات دینے والی حکومت اپوزیشن کی ایک کانفرنس سے خائف ہے، بس یہی ان کی کارکردگی ہے۔

انہوں نے کہاکہ یہ حکومت دو بڑی جماعتوں پر مشتمل ہے، جو 50 سال سے حکمرانی کررہے ہیں، حکومت میں شامل لوگوں کو اقتدار کی ہوس ہے، انہیں ملکی مسائل کی کوئی فکر نہیں۔

سابق وزیراعظم نے کہاکہ قومی کانفرنس کل بھی جاری رہے گی، کیونکہ یہ ہمارا آئینی و قانونی حق ہے۔

کل کانفرنس نہ کرنے دی گئی تو چیف جسٹس کا دروازہ کھٹکھٹائیں گے، عمر ایوب

اس موقع پر اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی عمر ایوب نے کہاکہ آج قومی کانفرنس میں وکلا، دانشوروں اور سیاستدانوں نے ملک کو مضبوط کرنے کی بات کی۔

انہوں نے کہاکہ کل اگر ہمیں کانفرنس سے روکا گیا تو چیف جسٹس کا دروازہ کھٹکھٹایاجائےگا، اس سے قبل چیف جسٹس سے ہونے والی ملاقات میں بھی ہم نے ایسے نکات اٹھائے تھے۔

انہوں نے کہاکہ ہوٹل انتظامیہ نے اپنی مجبوری بتائی ہے کہ ان پر دبائو ہے، اور انہیں دھمکیاں دی گئی ہیں۔

ملک کے مسائل پر بحث ناگزیر ہوچکی، اسد قیصر

اس موقع پر سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہاکہ ہم تو قومی ایجنڈے کی بات کررہے ہیں، ملک کے مسائل پر بحث ہونا ناگزیر ہے۔

انہوں نے کہاکہ بلوچستان اس وقت جل رہا ہے، اور سندھ میں احساس محرومی ہے جبکہ قبائلی علاقوں میں بھی مسائل ہیں، ایسی صورت میں ہم پر ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ ہم اپنے ملک کے حالات پر تبصرے کریں۔

انہوں نے کہاکہ حکومت کے خلاف تحریک تو اب چلے گی کیوں کہ ہم کسی کے غلام نہیں، نہ ہی جانور ہیں۔ ہم ایک انسانی معاشرے میں رہ رہے ہیں اور آئین و قانون کے مطابق اپنا حق مانگتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں باقاعدہ اپوزیشن اتحاد کی تیاریاں، پہلے مرحلے پر کیا ہوا، مزید کیا ہونے جارہا ہے؟

اسد قیصر نے کہاکہ موجودہ حکومت نے معیشت کو تباہ کردیا جبکہ امن و امان کی صورت حال پورے ملک میں خراب ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

wenews اسد قیصر اسلام اباد شاہد خاقان عباسی عمر ایوب قومی کانفرنس محمود اچکزئی وی نیوز.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: اسلام اباد شاہد خاقان عباسی عمر ایوب قومی کانفرنس محمود اچکزئی وی نیوز شاہد خاقان عباسی میں قومی کانفرنس انہوں نے کہاکہ اپوزیشن اتحاد اسلام ا باد کانفرنس کے عمر ایوب

پڑھیں:

گندم بحران حل کیا جائے، کاشتکار 900 روپے فی من نقصان میں جارہے ہیں: صدر کسان اتحاد

ویب ڈیسک : پاکستان کسان اتحاد کے صدر خالد کھوکر نے حکومت سے گندم کا 3900 روپے فی من ریٹ دینے کا مطالبہ کردیا۔

ملتان پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے خالد کھوکر کاکہناتھا کہ گندم کا مسئلہ صرف کسانوں کا نہیں بلکہ پورے پاکستان کا ہے۔انہوں نے کہا کہ کاشتکار 900 روپے فی من نقصان میں جا رہے ہیں جبکہ پیداواری لاگت 3304 روپے فی من ہے، بھارت میں کاشتکار کو صرف 2200 روپے فی من کی لاگت آتی ہے۔خالد کھوکر کا کہنا تھا کہ کاشتکارکونقصان ہوا تو اس ملک کی معیشت نہیں چل سکتی، وزیراعلیٰ پنجاب کی مشیر سلمیٰ بٹ کو زمینی حقائق کا علم نہیں اور انہوں نے کسانوں کی تضحیک کی ہے، ہمیں وزیراعلیٰ پنجاب سےامیدتھی کہ گندم کا اچھا ریٹ دیا جائے گا

حکومت کا مقصد پائیدار سرمایہ کاری پر مبنی، برآمدات کو فروغ دینے والی اقتصادی ترقی کو یقینی بنانا ہے؛ وزیر خزانہ 

صدر کسان اتحاد نے حکومت سے مطالبہ کیاکہ گندم کا ریٹ 3900 روپے فی من مقرر کیا جائے اور مارکیٹ سے غیر ضروری بندشیں ختم کی جائیں، اگر حکومت نے فوری اقدام نہ اٹھائے تو کسان، خواتین اور بچے اسلام آباد مارچ کریں گے۔

پریس کلب کے سامنے گندم کو جلا کر اور کاشتکاروں نے علامتی طور پر پھندا ڈال کر احتجاج ریکارڈ کروایا۔

متعلقہ مضامین

  • امریکی وفد کے سامنے اپوزیشن نے بانی پی ٹی آئی کا دور تک ذکر بھی نہیں کیا، اسپیکر ایاز صادق
  • امریکی وفد کے سامنے اپوزیشن نے بانی پی ٹی آئی کا دور تک ذکر بھی نہیں کیا، سپیکر ایاز صادق
  • امریکی وفد کے سامنے اپوزیشن نے بانی پی ٹی آئی کا دور تک ذکر بھی نہیں کیا، اسپیکر ایاز صادق
  • حکومت کی جانب سے 6 نئی نہروں کے منصوبوں کی تفصیلات قومی اسمبلی میں پیش
  • گندم بحران حل کیا جائے، کاشتکار 900 روپے فی من نقصان میں جارہے ہیں: صدر کسان اتحاد
  • سرینگر میں رکن پارلیمنٹ آغا سید روح اللہ مہدی کی اہم پریس کانفرنس
  • اپوزیشن اتحاد کا 20 اپریل کو اسلام آباد میں جلسہ کرنے کا فیصلہ
  • لاہور،وزرات مذہبی امور کے زیراہتمام بین المذاہب ہم آہنگی کانفرنس، اتحاد پر زور
  • اپوزیشن اتحاد کا 20 اپریل کو اسلام آباد میں جلسہ کرنے کا فیصلہ لیکن میزبانی کون کرے گا؟ پتہ چل گیا
  • اسلام آباد میں فیصلے کرنے والوں کو بلوچستان کی سمجھ ہی نہیں ہے، ظہور بلیدی