2025-03-20@05:47:43 GMT
تلاش کی گنتی: 70

«کام کرنیوالے»:

    واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 مارچ2025ء) امریکی سپریم کورٹ کے چیف جسٹس جان رابرٹس نے صدر ٹرمپ کے خلاف حکم جاری کرنے والے جج کا مواخذہ کرنے سے انکار کردیا۔غیرملکی خبر ایجنسی کے مطابق امریکی سپریم کورٹ نے کہا کہ عدالتی فیصلوں پر اختلاف کی بنا پر کسی جج کا مواخذہ مناسب نہیں ہے اور اس مقصد کے لیے معمول کا ایپلیٹ جائزہ موجود ہے۔(جاری ہے) صدرٹرمپ نے مطالبہ کیا تھا کہ ان کے خلاف حکم جاری کرنے والے واشنگٹن ڈی سی ڈسٹرکٹ کورٹ کے چیف جج James E. Boasberg کا مواخذہ کیا جائے۔جج نے ٹرمپ انتظامیہ کو حکم دیا تھا کہ وہ حالت جنگ کے دور کی متنازع اتھارٹی استعمال کرکے وینزویلا کے گینگ اراکین...
    اسلام آباد (نیوز ڈیسک) پارلیمنٹ کی قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس کے وقت میں تبدیلی کر دی گئی۔ ترجمان قومی اسمبلی کے مطابق پارلیمنٹ کی قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس کل (بروز منگل) 18 مارچ کو صبح 11 بجے ہوگا۔ پاکستان میں امن وامان کی صورتحال اور دہشت گردی کے واقعات میں تیزی سے متعلق حکومت نے پارلیمنٹ کی قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس طلب کیا ہے، یہ اجلاس پہلے دوپہر ڈیڑھ بجے بلایا گیا تھا جس میں وقت کی تبدیلی کر دی گئی ہے۔ ترجمان قومی اسمبلی کا کہنا ہے کہ پارلیمان کی قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس صبح 11 بجے منعقد ہوگا، اجلاس میں سول اور عسکری قیادت شرکت کرے گی، انٹیلی جنس اداروں کے سربراہ پارلیمانی...
    لاہور: زیادتی یا بغیر شادی کے پیدا ہونے والے بچوں کی کفالت ماں کرے گی یا باپ؟ اس حوالے سے عدالت نے اہم فیصلہ جاری کردیا۔   ہائی کورٹ نے اپنے فیصلے میں نیا قانونی نقطہ طے کردیا،  جس کے مطابق ریپ (زیادتی) یا شادی کے بغیر پیدا ہونے والے بچوں کی کفالت کرنا  بائیولوجیکل والد کی ذمے داری ہے۔ جسٹس احمد ندیم ارشد نے محمد افضل کی درخواست پر 15 صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کردیا ۔ عدالت نے 5 سالہ بچی کے  خرچے کے دعوے سے متعلق کیس دوبارہ ٹرائل کورٹ کو ریمانڈ بیک کردیا ۔ عدالت نے ٹرائل کورٹ کو شواہد کی روشنی میں دوبارہ فیصلے کرنے کی ہدایت کردی۔ لاہور ہائی کورٹ نے...
    اپنے بیان میں ڈی جی لیویز فورسز نے کہا کہ لیویز فورس دہشتگردی کا مقابلہ کریگی۔ اگر کوئی اہلکار اپنی ذمہ داری میں غفلت برتے گا، تو اسے فوری طور پر برطرف کر دیا جائیگا۔ اسلام ٹائمز۔ ڈائریکٹر جنرل بلوچستان لیویز فورس عبدالغفار مگسی نے کہا ہے کہ لیویز فورس دہشت گردوں کا مقابلہ کرے گی۔ شدت پسندوں کے خلاف سخت اقدامات اٹھائیں گے۔ عوام کے تحفظ کے لئے اپنی کارکردگی مزید بہتر بنانی ہوگی۔ انہوں نے تمام اہلکاروں کو ہدایت کی ہے کہ دہشت گردوں کے حملوں کا بھرپور جواب دیا جائے۔ ڈی جی لیویز نے واضح کیا کہ اگر کوئی اہلکار اپنی ذمہ داری میں غفلت برتے گا یا دہشت گردوں کے سامنے ہتھیار ڈال دے گا، تو...
    بدھ کی شب لاہور ایئرپورٹ پر پی آئی اے کی پرواز پی کے 306 نے ایک پہیے کے بغیر لینڈنگ کی تھی، لینڈنگ کے بعد انکشاف ہوا کہ طیارے کے پچھلے ٹائروں میں سے ایک غائب تھا۔ اسلام ٹائمز۔ پی آئی اے فلائٹ 306 کا لاپتہ پہیہ مل گیا، کراچی ائیرپورٹ کے رن وے سے متصل جہازوں کے پارکنگ ایریا سے مل گیا۔ ذرائع کے مطابق ٹیکنیشنز نے گراؤنڈڈ 777 جہاز کے لینڈنگ گئیر کے قریب سے ٹائر ملنے کی اطلاع دی۔ یاد رہے کہ بدھ کی شب لاہور ایئرپورٹ پر پی آئی اے کی پرواز پی کے 306 نے ایک پہیے کے بغیر لینڈنگ کی تھی، لینڈنگ کے بعد انکشاف ہوا کہ طیارے کے پچھلے ٹائروں میں سے ایک غائب تھا۔ واقعے پر...
    قومی ایئرلائن کی پرواز نے گزشتہ روز لاہور میں ایک پہیے پر لینڈنگ کی، لینڈنگ کے وقت اگلے پہیوں میں سے ایک ٹائر غائب تھا، تاہم اب اس کا لاپتہ ویل مل گیا ہے۔پاکستان ایئرپورٹ اتھارٹی (پی اے اے) کا کہنا ہے کہ پی آئی اے کی کراچی لاہور پرواز پی کے 306 کا لاپتہ ویل مل گیا۔ قومی ایئرلائن پرواز کی لاہور میں ایک پہیے پر لینڈنگلاہور ایئرپورٹ پر معائنے کےدوران ایک ٹائر غائب ہونے کا پتا چلا، انتظامیہ اور سیفٹی انویسٹی گیشن بورڈ نے تحقیقات شروع کردی۔  لاپتہ ویل جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے ریموٹ پارکنگ بے کے پاس سے ملا، ویل شاپ ٹیکنیشنز نے گراؤنڈڈ 777 جہاز کے لینڈنگ گیئر کے قریب سے ویل ملنے کی اطلاع...
    محکمہ صحت کے مطابق 60 سال سے کم عمر کے مریض کے اسپتال میں انتقال پر 10 لاکھ روپے اور 60 سال سے زائد عمر والے افراد کے پسماندگان کو 5 لاکھ روپے دیے جائیں گے۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا حکومت نے صحت کارڈ پر دوران علاج انتقال کرنے والے مریضوں کے لواحقین کو معاوضہ دینےکا فیصلہ کیا ہے۔ خیبر پختونخوا حکومت کا اسٹیٹ لائف انشورنس کے ساتھ معاہدہ ہوگیا ہے، محکمہ صحت کے مطابق 60 سال سے کم عمر کے مریض کے اسپتال میں انتقال پر 10 لاکھ روپے اور 60 سال سے زائد عمر والے افراد کے پسماندگان کو 5 لاکھ روپے دیے جائیں گے۔ محکمہ صحت کے مطابق علاج لیور ٹرانسپلانٹ، بون میرو ٹرانسپلانٹ اور تھیلیسیمیا کا...
    اسلام آباد: پی ٹی اے اور ایف آئی اے  کے چھاپے میں برطانوی سمز فروخت کرنے والے افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔ پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی(پی ٹی اے)زونل آفس گلگت نے وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کے سائبر کرائم ونگ کے ساتھ مل کر غیر قانونی بین الاقوامی سم کارڈز کی فروخت کےحوالے سے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے 2  افراد کو گرفتار کر لیا۔ پی ٹی اے کے مطابق گلگت کے علاقے دنیور میں مارے گئے چھاپے کے دوران 6 برطانوی سم کارڈز برآمد کر لیے گئے جب کہ 2  افراد کو غیر قانونی کاروبار میں ملوث ہونے پر گرفتار کر لیا گیا ہے۔ ایف آئی اے نے غیر قانونی غیر ملکی سم کارڈ نیٹ ورک...
    پنجاب اسمبلی کے بدھ کو ہونے والے اجلاس میں دی پنجاب گداگری (ترمیمی) بل 2025ء، نوٹریز (ترمیمی) بل 2025ء، صوبائی موٹر وہیکلز (ترمیمی) بل منظور کروایا جائے گا۔ پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں پنجاب سہولت بازار اتھارٹی بل 2025ء منظور کروایا جائے گا، امن و امان پر عام بحث کا آغاز کیا جائے گا۔ اسلام ٹائمز۔ پنجاب اسمبلی کے بدھ کو ہونے والے اجلاس کا ایجنڈا جاری کر دیا گیا۔ ایجنڈا کے مطابق پنجاب اسمبلی سے کمیٹیوں کے تجویز کردہ 6 بل منظور کروائے جائیں گے، کمیٹیوں کے تجویز کردہ 6 بل وقت کم ہونے کے باعث ملتوی کئے گئے تھے۔ پنجاب اسمبلی کا اجلاس تلاوت قرآن پاک، نعت اور قومی ترانہ سے شروع ہو گا، محکمہ سپیشل ایجوکیشن اور...
    ضلعی انتظامیہ کی جانب سے جاری فہرست کے مطابق جاری مالی سال کے دوران 450 ملین روپے پشاور کی ترقی، خوبصورتی اور تفریح کو فروغ دینے کے لیے راستوں، سروس ایریاز، اور تاریخی ورثے کی حفاظت کے منصوبے، کے لیے خرچ کیے گئے۔ اسلام ٹائمز۔ تحریک انصاف پشاور کی جانب سے حکومت پر پشاور نظرانداز کرنے کے الزام کے بعد حکومت کی جانب سے ایک سال میں پشاور میں ہونے والے ترقیاتی کاموں کی فہرست جاری کردی گئی۔ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے جاری فہرست کے مطابق جاری مالی سال کے دوران 450 ملین روپے پشاور کی ترقی، خوبصورتی اور تفریح کو فروغ دینے کے لیے راستوں، سروس ایریاز، اور تاریخی ورثے کی حفاظت کے منصوبے، کے لیے خرچ کیے...
    پشاور: تحریک انصاف پشاور کی جانب سے حکومت پر پشاور نظرانداز کرنے کے الزام کے بعد حکومت کی جانب سے ایک سال میں پشاور میں ہونے والے ترقیاتی کاموں کی فہرست جاری کردی گئی۔  ضلعی انتظامیہ کی جانب سے جاری فہرست کے مطابق جاری مالی سال کے دوران 450 ملین روپے پشاور کی ترقی، خوبصورتی اور تفریح کو فروغ دینے کے لیے راستوں، سروس ایریاز، اور تاریخی ورثے کی حفاظت کے منصوبے، کے لیے خرچ کیے گئے۔ ناصر باغ اور پبی ترناب روٹ کے لئے بی آر ٹی کی 70 نئی بسوں کا اضافہ کیا گیا، ، جس سے مزید 55000 مسافروں کو سہولت ملے گی، جبکہ روزانہ 300,000 مسافر پہلے سے اس سہولت سے مستفید ہو رہے...
    پشاور(اوصاف نیوز) رمضان المبارک کا چاند 2 دن کا ہے ، بنوں پولیس نے علمائے کرام کے خلاف نامناسب ویڈیو سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کرنیوالے شہری کیخلاف پریوینشن آف الیکٹرانک کرائمز ایکٹ (پیکا) کی متعلقہ دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ماماش خیل کے رہائشی ابرار نے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو اپ لوڈ کی تھی جس میں اس نے رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کا اعلان نہ کرنے پر علمائے کرام کے خلاف مبینہ طور پر نازیبا زبان کا استعمال کیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ مولانا عبدالغفار قریشی یہ معاملہ صدر پولیس کے علم میں لائے جس پر قانونی کارروائی شروع کی گئی۔ایف آئی آر میں شکایت کنندہ مولانا عبدالغفار قریشی...
    کراچی (نیوز ڈیسک) کراچی کے علاقے بوٹ بیسن میں شہری کو تشدد کا نشانہ بنانے والے سکیورٹی گارڈز کو گرفتار کرلیا گیا جبکہ مرکزی ملزم بلوچستان فرار ہو گیا۔ پولیس کے مطابق بوٹ بیسن کی حدود میں شہری پر تشدد کا واقعہ 19 فروری کی رات تین بجے پیش آیا، تشدد میں شہری شاہ زین مری ملوث نکلا جس کے چار سکیورٹی گارڈز گرفتار ہوئے، گرفتار ملزمان کے قبضے سے چار کلاشنکوف برآمد ہوئیں۔ ساؤتھ زون پولیس کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ مرکزی ملزم شاہ زین مری کوئٹہ فرار ہو گیا ہے ، تشدد میں ملوث مزید ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں،تشدد میں ملوث ملزمان کو ہرگز نہیں چھوڑا جائے گا اور...
    ویب ڈیسک: حکومت نے بجلی کے منفی فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ (ایف سی اے) کے تحت زرعی صارفین اور 300 یونٹس تک بجلی استعمال کرنے والے گھریلو صارفین کو ریلیف دینے کا فیصلہ کیا ہے۔  رپورٹس کے مطابق پاور ڈویژن کے مطابق، 21 مئی 2015 کو کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) نے پالیسی ہدایات جاری کی تھیں کہ ماہانہ ایف سی اے میں ہونے والی کسی بھی منفی ایڈجسٹمنٹ کا فائدہ سبسڈی والے گھریلو صارفین کو منتقل نہیں کیا جائے گا۔ بلدیاتی انتخابات میں تاخیر؛ پنجاب حکومت کی جلد قانون سازی کی یقین دہانی  اسی پالیسی کے تحت، 24 جون 2015 کو ایف سی اے فیصلے میں 300 یونٹس تک کے نان-ٹی او یو گھریلو صارفین...
    مظفرآباد (ویب ڈیسک) میرپور میں برطانوی نژاد کشمیری خاتون کو مبینہ طور پر ہراساں کرنے کے الزام میں آزاد جموں و کشمیر کے اسٹیشن ہاؤس آفیسر (ایس ایچ او) کو ملازمت سے معطل کر دیا گیا، اور ان کے خلاف فوجداری مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ ڈان نیوز کے مطابق   خاتون کو میرپور کے ڈویژنل کمشنر کی جانب سے مشورہ دیا گیا تھا کہ وہ جائیداد کے قبضے کے معاملے میں ازالے کے لیے تھوتھل پولیس اسٹیشن سے رجوع کریں۔جب خاتون نے ایس ایچ او چوہدری عمران احمد سے رابطہ کیا تو انہوں نے کہا کہ وہ خود انہیں لینے گھر آئیں گے۔ مصطفٰی قتل کے ملزم ارمغان کا گھر خالی کروانے کیلئے پڑوسیوں کا خط، تہلکہ خیز...
    اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے حکومتی اقدامات پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ چوری کے ذریعے حکومت میں آنے والے آئین سے ڈرتے ہیں۔اسلام آباد میں تحریک تحفظ آئین پاکستان کے رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ ہم نے پریس کانفرنس کے لیے ہال بک کروایا لیکن وہاں اجازت نہیں دی گئی۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے ایک اور مارکی میں انتظام کیا، ہمیں کہا گیا یہاں سے ٹیم گزرتی ہے ہم نے ایک اور جگہ پر ہال لیا وہاں بھی نہیں چھوڑا گیا، یہ کوئی جلسہ نہیں تھا بلکہ یہ ایک کانفرنس تھی۔سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ہم ملک میں آئین کی...
    ڈی سی قلات کے مطابق منگوچر کے مقام پر پل کے قریب آئی ای ڈی دھماکے سے قافلے کو نشانہ بنایا گیا۔ جسکے بعد حملہ آوروں اور سیکیورٹی فورسز کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ بھی ہوا۔ اسلام ٹائمز۔ بلوچستان کے ضلع قلات کی تحصیل منگوچر میں نامعلوم مسلح افراد نے سیندک پروجیکٹ کے معدنیات لے جانے والے قافلے پر حملہ کر دیا۔ جس کے نتیجے میں 6 سیکیورٹی اہلکاروں سمیت 7 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔ ڈپٹی کمشنر قلات بلال شبیر کے مطابق واقعہ منگوچر کے علاقے میں اس وقت پیش آیا جب مدنیات کے ٹرک کو کوئٹہ سے کراچی لے جایا جا رہا تھا۔ انہوں نے بتایا کہ منگوچر کے مقام پر پل کے قریب آئی ای ڈی دھماکے سے...
    لاہور(نیوز ڈیسک)وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ آنے والے بجٹ میں تنخواہ دار طبقے پر بوجھ کم کرنے کا سوچیں گے۔ وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ احساس ہے تنخواہ دار طبقے اور پیداواری سیکٹر پر ٹیکسوں کو بوجھ پڑا ہے، آنے والے بجٹ میں اس کا جائزہ لیں گے، بجٹ سے پہلے ہی کاروباری حضرات سے ملاقاتیں شروع کردی ہیں۔ وزیر خزانہ کا کہنا ہے اوورسیز پاکستانیوں کی ناراضی کی باتوں میں کوئی حقیقت نہیں ہے ریکارڈ ترسیلات زر آرہی ہیں، دبئی، واشنگٹن میں سب سے ملاقاتیں ہوئیں، ترسیلاتِ زر 35 ارب ڈالر کے قریب ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ سال 30.2 ارب ڈالر تھیں...
    واشنگٹن:امریکی عدالت نے ملعون سلمان رشدی پر حملہ کرنے والے 27 سالہ بہادر نوجوان لبنانی نژاد ہادی مطر کو مجرم قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہادی مطر کو چاقو حملے کے جرم میں ممکنہ طور پر 25 سال قید کی سزا سنائی جا سکتی ہے۔ سزا کا فیصلہ23 اپریل کو سنایا جائے گا۔ ہادی مطر نے 12 اگست 2022ء کو نیویارک کے علاقے شوٹاکوا میں ملعون سلمان رشدی پر اس وقت حملہ کیا جب وہ ایک تقریب سے خطاب کرنے کے لیے اسٹیج پر پہنچے تھے۔ حملے میں ملعون سلمان رشدی شدید زخمی ہوا تھا اور اس کی ایک آنکھ ضائع ہو گئی تھی جب کہ ایک ہاتھ مستقل طور پر ناکارہ ہو گیا۔ حملے کے فوری بعد ہادی...
    فائل: فوٹو خود کو قانون نافذ کرنے والے ادارے کا ملازم ظاہر کرنے والے شخص کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا، سینیٹ سیکریٹریٹ کی درخواست پر مقدمہ تھانہ سیکریٹریٹ میں درج کیا گیا۔مقدمے کے متن میں کہا گیا کہ ملزم خود کو قانون نافذ کرنے والے ادارے کا افسر کہہ کر کئی بار سینیٹ سیکریٹریٹ آیا۔ایف آئی آر کے مطابق ملزم دھمکیوں کے ذریعے ذاتی فوائد حاصل کرنے کی کوشش کر رہا تھا، تحقیقات کے دوران ملزم کی جعلی شناخت کا انکشاف ہوا۔مقدمے کے متن میں کہا گیا ہے کہ معاملے کی تحقیقات کرکے ملزم کیخلاف قانونی کارروائی کی جائے۔
    وزیرِ اعلیٰ خیبر پختون خوا علی امین گنڈاپور—فائل فوٹو وزیرِ اعلیٰ خیبر پختون خوا علی امین خان گنڈاپور کا کہنا ہے کہ کرم میں امن و امان خراب کرنے والے دہشت گردوں کی نشاندہی کر لی گئی ہے۔پشاور میں بینک آف خیبر کی تقریب کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے   علی امین گنڈا پور نے کہا کہ کرم کا مسئلہ ابھی سے نہیں 30 سال سے چل رہا ہے۔ معاشی استحکام سیاسی استحکام سے مشروط ہے: علی امین گنڈا پوروزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے کہا ہے کہ کسی بھی ملک کا معاشی استحکام سیاسی استحکام سے مشروط ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ یہ مسئلہ زمین کے تنازع کا نہیں، فرقہ واریت کا ہے، ہم وہاں امن...
    پاکستانی خلائی مشن کا نام تجویز کرنیوالے کیلیے خطیر رقم کے انعام کا اعلان WhatsAppFacebookTwitter 0 18 February, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس )پاکستان نے چاند کیلئے مخصوص اپنا پہلا خلائی مشن بھیجنے کا اعلان کردیا ہے اور اس منصوبے میں عوام کو بھی شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔پاکستان خلائی میدان میں بھی اہم سنگ میل عبور کرنے کے قریب ہے جس میں پاکستان چاند پر اپنا پہلا مشن بھیجے گا۔تفصیلات کے مطابق پہلا چاند روور مشن 2028 میں روانہ ہوگا۔ سپارکو نے پاکستان کے پہلے چاند روور کا نام رکھنے کے لیے ملک گیر مقابلے کا بھی اعلان کیا ہے۔سپارکو نے اپنے اعلان میں پاکستانی خلائی مشن میں عوام کو شمولیت کا سنہری موقع...
    جاری سرکلر میں کہا گیا کہ ملازمین سرکاری دفتر، سرکاری گاڑی، سرکاری وردی کی سوشل میڈیا پر ویڈیوز اور تصاویر بنا کر ذاتی تشہیر سے گریز کریں۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے ویڈیوز اور تصاویر بنا کر ذاتی تشہیر کرنے والے سرکاری ملازمین کیخلاف کارروائی کا حکم دے دیا۔ تفصیلات کے مطابق حکومتِ سندھ کی جانب سے جاری سرکلر میں کہا گیا کہ ملازمین سرکاری دفتر، سرکاری گاڑی، سرکاری وردی کی سوشل میڈیا پر ویڈیوز اور تصاویر بنا کر ذاتی تشہیر سے گریز کریں۔ اس میں کہا گیا کہ وزیراعلیٰ سندھ کی ہدایات کے مطابق سرکاری دفتر، سرکاری گاڑی، سرکاری وردی کی سوشل میڈیا پر ویڈیوز اور تصاویر بنا کر ذاتی تشہیر کیلئے استعمال کرنے والے سرکاری ملازمین اور...
     تحریک انصاف سے نکالے گئے شیر افضل مروت نے بھی مجھے کیوں نکالا کا نعرہ بلند کردیا۔تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی اجلاس کے دوران شیر افضل مروت  آج اپوزیشن گیٹ سےایوان میں آنے کےبجائے حکومتی گیٹ سے داخل ہوئے جبکہ ان کی اسمبلی آمد پر حکومتی اراکین نے ڈیسک بجائے جس پر اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ  آپ لوگ انہیں مروا نہ دینا۔ قومی اسمبلی میں وقفہ سوالات کے دوران اسپیکر نے موبائل کمپنیوں کے ضم ہونے پر ضمنی سوال کرنے کا کہا تو شیر افضل مروت نے کہا کہ میرا سوال تو ابھی صرف اپنے لوگوں سے ہے کہ مجھے کیوں نکالا ہے۔ شیر افضل مروت کے مختصر نکتہ اعتراض پر حکومتی ارکان نے قہقہے لگائے لیکن پی...
    تنخواہوں میں اضافے کا مطالبہ کرنیوالے اپوزیشن رہنماؤں کے نام سامنے آگئے WhatsAppFacebookTwitter 0 12 February, 2025 سب نیوز اسلام آباد: ارکان پارلیمنٹ کی تنخواہوں کے معاملے پر تمام ایوان یکجا ہو گیا، تنخواہوں میں اضافے کا مطالبہ کرنے والے اپوزیشن ارکان کے نام سامنے آگئے۔ پاکستان تحریک انصاف، سنی اتحاد کونسل اور آزاد ارکان نے بھی تنخواہوں میں اضافے کا لکھ کر دیا۔ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری، چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر ، سربراہ جے یو آئی مولانا فضل الرحمان، سربراہ پشتونخوا ملی عوامی پارٹی محمود خان اچکزئی سمیت تمام ارکان تنخواہ بڑھانے کے حامی ہیں۔ پیپلزپارٹی، ن لیگ،جے یو آئی، نیشنل پارٹی سمیت تمام جماعتوں کے ارکان تنخواہ بڑھانے پر متفق ہو گئے،...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک) ارکان پارلیمنٹ کی تنخواہوں کے معاملے پر تمام ایوان یکجا ہو گیا، تنخواہوں میں اضافے کا مطالبہ کرنے والے اپوزیشن ارکان کے نام سامنے آگئے۔پاکستان تحریک انصاف، سنی اتحاد کونسل اور آزاد ارکان نے بھی تنخواہوں میں اضافے کا لکھ کر دیا۔چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری، چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر ، سربراہ جے یو آئی مولانا فضل الرحمان، سربراہ پشتونخوا ملی عوامی پارٹی محمود خان اچکزئی سمیت تمام ارکان تنخواہ بڑھانے کے حامی ہیں۔ پیپلزپارٹی، ن لیگ،جے یو آئی، نیشنل پارٹی سمیت تمام جماعتوں کے ارکان تنخواہ بڑھانے پر متفق ہو گئے، اپوزیشن ارکان نے پہلے اضافے کا مطالبہ کیا، ایوان میں تنقید کرنے لگے تنخواہوں میں اضافے کو حرام قرار دینے والے شاہد...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )ارکان پارلیمنٹ کی تنخواہوں کے معاملے پر تمام ایوان یکجا ہو گیا، تنخواہوں میں اضافے کا مطالبہ کرنے والے اپوزیشن ارکان کے نام سامنے آگئے۔نجی ٹی وی جیونیوز کے مطابق پاکستان تحریک انصاف، سنی اتحاد کونسل اور آزاد ارکان نے بھی تنخواہوں میں اضافے کا لکھ کر دیا۔چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری، چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر ، سربراہ جے یو آئی مولانا فضل الرحمان، سربراہ پشتونخوا ملی عوامی پارٹی محمود خان اچکزئی سمیت تمام ارکان تنخواہ بڑھانے کے حامی ہیں۔پیپلزپارٹی، ن لیگ،جے یو آئی، نیشنل پارٹی سمیت تمام جماعتوں کے ارکان تنخواہ بڑھانے پر متفق ہو گئے، اپوزیشن ارکان نے پہلے اضافے کا مطالبہ کیا، ایوان میں تنقید کرنے لگے تنخواہوں میں...
    ترجمان نے کہا ہے کہ اسرائیل کی حراست سے رہا ہونے والے فلسطینیوں کے ساتھ اس طرح کے سلوک کا انکشاف ہوا ہے، جو ان سنگین حالات کی عکاسی کرتا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے دفتر کے ترجمان تھمین الخیتان نے ایک بیان جاری کیا ہے جس میں غزہ میں جنگ بندی معاہدے کے پہلے مرحلے کے حصے کے طور پر جاری کی جانے والی اسرائیلی یرغمالیوں اور فلسطینی قیدیوں کی تصاویر پر گہری تشویش کا اظہار کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے ہفتے کے آخر میں اسرائیلی یرغمالیوں کی رہائی کی جو تصاویر دیکھی ہیں ان میں بدسلوکی اور شدید غذائی قلت کی علامات ظاہر ہوتی ہیں، جو غزہ میں ان کے ساتھ انتہائی...
    لاہور(نیوز ڈیسک)سہ ملکی سیریز کے پہلے میچ میں انجری کا شکار ہونیوالے قومی ٹیم کے فاسٹ بولر حارث رؤف کی جگہ سلیکشن کمیٹی نے 3 فاسٹ بولرز کو شامل کرنے پر غور شروع کردیا۔لاہور میں کھیلے گئے سہ ملکی سیریز کے پہلے میچ میں حارث رؤف انجری کا شکار ہوکر میدان سے باہر چلے گئے تھے، انہیں بالنگ کے دوران سینے اور پیٹ کے پٹھوں کی بائیں جانب سے شدید درد ہوا تھا۔قومی ٹیم کے فاسٹ بولر کو ابتدائی طبی امداد فراہم کردی گئی ہے تاہم رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ حارث رؤف کو سینے کے نچلے حصے پر پٹھوں میں موچ آئی ہے، البتہ انکے میدان پر واپس آنے کا فیصلہ ڈاکٹرز کی مشاورت کے بعد کیا جائے...
    منڈ ی بہاء الدین(ویب ڈیسک )لڑکی کی محبت میں غیرقانونی طور پر پاکستان آنیوالے بھارتی نوجوان نے واپس جانے سے انکار کر دیا ۔منڈی بہاءالدین کی جیل میں قید بھارتی نوجوان بادل بابو نے عدالت میں بیان دیا کہ وہ پاکستان میں رہنا چاہتا ہے اور واپس بھارت جانا اس کی موت کے برابر ہوگا ، اس نے اسلام قبول کر لیا ہے اگر اسے بھارت واپس بھیجا گیا تو قتل کر دیا جائے گا۔ملزم نے عدالت میں ایک واقعہ بھی بیان کیا کہ اس کے گاؤں کا ایک لڑکا، جس نے اسلام قبول کیا تھا،اسے قتل کردیا گیا تھا اور س کی ٹکڑوں میں بٹی لاش ملی تھی۔ اس نے کہا کہ وہ بھارت واپس نہیں جا سکتا کیونکہ...
    لاہور(نیوزڈیسک) لاہور پولیس نے ایک کارروائی کے دوران ٹرائی نیشن سیریز میچز کی جعلی ٹکٹس فروخت کرنیوالے 4 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق ملزمان کو خفیہ اطلاع پر اسٹیڈیم کے مختلف مقامات سے حراست میں لے لیا۔ پولیس ترجمان کے مطابق ملزمان سلطان، عزت اللہ، جمال اور فرید میچ کی اصل ٹکٹس کی فوٹو کاپیاں کروا کر فروخت کر رہے تھے۔ پولیس نے ان کے قبضے سے جعلی ٹکٹس برآمد کر کے ان کے خلاف مقدمات درج کر لیے ۔ ایس پی ماڈل ٹاؤن اخلاق اللہ تارڑ کا کہنا ہے کہ اسٹیڈیم کے اطراف میں موثر پیٹرولنگ اور کڑی نگرانی جاری ہے تاکہ کسی بھی غیر قانونی سرگرمی کو روکا جا سکے۔ انہوں نے مزید کہا کہ...
     لاہور(آئی این پی)چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے گزشتہ روز قذافی سٹیڈیم کی تعمیر کیلئے دن رات کام کرنے والے مزدوروں کے اعزاز میں عشائیہ دیا اور اس موقع پر ایک مزدور سے کیا گیا وعدہ بھی پورا کر دیاہے ۔  محسن نقوی نے گزشتہ روز ظہرانے کے دوران مزدوروں کی جانب سے ٹک ٹاک ویڈیوز بنائے جانے کا تذکرہ اپنی تقریر میں بھی کیا جبکہ اس موقع پر ایک مزدور کو موبائل فون لے کر دینے کا وعدہ کیا جو کہ پورا کر دیا گیا ۔ مزدور نے محسن نقوی سے اظہار خیال کے دوران بتایا کہ اس کے پاس موبائل نہیں ہے اور وہ اس  لئے  ٹک ٹاک استعمال نہیں کرتا ، جس پر محسن نقوی نے...
    ویب ڈیسک : حکومت نے دورانِ سروس وفات پانے والے سرکاری ملازمین کے ایک فیملی ممبر کو ملازمت دینے کی سہولت ختم کر دی ہے۔  اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے سپریم کورٹ کے فیصلے پر عمل درآمد کے لیے تمام وزارتوں اور ڈویژنز کو باقاعدہ ہدایات جاری کر دی ہیں۔ اعلامیے کے مطابق یہ سہولت سپریم کورٹ کے 18 اکتوبر 2024 کے فیصلے کے تحت واپس لی گئی ہے اور فیصلے کا اطلاق بھی سپریم کورٹ کے فیصلے کی تاریخ سے ہو گا ۔ تاہم دورانِ سروس انتقال کر جانے والے ملازمین کے اہلِ خانہ کو وزیرِاعظم معاونت پیکج کے تحت دیگر مراعات فراہم کی جاتی رہیں گی۔  مذاکرات سے انکار؛ ہماری سلامتی کو خطرے میں ڈالا تو امریکہ کی سیکورٹی...
    اسلام آباد:حکومت نے دورانِ ملازمت انتقال کر جانے والے سرکاری ملازمین کے اہلخانہ کو نوکری دینے کی پالیسی ختم کر دی۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے سپریم کورٹ کے فیصلے پر عمل درآمد کے لیے تمام وزارتوں اور ڈویژنز کو باقاعدہ ہدایات جاری کر دی ہیں۔یہ سہولت 18 اکتوبر 2024 کے سپریم کورٹ کے فیصلے کے تحت واپس لی گئی ہے اور اس فیصلے کا اطلاق بھی اسی تاریخ سے ہوگا۔ دورانِ ملازمت وفات پانے والے سرکاری ملازمین کے اہلخانہ کے لیے وزیراعظم معاونت پیکیج کے تحت دیگر مراعات برقرار رہیں گی۔ مزید وضاحت کرتے ہوئے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے بتایا کہ یہ فیصلہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اُن شہداء پر لاگو نہیں ہوگا...
    چشتیاں(نیوز ڈیسک) چشتیاں کے نواحی علاقے 132مراد میں کم عمر بچی کو نازیبا ویڈیوز دیکھا کر بچی کے ساتھ نازیبا حرکات کرنے والے دکاندار کے خلاف مقدمہ درج کر کے گرفتار کر لیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق چشتیاں کے نواحی علاقے 132مراد میں ایک دکاندار اللہ دتہ عرف بوٹا 5 سالہ بچی کے ساتھ نازیبہ حرکات کر رہا تھا مقدمہ درج کر کے اوباش نوجوان کو گرفتار کر لیا گیا۔ ایف آئی آر کے متن کے مطابق 5 سالہ بچی گھر سے سودا سلف لینے گئی اور کافی دیر نہ ملنے پر تلاش کیا تو دکاندار بچی کے ساتھ نازیبا حرکات کر رہا تھا اور ساتھ نازیبا ویڈیوز بھی دیکھا رہا تھا۔ پولیس نے متاثرہ بچی کی والدہ کی مدعیت...
    لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 فروری2025ء)عالمی فوجداری عدالت (آئی سی سی) کے پراسیکیوٹر کریم خان امریکی صدر ٹرمپ کی جانب سے عائد اقتصادی اور سفری پابندیوں کا شکار ہونے والے پہلے عہدیدار ہوں گے۔مغربی خبر رساں ایجنسی نے دعویٰ کیا کہ برٹش پاکستانی کریم خان اقتصادی اور سفری پابندیاں کا شکار ہونے والے پہلے عہدیدار ہوں گے، ان کا نام ابھی عوامی سطح پر جاری نہیں کیا گیا تاہم صدر ٹرمپ کے ایگزیکٹو آرڈر کا ان پر اثر پڑے گا۔خبررساں ایجنسی کے مطابق پابندی کا شکار افراد کے امریکا میں اثاثے منجمد کیے جائیں گے، انہیں اور ان کے اہل خانہ کے امریکا میں داخلے پر پابندی ہوگی ادھر آئی سی سی نے امریکا کی...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیراعظم معاونت پیکیج کے تحت دورا ن سروس انتقال کرنے والے سر کاری ملازم کے ایک فیملی ممبر کو سر کاری ملازمت کی دی گئی سہولت واپس لے لی گئی ہے۔نجی ٹی وی جیونیوز کے مطابق اس سلسلے میں اسٹیبلشمنٹ ڈویڑن نے با ضابطہ آفس میمو رنڈم جاری کردیا جس میں تمام وزارتوں اور ڈویژنوں کو نئے فیصلے پر عمل کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔نو ٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ یہ سہولت سپر یم کورٹ کے 18اکتوبر2024کے فیصلے کی روشنی میں واپس لی گئی اور فیصلے کا اطلاق بھی سپریم کو رٹ کے فیصلے کی تاریخ سے ہوگا۔دوران سروس انتقال کی صورت میں سول سرونٹس کو وزیراعظم معاونت پیکیج کے تحت حاصل دیگر...
    ہیگ (ڈیلی پاکستان آن لائن ) عالمی فوجداری عدالت (آئی سی سی) کے پراسیکیوٹر کریم خان امریکی صدر ٹرمپ کی جانب سے عائد اقتصادی اور سفری پابندیوں کا شکار ہونے والے پہلے عہدیدار ہوں گے۔نجی ٹی وی جیونیوز نے مغربی خبر رساں ایجنسی کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ برٹش پاکستانی کریم خان اقتصادی اور سفری پابندیاں کا شکار ہونے والے پہلے عہدیدار ہوں گے، ان کا نام ابھی عوامی سطح پر جاری نہیں کیا گیا تاہم صدر ٹرمپ کے ایگزیکٹو آرڈر کا ان پر اثر پڑے گا۔خبررساں ایجنسی کے مطابق پابندی کا شکار افراد کے امریکا میں اثاثے منجمد کئے جائیں گے، انہیں اور ان کے اہل خانہ کے امریکا میں داخلے پر پابندی ہوگی۔ ادھر آئی سی سی...
    ویب ڈیسک: وزیراعظم معاونت پیکج کے تحت دورا ن سروس انتقال کرنے والے سر کاری ملازم کے ایک فیملی ممبر کو سر کاری ملازمت کی دی گئی سہولت واپس لے لی گئی ہے۔ اس سلسلے میں اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے با ضابطہ آفس میمو رنڈم جاری کردیا جس میں تمام وزارتوں اور ڈویژنوں کو نئے فیصلے پر عمل کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ نو ٹی فکیشن میں کہا گیا ہے کہ یہ سہولت سپر یم کورٹ کے 18اکتوبر2024کے فیصلے کی روشنی میں واپس لی گئی اور فیصلے کا اطلاق بھی سپریم کو رٹ کے فیصلے کی تاریخ سے ہوگا۔ مذاکرات سے انکار؛ ہماری سلامتی کو خطرے میں ڈالا تو امریکہ کی سیکورٹی کو خطرہ ہوگا؛ ایران کا دو ٹوک موقف...
    لاہور: منڈی بہاؤالدین کی جیل میں قید بھارتی نوجوان بادل بابو نےعدالت میں بیان دیا ہے کہ وہ پاکستان میں رہنا چاہتا ہے اور واپس بھارت جانا اس کی موت کے برابر ہوگا۔ بادل بابو نے کہا اس نے اسلام قبول کر لیا ہے اگر اسے بھارت واپس بھیجا گیا تو اسے قتل کر دیا جائے گا۔ بادل بابو، جو مبینہ طور پر پاکستانی لڑکی سے محبت اور شادی کے لیے غیرقانونی طور پر پاکستان آیا تھا اس وقت  منڈی بہاؤالدین کی جیل میں جوڈیشل ریمانڈ پر ہے۔ جمعہ کے روزاسے مقامی عدالت میں پیش کیا گیا، بادل بابو کے وکیل فیاض رامے نے ایکسپریس نیوزکو فون پر بات کرتے ہوئے بتایا کہ بادل بابو کی سماعت کی...
    اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ عوامی وسائل کا نقصان کرنیوالے اداروں میں مزید زیاں کی اجازت نہیں دوں گا۔ سرکاری اداروں کی نجکاری کے عمل اور اس کی نگرانی کے حوالے سے بنائے گئے ٹاسک مینجمنٹ سسٹم پر جائزہ اجلاس اسلام آباد میں منعقد ہوا، جس کی صدارت وزیراعظم شہباز شریف نے کی۔ ٹاسک مینجمنٹ ڈیش بورڈ کا جائزہ لیتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان کی ترقی کے لیے سب کو مل کر کام کرنا ہے۔ پاکستانی عوام کے قیمتی وسائل کا نقصان کرنے والے اداروں میں مزید زیاں کی اجازت نہیں دوں گا۔ انہوں نے کہا کہ ملکی اداروں کی نجکاری حکومت کے اُڑان پاکستان اقدام کا حصہ ہے۔ حکومت...
    اسلام آباد: فلسطین کی مزاحمتی تحریک حماس کے ترجمان نے پاکستان کو بڑا بھائی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ غزہ جنگ بندی معاہدے کے تحت اسرائیل کی قید سے رہائی پانے والے 15 فلسطینی پاکستان آئیں گے اور حکومت نے میزبانی کی یقین دہانی کرائی ہے۔ حماس کے ترجمان خالد قدومی نے بتایا کہ اسرائیل نے اب تک 180 قیدیوں کو رہا کردیا ہے، جن میں سے متعدد کو مصر اور دیگر مسلمان ممالک منتقل کردیا گیا، جن میں پاکستان بھی شامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی حکومت نے اسرائیل کی جیلوں سے رہا ہونے والے فلسطینیوں کی میزبانی کی خواہش ظاہر کی ہے۔ خالد قدومی کا کہنا تھا کہ ہمیں سرکاری سطح پر تصدیق...
    اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سینیٹ قائمہ کمیٹی میں ایران کے ساتھ بارٹر سسٹم کی تجویز پیش کردی گئی، تاجر نمائندے نے انکشاف کیا کہ ہمارے 600 ٹرک ایران بارڈر پر روکے ہوئے ہیں اور امپورٹ آرڈر مانگاجارہا ہے، چیئرمین کمیٹی نے کہا کہ بھارتی بینک اپنی کرنسی میں ایران کو ادائیگی کرتے ہیں پاکستان ایسا کیوں نہیں کرتا؟۔ تفصیلات کے مطابق سینیٹر انوشہ رحمن کی زیر صدارت سینیٹ کی قائمہ کمیٹی تجارت کا اجلاس منعقد ہوا جس میں ایران کے ساتھ مال کے بدلے مال کی تجارت پر غور کیا گیا۔ سینیٹر سلیم مانڈوی والا نے کہا کہ بارٹر ٹریڈ کے تحت پاکستان سے غذائی اشیاء ایران جا رہی ہیں۔ صدر ڈرائی فروٹ ٹریڈرز حاجی فوجان نے کہا کہ مال...
    کراچی: ناظم آباد پولیس نے خواتین کو زبردستی رکشے سے اتار کر جہیز کا سامان لیکر فرار ہونے والے رکشا ڈرائیور کے بھائی کو گرفتار کرلیا ، پولیس نے ملزم کے قبضے سے لے جانے والے جہیز کا کچھ سامان بھی برآمد کرلیا۔ ڈی ایس پی ناظم آباد کمال نسیم نے بتایا کہ ناظم آباد 4 نمبر ملزم رکشا ڈرائیور خواتین کو زبردستی اتار کر اس میں رکھا ہوا جہیز کا سامان لیکر فرار ہوگیا تھا جس کی فوٹیج بھی پولیس نے حاصل کرلی تھی۔ ناظم آباد پولیس نے خفیہ ذرائع سے ملنے والی اطلاع پر رکشا ڈرائیور کی تلاش میں چھاپہ مار کارروائی کے دوران پولیس نے ایک ملزم شہزاد کو گرفتار کر کے جہیز کا کچھ...
    نیویارک (نیوزڈیسک)معروف امریکی دانشور ڈیرن بیٹائی محکمہ خارجہ میں اہم کردار ادا کریں گے۔سکریٹری آف اسٹیٹ مارکو روبیو صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے پہلے دور میں تقریر کرنے والے ڈیرن بیٹی کو عوامی سفارتکاری کے لیے بطور قائم مقام انڈر سیکرٹری تعینیات کرنے کا امکان ہے . معروف دانشور ڈیرن بیٹائی نے 2023 میں سابق پاکستانی وزیراعظم عمران خان کے حق میں ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ میں ان آخری دو بین الاقوامی صحافیوں میں سے ایک تھا جنہوں نے گرفتاری سے قبل وزیراعظم عمران خان کا انٹرویو کیا۔انٹرویو کے اس اہم حصے میں، ہم بائیڈن حکومت کے ان کی برطرفی میں کردار پر گفتگو کی . I was one of the last two international journalists to interview Prime...
    اسلام آباد(صباح نیوز)عدالت عظمیٰ میں 3فروری سے شروع ہونے والے عدالتی ہفتے کی کاز لسٹ جاری کردی گئی۔آئندہ ہفتے کے دروان کل8 ریگولر بینچز کیسز کی سماعت کریں گے۔ 7ریگولر بینچز عدالت عظمیٰ کی پرنسپل سیٹ پر اسلام آباد جبکہ ایک بینچ عدالت عظمیٰ لاہور رجسٹر میں مقدمات کی سماعت کرے گا۔5فروری کو ملک بھر کی طرح عدالت عظمیٰمیں بھی عام تعطیل ہوگی۔ جسٹس منیب اخترآئندہ ہفتے بھی کیسز کی سماعت نہیں کریں گے۔آئینی بینچ کے ججز کیبطورآئندہ ہفتے کے لیے ریگولر بینچ جمعہ کے روز جاری کاز لسٹ ہفتہ کے روز منسوخ کردی گئی ہے۔ چیف جسٹس یحییٰ خان آفریدی کی سربراہی میں جسٹس شاہد وحید پر مشتمل 2رکنی بینچ 3اور4جنوری کوکل 80کیسز کی سماعت کرے گا۔چیف جسٹس یحییٰ...
    ٹیکنالوجی کمپنی میٹا کی میٹنگز میں کی گئی باتیں لیک کرنے والوں کے لیے جاری کیا گیا انتباہ لیک ہوگیا۔ میٹا سی ای او مارک زکربرگ میٹنگز کی باتیں باہر آنے سے ناخوش ہیں اور اس مسئلے سے نمٹنے کے لیے کمپنی نے ایک میمو جاری کیا جس میں خبردار کیا گیا کہ خبریں لیک کرنے والے کو نوکری سے ہاتھ دھونا پڑ سکتا ہے۔ مارک زکربرگ نے حال میں منعقد ہونے والی آل ہینڈز میٹنگز (جن میں کمپنی کے تمام ملازمین شریک ہوتے ہیں) میں حساس نوعیت کی معلومات شیئر کی تھیں، جن میں کمپنی کے ڈی ای آئی پروگرامز کو ختم کرنے کے فیصلے پر کمنٹری بھی شامل تھی۔ اس سے قبل میٹا ملازمین کو کھلے عام سوالات...
    کراچی:  گارڈن سے پراسرار طور پر لاپتہ ہونے والے کمسن بچوں عالیان اور علی رضا کے لواحقین کے صبر کا پیمانہ لبریز ہوگیا ، پولیس کی ناقص کارکردگی کے خلاف لواحقین نے اہل محلہ کی بڑی تعداد کے ہمراہ سندھ اسمبلی کے باہر احتجاج کرتے ہوئے ٹریفک معطل کر دیا۔  دونوں کمسن پڑوسی بچے 5 سالہ عالیان اور 6 سالہ علی رضا گزشتہ ماہ 14 جنوری کی دوپہر گھر کے باہر سے کھیلتے ہوئے لاپتہ ہوئے تھے جس کے بعد گارڈن پولیس نے دونوں بچوں کی گمشدگی کا مقدمہ نمبر 12 سال 2025 کمسن بچے عالیان کی والدہ کی مدعیت میں درج کیا تھا تاہم 18 دن سے لاپتہ کمسن بچوں کو پولیس تاحال بازیاب کرانے میں بری طرح...
    پولیس نے انجینئر رشید کے بیٹے ابرار سمیت پارٹی کارکنوں کو حراست میں لیکر کوٹھی باغ پولیس اسٹیشن منتقل کر دیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی پولیس نے نئی دلی کی تہاڑ جیل میں قید عوامی اتحاد پارٹی کے سربراہ اور بھارتی رکن پارلیمنٹ انجینئررشید کی رہائی کیلئے سرینگر میں احتجاج اور بھوک ہڑتال کرنے والے متعدد پارٹی رہنمائوں کو پولیس نے گرفتار کر لیا ہے۔ ذرائع کے مطابق عوامی اتحاد پارٹی کے رہنمائوں اور کارکنوں نے لال چوک میں دھرنا دینے کی درخواست انتظامیہ کی طرف سے مسترد کئے جانے کے بعد سرینگر میں جمع ہو کر بھوک ہڑتال کرنے کا فیصلہ کیا۔ پولیس نے انجینئر رشید کے بیٹے...
    پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی نے لاہور کے قذافی اسٹیڈیم کی اپ گریڈیشن کا کام کرنے والے ورکرز کو 8 فروری کو سہ فریقی سیریز کا میچ دیکھنے کی دعوت دے دی۔ محسن نقوی نے قذافی اسٹیڈیم لاہور کا تفصیلی دورہ کیا جہاں انہوں نے ورکرز سے ملاقات کی اور انہیں دن رات کام پر شاباش دی۔ اس موقع پر انہوں نے ورکرز سے کہا کہ میں خود آپ کے ساتھ بیٹھ کر میچ دیکھوں گا۔ چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے نئی نشستوں پر بیٹھ کر اسٹیڈیم کا ویو دیکھا اور تمام فلورز، نئے ڈریسنگ رومز، ہاسپیٹیلیٹی باکسز اور مختلف شعبوں کا معائنہ کیا۔ محسن نقوی نے کہا کہ نئے قذافی اسٹیڈیم کا افتتاح فروری...
    اسلام آباد (آن لائن) ایف بی آر نے گاڑیوں کی خریداری کے معاملے پر قائمہ کمیٹی کو خط لکھ دیا۔ایف بی آر کے جاری خط میں کہا گیا کہ گاڑیاں صرف فیلڈ دفاتر میں تعینات عملے کو فراہم کی جا رہی ہیں، جیسے گریڈ17 اور 18 کے افسران کو دی جائیں گی، گریڈ19 اور اس سے اوپرکے اسٹاف کو گاڑیاں نہیں دی جائیں گی، گاڑیاں دفاتر کردی جائیں گی نا کہ افسران کو، گاڑیوں کا غلط استعمال روکنے کے لیے ان پر ایف بی آر کے اسٹیکرز چسپاں کیے جائیں گے۔ قانون کے مطابق گاڑی مقامی طور پر مینوفیکچرر یا ان کے ایجنٹ سے خریدنے کی اجازت ہے۔
    ویب ڈیسک : وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ہیوسٹن میں امریکی کانگریس مین اور فنانشل سروسز کمیٹی کے اہم رکن الیگزینڈر گرین سے ملاقات کی۔  ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور پاک-امریکہ تعلقات کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔محسن نقوی نے کانگریس مین گرین کو افغانستان سے ہونے والی سرحد پار دراندازی اور دہشت گردی کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔ انہوں نے زلزلوں اور سیلاب سے متاثرہ پاکستانی عوام کی مدد کے لیے کانگریس مین گرین کی حمایت پر شکریہ ادا کیا۔ وزیر اعظم کے زیرصدارت اجلاس، ریلوے  کو نجی شعبے کے تعاون سے کاروبار کیلئے استعمال کرنے کی ہدایت محسن نقوی نے فلسطین کے مسئلے پر کانگریس مین گرین کے اصولی موقف کو سراہا،...
    ویب ڈیسک:وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ آنے والے دنوں میں پاک امریکا تعلقات مزید مستحکم ہوں گے۔ دورہ امریکا کے دوران ہیوسٹن میں وزیر داخلہ محسن نقوی نے امریکی کانگریس اور کانگریس کی فنانس کمیٹی کے اہم ممبر الیگزینڈر گرین سے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور اور پاک امریکا تعلقات کے فروغ کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔ محسن نقوی نے کانگریس مین الیگزینڈر گرین کو افغانستان سے ہونے والی دہشت گردی اور دراندازی کے واقعات کی تفصیلات سے آگاہ کیا اور پاکستان میں آنے والے زلزلے اور سیلاب میں متاثرین کی بھرپور مدد پر کانگریس مین کا شکریہ ادا کیا۔ پاکستان 2035 تک 1 ٹریلین ڈالر کی معیشت بن سکتا...
    ویب ڈیسک:  پاکستانی لڑکی کی محبت میں سرحد پار کرنے والے بادل بابو نامی بھارتی نوجوان نے اسلام قبول کرنے کا اعلان کیا ہے، تاہم اسے قانونی مشکلات کا سامنا ہے۔  عدالت میں پیشی کے دوران پاکستانی لڑکی سے ملنے پاکستان آنے والے نوجوان نے اترپردیش ضلع علی گڑھ میں اپنے گھر والوں سے ویڈیو کال پر بات کی۔  بادل نے وکیل کے ذریعے بات چیت میں والدین کو تسلی دی اور اس نے گھر والوں سے کہا" کہ آپ سب میری فکر نہ کریں میں ثنا کے بغیر نہیں رہ سکتا، اس لیے میں اسلام قبول کر رہا ہوں، اب میں پاکستان میں ہی رہوں گااور بھارت واپس آنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا"۔ منہاج یونیورسٹی لاہور...
    جامعہ امام خمینی ماڑی انڈس ضلع میانوالی میں اسلامی نظریاتی کونسل کے رکن اور سربراہ امام خمینی ٹرسٹ کی کوششوں سے صلح کی تقریب منعقد ہوئی، علامہ سید افتخار حسین نقوی کا کہنا تھا کہ میں شکر گزار ہوں شہداء کے وارثوں کا جنہوں نے مجھے صلح کے لیے اختیار دیا۔ اسلام ٹائمز۔ پنجاب کے ضلع میانوالی کے علاقے کالا باغ میں چہلم امام حسین علیہ السلام کے موقع پر شیعہ سنی کشیدگی کے دوران شہید ہونیوالے 2 بیٹوں کے والد نے اپنے بچوں کا خون امام حسین علیہ السلام کے نام پر معاف کر دیا۔ جامعہ امام خمینی ماڑی انڈس ضلع میانوالی میں اسلامی نظریاتی کونسل کے رکن اور سربراہ امام خمینی ٹرسٹ علامہ سید افتخار حسین نقوی کی...
    لاہور(اسپورٹس ڈیسک)چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے لاہور کے قذافی اسٹیڈیم کی اپ گریڈیشن کا کام کرنے والے مزدوروں کے اعزاز میں ظہرانہ دیں گے جس میں قذافی اسٹیڈیم کی تعمیرات کے لیے کام کرنے والوں کو 7 فروری کو ظہرانہ دیا جائے گا۔ مزدوروں کو قذافی اسٹیڈیم میں ہونے والا پہلا میچ دیکھنے کی دعوت بھی دی جائے گی۔ذرائع کے مطابق محسن نقوی دن رات ایک کرکے کام کرنے والوں کا شکریہ ادا کریں گے۔دوسری جانب قذافی اسٹیڈیم کی اپ گریڈیشن فنشنگ کے آخری مرحلے میں پہنچ چکی ہے۔واضح رہے کہ قذافی اسٹیڈیم میں سہ فریقی سیریز کے 2 میچز کھیلے جائیں گے۔
    لاہور کے قذافی اسٹیڈیم کی اپ گریڈیشن کا کام کرنے والے مزدوروں کے لیے چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے کچھ خاص کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ذرائع کے مطابق محسن نقوی مزدوروں کے اعزاز میں ظہرانہ دیں گے، قذافی اسٹیڈیم کی کنسٹرکشن کے دوران کام کرنے والوں کو 7 فروری کو ظہرانہ دیا جائے گا۔مزدوروں کو قذافی اسٹیڈیم میں ہونے والا پہلا میچ دیکھنے کی دعوت بھی دی جائے گی۔ذرائع کے مطابق محسن نقوی دن رات ایک کر کے کام کرنے والوں کا شکریہ ادا کریں گے۔ قذافی اسٹیڈیم کی اپ گریڈیشن فنشنگ کے آخری مرحلے میں پہنچ چکی ہے۔واضح رہے کہ قذافی اسٹیڈیم میں سہہ فریقی سیریز کے 2 میچز کھیلے جائیں گے جبکہ چیمپئنز ٹرافی کا پہلا...
    لاہور کے قذافی اسٹیڈیم کی اپ گریڈیشن کا کام کرنے والے مزدوروں کے لیے چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے کچھ خاص کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق محسن نقوی مزدوروں کے اعزاز میں ظہرانہ دیں گے جس میں قذافی اسٹیڈیم کی تعمیرات کے لیے کام کرنے والوں کو 7 فروری کو ظہرانہ دیا جائے گا۔ مزدوروں کو قذافی اسٹیڈیم میں ہونے والا پہلا میچ دیکھنے کی دعوت بھی دی جائے گی۔ ذرائع کے مطابق محسن نقوی دن رات ایک کرکے کام کرنے والوں کا شکریہ ادا کریں گے۔ دوسری جانب قذافی اسٹیڈیم کی اپ گریڈیشن فنشنگ کے آخری مرحلے میں پہنچ چکی ہے۔ واضح رہے کہ قذافی اسٹیڈیم میں سہ فریقی سیریز کے 2 میچز...
    رہا ہونیوالوں میں فلسطینی تنظیم پاپولر فرنٹ کی رہنماء خالدہ جرار سمیت 69 خواتین اور 21 بچے شامل ہونگے۔ اس سے قبل غزہ سے تین اسرائیلی قیدی خواتین رہا کر دی گئیں۔ اسرائیلی فوج نے تینوں خواتین کے اسرائیل پہنچنے کی تصدیق کردی۔ اسلام ٹائمز۔ اسرائیل کی عوفر جیل سے جنگ بندی معاہدے کے تحت رہا ہونے والے فلسطینی قیدیوں کی ریڈ کراس کی جانب سے تصدیق کا عمل جاری ہے۔ عرب میڈیا کے مطابق رہا ہونے والے فلسطینی قیدیوں کو لے جانے کے لیے بسیں عوفر جیل میں پہنچا دی گئیں جبکہ ریڈ کراس کی ٹیم بھی جیل پہنچ چکی ہے۔ اسرائیل کی جانب سے جنگ بندی معاہدے کے تحت آج مختلف جیلوں سے رہا کیے جانے والے 90 فلسطینی قیدیوں...
    جنوبی افریقا میں غیر قانونی کان کنی کرنے والے 87 مزدور کریک ڈاؤن کے دوران کھانے کی بندش کی وجہ سے بھوک سے ہلاک ہو گئے۔ بین الاقوامی خبر رساں اداروں کے مطابق جنوبی افریقا میں پولیس نے غیر قانونی سونے کی کانوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے کان کنوں کی کھانے کی فراہمی روک دی، جس کے نتیجے میں بھوک سے 87 افراد ہلاک اور 240 سے زائد بے حال ہو گئے۔ پولیس نے زیر زمین چھپے کان کنوں کو باہر نکالنے کے لیے اگست سے کھانے کی سپلائی لائن بند کر رکھی تھی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ہلاکتوں میں مزید اضافے کا خدشہ ہے جب کہ زندہ بچ جانے والوں کے خلاف مقدمہ چلایا جائے گا۔ دوسری...
    ویب ڈیسک : وزیراعظم شہباز شریف نے حکم دیا ہے کہ کمزور یا غلط بنیادوں پر کیسز  بنانے والے افسران کو سزا دی جائےگی۔  وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت ایف بی آر کے محصولات اور  زیر التوا کیسز پر جائزہ اجلاس ہوا۔ اجلاس میں وزیراعظم نے ہدایت کی کہ  محصولات کے تمام کیسز کو جلد سے جلد نمٹانےکے لیے اقدامات کیے جائیں، ٹیکس محصولات کے کیسز  میں اچھی شہرت والے وکلا کی خدمات لی جائیں۔ شہباز شریف نے کہا کہ ایف بی آر کے نظام میں تیزی سے اصلاحات نافذ کر رہے ہیں، الحمداللہ ایف بی آر میں اصلاحات کے مثبت نتائج آنے کا سلسلہ جاری ہے ۔  طلبہ کے روشن مستقبل کے لیے ہر ممکن اقدام...
    صوبائی وزیر صحت کے مطابق اسپتالوں کی بندش میں ملوث پیرا میڈیکس اور فارماسسٹ کیخلاف محکمانہ کارروائی کرتے ہوئے 29 ڈاکٹروں اور فارماسسٹ کو شوکاز نوٹس جاری کئے گئے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ حکومت بلوچستان نے غیر قانونی ہڑتال اور اسپتالوں کی بندش میں ملوث ڈاکٹروں، پیرا میڈیکس اور فارماسسٹ کے خلاف سخت کارروائی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ صوبائی وزیر صحت بخت محمد کاکڑ نے اعلان کیا کہ ہڑتالی ڈاکٹروں اور عملے کے خلاف محکمانہ کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔ ان کے مطابق 29 ڈاکٹروں اور فارماسسٹ کو شوکاز نوٹس جاری کئے گئے ہیں۔ ترجمان بلوچستان حکومت شاہد رند نے کہا ہے کہ اسپتالوں کی زبردستی بندش میں ملوث ڈاکٹروں، فارماسسٹوں، اور پیرا میڈیکس کو ملازمت سے معطل کرنے...
    اسلام آباد: سینیٹ کا اجلاس ڈپٹی چیئرمین سیدال خان کی زیر صدارت پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوا۔حاجی ہدایت کے سوال پروفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ کاروبار کرنا حکومتوں کا کام نہیں، خسارے میں چلنے والے اداروں کی وجہ سے قومی خزانے کو سیکڑوں ارب کا خسارہ برداشت کرنا پڑرہا ہے، ایک خاص مدت تک ملازمت کرنے والے ملازمین کو پری میچور رٹائرمنٹ کا آپشن دیا جائیگا. انہوں نے کہا کہ کہ جو بینک پرائیویٹائز ہوئے وہ آج بہترین کام کررہے ہیں،تین وزارتیں بند ہوگئی ہیں۔ وقفہ سوالات کے دوران اعظم تارڑ نے بتایا کہ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام میں8,747بے ضابطگیوں کے کیسز رجسٹر ہوئے تھے تاہم انھوں نے وضاحت کی کہ...
    سٹی42:وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ہو گا جس میں 8 نکاتی ایجنڈا زیر غور آئے گا۔  وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت ہونے والے وفاقی کابینہ کے اجلاس میں رائٹ سائزنگ کمیٹی کی سفارشات منظوری کیلئے پیش کی جائیں گی، نارکوٹکس ڈویژن کو وزارت داخلہ میں ضم کرنے کی منظوری دی جائے گی ۔  اجلاس میں ایوی ایشن ڈویژن کو وزارت دفاع میں ضم کرنے کی سمری بھی پیش کی جائے گی جبکہ قومی کمیشن برائے اقلیت ایکٹ 2024 بھی منظوری کیلئے پیش کیاجائے گا، پیپرا رول میں ترامیم بھی کابینہ ایجنڈے میں شامل ہیں۔ لاہور؛ جنوبی چھاؤنی کے علاقے میں جواں سالہ لڑکی اغوا  ماحولیاتی ٹریبونل اسلام آباد کے ممبر محمد...
    کراچی (نیوزڈیسک)دریائے سندھ سے کینالز نکالنے کیخلاف ”دریائے سندھ بچاؤ تحریک“ کی جانب سے حیدرآباد سے بیداری مارچ کا آغاز کردیا گیا، حیدرآباد سے میرپورخاص تک بیداری مارچ کا انعقاد کیا جارہا ہے۔حیدرآباد ہٹڑی بائی پاس سے روانہ ہوئے مارچ کی قیادت مرکزی رہنما سید زین شاہ، ڈاکٹر صفدر عباسی، ایاز لطیف پلیجو و دیگر نے کی۔بیداری مارچ میں بڑی تعداد میں گاڑیوں میں کارکنان شریک ہیں، مارچ ٹنڈو جام، ٹنڈوالہ یار سے ہوتا میرپور خاص پہنچے گا۔ میرپور خاص میں دریائے سندھ بچاؤ تحریک کے مرکزی رہنما جسلہ عام سے خطاب کریں گے۔ڈاکٹر صفدر عباسی نے بیداری مارچ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایوان صدر نے گرین انیشٹو پروگرام کی منظوری دی ہے، پیپلز پارٹی...
۱