کارکردگی رپورٹ جمع کرائیں یا پھر استعفیٰ دے کر گھر چلے جائیں، ایلون مسک کی سرکاری ملازمین کو ای میل
اشاعت کی تاریخ: 23rd, February 2025 GMT
کارکردگی رپورٹ جمع کرائیں یا پھر استعفیٰ دے کر گھر چلے جائیں، ایلون مسک کی سرکاری ملازمین کو ای میل WhatsAppFacebookTwitter 0 23 February, 2025 سب نیوز
واشنگٹن:امریکہ میں سرکاری ملازمین کو ہفتہ کی سہ پہر کو ایک ای میل موصول ہوئی جس میں کہا گیا کہ اپنے گذشتہ ہفتے کی اپنی کارکردگی رپورٹ جمع کرائیں یا استعفے دے کر گھر چلے جائیں۔
برطانوی خبر رساں ادارے ( بی بی سی ) کے مطابق یہ ای میل ٹرمپ انتظامیہ میں ڈیپارٹمنٹ آف گورنمنٹ ایفیشینسی کے سربراہ ایلون مسک کی جانب کی سے بھیجی گئی ہے۔
ایلون مسک نے اس سے قبل ایکس پر یہ ٹویٹ کی تھی کہ ’سرکاری ملازمین کو جلد ایک ای میل موصول ہو گی جس میں ان سے گذشتہ ہفتے ان کی مجموعی کاکردگی کے بارے میں پوچھا جائے گا۔‘
انھوں نے کہا کہ اگر ملازمین نے جواب نہ جمع کرایا تو پھر اس ناکامی کو ان کا استعفیٰ تصور کیا جائے گا۔
فنڈز میں کمی لانے اور ملازمین کی برطرفیوں کے ذریعے ایلون مسک حکومتی اخراجات کم کرنا چاہتے ہیں۔
ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: سرکاری ملازمین کو ایلون مسک
پڑھیں:
آئی ایم ایف کے ساتھ اگلے بجٹ پر مذاکرات کا آغاز آئندہ ہفتے متوقع
اسلام آباد:آئی ایم ایف کی تکنیکی ٹیم کیساتھ اگلے مالی سال کے وفاقی بجٹ پر مذاکرات کا آغاز آئندہ ہفتے متوقع ہے جس میں وزارت خزانہ اور ایف بی آر کے اعلیٰ حکام شریک ہوں گے۔
ذرائع کے مطابق اگلے وفاقی بجٹ کیلئے ٹیکس تجاویز پر کام جاری اور فیصلہ کیا گیا ہے کہ نئے ایکسپورٹ پراسسنگ زونز کو ٹیکس مراعات نہیں دی جائیں گی.
موجودہ خصوصی اقتصادی زونز کی مراعات2035 تک ختم کردی جائینگی، کلائمیٹ فنانسنگ پروگرام کے تحت پٹرول و ڈیزل پر فی لٹر پانچ روپے کاربن لیوی عائد کرنے کی تجویز اور اسے اگلے مالی سال کے فنانس ایکٹ کا حصہ بنایا جائے گا.
مزید پڑھیں: سودی نظام، آئی ایم ایف معاہدوں کیخلاف درخواست؛ حلف لینے والا ہر افسر رشوت لیتا ہے، پشاور ہائیکورٹ
آئی ایم ایف کیساتھ کاربن لیوی کی حد اور نفاذ کے طریقہ کار پر مشاورت ہو گی۔ ذرائع نے بتایا کہ نئے بجٹ میں الیکٹرک گاڑیوں کے استعمال کو فروغ دینے کی تجویز بھی زیر غور ہے.
اس حوالے سے ای وی گاڑیوں پر سبسڈی جبکہ دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں پر اضافی ٹیکس لگانے کی تجویز ہے، پانچ سالہ نئی قومی الیکٹرک وہیکل پالیسی متعارف کرانے کی تیاری ہو رہی ہے جس کے تحت ملک بھر میں ای وی چارجنگ سٹیشنز قائم کئے جائینگے.
ریٹیلرز، ہول سیلرز اوردیگر شعبوں کو ٹیکس نیٹ میں لانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، زیادہ پنشن لینے والوں کیلئے ٹیکس استثنیٰ ختم کرنے کی تجویز بھی زیر غور ہے۔