وزیراعظم نے گورنر خیبر پختونخوا کو اسلام آباد میں سرکاری گھر الاٹ کردیا
اشاعت کی تاریخ: 21st, January 2025 GMT
وزیراعظم نے گورنر خیبر پختونخوا کو اسلام آباد میں سرکاری گھر الاٹ کردیا WhatsAppFacebookTwitter 0 21 January, 2025 سب نیوز
اسلام آباد (آئی پی ایس )وزیر اعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور اور گورنر فیصل کریم کنڈی کے درمیان تلخیاں بڑھ گئیں، وزیر اعظم نے گورنر کے پی کو اسلام آباد میں سرکاری گھر دے دیا۔
وزیراعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے پختونخوا ہائوس اسلام آباد کی گورنر انیکسی میں فیصل کریم کنڈی کے داخلے پر پابندی کے بعد وزیر اعظم شہباز شریف نے گورنر کے پی کو اسلام آباد میں سرکاری گھر الاٹ کر دیا۔
وفاقی حکومت کی جانب سے گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی کو الاٹ ہونے والے گھر کو گورنر ہائوس کا درجہ بھی دیدیا گیا۔ جبکہ گورنر ہائوس پشاور سے ضروری فرنیچر، کچن کا سامان اور ملازمین کو بھی اسلام آباد منتقل کر دیا گیا۔
ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: کو اسلام آباد میں سرکاری گھر خیبر پختونخوا نے گورنر
پڑھیں:
ڈی آئی خان : باران پل کے قریب پولیس گاڑی دھماکے کا شکار
خیبر پختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسمٰعیل خان میں پولیس کی گاڑی دھماکے کا شکار ہوگئی۔
خیبر پختونخوا پولیس کے مطابق دھماکا بنوں تھانہ کینٹ کی حدود میں باران پل کے قریب کیا گیا۔
پولیس کے مطابق دھماکا میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے، گاڑی کو جذوی نقصان پہنچا۔
حکام کے مطابق دھماکے کے بعد پولیس نے علاقہ گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا۔
ذرائع کے مطابق پولیس کی گاڑی معمول کی گشت پر تھی کہ آئی ای ڈی بم دھماکا ہوا۔