اپنا کام نہ کرنے والے ملازمین استعفیٰ دے کر گھر بیٹھ جائیں: وزیرِ اعلیٰ بلوچستان
اشاعت کی تاریخ: 14th, January 2025 GMT
وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی—فائل فوٹو
وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے سنجدی کان حادثہ میں نامزد ملزمان کی فوری گرفتاری کا حکم دے دیا۔
انہوں نے کہا کہ سنجدی کان حادثہ میں انسپکٹر کی معطلی اور تحقیقات سی ایم آئی ٹی کو منتقل کرنے کا حکم دے دیا۔
وزیرِ اعلیٰ بلوچستان کا کہنا ہے کہ یہ کوئی جواز نہیں کہ امن و امان کے باعث انسپکٹرز کانوں تک نہیں جا سکتے، اپنا کام نہ کرنے والے ملازمین استعفیٰ دے کر گھر بیٹھ جائیں۔
کوئٹہ: کوئلہ کان میں ریسکیو آپریشن مکمل، تمام لاشیں نکال لی گئیںکوئٹہ کے علاقے سنجدی کی کوئلہ کان سے آخری کان کن کی لاش بھی نکال لی گئی۔
سرفراز بگٹی نے کہا کہ حادثات کی ذمے داری کا تعین کر کے ذمے داروں کو سزا دینا ہو گی۔
وزیرِ اعلیٰ نے حادثات میں جاں بحق مزدوروں کو معاوضے کی جلد ادائیگی یقینی بنانے کا حکم دے دیا۔
واضح رہے کہ 9 جنوری کو سنجدی کی کوئلہ کان میں گیس بھرنے سے دھماکا ہوا تھا۔
گیس دھماکے کے بعد کوئلہ کان بیٹھ جانے کی وجہ سے 12 کان کن اندر پھنس جاں بحق ہو گئے تھے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: کوئلہ کان
پڑھیں:
مارک زکربرگ کا میٹا ملازمین کو نوکریوں سےفارغ کرنیکاعندیہ
ایک نئی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ فیس بک کے شریک بانی مارک زکربرگ نے خراب کارکردگی رکھنے والے ملازمین کو نوکری سے فارغ کرنے کے متعلق آگاہ کر دیا ہے۔
غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایک اندرونی میمو میں مارک زکر برگ نے اپنے اسٹاف کو بتایا کہ انہوں نے خراب کارکردگی والے ملازمین کو فارغ کر کے پرفارمنس کا معیار بلند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
میمو میں مزید بتایا گیا کہ زکربرگ کا کہنا تھا کہ کمپنی ان لوگوں کو جن کی کارکردگی ایک برس کے دورانیے میں توقعات پر پورا نہیں اترتی عموماً مینیج آؤٹ کرتی ہے (یعنی ایسے کام کرنے کے لیے دیتی جو اگر نہ ہوں تو نوکری سے فارغ کر دیا جائے) لیکن اس بار جلد ہی کارکردگی کی بنیاد پر نوکریوں سے فارغ کیے جانے کا امکان ہے۔
میٹا نے اس بار 2024 کے برابر ہی نوکریاں ختم کرنے کا کہا ہے لیکن اس کا ہدف موجود پرفارمنس سائیکل کے 10 فی صد کو حاصل کرنا ہے جس کا مطلب ہے کہ اس بار موجودہ ملازمین کا تقریباً پانچ فی صد حصہ نوکری سے ہاتھ دھو بیٹھے گا۔
مارک زکر برگ کا کہنا تھا کہ میٹا ملازمین کا مخیرانہ ازالہ کرے گا۔