محسن نقوی نے قذافی سٹیڈیم میں کام کرنیوالے مزدور کو موبائل فون خرید کردینے کا وعدہ پوراکردیا
اشاعت کی تاریخ: 9th, February 2025 GMT
لاہور(آئی این پی)چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے گزشتہ روز قذافی سٹیڈیم کی تعمیر کیلئے دن رات کام کرنے والے مزدوروں کے اعزاز میں عشائیہ دیا اور اس موقع پر ایک مزدور سے کیا گیا وعدہ بھی پورا کر دیاہے ۔
محسن نقوی نے گزشتہ روز ظہرانے کے دوران مزدوروں کی جانب سے ٹک ٹاک ویڈیوز بنائے جانے کا تذکرہ اپنی تقریر میں بھی کیا جبکہ اس موقع پر ایک مزدور کو موبائل فون لے کر دینے کا وعدہ کیا جو کہ پورا کر دیا گیا ۔
مزدور نے محسن نقوی سے اظہار خیال کے دوران بتایا کہ اس کے پاس موبائل نہیں ہے اور وہ اس لئے ٹک ٹاک استعمال نہیں کرتا ، جس پر محسن نقوی نے اسے موبائل فون خریدکر دینے کا وعدہ کیا جو کہ پورا کر دیا گیا ہے ۔
شاہین شاہ آفریدی نے عمرگل کا ریکارڈ برابرکردیا
مزدور نے موبائل خرید کر دینے پر محسن نقوی کا شکریہ ادا کیا ہے اور کہا کہ وزیر داخلہ نے میری خواہش پوری کر دی ہے ۔
دوسری طرف کچھ ایسی ویڈیوز بھی سامنے آئی ہیں جن میں مزدور یہ شکوہ کرتے دکھائی دیئے کہ وزیرداخلہ و چیئرمین پی سی بی نے میچ دکھانےکا کہا تھا لیکن سیکیورٹی عملے نے سٹیڈیم میں گھسنے ہی نہیں دیا۔
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
پڑھیں:
قذافی اسٹیڈیم کی تکمیل میں حصہ لینے والے ہر فرد کا شکر گزار ہوں، محسن نقوی
چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ( پی سی بی) محسن نقوی نے کہا ہے کہ قذافی اسٹیڈیم کی تکمیل میں حصہ لینے والے ہرفرد کا شکر گزار ہوں، سوشل میڈیا پر منفی پروپیگنڈا کے باوجود ہم نے ناممکن کو ممکن بنایا۔
رواں ماہ منعقد ہونے والے کرکٹ کے عالمی مقابلے چیمپئنز ٹرافی کے میچز کے لیے خصوصی طور پر تیار کیے گئے قذاقی اسٹیڈیم لاہور کے تعمیراتی کام میں حصہ لینے والے مزدوروں کے اعزاز میں دیے گئے ظہرانے سے خطاب کرتے ہوئے محسن نقوی نے کہاکہ آج کا پاکستان کے لیے بہت خوشی اور فخر کا دن ہے، قذافی اسٹیڈیم کی تکمیل میں حصہ لینے والے ہر فرد کا شکر گزار ہوں۔
انہوں نے کہا کہ اسٹیڈیم کی تزئین و آرائش اور تعمیر کے لیے دن رات کام کیا گیا،میڈیا پر منفی پروپیگنڈا کے باوجود ہم نے ناممکن کو ممکن بنایا، پی سی بی حکام نےدن رات ایک کرکےقذافی اسٹیڈیم کی تعمیرمکمل کی۔
انہوں نے کہا کہ قذافی اسٹیڈیم کا شمار دنیا کے بہترین اور خوبصورت اسٹیڈیمز میں ہوگا۔چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ انشااللہ محمد رضوان کی قیادت میں چیمپئز ٹرافی جیتیں گے، محمد رضوان ایک بہترین اور محنتی کپتان ہیں۔
اس سے قبل کپتان محمد رضوان نے کہا کہ پوری ٹیم متحد ہے، قوم کواچھےنتائج دینےکی کوشش کریں گے۔